واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


سیاسی جنونی اور تنہا انقلابی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-04-11, 07:51 PM   #1
سیاسی جنونی اور تنہا انقلابی
Awais Aslam Mirza Awais Aslam Mirza آف لائن ہے 29-04-11, 07:51 PM

ارے یہ کیا چونک گئے نا کیونکہ اخبارات اور نام نہاد میڈیا کی بدولت ہر پاکستانی کے ذہن میں مذہبی جنونیت اور جنونیوں کا ذکر اتنی کثرت سے آتا ہے کہ لوگ اس کو محاورتاً استعمال کرنا شروع کر دیتے ہیں لیکن شاہد وہ خود بی اسے ناواقف ہیں کہ اس کا مطلب کیا ہے ۔ لیکن مذہبی جنونیت کے مقابلے میں اگر ہم بات کریں سیاسی جنونیوں کی تو شاید ان کو کھنگالنا زیادہ مشکل نہیں ہے ۔ اور ان کی منافقت کی تو ایسی مثالیں ہیں کہ ایک تاریخ رقم ہو جاتی ہے ۔

پاکستان اپنی تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے ۔ عوام بے حال ہے ، اور آئے رو نام نہاد وار آن ٹیریر کے نتائج بھگت رہی ہے لیکن جب یہی بد حال عوام اپنا ٹی وی آن کرتی ہے تو اس کو ایسے لگتا ہے کہ ہمارے حکمرانوں کو جن کو خود انہوں نے ووٹ دیکر بھیجا ہے کوئی پروا ہی نہیں کہ ہم لوگ کس عذاب میں ہیں ۔ کوئی لندن بیٹھا ہے ، کوئی رائے ونڈ کے محلات سے نکلنے کو تیار نہیں اور کسی کو بیرون ملک پیسہ بھیجنے اور عوام کے خون سے پیسہ بنانے سے فرصت نہیں ۔

ان سیاسی جنونیوں کی وجہ سے ہی آج پاکستان کے یہ حالات ہیں، اور ہر آنے والا جنرل بھی یہی کہتا ہے کہ ہم خود نہیں آئے بلکہ ان سیاستدانوں کے کرتوت ہی ایسے ہیں کہ ہمیں بار بار مداخلت کرنا پڑی ہے ۔

ایک دوسرے کو منانے ، ایک دوسرے پر الزام لگانے ، اور اپنے ذاتی مفادات کے حصول کے لئے عوامی مجبوریوں کو اپنے مشنور کا حصہ بنانے والے یہ حکمران جن کو ذرا بھی عوامی مسائل کا اداراک نہیں ائے روز بیانات کی بوچھاڑ میں اپنا الو سیدھا کرتے نظر آتے ہیں ۔

لندن میں بیٹھ کر اور کراچی والوں کی جینا حرام کرنے والے نام نہاد لیڈر انقلاب کا نعرہ ہانکتا ہے تو دوسری طرف رائے ونڈ میں بیٹھا ہوا بادشاہ خود ہی کو انقلابی کہنا شروع کر دیتا ہے ، اور پھر ایک سر پھرا شخص چند کالم نگاروں کی رائے پر خود کو پاکستان میں انقلاب کا بانی سمجھنے لگتا ہے ۔ اور پھر ایوان صدر میں بیٹھا ہوا حاکم بھی کسی سے پیچھے نہیں رہتا اور خود کو بھٹو ثانی بنا کر عوامی انقلاب کا ڈھونگ رچاتا ہے۔

یہ ہے کارستانی ہمارے سیاسی جنونیوں کی جن کو فکر ہے تو صرف اپنے پیٹ کی اور بات کرتے ہوئے ذرا بھی شرماتے نہیں کہ ہم لوگ متوسط طبقے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں ۔

لیکن ان سب میں ایک جنونی ایسا بھی ہے جس پر مذہبی جنونی ہونے کا الزام بھی ہے اور وہ ان سب سے مخلتف بھی ، جو بولتا ہے تو بڑے بڑے اینکرز اپنی کینہ پوری کے ساتھ نڈھال ہو جاتے ہیں اور جب وہ للکارتا ہے تو حکمران میڈیا کے زور پر اس کی بات کو دبا دیتے ہیں ، اور جب وہ عظیم اسلامی انقلاب کی بات کرتا ہے تو امریکہ کے ایوانوں میں بیٹھ ہوئے سورماؤں پر لرزا طاری ہو جاتا ہے ۔ بھلے اس کے پاس اتنا پیسہ نہیں کہ وہ ایک ایک گھنٹے کی اپنی تقریر لائیو دکھا سکے اور نہ ہی اس کے پاس زر خرید کالم نگار ہیں ۔ لیکن اس کے پاس قوت ہے تو اصل عوام کی اور اسکے اپنے کردار کی ۔ جی ہاں اس مرد ِ مجاہد کا نام ہے سید منور حسن ، جس کی ہر بات میں حب الوطنی اور ہر بیان میں اسلامی حکمت کا درس ہے ۔

آئیے مل کر اس کے ہاتھ مضبوط کریں۔

Awais Aslam Mirza
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 5
شکریہ: 3
5 مراسلہ میں 34 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 245
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے Awais Aslam Mirza کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-04-11), ھارون اعظم (29-04-11), موجو (30-04-11), مرزا عامر (01-05-11), حیدر (29-04-11), راجہ اکرام (30-04-11), عبداللہ آدم (30-04-11)
پرانا 29-04-11, 09:40 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,359
کمائي: 95,361
شکریہ: 52,442
11,145 مراسلہ میں 35,179 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
عظیم اسلامی انقلاب کی بات کرتا ہے تو امریکہ کے ایوانوں میں بیٹھ ہوئے سورماؤں پر لرزا طاری ہو جاتا ہے
کوئی دو سال قبل جب منور حسن رحیم یار خان میں ایا تھا تو میں بھی شوق شوق میں اس مشہور "hard liner" کی باتیں سُننے چلا گیا تھا،۔
اس جلسے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وقت آنے پر ہم میدان میں بھی نکلیں گے۔
میں خوش ہو گیا کہ چلو کوئی تو ہے جو محض جلسوں ، دھرنوں سے آگے کی بات کر رہا ہے۔

لیکن ملک و قوم پر ایک کے بعد ایک سانحے گزرتے چلے گئے، پھر ریمنڈ ڈیوس جیسا واقعہ بھی ہو گیا۔۔۔مجھ جیسا منافق بندہ بھی نئی نویلی نوکری چھوڑ کر اسلام اباد میں مار کھانے کو تیار ہو گیا۔۔۔لیکن منور حسن کے لیے وقت نہیں آیا۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (29-04-11), فریدون (01-05-11), ھارون اعظم (29-04-11), مرزا عامر (01-05-11), عبداللہ آدم (30-04-11)
پرانا 29-04-11, 10:50 PM   #3
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,651
کمائي: 32,888
شکریہ: 9,762
1,373 مراسلہ میں 4,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
کوئی دو سال قبل جب منور حسن رحیم یار خان میں ایا تھا تو میں بھی شوق شوق میں اس مشہور "hard liner" کی باتیں سُننے چلا گیا تھا،۔
اس جلسے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وقت آنے پر ہم میدان میں بھی نکلیں گے۔
میں خوش ہو گیا کہ چلو کوئی تو ہے جو محض جلسوں ، دھرنوں سے آگے کی بات کر رہا ہے۔

لیکن ملک و قوم پر ایک کے بعد ایک سانحے گزرتے چلے گئے، پھر ریمنڈ ڈیوس جیسا واقعہ بھی ہو گیا۔۔۔مجھ جیسا منافق بندہ بھی نئی نویلی نوکری چھوڑ کر اسلام اباد میں مار کھانے کو تیار ہو گیا۔۔۔لیکن منور حسن کے لیے وقت نہیں آیا۔
یہ دھواں سا کہاں سے اٹھتا ہے۔
skjatala آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-04-11, 01:16 PM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,883
شکریہ: 23,988
4,981 مراسلہ میں 14,690 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آج تو میرے دل میں بھی کچھ درد سوا ہو رہا ہے بدر بھائی کے مراسلے پرھ پڑھ کر.............
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-05-11, 02:52 AM   #5
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Awais Aslam Mirza مراسلہ دیکھیں
جو بولتا ہے تو بڑے بڑے اینکرز اپنی کینہ پوری کے ساتھ نڈھال ہو جاتے ہیں اور جب وہ للکارتا ہے تو حکمران میڈیا کے زور پر اس کی بات کو دبا دیتے ہیں ، اور جب وہ عظیم اسلامی انقلاب کی بات کرتا ہے تو امریکہ کے ایوانوں میں بیٹھ ہوئے سورماؤں پر لرزا طاری ہو جاتا ہے ۔
ایسا کب ہوا میرے بھائی ۔ الفاظ کا چناو بہت اچھا ہے لیکن ان الفاظ میں حقیقت نظر نہیں آتی
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 01-05-11, 03:47 AM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,168
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جماعت نے تو سب زیادہ مایوس کیا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
فریدون (01-05-11), مرزا عامر (01-05-11)
پرانا 01-05-11, 11:53 AM   #7
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,602
کمائي: 172,510
شکریہ: 8,802
5,784 مراسلہ میں 21,390 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی ۔
آپ لوگ خود کیا چاہتے ہیں ۔ گھروں سے نکلنا یا نہیں ۔
اگر جماعت اسلامی گھروں سے نکلتی ہے ۔ گھروں سے نکلیں گے سڑکوں پر ہی آئیں‌گے ۔ احتجاج ، ریلی اور دھرنا ہی ہوگا ۔
جماعت اسلامی کے پاس کوئی ٹینکیں تو ہیں نہیں کہ وہ ایوان صدر پر چڑھائی کردیں گے ۔
جماعت اسلامی جب احتجاج کے لیے نکلتی ہے تو سب کہتے ہیں کہ ان جماعتیوں کے پاس تو کوئی کام ہی نہیں ہے بس احتجاج کرتے رہتے ہیں ۔
اگر جماعتی کشمیر ، افغانستان میں جہاد کرتے ہوئے شہید ہوتے ہیں تو کہتے ہیں جماعت اسلامی نے کتنے نوجوانوں کو مروادیا ۔
میں تو یہ بھی غنیمت سمجھتی ہوں کہ جماعت اسلامی اس حد تک مستقل مزاج جماعت ہے کہ ایسے سیاسی کرپٹ نظام میں اپنی انفرادیت کے ساتھ موجود ہے ۔
برائی جس حد تک بڑھ چکی ہے ایسے میں نیکی کا نام لینے والے کی بھی اہمیت ہوتی ہے ۔
ضروری نہین کہ آج یہ لوگ دنیاوی اعتبار سے کامیاب ہوں لیکن اللہ کی نظر میں جو کامیاب ہے بس وہی کامیاب ہے
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (01-05-11)
پرانا 01-05-11, 11:58 AM   #8
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
مجھے ایک بات سمجھ نہیں آتی ۔
آپ لوگ خود کیا چاہتے ہیں ۔ گھروں سے نکلنا یا نہیں ۔
اگر جماعت اسلامی گھروں سے نکلتی ہے ۔ گھروں سے نکلیں گے سڑکوں پر ہی آئیں‌گے ۔ احتجاج ، ریلی اور دھرنا ہی ہوگا ۔
کیا سڑکوں پر نکلنے اور دھرنے دینے سے کچھ سنور جاتا ہے -؟؟؟
افتخار چودھری صاحب والا ڈرامہ بھی آپ نے دیکھ لیا ہے ؟ عوام کو یہ محسوس کروایا گیا کہ تبدیلی آپ کی وجہ سے آئی جبکہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ تھا ۔ الیکشنز کی طرح
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-05-11, 12:05 PM   #9
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,602
کمائي: 172,510
شکریہ: 8,802
5,784 مراسلہ میں 21,390 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
کیا سڑکوں پر نکلنے اور دھرنے دینے سے کچھ سنور جاتا ہے -؟؟؟
افتخار چودھری صاحب والا ڈرامہ بھی آپ نے دیکھ لیا ہے ؟ عوام کو یہ محسوس کروایا گیا کہ تبدیلی آپ کی وجہ سے آئی جبکہ سب کچھ پہلے سے طے شدہ تھا ۔ الیکشنز کی طرح
یہ دھوکہ جماعت اسلامی نے نہیں دیا تھا ۔
وہ تو آپ لوگوں کے چہیتے شریف بردران کا گیم تھا ۔
اس وقت تو سارے جماعتی جیلوں میں بیٹھے ہوئے تھے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
سحر کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (01-05-11)
پرانا 01-05-11, 12:07 PM   #10
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
یہ دھوکہ جماعت اسلامی نے نہیں دیا تھا ۔
وہ تو آپ لوگوں کے چہیتے شریف بردران کا گیم تھا ۔
اس وقت تو سارے جماعتی جیلوں میں بیٹھے ہوئے تھے ۔
کم از کم یہ میرے چہیتے تو نہیں ہیں ۔
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
سحر (01-05-11)
جواب

Tags
کراچی, پڑی, پاکستانی, لوگ, لندن, نظر, میڈیا, مسائل, آج, الزام, امریکہ, اسلامی, بے, بادشاہ, حال, حسن, خون, ذرا, سید منورحسن, شخص, عوام, عوامی, عذاب, عظیم, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیاسی یتیموں نے حکومت غیر مستحکم کرنے کیلئے سیاسی اداکاروں سے گٹھ جوڑ کر لیا ہے: زرداری جاویداسد خبریں 0 01-10-10 07:27 PM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
وزیر اعظم نے اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا حکم دیدیا محمدعدنان خبریں 1 03-05-08 02:39 PM
حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں سیاسی مواقع فراہم کرے، یورپی مبصر مشن عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:15 AM
سیاسی رہنماؤں کو ڈیڈ لاک سے بچنے کو کہاہے،پاکستان کو سیاسی گر داب سے نکا لنا چاہتے ہیں،تر ک صدر خرم شہزاد خرم خبریں 0 06-12-07 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:49 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger