واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


عمران خان۔ :: تبدیلی کی ہوا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-11-11, 11:30 PM   #1
عمران خان۔ :: تبدیلی کی ہوا
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 11-11-11, 11:30 PM

کوئی شک نہیں کہ میدان کپتان کے لئے خالی ہے، فضاء ہموار اور نوجوان تیار ہیں، بلکہ اس سے کہیں زیادہ پورا شہری پنجاب، سرحد اور یہاں تک یہ شہر کراچی عمران خان کی جھولی میں گرنے کے لئے بے چین ہے، وجوہات کئی ہیں جن میں ایک یہ کہ قوم بھی کپتان کی طرح کنفیوز ہے لیکن دیکھنا یہ ہے کہ سال میں چھ ماہ دیار لندن اورچھ ماہ اسلام آباد کے بنگلے میں رہنے والا نازک جان رہنما کیا خود کسی تبدیلی کے لئے میدان میں اترنے کو تیار ہے، اگر ہے تو لاہور کے بعد کراچی اور لاڑکانہ کا نمبرآنا چاہنے اور جیسے لاہور میں تخت پنجاب کو چیلنج کیا گیا ویسے ہی کراچی میں گورنر ہاوس اور لاڑکانہ میں مفاہمت نامی کالی بلا کو چیلنج کیا جانا چاہئے لیکن حالات بتارہے ہیں کہ معاملات کچھ اور ہیں، ہارون رشید ایسے لکھاریوں نے کپتان کو اسٹبلشمنٹ کے چنگل میں قید کردیا ہے اور اسٹبلشمنٹ عمران خان کو اپنا ایک نیا مہرہ بنا چکی ہے یعنی وہ وزیر اعظم تو بن سکتا ہے انقلابی نہیں۔

کون تبدیلی نہیں چاہتا،اس نظام زرو ظلم سے ہردکھی دل عاجز ہے مگرسوال یہ ہے کہ تبدیلی کیسے اور کن خطوط پر؟ عمران خان تبدیلی کی آواز ضرور ہے لیکن واضع لائحہ عمل، قبلہ اور منزل سے کوسوں دور اور شاید اسی لئے جانے انجانے میں اس فرسودہ نظام کی سب سے بڑی طاقت اسٹبلیشمنٹ کے ہاتھوں میں کھلونا بنتا جارہا ہے،یہ میں نہیں کہ رہا بلکہ عمران خان کا طرز عمل بتارہا ہے، مانا کہ عمران کی نیت اور ارادہ صاف ہے لیکن کامیابی کی دلیل اگر نیت اور قوت ارادی ہے تو مت بھولیں کہ پاکستان میں پچھلے ساٹھ ستر سالوں میں کئی باکمال لوگ اور کئی باکمال تحریکوں نے جنم لیا، اصغر خان اسکی سب سے بڑی مثال ہیں۔ لائن اور لینتھ سے عاری،نظریاتی اور تحریکی لٹریچر سے محروم اور تنظیمی صلاحیتوں سےلاتعلق اصغر خان نے شہری معاشرے کےایک بہت بڑے طبقے کو متاثر کیا، بڑے بڑے جلسے جلوس کئے لیکن نتیجہ نکلا0/0 نکلا، عمران خان بھی اصغر خان کے راستے کا مسافر ہے، اسی طرح لائن اور لینتھ سے عاری اور اسی طرح کنفیوز نظریات کا حامل ہے لیکن حالات سب کوایک جیسے میسر نہیں آتے۔ سو قوی امید ہے کہ کپتان کی قسمت اصغر خان سےمختلف ہو لیکن اگر وہ اسٹبلشمنٹ کے چنگل سے نکل گیا، کسی واضع نظریاتی خدوخال پر راسخ ہوا اور اپنے جال پھینکے سے پہلے خود شکار نہ ہوا وگر نہ وہ کبھی انقلابی نہیں ہوسکے گا۔

ممی ڈیڈی تنظیموں کے ہاتھوں لفظ انقلابی کوچہ کوچہ بدنام ہوچکا ہے لیکن انقلابی ہونا کوئی عام بات نہیں، مزید یہ کہ انقلابی اور انتخابی سیاست میں زمین آسمان کا فرق ہے، تاریخ شاہد ہے کہ آج تک کوئی بھی انقلاب جمہوریت کے دروازے پر دستک دے کر داخل نہیں ہوا یعنی انقلاب فرانس سے لیکر روس اور چین تک ہر جگہ تصادم ناگزیر ہوا۔

سو کپتان جو تصادم کے لئے تیار نہیں،انقلابی سیاست کے قریب بھی نہیں پہنچ سکتا،البتہ اگر خود کو 50 فیصد بھی بروکار لایا تو انتخابی میدان مار لے گا بس ایک ہوا کا رخ ہے جسے کپتان کو اپنی طرف موڑنا ہوگا۔ ہوا کے رخ سے یادآیا اس ملک کے60 فیصد کو اپنی راج دھانی بنائے یہ جاگیردار اور سردار ہر انتخاب میں ہوا کے رخ کا تعین کرتے ہیں اور پھر ہوا کے رخ پر چل پڑتے ہیں، 70ء میں ہوا کا رخ بھٹو کی طرف چلا، 88ء میں انکی دختر کی طرف اور97ءمیں نواز شریف کی طرف۔ ہوا کا یہی رخ ہے جسے ہارون رشید ایسے لکھاری عمران خان کے ساتھ کرنا چاہتے ہیں یہ جانتے ہوئے کہ چند بڑے نام شامل کرلئے جائیں تو راستہ بہت سہل ہوجاتاہے۔سو ایسے کئی بڑے نام شامل ہوچکے اور کئی بڑے مستقبل قریب میں شامل ہوجائیں گے یعنی بہت جلد شاہ محمود قریشی ہوں یا ماروی میمن سب دودھ کے دھلے انقلابی ہوجائیں گے۔ ایک دوست نے پوچھا کہ ہوا کے رخ سے کیا مراد ہے؟دوسرے نے دریا کو کوزے میں بند کردیا کہا۔۔۔ معنی مطلب میں کیا رکھا ہے بس یہ سجھو کہ جرنل کرنل کیا چاہتے ہیں۔

جرنل کرنل جو اس نظام زر و ظلم کی سب سے بڑی طاقت ہیں، جن کے ہاتھوں یہ ملک پچھلے 60 سالوں سے یرغمال بنا ہوا ہے، جنہوں نے بارہاں اس ملک کو فتح کیا اور بارہاں اسکو روندا، جنہوں نے کئی سیاسی چہرے تخلیق کئے، ان میں رنگ بھرے اور پھر انہیں اپنے ہی ہاتھوں سےمسل کے پھینک دیا۔ جو ہر غریب کے منہ کا آدھا لقمہ چھین کے کھا جاتے ہیں اور بدلے میں کبھی اجتماعی قبریں دیتے ہیں، کبھی اوجڑی کیمپ، اور کبھی لال مسجد کی جلی ہوئی لاشیں،سچ تو یہ ہے کہ کارگل اور ڈھاکہ کے ان شیروں کے جلال اور دبدبے سے خوف کھاکر انکے اپنے بھی خود کو دشمن کی آ غوش میں زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں۔ جبکہ انکی پیشہ ورانہ صلاحیتیوں کا تو تماشہ حال ہی میں ایبٹ آباد اور پی این ایس کراچی میں ساری دنیا نے دیکھ چکی ہے۔ عجیب مزاخ ہے کہ عمران خان انہی جرنل کرنل کی مدد سے ”اسٹیٹس کو “ کو بدلنا چاہتے ہیں۔ تیری سادگی پر رونے کو جی چاہتاہے۔

عمران خان کے ساتھ کچھ اہل قلم کے حسن ظن کو دیکھ کر بھی حیرت ہوتی ہے۔ جاوید چوہدری، شاہد مسعود اور مجیب الرحمان شامی یک قلم یک زبان ہوکر عمران خان کے ہاتھوں اسلامی نشاۃ ثانیہ کی نوید سناررہے ہیں اور انصار عباسی تو خوش فہمی میں اتنے آگے چلے گئے کہ عمران خان کو مستقبل کا امیر المومنین بنا دیا ہے ۔۔۔گویا کعبہ کو پاسباں مل گیا صنم خانے سے۔ ۔۔حیرت در حیرت کہ “اقبال پارک کا شو” بھی ان کی انکھیں نہ کھول سکا جہاں وہ طوفان بدتمیزی مچی کہ جسکا تصور لبرل ترین جماعتوں جیسے ایم کیوایم اور پی پی پی کے جلسوں میں بھی نہیں کیا جاسکتا۔ گویا ناچ گانا، دھکم پیل اور مرد و زن کا اختلاط اسلامی نشاۃ ثانیہ کی نئی کرن ہے اگر ہے تو ہم بعض آئے ایسی نشاۃ ثانیہ سے۔ اللہ بچائے ہمیں ایسے اسلامی انقلاب سے جسکے سرخیل علی عظمت، زید حامد اور ماریہ بی ایسے کردار ہو اور جسکے ترانے حسن نثار اورنجم سیٹھی گائیں۔ہاں کوئی ہرج نہیں تھا اگر کہا جاتا کہ اسلامی انقلاب جب آتا ہے تب آئے،لیکن عمران خان تبدیلی کی ایسی امید ہے جو لوٹ کھسوٹ اور اسٹیٹس کو ختم کردے گا مگر ایسا بھی تبھی ممکن جب اسٹلیشمنٹ سے ٹکرایا جائے جسکے لئےکپتان فی الحال تیار نہیں۔

ایک امر زیادہ تشویش ناک ہے جسکی بابت بات کرنا ضروری ہے اور وہ یہ کہ عمران خان اور انکے ہارون رشید ایسے لکھاری اپنے تصوراتی انقلاب میں زید حامد ایسے مسخرے کے راستے پر آچکے ہیں جہاں ان کے ہر مخالف کو ہر طرح کےردعمل کے لئے تیار ہونا پڑے گا، تازہ نشانہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیرخان کی ذات ہے جن پر اب کرپشن کے الزامات لگانے سے بھی پرہیز نہیں کیا جارہا۔ ناجانے اور کتنے پاکباز اس تصوراتی انقلاب کی بھینٹ کی چڑھ کر تارتار ہوں گے۔

ان سب کے باوجود ماننا ہوگا کہ عمران خان سیاسی حمام میں اب تک ننگانہیں ہوا کہ وہ کرپٹ، لالچی اور مفاد پرست نہیں ہے اور اسی لئے امید اورمواقع زیادہ ہیں لیکن دوسری طرف یہ بھی ماننا ہوگا کہ عمران باتوں کا کھرا، اصول کا پکا اور نظریات میں پختہ نہیں ہے۔ ان تمام اچھائیوں اور خامیوں کے روشنی میں دیکھنا یہ ہے کہ سال میں6 ماہ دیار لندن اور6 ماہ اسلام آباد کے بنگلے میں رہنے والا نازک جان رہنما کیا خود کسی تبدیلی کے لئے میدان میں اترنے کے لئے تیار ہے، اگر ہے تو لاہور کے بعد کراچی اور لاڑکانہ کا نمبرآنا چاہنے اور جیسے لاہور میں تخت پنجاب کو چیلنج کیا گیا ویسے ہی کراچی میں گورنر ہاوس اور لاڑکانہ میں مفاہمت نامی کالی بلا کو چیلنج کیا جانا چاہئے لیکن حالات بتارہے ہیں کہ معاملات کچھ اور ہیں، ہارون رشید ایسے لکھاریوں نے کپتان کو اسٹبلشمنٹ کے چنگل میں قید کردیا ہے اور اسٹبلشمنٹ عمران خان کو اپنا ایک نیا مہرا بناچکی ہے یعنی وہ وزیر اعظم تو بن سکتا ہے انقلابی نہیں۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 840
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (12-11-11), ھارون اعظم (12-11-11), مرزا عامر (12-11-11), آبی ٹوکول (13-11-11), ابوسعد (12-11-11), حیدر (12-11-11), رضی (12-11-11), سیفی خان (11-11-11), عبدالقدوس (12-11-11)
پرانا 11-11-11, 11:42 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,850
شکریہ: 7,286
5,956 مراسلہ میں 15,117 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ کس جاہل نے لکھا ہے؟؟؟؟
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
حیدر (12-11-11), سیفی خان (11-11-11)
پرانا 11-11-11, 11:48 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
کمائي: 315,063
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

برائے حوالہ ملاحظہ ہو
تبدیلی کی ہوا | The News Tribe
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-11-11)
پرانا 11-11-11, 11:51 PM   #4
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,850
شکریہ: 7,286
5,956 مراسلہ میں 15,117 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

وہاں جو کمنٹس ہیں وہ بھی پڑھ لیں
ہاہہاہاہا
بہت ہی بکواس مضمون ہے۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-11-11)
پرانا 11-11-11, 11:53 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
کمائي: 315,063
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مضمون بہت شاندار لگا اس لیے یہاں پیسٹ کر دیا ہے، کمنٹس پڑھنے کی حاجت ہی نہیں رہی اس مضمون کو پڑھنے کے بعد
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
حیدر (12-11-11), عبدالقدوس (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 12:52 AM   #6
Senior Member
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,240
کمائي: 121,337
شکریہ: 15,085
4,225 مراسلہ میں 12,893 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
یہ کس جاہل نے لکھا ہے؟؟؟؟
خلیل بھائی، تحریک انصاف والے سارے آپ کی طرح ہیں کیا؟
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (12-11-11), حیدر (12-11-11), راجہ اکرام (12-11-11), عبدالقدوس (12-11-11)
کمائي نے ھارون اعظم کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
12-11-11 حیدر خلیل بھائی، تحریک انصاف والے سارے آپ کی طرح ہیں کیا؟ hahah. Remember AQ,s Sayings 0
پرانا 12-11-11, 09:37 AM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
کمائي: 315,063
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
خلیل بھائی، تحریک انصاف والے سارے آپ کی طرح ہیں کیا؟
نہیں ہارون بھائی
کچھ ہارون الرشید جیسے بھی ہیں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (12-11-11), ھارون اعظم (12-11-11), حیدر (12-11-11), عبدالقدوس (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 10:24 AM   #8
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,339
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,044 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خلیل بھائی کسی کے متعلق کوئی تبصرہ کرتے وقت احتیاط برتا کریں۔۔۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (12-11-11), حیدر (12-11-11), عبدالقدوس (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 10:46 AM   #9
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,512
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ویسے خلیل بھائی! اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
Name:  Capture1.PNG
Views: 50
Size:  145.6 KB
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ابوسعد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (12-11-11), ھارون اعظم (12-11-11), یاسر عمران مرزا (12-11-11), حیدر (12-11-11), راجہ اکرام (12-11-11), رضی (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 10:48 AM   #10
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,337
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اسے سرورق پر ہونا چاہئے
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
حیدر (12-11-11), راجہ اکرام (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 10:54 AM   #11
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,512
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
اسے سرورق پر ہونا چاہئے
میرا بھی یہی خیال ہے۔
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
ابوسعد کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 10:55 AM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
کمائي: 315,063
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پیش کر دیں سر ورق کے لیے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 11:00 AM   #13
Senior Member
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,240
کمائي: 121,337
شکریہ: 15,085
4,225 مراسلہ میں 12,893 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default



انصار عباسی عمران خان کی تائید کرتے ہوئے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
حیدر (12-11-11), رضی (12-11-11)
پرانا 12-11-11, 01:34 PM   #14
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,850
شکریہ: 7,286
5,956 مراسلہ میں 15,117 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایک بار پھر کہتا ہوں بہت ہی بکواس لکھا ہے۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-11-11, 01:56 PM   #15
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,339
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,044 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں نے بھی عمران خان کا ایک انٹرویو سنا جس میں وہ کوئی 300 کنال زمین کو 50 ہزار مالیت کا بتا رہے ہیں، یہ غلط بات ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان کے دادا نے وہ زمین کئی دھائیاں پہلے 50 ہزار کی خریدی تو اس کی وہی مالیت لکھی جائے گی جو اس وقت تھی، مجھے عمران کی یہ بات غلط محسوس ہوئی ، کیوں کہ میرے خیال سے جائیداد کی حالیہ مالیت لکھنی چاہیے۔
عمران خان چاہے بہت بڑا آدمی سہی، اس کا کینسر ہسپتال اور نمل یونیورسٹی کا پراجیکٹ چاہے بہت ہی عظیم پراجیکٹ سہی لیکن جہاں وہ کوئی غلط بات کرے گا میں اسے غلط ہی کہوں گا۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
skjatala (12-11-11), فیصل ناصر (12-11-11), ھارون اعظم (12-11-11), ایم اے راجپوت (12-11-11), ابوسعد (12-11-11), حیدر (12-11-11), رضی (12-11-11)
جواب

Tags
کارگل, کراچی, پاکستان, وزیر, قید, لوگ, لندن, چین, نواز شریف, نثار, ممکن, مسجد, آج, اللہ, امیر, اسلام, اسلامی, حسن, خوش, خان, دوست, راستہ, سیاست, علی, عمران خان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:14 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger