واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


دہشت گردی یا پارس کا پتھر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-05-09, 07:11 PM   #1
دہشت گردی یا پارس کا پتھر
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 12-05-09, 07:11 PM

دہشت گردی یا پارس کا پتھر

اكرام الحق

پارس کے پتھر کے حوالے سے مشہور ہے کہ دہ خود تو اگرچہ پتھر ہے لیکن اگر لوهے کو چھو لے تو اسے سونا بنا دیتا ہے۔اردو لغت میں اسکے بارے میں لکھا ہے کہ (ایک پتھر جس کی نسبت مشہور ہے کہ لوہے سے چھو جائے تو اسے سونا بنا دیتا ہے۔) کتنی حقیقت ہے اور کتنا فسانہ اس راز سے اہل علم ہی شناسا ہوں گے۔
دہشت گردی ایک لعنت ہے، کوئی مذہب تو کجا کوئی ہوشمند اور ذی شعور انسان اس کی اجازت نہیں دے سکتا۔ لیکن یہی دہشت گردی اپنی تمام تر خامیوں، تباہیوں اور نقصانات کے باوجود بعض ممالک کے لئے پارس کا پتھر ثابت ہوئی ہے۔
ان ممالک کی فہرست میں سب سے نمایاں نام تو امریکہ بہادر کا ہے۔ اس کو تو جادو کی چھڑی مل گئی ہے۔ بلکہ اگر یوں کہا جائے تو زیادہ بہتر ہو گا کہ اس کے ہاتھ میں تو عمرو عیار کی زنبیل آگئی ہے۔ جیسا کہ بچپن میں پڑھا کرتے تھے کہ عمرو عیار کی زنبیل ایسی حیرت انگیز تھی کہ اس میں جس چیز کا خیال دل میں لا کر ہاتھ ڈالا جائے وہ چیز نکل آتی تھی۔

پہلے دن سے ہی انتہائی مطالبے کے باوجود دہشت گردی کی بین الاقوامی اور جامع تعریف متعین نہیں کی گئی۔کیوں کہ اگر متعین ہو جاتی توامریکہ اور اس کے حواری اپنی مرضی سے اس پارس پتھر کا استعمال نہیں کر سکتے تھے۔
چونکہ دہشت گردی کی تعریف متعین نہیں ہے لہذا جو بات امریکہ سرکار کو اچھی نہ لگی وہ دہشت گردی ہے۔ کسی نے بات نہ مانی تو وہ دہشت گرد ہے ۔ غرضیکہ دہشت گردی اپنی تمام تر خامیوں کے باوجود امریکہ کے لئے پارس کا پتھر ثابت ہوئی۔ اب وہ جس انداز میں مرضی چاہیں اپنی خواہشات پوری کر سکتے ہیں ، اور اس کام میں ان کے حواری ان کے شانہ بشانہ ہیں۔
اسرائیل کو لیجئے۔ دہشت گردی اس کے لئے بھی ایک انعام سے کم نہیں۔ جب دل چاہا فلسطین پر حملہ کر دیا ۔۔ وجہ ؟؟ ”دہشت گردی “ کی روک تھام۔اس کے بعد اقوام متحدہ سمیت کوئی اسے روک نہیں سکتا۔
بھارت بھی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں۔ اس کے لئے تو دہشت گردی نعمت غیر مترقبہ سے کم نہیں۔ کیوں کہ کئی بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو جانے کی وجہ سے اسے اپنی خواہشات کی تکمیل میں بین الاقوامی تنقید کی وجہ سے کچھ دباﺅ تھا۔

مثال کے طور پر مسئلہ کشمیر کے حوالے سے حق خود ارادیت نہ دینے کا مجرم ہونے کی وجہ سے اسے مختلف اطراف سے تنقید کا سامنا تھا۔ اب پانی کے مسئلے پر سند ھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزیاں زوروں پر ہیں ۔ پاکستان نے شور مچایا تو بھارت سرکار پر تنقید ہونے لگی۔

اس کے پاس مذاکرات کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا جس میں لازما کچھ نہ کچھ تو ماننا پڑتا ہے۔ اسی اثناء میں بھارت کی لاٹری نکل آئی اور ممبئی حملے ہو گئے۔ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بغیر تحقیق کئے پاکستان پر الزام لگا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا نے بھی حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا لیا اور پوری دنیا میں پاکستان کے خلاف لاوا اگلنا شروع کر دیا۔پاکستانی قیادت سیاسی نا پختگی کی وجہ سے بوکھلا گئی ۔
پاکستانیوں کی بوکھلاہٹ نے بھارت سرکار کے حوصلے اور بلند کر دئیے جس کے نتیجے میں انہوں نے پروپیگنڈا اور تیز کر دیا۔ پاکستان پر دباﺅ اتنا بڑھا کہ اس کو پرانے سارے مسائل بھول گئے ۔ یہ حملے کس نے کرائے، اس کے پیچھے کن عناصر کا ہاتھ تھا۔ خود اندرونی علیحدگی پسند اس میں ملوث ہیں یا بیرونی ہاتھ ہے۔ یہ ساری باتیں ابھی تک تشنہ جواب ہیں۔ ایک بڑی تعداد کا خیال ہے کہ یہ حملے خود بھارت سرکار کا کارنامہ ہے ۔
حقیقت جو بھی ہے بھارت کے لئے یہ دہشت گردی پارس کا پتھر ثابت ہوئی ۔ اب نہ تو کسی کو کشمیر کی فکر ہے اور نہ ہی پانی کا مسئلہ زیر بحث ہے۔ بس پاکستان پر دباﺅ ہے کہ ان حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے۔
اگرچہ پاکستان دہشت گردی سے متاثر ہونے والے ملکوں میں سب سے اوپر ہے ۔ ایک طرف بیرونی مداخلت روکنے کے لئے اسے فوج کی بڑی تعداد اپنی سرحدوں پر لگانی پڑی تو دوسری طرف داخلی انتشار پر قابو پانے کے لئے بے پناہ وسائل خرچ کرنے پڑتے ہیں۔
لیکن اس کے باوجود پاکستانی حکمرانوں کے لئے دہشت گردی ”پارس “سے کم نہیں ہے۔کیوں کہ اس ضمن میں اب تک لاکھوں ڈالرز وصول کئے جا چکے ہیں۔ گزشتہ حکمرانوں نے اربوں روپے کمائے، جن کا حساب کتاب نہ ہونے کی وجہ سے خوب شاہ خرچیاں کی گئیں۔ اپنوں کو نوازنے اور مخالفوں کو چپ کرانے یا پچھاڑنے کے ”کار خیر“ میں استعمال کئے گئے۔

تو دہشت گردی اپنی تمام تر نقصانات کے علی الرغم بعض ممالک کے لئے ”پارس کا پتھر “ ثابت ہوئی ہے۔ ہر ملک اسے اپنے مفادات کے لئے استعمال کر رہا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ دیگر ممالک کے حکمران اس کے استعمال میں ذاتی اور سیاسی مفادات کے ساتھ ساتھ ملکی مفاد کوبھی مد نظر رکھتے ہیں ، جبکہ پاکستان میں یہ پتھر صرف حکمران طبقے کے ذاتی مفادات کے لئے استعمال ہوتا ہے۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,565
شکریہ: 25,210
16,386 مراسلہ میں 41,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 362
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-05-09), فیصل ناصر (12-05-09), چیتا چالباز (12-05-09), منتظمین (13-05-09), ایس اے نقوی (13-05-09), رضی (20-07-09)
پرانا 12-05-09, 09:20 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,168
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لئے تجویز کرتا ہوں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (13-05-09), راجہ اکرام (13-05-09)
پرانا 12-05-09, 10:54 PM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,732
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ کی باتیں تلخ سہی مگر درست ہیں، میں بھی فیصل کی تائید کرتا ہوں۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (12-05-09), ایس اے نقوی (13-05-09), راجہ اکرام (13-05-09)
پرانا 13-05-09, 09:00 AM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,565
کمائي: 315,052
شکریہ: 25,210
16,386 مراسلہ میں 41,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پسند کرنے کا شکریہ،

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
دل پے جو گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-05-09), ایس اے نقوی (13-05-09)
پرانا 13-05-09, 09:45 AM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,613
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق پر اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-05-09), ایس اے نقوی (13-05-09), راجہ اکرام (14-05-09)
پرانا 13-05-09, 06:58 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,168
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : rajaikram مراسلہ دیکھیں
پسند کرنے کا شکریہ،

ہم پرورش لوح و قلم کرتے رہیں گے
دل پے جو گزرتی ہے رقم کرتے رہیں گے
ہاں تلخی ایام ابھی اور بڑھے گی
ہاں اہل ستم مشق ستم کرتے رہیں گے


شکریہ بھائی آپ نے اچھا یاد دلایا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-05-09), ایس اے نقوی (13-05-09), راجہ اکرام (14-05-09)
پرانا 13-05-09, 07:40 PM   #7
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسلام وعلیکم تمام احباب سے دیر سے شریک ہونے پر معذرت
اور راجا صاحب آپ کی باتیں حقیقیت پر مبنی ہیں اور انتہائی تلخ ہیں مگر سچ ہیں آپ کا لفظ لفظ اپنا آپ خود بیان کرتا ہے ایک اچھی تحریر پر میری جانب سے بہت بہت مبارک ہو اور میں چاہوں گا کہ مذکورہ تحریر سرورق پر جلدی شائع ہو
اور تبصرہ اس پر نہیں کیا جا سکتا کیونکہ مذکورہ تحریر میں کوئی ایسا لفظ ہے ہی نہیں کہ جس پر تبصرہ کر سکوں یا تنقید کرنے کا متحمل ہو سکوں بہت بہت بہت اچھی تحریر ہے راجا صاحب آپ کی
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-05-09), راجہ اکرام (14-05-09)
پرانا 13-05-09, 07:59 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 617
کمائي: 11,175
شکریہ: 363
472 مراسلہ میں 1,331 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اکرام بھائی بہت اچھی تحریر ہے۔
شکریہ
راشد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (14-05-09), راجہ اکرام (14-05-09)
پرانا 14-05-09, 08:51 AM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,565
کمائي: 315,052
شکریہ: 25,210
16,386 مراسلہ میں 41,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
ہاں تلخی ایام ابھی اور بڑھے گی
ہاں اہل ستم مشق ستم کرتے رہیں گے

پی جا ایام کی تلخی کو بھی ہنس کے ناصر
غم کو سہنے میں بھی قدرت نے مزا رکھا ہے

۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 14-05-09, 09:15 AM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,565
کمائي: 315,052
شکریہ: 25,210
16,386 مراسلہ میں 41,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سید انجم شاہ مراسلہ دیکھیں
اسلام وعلیکم تمام احباب سے دیر سے شریک ہونے پر معذرت
اور راجا صاحب آپ کی باتیں حقیقیت پر مبنی ہیں اور انتہائی تلخ ہیں مگر سچ ہیں آپ کا لفظ لفظ اپنا آپ خود بیان کرتا ہے ایک اچھی تحریر پر میری جانب سے بہت بہت مبارک ہو اور میں چاہوں گا کہ مذکورہ تحریر سرورق پر جلدی شائع ہو
اور تبصرہ اس پر نہیں کیا جا سکتا کیونکہ مذکورہ تحریر میں کوئی ایسا لفظ ہے ہی نہیں کہ جس پر تبصرہ کر سکوں یا تنقید کرنے کا متحمل ہو سکوں بہت بہت بہت اچھی تحریر ہے راجا صاحب آپ کی

شاہ جی پسند کرنے کا بہت بہت شکریہ لیکن آپ کی دعاؤں اور رہنمائی کی ضرورت بہر حال موجود ہے۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
پاکستان, پسند, نظر, مسائل, اقوام متحدہ, الزام, انسان, انعام, امریکہ, اسلام, بھائی, بچپن, تحریر, جواب, حواری, حال, خلاف, دل, شور, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پتھر کے دور کا ڈراوا شمشاد احمد عمومی بحث 1 01-11-11 05:13 PM
پتھر محمدعدنان شاعری اور مصوری 2 07-06-09 09:58 AM
پتھر ہو جاؤں بزم خیال شعر و شاعری 0 06-06-09 11:54 AM
پتھر کا سبق ابن آدم عمومی بحث 6 07-05-09 09:24 AM
دل پتھر یا پتھر دل nsa47 دلچسپ اور عجیب 5 24-02-09 05:58 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:23 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger