واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


سونامی آنے والا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-12-11, 05:07 PM   #1
سونامی آنے والا ہے؟
skjatala skjatala آف لائن ہے 22-12-11, 05:07 PM

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے 25دسمبر کو کراچی میں لاہور سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف جلسہ نہیں بلکہ عوامی سونامی ہوگا۔ تحریک انصاف کی جانب سے جلسہ کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ تشہیری و رابطہ مہم آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے ۔ جلسہ گاہ میں بھی انتظامات کئے جارہے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک انصاف کا پھیلاﺅکچھ عرصہ میں کافی تیزی سے ہوا ہے۔ سیاسی رہنما اور کارکنان تیزی سے تحریک انصاف کا رخ کررہے ہیں۔ ہر روز ملک کے مختلف شہروں سے سیاسی شخصیات کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت کے اعلانات کئے جارہے ہیں۔ جس سے دیگر سیاسی جماعتوں کی قیادت پریشان ہے۔

کیا تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکے گی؟ یہ سوال ایک موقع پر جب جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد سے کیا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا۔ ”تحریک انصاف کا حشر میں اسلامک فرنٹ کی طرح کا دیکھ رہا ہوں کہ جس کے جلسوں اور ریلیوں میں عوامی شرکت مثالی اور جوش و خروش دیدنی تھا۔ جسے دیکھتے ہوئے مبصرین کا کہنا تھا کہ الیکشن میں اسلامک فرنٹ بڑی تعداد میں نشستیں لے کر حکومت بنائے گی۔ لیکن الیکشن میں ووٹر نہ جانے کہاں چلے گئے اور انتہائی مایوس کن نتائج سامنے آئے“۔

کچھ ایسی ہی صورتحال آج کل تحریک انصاف کے جلسوں میں بھی نظر آرہی ہے۔ عوام کا ایک جم غفیر ہے جو عمران کو سننے کے لیے امڈ آتا ہے۔ لاہور کے اقبال پارک میں مینار پاکستان تلے ہونے والے جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر موجود تھا۔ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اتنا بڑا جلسہ کرنے کے بعد تحریک انصاف کے دوستوں کے حوصلے مزید بڑھ گئے ہیں۔ یہ الگ بات ہے کہ سیاسی جلسے سے زیادہ وہ میوزیکل کنسرٹ تھا۔ اس کے بعد ہزارہ، اٹک سمیت دیگر شہروں میں بھی کامیاب جلسے ہوئے۔

کامیاب جلسہ تو قصور کا بھی تھا۔ جس کے بارے میں تحریک انصاف کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ ” وہاں جو کچھ ہوا اسے جلسہ سے نتھی نہ کیا جائے۔ جلسہ کامیاب اور منظم تھا۔ شرکاءکی جانب سے کرسیاں اٹھا کرلے جانے کا واقعہ جلسے کے بعد ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت بہت ہے۔ ہوسکتا ہے کہ قصور والوں کے پاس گھر میں کرسیاں نہ ہوں۔ اس لیے وہ پانچ پانچ کرسیوں کا سیٹ بناکر گھر لے جانا چاہتے تھے۔ آپ نے ٹی وی اسکرین پر دیکھا ہوگا کہ وہ ایک ہی کلر کی کرسیوں کا سیٹ بنانے کی کوشش کرتے نظر آرہے تھے۔“

قصور کے بعد اب سب کی نظریں کراچی میں ہونے والے جلسے پر ہیں اور عمران خان سمیت سب پارٹی رہنماﺅں کو توقع ہے کہ کراچی کا جلسہ لاہور سے بڑا ہوا گا۔ یہ تو اب 25دسمبر کو پوری قوم دیکھ لے گی۔ لیکن کراچی والے عمران خان سے یہ بھی پوچھنا چاہیں گے کہ ہمیں انقلاب کے خواب تو آپ دکھا رہے ہیں اور سونامی آنے کی خبریں بھی سنا رہے ہیں لیکن آپ نے چند سال قبل بھی کراچی والوں کو کافی امید دلائی تھی کہ خوف کی رات ختم ہوجائے گی اور دہشت کے بادل چھٹ جائیں گے۔ یہ اہل کراچی آپ سے امیدیں وابسطہ کربیٹھے تھے لیکن آپ کی سیاسی مجبوریوں نے آپ کو بھی خاموش کروادیا۔ ہم لاشیں اٹھاتے رہے۔ مارکیٹوں سے اٹھنے والا دھواں دیکھتےرہے۔ نامعلوم سمت سے چلنے والی گولیوں کی آواز سن کر اپنے بچوں کو تسلیاں دیتے رہے۔ ہمارا کچھ نہ بدلہ مگر آپ کافی بدل گئے۔

اس مرتبہ ہونے والے جلسے میں بیرون شہر سے بھی قافلے شامل ہوجائیں گے۔ شہر قائد کے نوجوان گھٹن زدہ ماحول سے نکلنے کے لیے آپ کے ”مفت میوزیکل کنسرٹ“ میں بھی شامل ہوجائیں گے۔ میڈیا بھی آپ کو کامیابی کے تمغے سے نوازے گا۔ شہر کی سیاسی پارٹیاں بھی آپ کا تماشہ دیکھنے کے لیے خاموشی کا روزہ رکھ لیں گی۔ لیکن آپ سے گزارش ہے کہ اپنے سونامی سے شہر قائد کی سیاسی فضا کو مزید آلودہ مت کیجئے گا۔ یہاں کے نوجوانوں کو ایسے خواب مت دکھائیے گا کہ جس کے بعد آپ پلٹ کر نہ آئیں اور وہ آپ کی راہیں تکتے رہیں۔ کراچی کی ماﺅں کو ایسی تسلیاں بھی نہ دیجیئے گا کہ وہ اپنے لخت جگر کے خون کا بدلہ لینے کی امیدیں لگالیں۔

عمران صاحب آپ کے کراچی سے جاتے ہی سونامی کی لہریں سمندر کی جھاگ کی طرح بیٹھ جائیں گی لیکن اسی سمندر میں ڈوبے شہر قائد کے باسی جو تنکے کا سہارا ڈھونڈتے رہتے ہیں۔ کہیں لہروں کی نظر ہی نہ ہوجائیں اور پھر ان کی امیدیں بھی دم توڑ جائیں کہ کوئی تو آئے گا جو ہمیں ظلم اور دہشت گردی سے نجات دلائے گا۔

ربط : کراچی اپڈیٹس ڈاٹ کام
(احمد ندیم اعوان)
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر

 
skjatala's Avatar
skjatala
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,651
شکریہ: 9,762
1,373 مراسلہ میں 4,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 122
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (23-12-11), محمد یاسرعلی (22-12-11), احمد نذیر (23-12-11)
پرانا 22-12-11, 06:06 PM   #2
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,782
کمائي: 41,156
شکریہ: 2,659
1,639 مراسلہ میں 3,768 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سونامی صرف تباہی لاتا اور لاسکتا ہے۔ یا کرسیاں چوری کروا سکتا ہے۔
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-12-11, 07:26 PM   #3
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,658
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہم کو بھی عمران خان کا لفظ سونامی استعمال کرنا اچھا نہیں‌ لگتا کیونکہ سونامی تو طوفانی قسم کی تباہی لاتا ہے بس
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سوچنے کی بات: آپ بھی سوچیں حیدر گپ شپ 29 30-10-11 06:19 PM
ہر گستاخ رسول سن لے، ہر شاتم رسول جان لے عبدالہادی احمد اپکے کالم 13 02-02-11 08:32 PM
حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم، گستاخ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا اور اس کا انجام چیتا چالباز اخلاق و آداب 6 19-10-10 05:41 PM
اسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم گوندل اخلاق و آداب 0 25-10-09 11:21 PM
اسوہ رسول (ص) کی عظمت و اہمیت Real_Light پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 0 15-07-08 01:54 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:47 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger