واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


عالم اسلام میں انقلاب کی سونامی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-01-11, 08:11 AM   #1
عالم اسلام میں انقلاب کی سونامی
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 30-01-11, 08:11 AM

ماضی اور حال میں کئی ممالک میں آنے والے انقلاب ایک قدر مشترک رکھتے ہیں اور وہ یہ کہ طویل عرصہ تک جابر حکمرانوں کے ظلم اور محرومی کی چکی میں پسے ہوئے عوام کے صبرکا پیمانہ ایک نہ ایک دن لبریز ہو کر سونامی طوفان کی شکل اختیار کر لیتا ہے جس کے سامنے بڑے سے بڑے جابر حکمران اپنی تمام ظاہری قوت اور حکومتی وسائل کے باوجود یا تو عوام کے غیض و غضب کا نشانہ بنتا ہے اور یا فرار ہونے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ انقلاب فرانس اور انقلاب روس سے بعد میں آنے والے بعض حکمرانوں نے رعایا کو اپنی موروثی جائیداد تصور کیا اور اس کا نتیجہ مصر کے شاہ فاروق‘ ایران کے شہنشاہ رضا پہلوی کے انجام کی صورت میں دنیا کے سامنے ہے۔ اس کے باوجود اسلامی دنیا کے اکثر و بیشتر حکمران وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اکیسویں صدی میں عالمی سطح پر نمودار ہونے والے تاریخ کے نئے تقاضوں کا ادراک نہ کر سکے۔ حال ہی میں تیونسیا کے سابق صدر زین العابدین بن علی کو طاقت اخوت عوام کی تاب نہ لا سکنے پر تیونس سے فرار ہو کر سعودی عرب میں پناہ ڈھونڈنی پڑی۔
ایسا لگتا ہے کہ تیونسیا کے انقلاب کی بازگشت قاہرہ میں بھی عوامی غیض و غضب کی دستک دینے لگی ہے۔ اے ایف پی اور بی بی سی کے مطابق مصر میں احتجاجی مظاہروں پر پابندی کے باوجود صدر حسنی مبارک کی حکومت کے خلاف پولیس سے جھڑپوں میں 55 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ مظاہرین نے حکمران جماعت کے ہیڈ کوارٹر پر بموں سے حملہ کیا اور سرکاری عمارت کو نظرآتش کر دیا۔ اب تک 800 سے اوپر افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور مصر کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کو پھانسی دی جائے گی۔ مظاہرین صدر حسنی مبارک کی برطرفی کے نعرے لگا رہے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق صدر کا بیٹا جمال حسنی جس کو مستقبل کا متوقع صدارتی امیدوار خیال کیا جاتا ہے اپنی بیوی اور بیٹی سمیت لندن پہنچ گیا ہے۔ قاہرہ اور سویز میں گزشتہ تین روز
سے مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے یہ مظاہرے حکومتی تشدد کرپشن غربت اور بے روزگاری کے خلاف کئے جا رہے ہیں۔ صنعاءسے تازہ ترین یہ خبر موصول ہوئی ہے کہ تیونس اور مصر کے بعد یمن میں بھی عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ صنعاءمیں بیروزگاری کرپشن اور بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ آواز سڑکوں پر احتجاج کرتے ہوئے یمن کی حکومت اور صدر کی برطرفی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ یمن میں ہزاروں یمنی مظاہرین صدر علی عبد اللہ صالح سے ملک چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور دارالحکومت میں مختلف اطراف سے جمع ہونے والے مظاہرین صدر علی عبد اللہ صالح کے گزشتہ 33 سال سے اقتدار پر قابض رہنے پر انقلاب کے نعرے لگا رہے ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق انڈونیشیاءمیں بھی عوام نعرے لگاتے اور بینرز اٹھائے حکومت کے خاتمہ کا مطالبہ کر رہے ہیں عالم اسلام کا یہ منظر نامہ ابھرتے دیکھ کر مرزا غالب کا یہ مصرعہ یاد آتا ہے
کس کے گھر جائے گا طوفانِ بلا میرے بعد

Nawaiwaqt eNewspaper - A house of quality news content | Urdu News | Pakistan News | Nawaiwaqt | Nawaiwaqt Group | A house of quality news contents
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 136
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
com, group, house, pakistan, کوارٹر, پولیس, لندن, مہنگائی, متوقع, ایران, اللہ, اسلام, اسلامی, بینرز, حال, خلاف, خبر, سال, علی, عالم, غضب, صالح, صدی, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سوچنے کی بات: آپ بھی سوچیں حیدر گپ شپ 29 30-10-11 06:19 PM
اب اس وقت کیا سوچ رہے ہیں خرم شہزاد خرم گپ شپ 335 25-02-11 08:43 AM
جنابت کی حالت میں سونا گلاب خان طہارت و نجاست 5 12-11-10 10:30 PM
سوچا نہیں مرزا محمد فاروق شاعری اور مصوری 5 02-06-09 11:29 AM
یہ سوچتا ہو میں نوائے سحر نوائے سحر 4 14-05-08 02:30 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger