واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


شمسی ائیر بیس،تلور سے طالبان کے شکار تک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-11-11, 06:13 PM   #1
شمسی ائیر بیس،تلور سے طالبان کے شکار تک
ابوسعد ابوسعد آف لائن ہے 28-11-11, 06:13 PM

پاکستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر بلوچستان کے ضلع واشک میں واقع شمسی ائربیس کو خالی کردے۔ یہ ائیر بیس سابق صدر جنرل پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں امریکہ کے حوالے کیاگیا تھا۔ امریکہ نے افغانستان میں طالبان پر حملوں کا آغاز شمسی ائیربیس سے کیا تھا۔

شمسی ائیربیس صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تین سو بیس کلومیٹردور، جنوب مغربی ضلع واشک میں واقع ہے۔ یہ ائیرپورٹ تقریبا تیس سال قبل سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک کے حکمرانوں نے تعمیر کروایا تھا اور ہر سال گرمیوں کے مو سم میں عرب شیوخ تلور کا شکار کرنے یہاں آیا کرتے تھے۔
متعلقہ عنوانات

پاکستان,
بلوچستان

لیکن سال دو ہزار ایک میں افغانستان میں طالبان حکومت کو گرانے اور القاعدہ کے خلاف آپریشن شروع کرنے کے لیے پہلی بار امریکی فوج نے شمسی ائربیس کا استعمال شروع کیا۔ جبکہ سال دو ہزار دو میں شمسی ائربیس کے قریب ایک امریکی فوجی طیارہ فنی خرابی کے باعث گر کرتباہ ہوا۔ اس طیارے میں سوار عملے کے تمام اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

سال دوہزار ایک سے سال دوہزار چھ تک امریکی اور نیٹو افواج نے شمسی ائربیس کو باقاعدگی سےافغانی طالبان اور القاعدہ کے خلاف استعمال کیا۔ امریکہ نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پاکستانی طالبان کے خلاف ڈرون حملوں کے لیے بھی شمسی ائربیس کا استعمال کیا۔

اس بات کا انکشاف فروری سال دوہزار نو میں لندن ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ سے ہوا جس میں ایک تصویر میں تین ڈرون طیاروں کو شمسی ائربیس کے رن وے پرکھڑا دکھایا گیا۔

سال دوہزار ایک میں جب اس وقت کے فوجی صدر جنرل پرویز مشرف نے افغانستان میں طالبان کے خلاف شمسی ائربیس اور جیکب آباد ائربیس امریکہ کے حوالے کیے تھے تومختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے بلوچستان اور سندھ میں شدید احتجاج بھی ہوا۔ حتیٰ کہ ضلع خاران میں ہونے والی ایک تقریب پر لوگوں کی جانب سے پتھراؤ بھی کیاگیا جس کے مہمان خصوصی اس وقت کے کورکمانڈر بلوچستان جنرل عبدالقادر قادر بلوچ تھے۔

موجودہ حکومت نے ہمیشہ ڈرو ن حملوں کے لیے شمسی ائربیس کے استعمال کی مخالفت کی ہے ۔

اس سال اپریل میں پاکستان اور امریکہ نے مشترکہ طور پر اعلان کیا تھا کہ شمسی ائربیس سے ڈرون پروازوں کو بند کردیاگیا ہے۔

جبکہ اگلے ماہ یعنی تیرہ مئی کو پارلیمنٹ کے بند اجلاس میں عسکری قیادت نے انکشا ف کیا کہ شمسی ائربیس اس وقت پاکستان کے نہیں بلکہ عرب امارات کے کنٹرول میں ہے۔

یہاں دلچسپ امر یہ بھی ہے کہ جب سال دوہزار ایک میں پاکستان نے شمسی ائربیس کو امریکہ کے حوالے کیا تھا تواس وقت حکومت نے ائربیس کے قریب مقامی آبادی کو وہاں سے دوسرے مقامات پر منتقل کیا اور وہاں کسی کو جانے کی بھی اجازت نہیں دی جس پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے کئی بار شدید احتجاج بھی کیا ہے۔
‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮شمسی ائر بیس، تلور سے طالبان کے شکار تک‬
__________________
ہم نے خود پیدا کئے ہیں زندگی میں مسئلے
ورنہ سچی بات یہ ہے مسئلہ کوئی نہیں

 
ابوسعد's Avatar
ابوسعد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 152
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ابوسعد کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-11-11), ملک اظہر (28-11-11), محمدعدنان (29-11-11), مرزا عامر (28-11-11), اویسی (29-11-11), حسنین ایوب (29-11-11), شھزادباجوہ (29-11-11), عائشہ اقبال (28-11-11)
پرانا 28-11-11, 06:16 PM   #2
Member
اجنبی
 
عائشہ اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2011
مقام: دنیا
مراسلات: 55
کمائي: 836
شکریہ: 67
39 مراسلہ میں 88 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پاکستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر بلوچستان کے ضلع واشک میں واقع شمسی ائربیس کو خالی کردے اور اگر امریکہ نے ائیر بیس خالی نہ کیا تو پھر ؟؟؟؟
عائشہ اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عائشہ اقبال کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (28-11-11), محمدعدنان (29-11-11), حسنین ایوب (29-11-11)
پرانا 28-11-11, 08:30 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,466
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عائشہ اقبال مراسلہ دیکھیں
پاکستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر بلوچستان کے ضلع واشک میں واقع شمسی ائربیس کو خالی کردے اور اگر امریکہ نے ائیر بیس خالی نہ کیا تو پھر ؟؟؟؟
تو پھر امریکہ کی مرضی جی ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (29-11-11), حسنین ایوب (29-11-11)
پرانا 29-11-11, 12:11 AM   #4
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,174
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عائشہ اقبال مراسلہ دیکھیں
پاکستان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ پندرہ دن کے اندر بلوچستان کے ضلع واشک میں واقع شمسی ائربیس کو خالی کردے اور اگر امریکہ نے ائیر بیس خالی نہ کیا تو پھر ؟؟؟؟
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نبیل خان مراسلہ دیکھیں
تو پھر امریکہ کی مرضی جی ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ہاں جی اگر انہوں نے خالی نہ کیا تو ، ہم انہیں‌کیا کہہ لیں گے ؟ آخر کو ڈالرز کا سوال ہے بابا
ویسے ابھی نیوز چینل پہ ٹکر چل رہا تھا کہ امریکہ صاب نے فرمایا ہے انہیں‌پاکستان میں کوئی بھی ائیر بیس خالی کرنے کے بارے میں اطلاع نہیں ہے
ہئی شاوا جواناں
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
حسنین ایوب (29-11-11), رضی (29-11-11)
پرانا 29-11-11, 02:01 AM   #5
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ تو وقت بتائے گا کہ خالی ہوتا ہے یا نہیں
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, pakistan, فنی, کوئٹہ, کورکمانڈر, کنٹرول, پاکستان, پاکستانی, لندن, منتقل, آپریشن, آبادی, امریکہ, احتجاج, تصویر, خلاف, خصوصی, سال, طالبان, عملے, عبدالقادر, عرب, عسکری, صوبائی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سی آئی اے سمیت کسی غیر ملکی ایجنسی کو پاکستان میں آزادانہ کارروائی کی اجازت نہیں دی جائے گی گلاب خان خبریں 0 28-02-11 05:13 AM
ایس سی او ٹول بار کسی بھی مہنگے سرچ انجن آپٹیمائزیشن سافٹ ویر سے بہتر یاسر عمران مرزا SEO and Marketing 15 28-11-10 12:55 AM
پی سی بی نے سری لنکن ٹیم پر حملے کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیج دی جاویداسد خبریں 0 18-08-10 10:28 PM
آئی سی ایل میں‌پاکستان کا نام کیوں ---- پی سی بی نے ایکشن لینے کا فیصلہ کرل محمدعدنان کرکٹ 1 16-04-08 11:27 AM
لوگوں کو پسند کا چینل دیکھنے کی آزادی دی جائے، سی پی این ای کراچی ( جنگ نیوز) ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد میڈیا اور جیو پر پابندیوں کو آج عبدالقدوس خبریں 0 07-12-07 08:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger