واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


رمضان المبارک کی آمد ۔۔ عوام کی شامت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-08-09, 11:45 PM   #1
رمضان المبارک کی آمد ۔۔ عوام کی شامت
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 28-08-09, 11:45 PM

تحریر: راجہ اکرام الحق

عبادت ہر مذہب کی تعلیمات کا لازمی جزو ہے ۔ طریقہ کار کا اختلاف بجا لیکن نفس عبادت یا اس کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ ان عبادتوں میں بھی درجات ہیں ، بعض اجر و ثواب کے لحاظ سے دیگر سے افضل ہیں اور بعض کم تر۔ کسی بھی مذہب میں عبادات کا اصل مقصد انسان کو عملی مشق سے گزار کر ایسے افراد کار تیار کرنا ہوتا ہے جو انفرادی اور اجتماعی زندگی کو اس مذہب کو مطلوب ہو۔ لہذا عبادات کا انسان کے رویے اور طرز فکر پر اثر انداز ہونا فطری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مختلف مذاہب کے پیروکار مختلف طرز فکر، مختلف زاویہ نگاہ اور مختلف رویوں کے مالک ہوتے ہیں۔ ایک ہی مسئلے پر مختلف نقطہ ہائے نظر اور مختلف رد عمل کا سامنے آنا مذہبی وابسگتی کے تنوع کے باعث ہے ۔ اگرچہ دیگر عوامل بھی اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے ۔ ایک مسلمان صرف کلمہ پڑھ لینے سے ہی مسلمان نہیں کہلاتا بلکہ عقائد کے ساتھ ساتھ عبادات بھی اسلام کا جزو لا ینفک ہیں جن کی ادائیگی ہر مسلمان سے مطلوب ہے۔ اسلامی نظریہ کائنات میں انسان چونکہ خلیفة اللہ فی الاراض ہے اس لئے عبادات ، معاملات اور اخلاقیات کا سارا نظام وہ مطلوبہ انسان تیار کرنے کی ایک عملی مشق ہے جو انسان کو بطور خلیفہ اپنے فرائض سر انجام دینے کے لئے تیار کر سکے۔

نماز، روزہ ، حج ، زکواة ، جہاد اور دیگر عبادتیں جہاں انسان کی روحانی تربیت اور ترقی کا فائدہ دیتی ہیں وہیں عملی زندگی میں انسان کے رویوں کی تشکیل میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ اخلاص، ایثار، جہد مسلسل، وقت کی پابندی، ایفائے عہد ، امانت و دیانت، نظم و ضبط، اطاعت امیر، خدمت خلق، کمزوروں کا احساس اور دیگر بے شمار صفات انسان میں پیدا ہوتی ہیں ، ان صفات سے متصف انسان جب جمع ہوں تو وہ حقیقی فلاحی معاشر تشکیل پاتا ہے جو مقصود شریعت ہے۔

ان تمام عبادات کے کچھ مشترک اثرات و فوائد ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہر عبادت کے کچھو روحانی اور جسمانی فوائد ایسے بھی ہوتے ہیں جو دیگر سے مختلف ہیں۔

یوں تو ارکان اسلام میں سے ہر ہر رکن اور ہر ہر عبادت اہم ہے لیکن تمام عبادتوں میں روزے کو ایک الگ ہی مقام حاصل ہے۔ ساری عبادتوں کا اجر فرشتوں کے ذریعے لکھوایا جاتا ہے اور روزے کا اجر اللہ نے اپنے ذمہ لیا ہوا ہے کہ "روزہ میرے لئے ہے اور اس کا اجر بھی میں دوں ہی دوں گا" ، کیوں کہ یہ ایسی عبادت ہے جس میں اخلاص اور خوف خدا کی اعلی ترین مثال ملتی ہے۔ مشکلات پر صبر کا تجربہ اور دوسرے کے حالات کو سمجھنے کا درس ملتا ہے۔ بھوک پیاس کے ان مراحل سے گزر کر انسان کے دل میں ان لوگوں کے لئے ہمدردی پیدا ہوتی ہے جو مفلوک الحال ہیں اور اس کے نتیجے میں انفاق اور خدمت خلق کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔

روزہ سال بھر میں صرف ماہ رمضان میں ہی فرض ہے۔ لہذا دیگر مہینوں کے مقابلے میں ماہ رمضان کا مقام و مرتبہ بھی خاص ہے۔ رحمتوں ، برکتوں اور مغفرتوں کا یہ مہینہ کئی لحاظ سے دیگر ماہ و ایام سے مختلف ہے۔ اس بابرکت مہینے کے بہت سے روحانی اور جسمانی مثبیت اثرات ہیں جو جا بجا دیکھے جا سکتے ہیں لیکن ان کے ساتھ ساتھ کچھ ایسے منفی دنیاوی اثرات بھی ہیں جوہمارے اعمال کے باعث ہمارے ہی ہم جنسوں کے لئے مشکلات پیدا کرتے ہیں۔

اس مہینے کا ایسا سرور اور راحت ہے کہ سال بھر ہر مسلمان اس کے انتظار میں رہتا ہے۔
اہل تقوی کا انتظار تو سمجھ میں آنے والی بات ہے۔ لیکن اہل ثروت سے لے کر مفلوک الحال انسان تک، سرمایہ داروں سے لے کر ریڑھی والوں تک ہر ہر انسان اس کے انتظار میں ہوتا ہے ۔ اور تو اور خود حکومت بھی اسی انتظار میں ہوتی ہے۔ لیکن یاد رہے انتظار کے اسباب و وجوہات ہر طبقہ کے لحاظ سے مختلف ہیں ۔

اہل ایمان اور اہل تقوی کا انتظار تو ظاہر ہے کہ نیکیوں کے اس موسم بہار میں جب ایک نیکی ستر کے برابر اور نفل عبادت کا ثواب فرض کے برابر ہوتا ہے تو ان کا انتظار مسابقت فی الخیرات کے ہو سکتا ہے۔ اہل ثروت بھی جو اہل خیر میں سے ہیں ، اس ماہ میں زکواة و صدقات ادا کر کے زیادہ ثواب کمانے کی لالچ میں اس کا انتظار کرتے ہیں، مفلوک الحال کا انتظار اس لئے کہ اس ماہ میں اہل خیر کے انفاق میں سے کچھ مل جائے گا جو ان کے اور خاندان کے گزر بسر میں آسانی پیدا کرے گا۔ یہ انتظار تو سعادت مندوں کو نصیب ہوتا ہے، اور اس کے اثرات سے معاشرہ مستفید ہوتا ہے۔

لیکن ایک انتطار اور ہے جو تاجروں، ریڑھی والوں اور حکومت کو رہتا ہے۔ اور جس کے منفی اثرات سے سارا معاشرہ متاثر ہوتا ہے۔ تاجر وں کا انتظار یوں کہ سحری و افطاری کے لئے لوگ مجبورا خرایداری کرتے ہیں، ان چیزوں کی بھی جن سے عام دنوں میں قناعت برتی جاتی ہے۔ تو ان کا مقصد ہوتا ہے کہ ان تیس دنوں میں پورے سال کے خسارے پورے کرو۔ ریڑھی والے بھی اپنا کردار ادا کرنے میں کسی تساہل سے کام نہیں لیتے۔

حکومت کا انتظار کثیر الجہت ہوتا ہے ایک یہ کہ بینکوں میں پڑے ہوئے مال سے زکواة لے کر خزانے بھرے جائیں۔ دوسرا اس کے ساتھ ساتھ اشیاء خورد ونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، چینی اور آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کر کے عوام کو پریشان کرنا اور پھر من مانی قیمتیں مقرر کرنا ایسے کارنامے ہیں جن کے لئے رمضان کا وقت زیادہ موزوں رہتا ہے تا کہ لوگوں کی مجبوری سے بھرپور فائدہ اٹھایا جا سکے۔ اس بار بھی رمضان سے کچھ ہی دن پہلے وفاق کی جانب سے چینی کی قیمتیں بڑھا دی گئیں۔

حکمرانوں کے رویے سے لگتا ہے کہ وہ عوام میں روزے کی حقیقی روح بیدار کرنا چاہتے ہیں تا کہ اس عبادت کے مقرر کرنے کی جو حکمتیں اور مقاصد ہیں وہ بانداز احسن حاصل ہو سکیں۔

ایک اور افسوس ناک بات جو ہم میں اور دیگر اقوام میں مختلف ہے، وہ یہ کہ جب دیگر مذاہب کے تہوار ہوں، یا ان کے خاص ایام ہوں۔ مثلا: کرسمس ، مدر ڈے، فادر ڈے، یا اور کوئی ایسے ایام جن کی کوئی مذہبی یا تہذیبی و ثقافتی اہمیت ہو تو وہاں سیل لگتی ہے، سستے داموں اشیاء فروخت ہوتی ہے، ایک خریدنے پر ایک مفت دی جاتی ہے۔، تاکہ زیادہ سے زیادہ لو گ اس تہوار میں شرکت کر سکیں۔

لیکن ہمارے ہاں ایک ایسا رویہ بن چکا ہے کہ اس طرح کے ایام اور تہواروں کو اپنے پچھلے سارے خسارے پورے کرنے کا سنہری موقع تصور کیا جاتا ہے۔ مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمیتوں میں ایسا اضافہ کیا جاتا ہے کہ الامان و الحفیظ۔۔ ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں رمضان کی آمد در اصل عوام کی شامت ہے۔ ایسے میں رمضان مبارک کی آمد جہاں اپنی برکتوں اور رحمتوں کے باعث مسرت ہے اس سے کہیں زیادہ عوام کی شامت کے حوالے قابل افسوس ہے ۔جو کہ نہ صرف حکمرانوں کے ہاتھوں بلکہ خود عوام کے ہاتھوں آتی ہے۔

آج جن حالات سے وطن عزیز گزر رہا ہے، جہاں پہلے سے مہنگائی آسمان چھو رہی تھی، پھر سیلاب نے رہی سہی کسر نکال دی۔ اور اب ایک بار پھر اشاء صرف کی قیمتوں میں ہونے والے اضافے نے عوام کے اندر وہ مطلوبہ صبر، برداشت اور ایثار کی حقیقی روح پیدا کرنا شروع کر دی ہے جو کہ مقصود شریعت ہے۔ ان حالات کو دیکھ کر اس کے علاوہ کیا کہا جا سکتا ہے کہ ہمارے ہاں رمضان کی آمد کو حکومت اور ہمارے ہم جنسوں نے مل کر اسے عوام کی شامت بنا دیا ہے۔ جس کا براہ راست شکار مزدور طبقہ اور نجی ملازمین زیادہ ہیں۔

نہ صرف حکومت وقت کو اس ماہ مقدس میں خصوصی ریلیف دینا چاہیئے بلکہ تاجروں کو بھی چاہیئے کہ اللہ کی رضا کے پیش نظر منافع کی شرح کو اتنا رکھیں کہ اشیاء کی خرید عوام کی دسترس میں رہے۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا


Last edited by راجہ اکرام; 12-08-10 at 09:44 AM.. وجہ: سابقہ مضمون کو اپڈیٹ کیا ہے ۔۔۔ شکریہ

 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,565
شکریہ: 25,210
16,386 مراسلہ میں 41,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 398
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-08-10), فیصل ناصر (29-08-09), منتظمین (13-08-10), مرزا عامر (12-08-10), احمد بلال (12-08-10), سحر (29-08-09), عبداللہ آدم (12-08-10), غلام خان (13-08-10)
پرانا 29-08-09, 01:41 AM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,168
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوبصورت تحریروں میں سے ایک

راجہ بھائی آپ بھی لکھاری ہیں کیا ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-08-10), راجہ اکرام (29-08-09), عبداللہ آدم (12-08-10)
پرانا 29-08-09, 08:53 AM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,565
کمائي: 315,052
شکریہ: 25,210
16,386 مراسلہ میں 41,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم و رحمۃ اللہ
فیصل بھائی شکریہ

باقاعدہ لکھاری نہیں ہوں کبھی کبھی شغل کر لیتا ہوں
آپ احباب کی رہنمائی حاصل رہی تو بن جاؤں گا انشاء اللہ
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-08-10), احمد بلال (12-08-10), سحر (29-08-09), عبداللہ آدم (12-08-10)
پرانا 12-08-10, 09:47 AM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,565
کمائي: 315,052
شکریہ: 25,210
16,386 مراسلہ میں 41,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم دوستو
یہ تحریر گزشتہ سال لکھی تھی،
اس سال بھی حالات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بلکہ پہلے سے بھی بد تر ہوتے چلے جا رہے ہیں۔

اس لئے ایک بار پھر اس کو اپڈیٹ کیا۔ اور آپ کے لئے پیش خدمت ہے

شکریہ
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-08-10), فیصل ناصر (13-08-10), احمد بلال (12-08-10)
پرانا 12-08-10, 11:05 AM   #5
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,602
کمائي: 172,510
شکریہ: 8,802
5,784 مراسلہ میں 21,390 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دنیا بھر میں رمضان میں قیمتیں کم ہوتیں ہیں ، خاص طور پر کھانے پینے کی اشیاء کی
پاکستان ہی ایک الگ ملک ہے جہاں وہ ہوتا ہے جو کہیں نہیں ہوتا ۔
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-08-10), احمد بلال (12-08-10), عبداللہ آدم (12-08-10)
پرانا 12-08-10, 12:00 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,689
کمائي: 31,853
شکریہ: 10,596
1,219 مراسلہ میں 3,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دنیا کےباقی اسلامی ممالک میں تو کم ہوتئ ہیں قیمتیں۔ کیا غیر اسلامی ممالک میں بھی قیمتوں پہ فرق پڑتا ہے رمضان المبارک کے آنے سے؟؟ انگریزی ممالک میں رہنے والے پاکستانی اس بارے میں بتائیں۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
احمد بلال کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (13-08-10)
پرانا 12-08-10, 10:37 PM   #7
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی نہیں غیر اسلامی ممالک میں قیمتوں پر فرق نہیں پڑتا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-08-10), احمد بلال (13-08-10)
پرانا 13-08-10, 01:11 AM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,168
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کراچی میں فروٹ پر آج پہلے رمضان میں 200 سے 300 فیصد اضافہ ہوا ہے
اور یہودی پروڈکٹ پیپسی پر پورے ماہ 5 روپے کی بچت
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-08-10), احمد بلال (13-08-10), راجہ اکرام (13-08-10)
پرانا 13-08-10, 04:57 AM   #9
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,732
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ راجا تم واقعی بہت اچھا لکھتے ہو خصوصا تمھاری آبزرویشن بہت اچھی ہے یار!!!!

اللہ تمھیں‌خوش رکھے بھائی، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔ ۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (13-08-10), راجہ اکرام (13-08-10)
پرانا 13-08-10, 06:08 AM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,565
کمائي: 315,052
شکریہ: 25,210
16,386 مراسلہ میں 41,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائیو
غیر اسلامی ممالک میں قیمتوں کی کمی کا سوال ہی پیدا نہیں‌ہوتا کیوں کہ رمضان سے نہ انکا مذہبی تعلق ہے اور نہ ثقافتی اور تہذیبی۔
تو وہ کیوں اس موقع پر ریلیف دینے لگے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-08-10, 06:19 AM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,565
کمائي: 315,052
شکریہ: 25,210
16,386 مراسلہ میں 41,616 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
شکریہ راجا تم واقعی بہت اچھا لکھتے ہو خصوصا تمھاری آبزرویشن بہت اچھی ہے یار!!!!

اللہ تمھیں‌خوش رکھے بھائی، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔ ۔
السلام علیکم شاہد بھائی
شکریہ اور نوازش اس عزت افزائی کا
دعاؤں کی درخواست ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-08-10, 11:11 AM   #12
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,613
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (13-08-10)
پرانا 13-08-10, 12:47 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,411
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دوسروں عیر اسلامی ملکوں کے بارے میں تو اتنی جان کاری نہیں لیکن ھمارے پڑوسی ملک مین سنا ہے کم کرتے ہیں

باقی ھمارا ملک تو بالکل انوکھا ملک ہے یہاں اگر کسی چیز پر ایک روپیہ برھا ہے تو دکاندار 10 پرھا دیتے ہیں


ھم جیسے ہونگے ویسے ھمارے اوپر حکمران مسلط ہونگے

میرے جیسے غریب کا اس دنیا میں زندہ رہنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہو چلا ہے اللہ صیام وقیام قبول کرین
ھمارے ملک کی حفاظت فرمائیں جوتے کھانے والوں سے ھمیں نجات دلائیں آمین
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے غلام خان کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (13-08-10), راجہ اکرام (13-08-10), سحر (19-08-10)
جواب

Tags
فرض, کارنامے, پاکستان, لوگ, نظر, مفت, موقع, ممکن, ایمان, اللہ, المبارک, انسان, اسلام, اسلامی, خدا, روزہ, رمضان, زندگی, سال, سحری, عہد, عبادت, صبر, صدقات, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی جاویداسد خبریں 2 21-09-10 08:12 PM
الطاف بھائی کا مارشل لاء کا مطالبہ اور عوام کی سوچ ۔ کیاعوام سیاستدانوں سے اکتا گئے ؟ جاویداسد خبریں 1 24-08-10 11:23 PM
عوامی حکومت کا اک اور کارنامہ naeemuddin خبریں 3 01-12-09 10:05 AM
عوج بن عوج کی عمر کتنی تھی؟ عرفان حیدر آئیے ذہانت آزمائیے 24 14-04-09 02:40 PM
’عوامی نمائندے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں‘ چاچا کمال خبریں 1 07-04-08 06:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger