واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


سب ٹھیک ہو جائے گا مگر…,,,,, سرمد موسیٰ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 09:34 AM   #1
سب ٹھیک ہو جائے گا مگر…,,,,, سرمد موسیٰ
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 09:34 AM

سب ٹھیک ہو جائے گا مگر…,,,,, سرمد موسیٰ



محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے تمام تر ارادوں، امیدوں اور آہنی عزم سمیت پیوند خاک ہو گئیں، اپنی طبعی موت نہ مرنا شاید بھٹو خاندان کا مقدر ہے۔ طبعی یا قدرتی موت صرف آنکھوں میں آنسو لا سکتی ہے مگر ان کی ناگہانی موت بصورت دہشت گردی آنکھوں میں چنگاریاں لے آئی غم سے زیادہ غصہ محسوس کیا گیا ۔ان کے چاہنے والے فرط جذبات سے دیوانے ہو گئے آگ اور خون کی ہولی منا ڈالی۔ تعزیت کا حقدار صرف محترمہ کا خاندان ہی نہیں بلکہ ان کے تمام چاہنے والے ہیں۔ ملک بھر میں کروڑوں آنکھیں سوگوار ہیں ان آنکھوں کی سرخیاں ابھی نمایاں ہیں، ہر مظلوم آہ و بکاہ سے فارغ ہوتے ہی ظالم کا گریبان پکڑنا چاہتا ہے مگر ظالم کون ہے؟ اس کا فیصلہ نہ ابھی تک ہوا ہے اور نہ کبھی ہو گا ۔ لیاقت علی خان شہید کے قاتل ابھی تک…؟ ضیاء الحق کے طیارے کی تباہی میں کار فرما خفیہ ہاتھ …؟ اسی طرح مرحومہ بے نظیر صاحبہ کے قاتل نہ پکڑے گئے ہیں اور نہ کبھی پکڑے جائیں گے۔ بدقسمتی سے عوام خصوصاً بے نظیر کے چاہنے والے یہ کبھی بھی نہ جان سکیں گے کہ انہیں خون کے آنسو رلانے والا کون تھا، قاتل کس کی ایما پر یہ کام کر گزرا، اپنی کامیابی پر خوش ہونے والے دماغ کون تھے۔ فی زمانہ دستور چل نکلا ہے کہ ہر ایسے واقعے کو خود کش حملہ قرار دے کر فائل بند کر دی جاتی ہے۔ گویا خود کش یا دہشت گر د کسی اور سیارے سے اتر کر آئے اور پھر واردات کرنے کے بعد واپس اپنے سیارے پر منتقل ہو گئے۔ماہر نفسیات فرائیڈ کہتے ہیں اگرچہ غصہ تمام انسانی جذبوں میں بدترین ہے مگر غصے کے ساتھ اگر غم بھی شامل ہو جائے تو ایسا شخص اپنے آپ کو بھی مار ڈالتا ہے اور سوسائٹی کو بھی آگ میں جھونک دیتا ہے۔ اسلام آباد کے قرب میں واقع شہر راولپنڈی… ابتداء لیاقت علی خان… اس کے بعد ذوالفقار علی بھٹو اور پھر بے نظیربھٹو کا مقتل گا ہ ٹھہرا… ایسا کیوں ہے؟کیا لیاقت باغ میں کوئی خاص بات ہے یا پھر قاتل اس باغ کے تعاقب میں رہتے ہیں موقع ملتے ہی کچھ کر گزرتے ہیں۔ آنکھوں میں سرخ ڈورے لئے ہوئے مظلوم اپنا قاتل مانگتے ہیں، قتل کی پلاننگ کرنے والے امرا چاہتے ہیں مگر ان معصوموں کو شاید علم نہیں کہ اس نوعیت کے واقعات فائلوں میں مقید ہو کر رہ جاتے ہیں۔ ہمارے ادارے سیاہ راتوں میں کی جانے والی انٹیلی جینٹ واردات کے محرک تو تلاش کر لیتے ہیں مگر چمکتے سورج تلے ہونے والے بیہمانہ قتل کا سراغ لگانے سے قاصر ہیں…ایسا کیوں ہے اور کب تک ہوتا رہے گا ۔ وطن عزیز کی سیاسی بساط پر ممکنہ تبدیلی کی موہوم سی امید دم توڑ چکی ہے اب کیا ہو گا …کیو نکر ہوگا… ہزاروں بلکہ لاکھوں ذہنوں میں ابھرنے والے یہ سوال اپنے جواب کے منتظر ہی رہیں گے۔امریکہ و یورپ کے برعکس ایشیائی ممالک کے عوام اپنے سیاست دانوں میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اپنے محبوب لیڈر پر جانثار کر نے کا جذبہ اور اس کے ایک اشارے پر مارو یا مر جاؤ پر ہمہ وقت تیار رہتے ہیں ۔ سوچنے کی بات ہے ایسے فدائیں کی محبوب لیڈر بے نظیر بھٹو کی المناک موت کسی سانحہ سے کم نہیں ہے۔ایک فرعون مصر کی موت کے بعد تدفین کے موقع پر جہاں سارا شہر سوگوار تھا وہیں پر ایک لنگڑا بھکاری بھی زاروقطار رو رہا تھا۔ قریب کھڑے ہوئے ایک شخص نے دھیمی آواز میں پوچھا ”تم کیوں رو رہے ہو تمہیں فرعون نے کیا دیا تم تو بھکاری ہو “ بھکاری نے جواب دیا ”بڑے آدمی کی موت پر آسمان بھی روتا ہے لہٰذا ہم سب کو رونا چاہئے آؤ ملکر روتے ہیں“ یہ ہے بڑے آدمی کی موت ہر شخص پر گراں گزرتی ہے۔ بے نظیر کی موت پر ان کے چاہنے والے تو ایک طرف ان کے مخالفین بھی غمزدہ ہیں۔ خیر… خیر …سب ٹھیک ہو جائے ۔ چند دنوں بعد غمزدہ لوگ سب کچھ بھول جائیں گے۔ زندگی پھر سے رواں دواں ہو جائے گی پھر سے سیاسی جلسوں میں جان پڑ جائے گی آخر کار الیکشن بھی ہو جائیں گے کوئی نہ کوئی وزیر اعظم کی کرسی سنبھال لے گا ۔ سارے زخم بھر جائیں گے سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا مگر… بے نظیر واپس نہیں آئے گی ۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 310
Reply With Quote
جواب

Tags
واقعات, وزیر, لیاقت علی خان, لوگ, موت, منتقل, آدمی, اسلام, بے نظیر, تلاش, جواب, خون, خوش, دستور, ذوالفقار, ذوالفقار علی بھٹو, روتا, زندگی, زمانہ, سیارے, سیاست, شہر, ظالم, علی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
معاشرے کے ٹھیکیدار یاسر عمران مرزا اپکے کالم 7 12-01-11 06:39 PM
ہم نے سب کا ٹھیکہ لے رکھا ہے- اوریا مقبول جان ھارون اعظم اپکے کالم 0 06-02-10 05:32 PM
نام کو ٹھیک کیا جائے عدنان دانی تجاویز اور شکایات 7 03-01-10 10:42 PM
ٹھیک The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 11:54 AM
ایک ٹھیکہ دار The Great قہقہے ہی قہقے 0 30-08-09 03:13 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:41 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger