واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘‘(ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-06-11, 05:57 AM   #1
ذرا نم ہوتو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی‘‘(ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ)
umalbaneen umalbaneen آف لائن ہے 19-06-11, 05:57 AM

2اجرت پر کام کرنے والی خواتین کے معیارِ زندگی کو بہتر بناناان کو معاشی اور معاشر تی استحکام بخشا۔روزگار کے لئے جدید مواقع پیدا کرنا۔ضرورت مند،ہنر مند خواتین کو ان کے گھروں پر روزگار فراہم کرنا اور ان کو میڈل مین کی کے استحصال سے بچانا اور غیر ہنر مند خواتین کو چھوٹے پیمانے پر آمدنی کے ذرائع پید ا کرنے کی تربیت دینا۔پسماندہ کاریگر عورت کو اسلام کی روشنی میں صحت و صفائی،قومی و معاشرتی فرائض اورحقوق اور اقتدارو روایات کا بنیادی علم فراہم کرنا،ورکنگ ویمن ویلفیئر ٹرسٹ کے اہم پروجیکٹ’’’غربت کے تدارک‘‘roject for Poverty Alleviationکے بنیادی مقاصد ہیں۔
ہمارے ملک کی آبادی کا نصف سے زا ئد حصہ خواتین پر مشتمل ہے گذشتہ چند برسوں میں سماجی و قومی زندگی جہاں عورتوں کی شمولیت بڑھی ہے وہیں معاشی جبر کے سبب ان کی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ بھی ہواہی۔بالخصوص دیہی اور نیم شہری(یعنی مضافاتی بستییوں میں رہنے والی)خاتون کی زندگی میںکیونکہ انکے مسائل اعلیٰ تعلیم یافتہ شہری خواتین کی زندگی سے کہیں ذیادہ اور پیچیدہ ہیں اس طبقئہ حیات میں اکثر خواتین ہنر مند تو ہوتی ہیں لیکن ان کے لئے گھر سے باہر روزگار اسقدر سہل نہیں ہی۔ایسی ہی خواتین کے لئے ورکنگ ویمن ویلفئیر ٹرسٹ کا یہ پرجیکٹ امید کی ایک کرن ہی۔اس پروجیکٹ کے ذریعے تقریباً تین سو خواتین مستفید ہو رہی ہیں ۔انکا تعلق سکھر ، شکارپور،لاڑکانہ اضلاع کے گائوں اورمضافاتی بستیوں کو علاوہ کراچی کی پسماندہ بستیوں سے ہی۔ٹرسٹ کے رضا کار ہر ماہ ان ہنر مند پسماندہ خواتین کے گھر وں میں جاکر معقول معاوضے پر نہ صرف ان کو کام دیتی ہیں بلکہ تمام تر خام مال (ow Material)یعنی کپڑا ،دھاگی،کلر اسکیم،شیشہ وغیرہ بھی خود پہنچاتی ہیں ۔اسکے علاوہ صحت و صفائی کے ُاصول کی بنیاد ی تعلیم بھی دیتی ہیں ۔شعائر اسلام،حقوق اﷲ اور حقوق العباد سے متعلق انکے علم میں اضافہ بھی کرتی ہیں ۔غرض یہ کہ ورکنگ ویمن ویلفئیر ٹرسٹ کا یہ پروجیکٹ نہ صرف انکے معاشی مسئلے کوحل کرنے کا ذریعہ بن رہا ہے بلکہ ان کے معاشرت میں بھی مثبت تبدیلیوں کا باعث ہی۔ذیل میں اس پروجیکٹ کی چیدہ چیدہ روشن مثالیں بیان کی جا رہی ہیں۔
cجامڑہ کی ارشاد بی بی ایک بہت ہی با ہمت خاتون ہیں پچھلے کئی سال سے وہ ورکنگ ویمن ویلفئیر ٹرسٹ کی کاریگر ہیں ۔وہ کہتی ہیں کہ ’’WWTکی خواتین ہمیں ہمارے گھر وں میں رہتے ہوئے آسان روزگار فراہم کرتے ہیں‘‘ارشاد بی بی مزدوری کر کے اپنے گھر بنانے کی سعئی میں مصروف ہیں ان کی محنت کا صلہ یہ ہے کہ آج انکا بیٹا سول سروسسز کا امتحان پاس کر چکا ہی۔بیٹی بی سی ایس کر چکی ہے اسی طرح مزدوری کر کے انہوں نے اپنے شوہر کو پروفیسر بننے میں مدد کی۔بہتری کی لگن اور محنت کی عادت کے سبب آج بھی اپنے کام میں مصروف ہیں۔اپنے علاقے کے لئے ہی نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے روشن مثال ہیں ۔
فوزیہ ضلاع شکارپور کی مضافاتی بستی کی رہائشی ہے ۔قوت ِسماعت و گویائی سے محروم ہے لیکن اﷲرب العزت نے اسے دولت ِ ہنر سے مالا مال کیا ہے اسے ہر طرح کی کڑھائی بہت عمدہ کر نی آتی ہی۔WWTکے اس پروجیکٹ کے سبب وہ معاشی طور پر خود انحصار ی کی زندگی بغیر کسی احساس ِ محرومی کے گزار رہی ہی۔
حفیظ کا تعلق کراچی کے پسماندہ بستی گو ہر آباد سے ہے یہ ایک بیوہ عورت پچھلے دس برس ے ورکنگ ویمن وویلفیئر ٹرسٹ کی کاریگر ہی۔پروجیکٹ کے بعد اس نے اپنی دونوں بیٹیوں کی شادی کا فرض ادا کیااور آج بھی اس محنت کے ذریعے معاشی خود انحصاری کی زندگی بسر کر رہی ہی۔
شمیم عمر کا تعلق کراچی کے مضافاتی بستی سے ہے ۔پچھلے سات سال سے وہ ورکنگ ویمن ویلفئیر ٹرسٹ کے اس پروجیکٹ سے مفید ہو رہی ہیں وہ ایک شادی شدہ خاتون ہیں اپنی محنت کی اجرت سے وہ نہ صرف اپنی ذاتی ضروریات پوری کرتی ہیں بلکہ اپنی بوڑھی ماں اور بے روزگار اور بیمار بھائی کی کفالت بھی اپنی عزِت نفس کو مجروح کئی بغیر کر رہی ہیں۔
امًِ سلمہ لاڑکانہ کے نواحی گوٹھ تعلق رکھتی ہیں خاندان میں جوڑ نہ ہوہونے کے سبب شادی نہیں ہوسکی گھر سے باہر جا کرکام نہیں کر سکتیں۔غربت کے تدارک کے اس پروجیکٹ کے تحت دس سالوں سے WWWTکی کاریگر ہیں نہ صرف اپنا تمام تر معاشی بوجھ خود اٹھا رہی ہیں بلکہ اپنے گھر کی بڑی ضروریات کے لئے بھی رقم پس انداز کر لیتی ہیں ۔
مٹھی ّ ضلع لارکانہ کی مضافاتی بستی کی رہائشی ایک بیوہ عورت ہی۔اسکا خواب ہے اسکے بچے بہترین تعلیم حاصل کریں اور معاشر ے میں فعال کردار ادا کریں ۔مِٹھی کے شوہر کی وفات کو دس سال سے زائدکاعرصہ گزرچکاہے اوراپنے بچوں کے تمام اخراجات صرف ورکنگ ویمن ویلفئیر ٹرسٹ کے ساتھ کام کرکے اٹھا رہی ہیں۔
اس کے علاوہ بھی بہت سا ری خواتین ورکنگ ویمن ویلفئیر ٹرسٹ کے پروجیکٹ کے تحت اپنے گھر وںمیں والدین کا فکرِ معاش میں ہاتھ بٹارہی ہیں۔یہاںیہ چند روشن مثا لیںبیان کرنا ازحد ضروری تھاکیونکہ یہ مثا لیں ثابت کرتی ہیںکہ اخلاصِ نیت کے ساتھ اصلاح معاشرہ کی یہ کوشش کسقدر بار آور ثابت ہو رہی ہی۔
اسکی. علاوہ پروجیکٹ کے تحت فری میڈیکل کیمپس بھی لگائے جاتے ہیں ۔جہاں کارکن خواتین کا مفت طبِّی معائنہ کیا جاتا ہے اور طبی مشورے اور ادویات بھی مفت فراہم کی جاتی ہیں ۔ ورکنگ ویمن ویلفئیر ٹرسٹ اور ٹرسٹ کی یہ کاوش اپنی مثال آپ ہی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ اسطرح کے اور بہت سے پروجیکٹ شروع کئے جائیں تا کہ حقیقی طور پر ہماری معاشرے یہ غربت کاتدراک ہوسکی۔اور معاشرہ کے مخیّر طبقے کو اس طرح کے پروجیکٹس کی باقاعدہ طور پر سر پرستی کرنا چاہیئے تاکہ یہ کارواں یونہی چلتا رہے اور تمام ملک اسکے ثمرات سے مفید ہو

umalbaneen
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مراسلات: 6
شکریہ: 1
4 مراسلہ میں 16 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 184
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے umalbaneen کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-06-11), منتظمین (19-06-11), عروج (22-09-11)
پرانا 22-09-11, 04:17 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ ان کو اجر دے۔ آمین۔۔۔۔۔۔ خواتین تو مجبور ھو کر بھی گھر سے باھر آنے کی استطاعت نہیں رکھتیں تو اھل ِمحلّہ بھی ان کا ھاتھ بٹاسکتے ھیں۔ ھمیں ھمسائے کے بارے میں'' پُوچھ ''ھوگی۔ یہ نہیں بھولنا چاھئیے۔
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-09-11, 10:25 AM   #3
Member
اجنبی
 
sonojesus's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مقام: faisalabad pakistan
عمر: 25
مراسلات: 69
کمائي: 1,103
شکریہ: 36
52 مراسلہ میں 105 بارشکریہ ادا کیا گیا
sonojesus کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم
اللہ ان کو بہت جزا دے اور ان پر اپنا بہت فضل کرے
آمین
sonojesus آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فری, فرض, کوشش, کراچی, مفت, ماں, مسائل, معاشرہ, آبادی, آج, امتحان, اسلام, اعلیٰ, بہترین, بھائی, بچوں, تعلیم, خواتین, زندگی, سہل, سال, عورت, عادت, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مینا بازار :::ورکنگ وومن ویلفئیر ٹرسٹ umalbaneeen خبریں 0 18-05-11 12:08 PM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
عرفان دنیا کے طویل القامت فسٹ کلاس کرکٹر محمدعدنان کرکٹ 0 18-10-09 05:47 AM
فاسٹ بولر شعیب اختر کی ڈیڑھ سال کی پابندی معطل champion_pakistani کرکٹ 1 04-07-08 09:28 PM
نجی ٹی وی چینل کا سابق وزیر اعظم پر توہین آمیز رویہ اختیار کرنے اور رپورٹنگ ٹیم کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:46 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger