واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


سانحہ سقوط ڈھاکہ۔۔ اصل کردار کون؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-12-09, 10:36 AM   #1
سانحہ سقوط ڈھاکہ۔۔ اصل کردار کون؟
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 18-12-09, 10:36 AM

وقت کرتا ہے پرورش برسوں ۔۔۔ حادثہ ایک دم نہیں ہوتا
ایسے واقعات جو تاریخ اور جغرافیہ تبدیل کر دیں اچانک رونما نہیں ہوتے ، بلکہ ان کے پیچھے برسوں سے پکنے والا لاوا، سینوں میں پلنے والی نفرت، احساس محرومی، اور ناانصافیوں کی ایک طویل داستان ہوتی ہے۔ تاریخ انسانی پر اگر ایک طائرانہ نگاہ ڈالی جائے تو اس کی بے شمار مثالیں مل جاتی ہیں۔

روز اول ہی سے ایسے واقعات ہوتے رہے جنہوں نے مشرقی اور مغربی پاکستان میں دوری کی بنیاد ڈال دی تھی، پھر ہر آنے والے دن اور ہر آنے والے حکمران سے ایسی غلطیاں دانستہ و نا دانستہ سرزد ہوتی رہیں جنہوں نے زخموں کو ناسور بنا دیا اور پھر ہم نے اس کا خمیازہ بھگتا۔

یہ درست ہے کہ اس پورے واقعے میں ایوب خان کا کردار مرکزی رہا ،یحیی خان اور بھٹو غلط وقت اور غلط جگہ پر آ گئے تھے۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی ضرور مد نظر رکھنی چاہیے کہ جناب ذو الفقار علی بھٹو کی انا اور ہٹ دھرمی نے اس تحریک میں نئی روح پھونکی، ورنہ ایک وقت ایسا آ گیا تھا کہ اگر جمہوریت کے دعوے کے ساتھ ساتھ جمہوری رویہ بھی اپناتے معاملات میں سلجھاؤ کی امید رکھی جا سکتی تھی۔

الیکشن میں شیخ مجیب اکثریت حاسل کر چکے تھے، لیکن ذو الفقار علی بھٹو نے نتائج کی بنیاد پر فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا، جس نے محرومیوں اور نا انصافیوں کے احساس میں مزید اضافہ کیا ۔ بطور خاص بھٹو کا یہ نعرہ کہ ”ادھر تم ادھر ہم“ بڑا ہی کارگر ثابت ہوا۔

ورنہ اگر اس وقت جمہوری روایات، تقاضوں اور اصولوں کو زیر عمل لایا جاتا، شیخ مجیب کو حکومت دے دی جاتی تو اس احساس محرومی میں یقینی کمی آ سکتی تھی، اگرچہ اس کے نتیجے میں مشرقی پاکستان کو نظر انداز ہونے کا خطرہ کسی حد تک تھا لیکن کم از کم ان نا انصافیوں کو ازالہ ہو سکتا تھا جو پچھلے کئی سال سے ہو رہی تھیں۔

لیکن اسیا نہ ہو سکا، ایک سنہری موقع ضائع کر دیا گیا، وطن کی سالمیت ضد ، انا اور ہٹ دھرمی کی نذر کر دی گئی ۔ دشمن کے عزائم کو تقویت ملی اور وطن عزیز دو لخت ہو گیا۔

لیکن اس پورے کھیل میں بیرونی طاقتوں بطور خاص امریکہ کا ہاتھ نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ یہ میں اس روایتی سوچ کا اظہار نہیں کر رہا جو ہر واقعے کے بعد کی جا سکتی ہے بلکہ حقائق یہی کہتے ہیں۔ کچھ عرصہ قبل اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ امریکہ کی ایک دستاویز انٹر نیٹ پر آئی ہے اس واقعہ کے حوالہ سے اس کا مطالعہ اس حقیقت کے بارے میں آگاہی کے حوالہ سے مفید ہوگا۔
اور ساتھ ہی ساتھ اس ساتویں بحری بیٹرے کا ابھی تک نہ پہنچنا بھی کسی سازش کی غمازی کرتا دکھا ئی دیتا ہے۔

جب کسی بھی قوم کے افراد ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دینا شروع کر دیں تو اس طرح کے سانحات کا رونما ہونا یقینی ہو جاتا ہے۔ لیکن عقل مند وہ ہے جو ٹھوکر کھا کر سنبھل جائے لیکن بد قسمتی سے ہم نے اس واقعے کو بھی روز مرہ کے عام واقعات کی طرح بھلا دیا ہے۔

بطور خاص 16دسمبر کو اس سلسلے میں جو کچھ ہونا چاہیے کہیں نظر نہیں آتا، کسی پاکستانی کا سر شرم سے جھکا ہو، کسی کے چہرے سے اتنے بڑے واقعے کی یاد میں ملال جھلکتا ہو، کسی کی آنکھ نم ہو، کسی نے وہی غلطیاں نہ دہرانے کا عزم کیا ہو۔۔۔ مجھے کہیں ایسا کچھ دکھائی نہیں دیا۔
اور ”خاکم بدہن“ جس قوم کا حافظہ اتنا کمزور ہو یا جو قوم ماضی کے واقعات سے سبق حاصل کرنے کے بجائے غفلت برتنا شروع کر دے تو اس کا مستقبل مخدوش ہو جاتا ہے۔

ہم نے نہ صرف اس واقعہ کو بھلا دیا بلکہ وہی غلطیاں ایک بار پھر دہرائی جا رہی ہیں، احساس محرومی اور نا انصافیاں ہر طرف عام ہیں، اپنوں کے خلاف فوج کشی کی وجہ سے جو صورتحال ہے اس سے بھی سب آگاہ ہیں، سند ھ اور بلوچستان میں علیحدگی کی تحریکیں سر اٹھا رہی ہیں۔ اور ہمارے حکمران بالکل وہی منظر پیش کر رہے ہیں جو اس وقت کے حکمرانوں کا تھا۔وہی چال بے ڈھنگی وہی ریت مستانی۔

ضرورت ہے کہ ہم اپنے حالات کا جائزہ لیں اپنے عوام سے احساس محرومی کا خاتمہ کریں، نا انصافیوں کے چلن کوبند کریں اپنی غلطیوں سے سبق سکیھیں تاکہ وقت کی سالمیت اور استحکام کے لئے کردار ادا کر سکیں۔
اللہ ہمیں عقل عطا فرمائے اور وطن عزیز کی حفاظت فرمائے ۔۔ آمین


(یہ ایک تبصرہ ہے جو کسی کے مضمون پر کیا تھا، میرا خیال ہے کہ اس کو یہاں لگانا مفید ہوگا۔ اس لئے پیش خدمت ہے۔)
__________________
محتاج اصلاح و دعا


Last edited by shafresha; 18-12-09 at 10:59 AM.. وجہ: چند الفاظ کی تصیح

 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
شکریہ: 25,210
16,386 مراسلہ میں 41,617 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 363
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
shafresha (18-12-09), فرحان دانش (19-12-09), wajee (18-12-09), ZUBAIR (18-12-09), سحر (18-12-09)
پرانا 18-12-09, 11:49 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,613
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کےلیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (18-12-09)
پرانا 18-12-09, 01:57 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
ZUBAIR's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مراسلات: 101
کمائي: 690
شکریہ: 68
60 مراسلہ میں 104 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

صحیح ہے ابھی ایشو ہے ٹھیک کر روانہ کردیں
ZUBAIR آف لائن ہے   Reply With Quote
ZUBAIR کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (18-12-09)
پرانا 18-12-09, 02:04 PM   #4
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,602
کمائي: 172,510
شکریہ: 8,802
5,784 مراسلہ میں 21,390 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ بھائی، مجیب ا لرحمن ایک غدار تھا اور انڈین ایجنٹ تھا ۔ ملک ایک انڈین ایجنٹ کے حوالے کرنے کا کیا مطلب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیکن جب ہماری ایجنسیز کو یہ معلوم تھا کہ یہ انڈین ایجنٹ ہے تو اس کا پول عوام کے سامنے کھول کر اس کو قرار واقع سزا دینی چاہیے تھی نہ کہ اس کو لیڈر بننے کا موقع دیا اور الیکشن میں بھی حصہ لینے دیا ۔
شکریہ
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, پاکستان, پاکستانی, وقت, واقعات, نظر, موقع, انداز, امریکہ, بے, خلاف, خان, سال, عوام, عقل, علی, علیحدگی, عرصہ, عزیز, عزم, عزائم, غفلت, غلطیاں, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
برج خلیفہ کے اوپر یاسر عمران مرزا دیس ہوئے پردیس 15 29-06-10 01:03 AM
سقوط ڈھاکہ کے چند سر بستہ راز: امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی تحریروں میں حیدر 1971 اور مشرقی پاکستان 23 14-02-10 05:10 AM
تا گور کے اوپر وہ گل اندام نہ آیا خرم شہزاد خرم میر تقی میر 1 08-09-09 07:13 PM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 07:44 PM
ڈھائی لاکھ کا لباس محمدعدنان فلمی دنیا 0 14-12-07 03:05 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:40 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger