واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


شاہ جہاں بیگم اور حنا ربانی کھر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-10-11, 01:42 PM   #1
شاہ جہاں بیگم اور حنا ربانی کھر
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 26-10-11, 01:42 PM

میں نے جب حنا ربانی کھر کو اوبامہ کے پہلو میں اور میشل کو حنا ربانی کے خاوند کے ساتھ کھڑے دیکھا تو میرا خیال ڈیڑھ سو سال پیچھے چلا گیا کہ جہاں ایک سجی ہوئی بگھی پر ایک ملکہ بیٹھی ہے۔ عمدہ زرق برق لباس پہنے.... سر پر تاج لگائے.... بگھی کے اردگرد جوان محافظوں کے دستے اور راستے سے لوگوں کو ہٹانے والے پولیس مین لوگوں کو ہٹا رہے تھے یہ قافلہ بڑی شان و شوکت سے چلا جا رہا تھا ملکہ کے ساتھ بگھی میںان کے شوہر نامدار بھی بیٹھے تھے جو کہ انتہائی معزز اور باوقار شخصیت کے مالک تھے۔ اچانک کچھ نوجوان لڑکے سامنے آئے اور محافظوں سے ملکہ کے شوہر سے ملنے کے لئے اجازت لینے لگے ملکہ کے شوہر نے کہا انہیں آگے آنے دو جب وہ قریب آئے تو کہنے لگے! استاد جی! دیوث کون ہوتا ہے انہوں نے کہا مجھے دیکھ لو۔ بیگم پوچھنے لگی یہ آپ نے کیسا جواب دیا؟ کہنے لگے! جب بندے کی غیرت ختم ہو جائے، اس کی عورت آراستہ و پیراستہ.... زیورات سے لدی پھندی، حسن و جمال کو ظاہر کرتی ننگے منہ اس کے ساتھ ہو اور سب اسے دیکھ رہے ہوں تو ایسے آدمی کو دیوث ہی کہتے ہیں۔
قارئین کرام! آئیے میں آپ کو بتلاتی ہوں کہ یہ ملکہ کون تھی اس کے شوہر کس حیثیت کے حامل تھے اور وہ نوجوان کون تھے۔ یہ ملکہ سلطانہ شاہ جہاں بیگم متحدہ ہندوستان کی ریاست بھوپال کی حکمران تھیں۔ وہ 1838-1901ءتک کے عرصہ میں دو دفعہ حکمران بنیں۔ ان کی ماں سکندر جہاں بیگم بھی بھوپال کی حکمران تھیں حکمران کی بیٹی حکمران بھوپال کے قریبی شہر اسلام نگر میں پیدا ہوئیں یہ اکلوتی اولاد تھیں۔ انہوں نے انڈیا میں ایک تاریخی مسجد بھی بنوائی۔ بھوپال کے معزز آدمی باقی محمد خان سے شادی کی پھر اس کی وفات کے کچھ ماہ بعد نواب صدیق حسن خان سے شادی کی جو کہ اس دور کے ممتاز عالم دین اور بہت بڑے محدث تھے۔ اسلامی علوم کی یونیورسٹی چلا رہے تھے۔ بعض اوقات اپنی حکمران بیوی کے ساتھ بگھی میں بیٹھ کر محافظوں کے ہمرکاب ہو کر شہر کی سڑکوں پر نکلتے۔ ننگے چہرے کے ساتھ بیوی ساتھ بیٹھی ہوتی شرم تو محسوس کرتے لیکن اپنی حکمران بیوی کو کچھ کہہ نہیں سکتے تھے۔ اپنے نوجوان طالب علموں سے مل کر یہ منصوبہ بنایا اور کامیاب ہو گئے۔ اس اللہ کی نیک بندی نے اس واقعہ کے بعد ننگے منہ اور بن سنور کر باہر نکلنا بند کر دیا اس دن کے بعد سے لوگوں نے انہیں پردے میں دیکھا۔ پردہ حکمرانی میں آڑ نہ بنا۔ حالانکہ انڈیا پر اس دور میں انگریز کی حکمرانی تھی۔ انڈیا کے تمام راجے مہاراجے جو اپنی اپنی ریاستوں کے حکمران تھے انگریز کے ماتحت تھے۔
قارئین کرام! آج پاکستان کی خاتون وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اقوام متحدہ کے 66 ویں اجلاس میں شرکت کے لئے امریکہ گئیں تو ایجنڈا یہ تھا کہ پاکستان پر لگے الزامات کا منہ توڑ جواب دیں وہ تو ٹھیک تھا کہ وزیر خارجہ نے یو این میں اپنا فرض خوب ادا کر دیا لیکن اوبامہ کے ساتھ کھڑے ہو کر اور اپنے خاوند کے ساتھ اوبامہ کی بیوی کو کھڑا کر کے تصویر کھنچوانا، نیویارک میں آئے ہوئے تمام وزرائے خارجہ سے ہاتھ ملانا ایک آزاد ملک پاکستان جس کی بنیاد لاالہ الااللہ پر بنی، اس کلمہ پڑھنے والی کے یہ چلن پسند نہ آئے۔ اس نبی ﷺمحترم کو ماننے والی جس نبی کریمﷺ نے بیعت لیتے وقت بھی اپنا ہاتھ کسی عورت کے ہاتھ میں نہیں دیا۔ اس نبی کی پیروی پر چل۔ بی بی حنا صاحبہ! قابل قدر ہے تیرا بیان جو تو نے امریکہ کے بارے میں دیا۔ ڈٹ کر بولی، پاکستان کی نمائندگی کا حق ادا کر دیا۔
حنا صاحبہ! بدل دو وہ رویے اور روایات جو تمہاری شریعت کے خلاف ہوں۔دوسرے مردوں کے ساتھ کھڑے ہونا غیر مرد سے مصافحہ کرنا ختم کر دو۔ حنا صاحبہ! صاف صاف کہہ دو کہ ہم مسلمان ہیں ہمارا اسلام ہمیں ایسے کاموں کی اجازت نہیں دیتا۔ دیکھ پھر تجھے اللہ کیسے عزت دیتا ہے۔ تو پاکستان کی تاریخ کی کم عمر ترین وزیر خارجہ ہے۔ دوپٹہ تو سر پر سجا رکھا ہے لیکن وہ کیسا دوپٹہ کہ جس کے دائیں بائیں سے زلفیں آپے سے باہر ہو جائیں اور دوپٹہ بھی سرک سرک جائے، اس کو سنبھال کر رکھیے۔ لاج رکھیے اس دوپٹے کی۔ اس طرح جس طرح فرانس کی پابندی کے باوجود وہاں کی غیرت مند خواتین لاج رکھ رہی ہیں۔
وزیر خارجہ کا عہدہ بھلے اونچا سہی جو تجھے مل گیا مگر اس بھوپال کی حکمران شاہ جہاں بیگم کے برابر تو نہیں.... لہٰذا شاہ جہاں بیگم کی مثال بن جا، اللہ تجھے ہدایت نصیب فرمائے اور ہماری مسلم ریاست کی وزارت خارجہ کو بھی چاہئے کہ وہ دوسرے ملکوں کے ساتھ رابطہ رکھتے ہوئے اپنے شرعی اصولوںکو نہ بھلائیں۔
وہ شرعی اصول جو قرآن نے دیئے.... وہ اصول جو حضرت محمد کریم نے سکھلائے.... وہ اصول اور ضوابط جن پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا نے عمل کر کے دکھلایا.... لہٰذا اے وزارت خارجہ والو! پہلی بات تو یہ ہے کہ تم لوگوں کو کوئی مرد وزیر خارجہ نہ ملا.... چلو تم لوگوں نے روشن خیالی کا تمغہ امریکہ سے لینے کے لئے عورت کو وزیر خارجہ بنا ہی لیا تو جب ہماری بہن، اسلام کی بیٹی، پاکستان کی آبرو باہر جانے لگے تو کم از کم متعلقہ ملک کی وزارت خارجہ کو آگاہ کرو کہ ہماری حنا ربانی کسی مرد سے ہاتھ نہیں ملائے گی اسی طرح حنا ربانی کو بھی یہ سبق پڑھا کر روانہ کرو کہ تم نے کسی مرد سے ہاتھ نہیں ملانا.... کسی سربراہ مملکت کے ساتھ نہیں بلکہ اس کی بیوی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے اور تمہارے خاوند نے سربراہ مملکت یا وزیر خارجہ کے ساتھ کھڑا ہونا ہے.... توڑ دو ان رسوم و رواج کو جن سے بے غیرتی اور بے حمیتی کا پیغام واضح ہو، بناﺅ اپنے اصول اور پروٹوکول جو آئینہ دار ہوں اس پاکستان کے جس کی اساس لاالہ الااللہ ہے اور جس کے سپریم لاءکے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ کتاب و سنت کے منافی نہ ہو گا۔



بشکریہ۔۔۔۔ ہفت روزہ جرار
والسلام،،،علی اوڈ راجپوت
ali oadrajput
______________
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 165
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-10-11), یاسر عمران مرزا (26-10-11), ننھا بچہ (27-10-11), احمد نذیر (26-10-11), بلال الراعی (26-10-11), حیدر (26-10-11), سحر (26-10-11), طارق راحیل (30-10-11), عبداللہ آدم (26-10-11), عدنان دانی (26-10-11)
پرانا 26-10-11, 07:33 PM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,893
شکریہ: 23,988
4,982 مراسلہ میں 14,692 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ ہم سب کو ہدایت دیں. امین
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (27-10-11), ننھا بچہ (27-10-11), حیدر (26-10-11)
جواب

Tags
فرض, پولیس, پاکستان, پسند, وزیر, قرآن, منصوبہ, ماں, مسجد, آئینہ, آج, آدمی, اقوام متحدہ, اللہ, امریکہ, اسلام, اسلامی, استاد, تاج, جواب, حنا, حسن, خواتین, روزہ, عورت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:58 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger