واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


عارضہ قلب میں مبتلا سولہ سالہ زین…علاج کے لئے حکومت اور مخیر حضرات کی توجہ کا منتظر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-01-12, 09:25 PM   #1
عارضہ قلب میں مبتلا سولہ سالہ زین…علاج کے لئے حکومت اور مخیر حضرات کی توجہ کا منتظر
زبیرافتحار زبیرافتحار آف لائن ہے 31-01-12, 09:25 PM

imran yousafzai
غربت کی چکی میں پسنے والوں کے لئے چھوٹی موٹی بیماریوں کا علاج بھی ناقابل برداشت ہوتا ہے ایسے میں عارضہ قلب جیسی مہنگی بیماری کسی غریب کے گھر میں داخل ہو جائے تو زندگی کی مشکلات میں اضافہ ہوجاتا ہے۔زندگی کی گاڑی کا پہیہ کھینچنا مشکل ہی نہیں کبھی کبھی تو ناممکن لگنے لگتا ہے اور مایوسی کے اندھیرے ہر سو چھائے دکھائی دیتے ہیں۔

ایسا ہی ایک خاندان پشاور کے اندرون علاقے ہشتنگر کے محلہ حسینی کا رہائشی ہے۔ عبدالوارث نامی غریب شخص کا سولہ سالہ بیٹا زین العابدین ایک سال پہلے موٹرسائیکل ایکسیڈنٹ کے باعث سینے پر چوٹ کھانے کے بعد سے عارضہ قلب میں مبتلا ہے۔ موٹرسائیکل کا ہینڈل سینے پر عین دل کے مقام پر لگنے سے اسے شروع میں سینے میں تکلیف کی شکایت تھی لیکن غربت کے باعث زیادہ علاج نہ کرانے کی سکت کی وجہ سے یہ تکلیف شدت اختیار کرتی چلی گئی اور پھر ایک روز اس کے گھر والوں کو بتایا گیا کہ اس کے دل کا سائز نارمل انسان کے دل کے سائز سے بڑھنے لگا ہے کیوں کہ اس میں پانی جمع ہو رہا ہے، غریب والدین نے جیسے تیسے اپنے لخت جگر کا علاج کرانا شروع کیا لیکن مہنگی ترین ادویات اور لمبی چوڑی فیسوں کے سامنے تو امراء بھی مات کھا جاتے ہیں غریب انسان کی تو بات ہی کیا۔کچھ روز پہلے ڈاکٹرز نے زین کے حوالے سے جواب دے دیا کہ اس کے دل کے ساتھ ساتھ گردوں اور پھیپھڑوں میں بھی پانی جمع ہونے لگا ہے اور اس کا علاج صرف آپریشن سے ہی ممکن ہے

۔ایک بہن اور چاربھائیوں میں زین سب سے بڑا ہے۔اسے پڑھنے کا بہت شوق ہے لیکن اس کے گھر کی معاشی حالت نے پانچویں کے بعد اسے تعلیم کے حصول سے بھی محروم کردیا اس کے باوجود وہ زیادہ وقت کتابیں پڑھنے یا موبائل پر گیمز کھیلنے میں گزارتا ہے، گھرکی ہرچیز سے ٹپکتی غربت اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ گھرانہ اتنے مہنگے علاج کا متحمل نہیں ۔زین کے گھر والوں نے غربت کے باوجود اپنی استطاعت سے بڑھ کر اپنے لخت جگر کے علاج میں کوئی کسر نہیں چھوڑی لیکن مہنگی ادویات نے انہیں اس مقام پر لاکھڑا کیا ہے جہاں وہ زین کے علاج کے لئے حکومت اور مخیر حضرات سے امیدیں لگابیٹھے ہیں۔غربت اور لاچاری ہوتو چھوٹی سے چھوٹی بیماری بھی جان لیوا بن جاتی ہے، دل جیسی مہنگی اور خطرناک بیماری میں مبتلا یہ بچہ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کی توجہ کا بھی منتظر ہے۔ موت کی کشمکش میں مبتلا زین کے علاج کے لئے اگر کوئی رابطہ کرنا چاہے تو اس نمبر پر کیا جا سکتا ہے۔03369037351-
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!

 
زبیرافتحار's Avatar
زبیرافتحار
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 55
Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ہیلری کلنٹن صاحبہ کی پاکستانی سول سوسائٹی کے ساتھ نشست ایک تجزیہ -سید طلعت حسین آبی ٹوکول عمومی بحث 2 22-10-11 11:14 AM
سولر انرجی توانائی کا متبادل ذریعہ زبیرافتحار اپکے کالم 1 26-08-11 07:52 PM
سوفٹ وئیر انجنیئر متوجہ ہوں ابن آدم سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 12 03-06-09 11:22 AM
انڈونیشیا، سابق صدر سوہارتوخطرناک امراض کا شکار ہو گئے ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:01 AM
انڈونیشیا، سابق صدر سوہارتوخطرناک امراض کا شکار ہو گئے ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:00 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger