واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


شعلہ بیان یا سلگتا بیان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 4.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 07-02-10, 12:41 PM   #1
شعلہ بیان یا سلگتا بیان
بزم خیال بزم خیال آف لائن ہے 07-02-10, 12:41 PM
درجہ بندی: (1 votes - 4.00 average)

تحریر : محمودالحق
ایک زمانہ تھا جب بھی کسی قوم کے اندر کسی تحریک کا آغاز ہوتا تو قائدین اپنی تحریروں اور تقریروں سے انقلاب برپا کر دیتے ۔ قوم میں ایک نیا جوش و ولولہ انگڑائیاں لیتا ۔منزل کی نشاندہی اس انداز میں کی جاتی کہ آغاز میں ہی کوشش سےکامیابی قدم چومنے لگتی۔ لیڈر صرف تقریریں نہیں کرتے تھے حقیقت میں اس پر عمل پیرا ہوتے ۔ قوم انہیں اپنا نجات دہندہ سمجھتی ۔ان کی ایک آواز پر لبیک کہتی ۔ڈنڈا گولی سے ڈرنے کی بجائے سینہ تان کر سینہ سپر ہو جاتی۔ چاہے مسجد شہید گنج کا معاملہ ہو یا سانحہ جلیانوالہ باغ ہو ۔ آزادی کے بنیادی حقوق کے لئے آواز بلند کی جاتی ۔انفرادی کوشش سے نہ تو تحریکیں چلیں اور نہ ہی حقوق کا حصول ممکن ہوا ہے ۔ قوموں کے اندر ہی سے ان کے رہنما پیدا ہوتے ۔ جو صحیح معنوں میں صرف حقوق کی آزادی کے لئے نہیں لڑتے بلکہ رہنمائی بھی کرتے ۔صحیح خطوط پر سیاسی وابستگی کا استعمال کیا جاتا ۔ ذاتی مفادات و کاروبار کا قریب سے بھی گزر نہیں ہوتا ۔عوام سے کئے گئے وعدے وفا ہوتے ۔ جن کے بل بوتے پر اسمبلی میں جاتے ۔ انہی کے لئے بے چین رہتے ۔جلسہ میں ہوتے یا اسمبلی میں اپنی شعلہ بیانی سے مجلس گرما دیتے ۔ ایسے شعلہ بیان مقرر جلسوں میں تقریر سے ، اخبارات میں اپنے کالموں سے نئی روح پھونک دیتے ۔تاریخ شاہد ہے کہ نئی نسل کو شعلہ بیان رہنماؤں نے ایک اچھے مستقبل کی نوید دلائی ۔ مگر اب حالات بدل چکے ہیں ۔لیڈر بہک چکے ہیں ۔قوم سہم چکی ہے ۔کیونکہ جب سے دنیا گلوبل ولیج بنی ہے ۔ انٹر نیٹ پر کاروبار ، اشتہارات ، اخبارات ، غرض میرے جیسے مضمون نگار بھی انٹر نیٹ پر پائے جاتے ہیں ۔ جنہیں کوئی بھی اپنے دو کالمی خبر کے قابل نہ سمجھے۔مگر کیا کریں ہمیں تو کام لینا نہیں آتا ۔کسی بڑے تعلق کا بھی مان نہیں ۔ صرف نماز میں ہی ہاتھ باندھنے سے خوشی ملتی ہے ۔جھکنا صرف سجدہ میں جانے کے لئے ہی اچھا لگتا ہے ۔ہمیں کوئی خواہش نہیں کہ بڑے لیڈر سے ربط بڑھے ۔ ٹی وی پر انٹرویو ان کا ہو اور گردن اُٹھا اُٹھا کر کیمرے کو منہ چڑاتے پھریں ۔ان کی فائلیں ، موبائل فون ، ڈائری کسی اور کے ہاتھ میں ہو اور وہ دونوں ہاتھ صرف سمیٹنے کےلئے خالی رکھیں ۔بھلا ہو لنڈے میں سستے داموں ملنے والے ٹو پیس سوٹ کا امیر غریب کا فرق مٹا دیا ۔صرف خالی ہاتھ دیکھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ لیڈر یہی ہے ڈائری ، فائلیں، فون ہاتھ میں رکھنے والا اسسٹنٹ ہے ۔ حکومتیں جب بھی کوئی نیا بلدیاتی نظام متعارف کرواتی ہیں تو مقصد عوامی بھلائی نہیں ہوتا بلکہ اسسٹنٹ بنانے میں چھانٹی کا عمل ہے ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ فائلیں اُٹھانے والے میسر ہوں ۔ قوم سمجھتی ہے کہ فائلوں میں وہ پراجیکٹ ہیں جو ان کی بھلائی واسطے شروع کئے جانے والے ہیں ۔ مگر وہ تو مہنگے پلاٹوں کی اوپن فائلیں ہوتیں جن کو بیچ کر پیسے کھرے کئے جاتے ہیں ۔مگر میں یہ کیا کر رہا ہوں کوئی نئی بات ہو تو یہاں ذکر کروں بھلا ان باتوں کا یہاں کیا تعلق ۔ سب ہی تو جانتے ہیں بلکہ کچھ زیادہ ہی جانتے ہیں ۔ ایک آدھ واقعہ بیان کرنا وقت کا ضیا ع ہے قاری کا ۔پہلے کیا کم مسائل سے دوچار ہیں کہ اب پڑھنے کا بھی بوجھ ڈال دوں ان پر ۔ روزانہ ہی نت نئے تازہ حالات پر لب کشائی کی جاتی ہے اور میں ہوں کہ وہی پرانی باتوں کو لیکر بیٹھ جاتا ہوں ۔اب کیا کیا جائے نیا مصالحہ ملتا نہیں ورنہ ہم بھی سیاسی بریانی کی نئی دیگ تیار کر ہی دیں ۔پہلے خبریں گھروں تک پہنچانے والے سینہ گزٹ سے پیراستہ تھے ۔ اب خبریں گھروں سے باہر لائی جاتی ہیں ۔ میڈیا بہت آگے جاچکاہے ۔ ہم پیچھے پیچھے چل تو پڑے ہیں ۔ اب کہیں گر نہ پڑیں تیزی میں چلنے کی دوڑ میں ۔
بہت عرصہ ہوا کسی جلسہ میں جانے کا اتفاق نہیں ہوا ۔ٹی وی پر تقاریر سننے کو مل جاتی ہیں ۔تقریریں بھی ایسی کہ آگ لگانے کی ضرورت ہی نہیں بھڑکی بھڑکائی ۔ ایک دن تقریر دوسرے دن تابڑ توڑ جوابی حملے ۔ کبھی صفائیاں تو کبھی تاویلیں ۔
ایک زمانہ تھا رہنما شعلہ بیان تھا ۔ آج کیا زمانہ ہے سلگتا بیان ہے ۔ چھپتے ہی آگ بھڑکا دیتا ہے ۔
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا

 
بزم خیال's Avatar
بزم خیال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 579
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
فیضان صديقی ,سندھ (07-02-10), فیصل ناصر (07-02-10), ھارون اعظم (20-02-10), منتظمین (07-02-10), مرزا عامر (14-10-10), راجہ اکرام (08-02-10), شاہ جی 90 (07-02-10), عبداللہ حیدر (07-02-10), عروج (14-10-10)
پرانا 07-02-10, 01:46 PM   #2
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,040
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محمود بھائی
ایک اور کامیاب ترین تحریر کے لیئے مبارک باد قبول فرمائیں
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
اور ہاں اس دن ہمارے موبائل کی بیٹری ڈائون ہو گئی تھی
ایسے وقت میں جب آپ آسانی سے کال وصول کر سکیں میں خود کال کرنے کی کوشش کروں گا
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (14-10-10), بزم خیال (08-02-10), راجہ اکرام (08-02-10), عروج (14-10-10)
پرانا 07-02-10, 02:38 PM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,720
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

محمود بھائی کمال کردیا آپ نے!
یہ واقعی ایک لاجواب تحریر ہے!
ہر لفظ گویا کوئی نگینہ ہے، واہ واہ!!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (14-10-10), بزم خیال (08-02-10), راجہ اکرام (08-02-10), عروج (14-10-10)
پرانا 07-02-10, 03:49 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (07-02-10), مرزا عامر (14-10-10), بزم خیال (08-02-10), راجہ اکرام (08-02-10), عروج (14-10-10)
پرانا 08-02-10, 02:42 AM   #5
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,424
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
محمود بھائی
ایک اور کامیاب ترین تحریر کے لیئے مبارک باد قبول فرمائیں
اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے آمین
اور ہاں اس دن ہمارے موبائل کی بیٹری ڈائون ہو گئی تھی
ایسے وقت میں جب آپ آسانی سے کال وصول کر سکیں میں خود کال کرنے کی کوشش کروں گا
اسلام و علیکم
معظم بھائی شکریہ اپنی مصروفیت سے وقت نکالا آپ نے ۔ اللہ تعالی آپ کو ہر پریشانی و تکلیف سے نجات دے آمین
میری تحریر ایک نشست میں مکمل ہوتی ہے ۔ اس لئے اس میں طوالت نہیں ہے ۔ مگر گفتگو طویل ہوتی ہے آپ کے فون کی بیٹری کا قصور نہیں ہے۔ دوست میرے پہلو کی بجائے سامنے بیٹھنا پسند کرتے ہیں تاکہ دونوں کان برابر استعمال میں رہیں ۔
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-02-10), مرزا عامر (14-10-10), راجہ اکرام (08-02-10), شاہ جی 90 (08-02-10), عروج (14-10-10)
پرانا 08-02-10, 02:53 AM   #6
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,424
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
محمود بھائی کمال کردیا آپ نے!
یہ واقعی ایک لاجواب تحریر ہے!
ہر لفظ گویا کوئی نگینہ ہے، واہ واہ!!!!
اسلام و علیکم
سفریشہ بھائی بہت شکریہ آپ نے پسند کیا

Last edited by بزم خیال; 08-02-10 at 04:16 AM.
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-02-10), مرزا عامر (14-10-10), راجہ اکرام (08-02-10), شاہ جی 90 (08-02-10), عروج (14-10-10)
پرانا 08-02-10, 10:04 AM   #7
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,040
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمودالحق مراسلہ دیکھیں
اسلام و علیکم
معظم بھائی شکریہ اپنی مصروفیت سے وقت نکالا آپ نے ۔ اللہ تعالی آپ کو ہر پریشانی و تکلیف سے نجات دے آمین
میری تحریر ایک نشست میں مکمل ہوتی ہے ۔ اس لئے اس میں طوالت نہیں ہے ۔ مگر گفتگو طویل ہوتی ہے آپ کے فون کی بیٹری کا قصور نہیں ہے۔ دوست میرے پہلو کی بجائے سامنے بیٹھنا پسند کرتے ہیں تاکہ دونوں کان برابر استعمال میں رہیں ۔
ہا ہا ہا
آج ایک اور بات آپ سے کہوں گا
مزاح لکھنے کی جانب بھی توجہ دیں
مجھے امید ہے کہ پاک ۔ نیٹ کو ایک اچھا مزاح نگار بھی ملنے والا ہے
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-02-10), مرزا عامر (14-10-10), بزم خیال (08-02-10), راجہ اکرام (08-02-10), عروج (14-10-10)
پرانا 08-02-10, 01:47 PM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,557
کمائي: 315,022
شکریہ: 25,208
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم محمود بھائی
ایک اور بہترین تحریر
مزا آگیا پڑھ کر، بڑے خوبصورت انداز سے آپ نے عوام کے دل کی بات کو کاغذ پر منتقل کیا ہے۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (14-10-10), بزم خیال (08-02-10), شاہ جی 90 (09-02-10), عروج (14-10-10)
پرانا 08-02-10, 01:47 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,557
کمائي: 315,022
شکریہ: 25,208
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم محمود بھائی
ایک اور بہترین تحریر
مزا آگیا پڑھ کر، بڑے خوبصورت انداز سے آپ نے عوام کے دل کی بات کو کاغذ پر منتقل کیا ہے۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (14-10-10), بزم خیال (08-02-10), شاہ جی 90 (09-02-10), عروج (14-10-10)
پرانا 08-02-10, 08:12 PM   #10
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,424
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
ہا ہا ہا
آج ایک اور بات آپ سے کہوں گا
مزاح لکھنے کی جانب بھی توجہ دیں
مجھے امید ہے کہ پاک ۔ نیٹ کو ایک اچھا مزاح نگار بھی ملنے والا ہے
بچپن کے دن بیت گئے جب حجام استرا گردن پر رکھتا تو گدگدی ہوتی اب تو کئی دن جلن رہتی ہے ۔ دل بہلانے کو کبھی کبھار جملوں سے گدگدی کر لیتا ہوں۔

بکھیرتا قہقہے حالات زمانہ نے سنجیدہ کر دیا
اخلاص قلب کو رویہء انسانی نے رنجیدہ کر دیا
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (14-10-10), راجہ اکرام (08-02-10), شاہ جی 90 (09-02-10), عروج (14-10-10)
پرانا 08-02-10, 08:23 PM   #11
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,424
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم محمود بھائی
ایک اور بہترین تحریر
مزا آگیا پڑھ کر، بڑے خوبصورت انداز سے آپ نے عوام کے دل کی بات کو کاغذ پر منتقل کیا ہے۔
بہت شکریہ راجہ بھائی
ہم سب سوچتے تو اسی طرح ہیں کچھ میری طرح جزبات کو قلم سیاہی سے پھیلا دیتے ہیں
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (14-10-10), راجہ اکرام (08-02-10), شاہ جی 90 (09-02-10), عروج (14-10-10)
پرانا 20-02-10, 08:15 AM   #12
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,424
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
ہا ہا ہا
آج ایک اور بات آپ سے کہوں گا
مزاح لکھنے کی جانب بھی توجہ دیں
مجھے امید ہے کہ پاک ۔ نیٹ کو ایک اچھا مزاح نگار بھی ملنے والا ہے

لیجئے توجہ دے دی اب
اسے پڑھ کر بتائیں کہ آپ کی بات کہاں تک درست ہے ؟
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (14-10-10), عروج (14-10-10)
پرانا 14-10-10, 02:07 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محمود بھائی، موضوع کا چناؤ اچھا لگا۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (20-12-10)
جواب

Tags
کوشش, وفا, قدم, چین, نماز, موبائل, ممکن, متعارف, مسائل, مسجد, آج, آزادی, انٹرویو, انداز, امیر, بے, تحریر, خبر, دنیا, زمانہ, عوامی, عرصہ, غریب, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:12 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger