واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


عفو و درگرز : اللہ اور رسول صلعم کا پسندیدہ عمل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-01-10, 03:05 PM   #1
عفو و درگرز : اللہ اور رسول صلعم کا پسندیدہ عمل
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 25-01-10, 03:05 PM

الرحمن ، الرحیم ، العفو اور الغفور اللہ تبارک وتعالی کی صفات ہیں اور مومن کی یہ شان ہوتی ہے کہ اس میں اللہ کی صفات کا عکس جھلکتا ہے۔ اور اللہ تبارک و تعالی کو معافی کا یہ عمل اتنا زیادہ پسند ہے کہ انسان اس کا اندازہ نہیں کر سکتا۔ جہاں اللہ تبارک و تعالی کو بندے کا اپنے رب سے توبہ کرنا معافی مانگنا پسند ہے وہیں اسے یہ بات بھی بے حد پسند ہے کہ کوئی انسان اپنے بھائی سے عفو و درگزر کا معاملہ فرمائے ۔ چاہے زیادتی اور غلطی کتنی ہی سنگین کیوں نہ ہو۔

دیگر مذاہب کی تعلیمات میں اگرچہ یہ ملتا ہے کہ اگر ایک گال پر تھپڑ پڑے تو دوسرا آگے کر دو، حالانکہ یہ محال اور غیر فطری ہے اسی لئے ان مذاہب کے پیروکار خود عمل پیرا نہیں ہیں ۔ لیکن اسلام جو کہ دین فطرت ہے اس نے انسانی فطرت کے عین مطابق احکامات دیئے ہیں۔ یہ ایک فطری بات ہے کہ عفو و درگزر کا معاملہ کرنا بطور خاص جب انسان بدلہ لینے کی طاقت بھی رکھتا ہو انتہائی مشکل امر ہے اسی لیے اسلام نے عدل کے ساتھ بدلہ لینے کی اجازت دی لیکن عفو درگزر کو افضل نہ صرف افضل قرار دیا بلکہ اس کی ترغیب بھی دی۔ جس کی تعلیمات قرآن کریم اور سنت صحیحہ میں جا بجا ملتی ہیں ۔


قرآن کریم میں ارشا د ہوا کہ ”فان عاقبتم فعاقبوا بمثل ما عوقبتم بہ“۔۔ اگر بدلہ لینا چاہو تو اتنا ہی لو جتنی تمہیں تکلیف دی گئی ہے۔ انسانی جبلت کے پیش نظر بدلہ لینے کی اجازت دی لیکن ساتھ ہی افضل عمل کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ ”ولئن صبرتم لھو خیر للصابرین“ کہ اگر صبر کرو تو یقینا اہل صبر کے لئے بہتر ہے۔ اسی طرح ایک اور جگہ فرمایا کہ ”جزاءسیئہ سیئة مثلھا “۔ برائی کا بدلہ اتنی ہی برائی ہے ۔۔۔۔۔۔ پھر آگے فرمایا کہ ”فمن عفا و اصلح فاجرہ علی اللہ“ کہ جس نے درگزر کیا اور صلح کر لی تو اس کا اجر اللہ پر ہے۔

اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بدلہ لینے کی اجازت دینے کے بعد صبر اور عفو و درگزر کی اہمیت و فضیلت بیان کر کے یہ واضح کر دیا گیا کہ اللہ کے ہاں یہ کتنا مقبول و محبوب ہے کہ انسان اجازت اور طاقت کے باوجود بدلہ نہ لے بلکہ عفو و درگزر کا معاملہ فرمائے ۔

تعلیمات نبوی اور عمل بنوی علی صاحبھا افضل التسلیمات کا مطالعہ بتاتا ہے کہ عفو ودرگزر کا کیا مقام ہے۔ فرمایا ”قوی وہ نہیں جو اپنے مقابل کو بچھاڑ دے بلکہ قوی ہو ہے جو اپنے غصے پر قابو پا لے“

اور جو شخص باوجود طاقت کے اپنے غصے پر قابو پا لے اس کی فضیلت میں ارشاد ہوا کہ ”من کظم غیظا و ھو قادر علی ان ینفذہ دعا ہ اللہ علی روس الخلائق حتی یخیرہ من ای الحور شاء
کہ جس نے قوت نافذہ کے باوجود اپنے غصے پر قابو پایا اللہ تبارک و تعالی روز قیامت اسے تمام مخلوقات کے سامنے بلائیں گے اور اختیار دیں گے کہ جس حور کا چاہے انتخاب کرے۔

قرآن کریم اور سنت بنویہ علی صاحبھا افضل التسلیمات سے عفو و درگزر کی چند مثالیں

سیدنا یوسف علیہ السلام کا قصہ دیکھئے۔ آپ کے ساتھ آپ کے بھائیوں نے کیا سلوک روا رکھا اس سے سب واقف ہیں۔ پھر حالات بدلتے ہیں، یوسف علیہ السلام عزیز مصر بن جاتے ہیں، آپ کے بھائی آپ کے سامنے آتے ہیں ، تو آپ علیہ السلام بجائے اس کے کہ ان سے انتقام لیں ۔۔ فرمایا کہ ”لاتثریب علیکم الیوم“۔۔ آج تم پر کوئی پکڑ نہیں۔ اور یہ واقعہ درس دیتا ہے کہ سخت سے سخت تکالیف سہنے کے بعد بھی انبیاءکا طریقہ عفو و درگزر ہے نہ کہ انتقام لینا۔

نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی حیات طیبہ کا اگر مطالعہ کیا جائے تو ایسے بے شمار واقعات ملتے ہیں جن میں اپنے جانی دشمنوں کے ساتھ بھی درگزر کا ایسا معاملہ فرمایا کہ چشم فلک حیرت سے پھٹی کی پھٹی رہ گئی ۔
طائف کا واقعہ کون نہیں جانتا، وہاں کے سرداروں کے حکم پر شہر کے اوباش لڑکوں نے اتنے پتھر مارے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو لہو لہان کر دیا، پہاڑوں پر مامور فرشتہ حاضر ہوا کہ اگر حکم کریں تو دونوں پہاڑوں کو ملا کر اس کے درمیان بسنے والوں کو کچل دیا جائے، لیکن رحمة للعالمین صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ’نہیں ، ہو سکتا ہے ان کی اولاد میں سے کوئی ایمان لے آئے۔
فتح مکہ کا موقع ہے، وہ تمام افراد سر جھکائے کھڑے ہیں جنہوں نے ظلم کے ایسے پہاڑ توڑے تھے کہ مسلمانوں کو مجبورا مکہ چھوڑ کر جانا پڑا، مسلمانوں پر وہ مظالم ڈھائے کہ سن کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں، خود آپ صلی اللہ علیہ و سلم پر حالت سجدہ میں اونٹ کی اوجھڑی رکھ دی، مسلمانوں کے ساتھ معاشی و سماجی مقاطعہ کر کے شعب ابی طالب میں بند کر دیا جہاں لوگ ایک گھونٹ پانی کو ترس گئے ، ایمان لانے والوں کو زندہ چیر دیا گیا، مکہ کی شدید گرمی میںتپتی ریت پرلٹا کر سینے پر بھاری پتھر رکھے ۔۔ اور آخر کار نبی رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کو جان سے مارنے کا پروگرام بنا کر اسے حتمی شکل دے کر آپ علیہ السلام کے گھر کا محاصرہ کر لیا۔۔۔۔۔۔ یہ اور اس طرح کے دیگر بے شمار ہولناک مظالم ڈھانے والے آپ کے سامنے ہیں، مکہ فتح ہو چکا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم چاہتے تو تمام زیادیتوںکا بدلہ لے سکتے تھے لیکن آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا ”اذھبوا و انتم الطلقائ“ ۔۔ جاو تم سب آزاد ہو۔۔۔سبحان اللہ

حضرت ابو سفیان رضی اللہ عنہ، کی اسلام قبول کرنے سے پہلے اسلام دشمنی سے سب واقف ہیں لیکن فتح مکہ کے موقع پر فرمایا کہ جو ابو سفیان کے گھر میں چلا گیا وہ امان میں ہے۔ سبحان اللہ

حبشی، جس نے سیدنا حمزہ رضی اللہ کو شہید کیا، ہندہ جس نے آپ رضی اللہ عنہ کا کلیجہ چبایا۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے انہیں بھی معاف کر دیا
سراقہ بن جعشم ہجرت مدینہ کے موقع پرآپ علیہ السلام کو زندہ یا مردہ پکڑنے کے لئے آپ کے تعاقب میں تھا۔۔۔ اسے بھی معاف کر دیا اور قیصر و کسریٰ کے گنگن پہننے کی بشارت دی ۔۔ سبحان اللہ

اس کے علاوہ بے شمار واقعات ہیں، آپ صلی اللہ علیہ و سلم کو قتل کرنے کی سازش ہوتی ہے، زہر دیا جاتا ہے لیکن آپ بجائے بدلہ لینے کے درگزر سے کام لیتے ہیں۔

واقعہ افک اسلامی تاریخ کا ایک عجیب واقعہ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اللہ تبارک و تعالی کو یہ عمل کتنا پسند ہے اور اس نے مسلمانوں کو کس قدر تلقین کی ہے معاف کرنے کی۔
ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنھا پر منافقین کی طرف سے جھوٹی اور بے بنیاد تہمت لگائی گئی (نعوذ باللہ من ذالک) اس میں کچھ صحابہ بھی شامل ہو گئے جن میں حضرت مسطح رضی اللہ بھی تھے۔ یہ مسطح وہی تھے جن کی غربت کی وجہ سے ان کے اخراجات کی ذمہ داری سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اپنے ذمہ لی ہوئی تھی۔

جب آپ رضی اللہ عنہ کی بیٹی اور ام المومینین پر انہوں نے تہمت لگائی تو یقنیا یہ بہت بڑاصدمہ تھا، اور ابو بکر رضی اللہ عنہ کو شدید دکھ پہنچا ۔ اورانہوں نے مسطح کو صدقات دینے سے منع کر دیا۔بظاہر اگر دیکھا جائے تو ایک تو یہ ابو بکر رضی اللہ عنہ کی ذمہ داری نہیں تھی بلکہ آپ اپنے طور پر انہیں اخراجات دیا کرتے تھے۔ پھر ان کی لاڈلی بیٹی ، عفیفہ کائنات سیدہ عائشة صدیقہ رضی اللہ عنھا پر تہمت لگانے والوں میں ان کا نام آیا تو آپ کے پاس جواز تھا کہ ان کے اخراجات بند کر دیں۔ اور آپ نے اسی غم و غصے میں ان کا وظیفہ بند کرنے کا اعلان کر دیا۔
فورا اللہ تبارک و تعالی کی طرف سے آیت نازل ہوئی ’وَلاَ يَأْتَلِ أُوْلُوا الفَضْلِ مِنكُمْ وَالسَّعَةِ أَن يُؤْتُوا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔و لعیفوا و لیصفحوا ۔ الا یحبون ان یغفر اللہ لہم ‘ کہ تم میں سے جو لوگ اچھی مالی حالت رکھتے ہیں وہ اس بات کی قسم نہ کھائیں کہ وہ اپنے رشتہ داروں ، محتاجوں اور اللہ کی راہ میں وطن چھوڑنے والوں کی مدد نہ کریں گے۔ ان کو معاف کردینا چاہیئے اور درگزر کرنا چاہیئے ۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تم معاف کر دے اور اللہ معاف کرنے والا مہربان ہے۔
اندازہ کیجئے کہ کتنے سخت حالات ہیں لیکن پھر بھی عفو و درگزر کا معاملہ کرنے کا حکم ہے۔ سیدنا ابو بکرصدیق رضی اللہ عنہ نے فورا اپنے قول سے رجوع کیا ۔

یہ مختصر اشارات کافی ہیں اس بات کو واضح کرنے کے لئے کہ وہ رب جو خود رحیم ہے وہ یہ چاہتا ہے کہ اس کے بندے بھی آپس میں عفو و درگزر کا معاملہ فرمائیں۔


آئیے آج سے عہد کرتے ہیں کہ انشاءاللہ قرآنی تعلیمات، سنت نبوی اور عمل صحابہ کو مشعل راہ بناتے ہوئے باوجود طاقت ہونے کے عفو و درگزر سے کا لیں گے، تا کہ اللہ کے ہاں سرخرو ہو سکیں اور ایک امن معاشرے کے قیام کی طرف قدم بڑھا سکیں۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 487
Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (05-02-10), ڈاکٹرنور (26-01-10), نیلم خان (26-01-10), محمدخلیل (25-01-10), محمدعدنان (26-01-10), ام طلحہ (26-01-10), بزم خیال (26-01-10), حیدر (31-01-10), رضی (26-01-10), سحر (25-01-10), شاہ جی 90 (02-02-10), عدنان دانی (26-01-10), غلام مجتبی جان (26-01-10)
پرانا 25-01-10, 05:25 PM   #2
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,602
کمائي: 172,511
شکریہ: 8,802
5,784 مراسلہ میں 21,390 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ راجہ بھائی
عفو و درگزر کرنے سے اللہ کی رضاحاصل ہوتی ہے ، اور اس سے بڑی سعادت تو اور کچھ بھی نہیں ۔
شکریہ
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (25-01-10), شاہ جی 90 (02-02-10), غلام مجتبی جان (26-01-10)
پرانا 25-01-10, 09:17 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,783
کمائي: 49,821
شکریہ: 121
1,159 مراسلہ میں 2,586 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

راجہ بھائی بہت عمدہ تحریر ہے
ذرا عنوان میں درستگی کر لیں
محمدعمر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعمر کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (26-01-10), شاہ جی 90 (02-02-10)
پرانا 26-01-10, 06:39 AM   #4
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,425
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ اکرام بھائی عفو و درگزر جو اللہ اور اسکے محبوب محمد کا پسندیدہ عمل ہے ہمیں بھی اس پر عمل پیرا ہو کر اللہ کی خوشنودی و رضا کا حصول ممکن بنانا چاہیئے ۔
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (26-01-10), شاہ جی 90 (02-02-10)
پرانا 26-01-10, 07:45 AM   #5
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,199
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب راجہ بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاندار تحریر ہے
اللہ تعاکی آپ کو جزا دے
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (26-01-10), شاہ جی 90 (02-02-10)
پرانا 26-01-10, 07:45 AM   #6
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,199
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب راجہ بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شاندار تحریر ہے
اللہ تعاکی آپ کو جزا دے
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (02-02-10)
پرانا 26-01-10, 08:16 AM   #7
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,174
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ
اکرام بھائی ماشاء اللہ بہت پیاری تحریر ہے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (26-01-10), شاہ جی 90 (02-02-10)
پرانا 26-01-10, 08:19 AM   #8
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,200
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ تعالیٰ ہمیں ان تعلیمات پر عمل کی توفیق دے۔ آمین

راجہ صاحب ایک شاندار تحریر پر مبارک باد
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (26-01-10), شاہ جی 90 (02-02-10)
پرانا 26-01-10, 08:35 AM   #9
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,659
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ جزاک اللہ
بہت خوبصورت تحریر ہے بھائی!!
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
باسط (08-02-10), راجہ اکرام (26-01-10), شاہ جی 90 (02-02-10)
پرانا 26-01-10, 11:31 AM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
کمائي: 315,063
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تمام احباب کا پسندیدگی کا شکریہ ۔۔ اللہ آپ کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے ۔۔ آمین

عمر بھائی، عنوان میں طوالت سے بچنے کے لئے یہ راہ اختیار کی گئی ہے۔

اور عدنان بھائی آپ کا شکریہ
اللہ آپ کے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے ۔۔ آمین


و السلام
محتاج اصلاح و دعا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (02-02-10)
پرانا 26-01-10, 03:19 PM   #11
Senior Member
 
غلام مجتبی جان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: Islamabad
مراسلات: 330
کمائي: 5,524
شکریہ: 605
259 مراسلہ میں 659 بارشکریہ ادا کیا گیا
غلام مجتبی جان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

راجہ بھائی اس تحریر پر آپ کو شاباش دی جاتی ہے اور آئندہ بھی ایسی تحریریں لکھنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے ِ امید ہے امیدیں پوری کرتے رہیں گےِ۔
اللہ ہم سب کا حامی وناصر۔
__________________
اپنے لیے تو ہر کوئی جیتا ہے آئیں اوروں کے لیے جینا سیکھیں
غلام مجتبی جان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے غلام مجتبی جان کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (26-01-10), شاہ جی 90 (02-02-10)
پرانا 26-01-10, 03:27 PM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
کمائي: 315,063
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

غلام مجتبی بھائی شاباش کے لئے شکریہ قبول کیجئے
مزید تحریروں کے لئے آپ کی دعاؤں اور رہنمائی کی ضرورت رہے گی

اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو ۔۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-01-10, 11:19 PM   #13
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,872
کمائي: 560,375
شکریہ: 25,518
10,398 مراسلہ میں 38,457 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

عمدہ تحریر ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (26-01-10)
پرانا 27-01-10, 06:48 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 456
کمائي: 10,007
شکریہ: 147
332 مراسلہ میں 834 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ جزاک اللہ
بھائ صاحب میں نے ایک ممسلئے کے جواب میں پڑھا تھا کہ صلعم نہیں لکھنا چاہیے۔ آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ آپ صلعم کی جگہ صلی اللہ علہہ وسلم لکھ دیں۔
واللہ عالم بلغیب

Last edited by شریف; 27-01-10 at 06:51 AM.
شریف آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 02-02-10, 12:40 PM   #15
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,040
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ جی
سلام
اتنی اچھی تحریر کے لیئے بہت بہت شکریہ
اللہ تعالی آپ کو ہمیشہ اپنی رحمتوں اور نوازشوں میں رکھے آمین
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (02-02-10)
جواب

Tags
پسند, پسندیدہ, واقعات, قدم, قرآن, قرآنی, قصہ, لوگ, نظر, مکہ, منافقین, مشعل, آج, ایمان, اللہ, انسان, اسلام, اسلامی, اسلامی تاریخ, بھائی, حکم, دعا, شہر, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آپ کےاپنے پسندیدہ سوفٹ ویر عبدالقدوس سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 53 28-12-11 02:49 AM
سوچنے کی بات: آپ بھی سوچیں حیدر گپ شپ 29 30-10-11 06:19 PM
پسند کے ممبر پر پسندیدہ تبصرہ کریں مسٹر رائٹ گپ شپ 16 04-04-11 11:07 PM
باب : اس بیان میں کہ نماز عشاء پڑھنے سے پہلے سونا ناپسند ہے ھارون اعظم صحیح البخاری 0 20-04-10 11:59 PM
پسند کے ممبر سے پسندیدہ سوال کریں، مسٹر رائٹ گپ شپ 63 14-09-07 09:00 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:12 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger