واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


عمران خان پر ۔۔۔ چوہدری شجاعت کا تبصرہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-11-11, 03:12 PM   #1
عمران خان پر ۔۔۔ چوہدری شجاعت کا تبصرہ
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 16-11-11, 03:12 PM

لاہور میں عمران خان کے 30اکتوبر کے جلسے کے بعد سب سے زیادہ موزوں اور ناقابل فراموش جملے قاف لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہے ہیں انہوں نے اپنی روایتی سیاسی ذہانت سے کپتان کی پارٹی کا نچوڑ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہر شہر میں چھوٹی چھوٹی لانڈریاں لگی ہوئی ہیں اور ایک ڈرائی کلین پلانٹ راولپنڈی میں بھی ہے جس میں ہر قسم کے سیاستدانوں کی میل کچیل صاف کرکے پاکستان تحریک انصاف میں شامل کیا جا رہاہے۔ ہلکے پھلکے انداز میں چوہدری شجاعت نے بڑے پتے کی بات کر دی اور پہلوؤں کے علاوہ ان جملوں میں ان کے غصے کا بھی اظہار ہے ۔وہ دراصل یہ کہہ رہے ہیں کہ درحقیقت قاف لیگ اسٹیبلشمنٹ کی نہ صرف پیداوار بلکہ منظور نظر ہے اور ہر وقت خدمت کرنے کو تیار ہے مگر نیا گھوڑا کیوں تلاش کر لیا گیا ایسا کر کے ہم پر عدم اعتماد کیوں کیا گیا۔ چوہدری شجاعت نے جو بات کہی ہے وہ نہ صرف عمران خان کے سیاسی مخالفین بلکہ کچھ ہمدردوں کی زبان پر بھی ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا ایک دھڑاتحریک انصاف کو ایک بڑی سیاسی قوت بنانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ ہر کوئی یہ تاثر دے رہا ہے کہ چونکہ اسٹیبلشمنٹ عمران خان کے ساتھ ہے لہذا ان کی پارٹی میں شامل ہونا چاہئے۔ اس بارے میں تحریک انصاف کے ڈرون حملوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کا بھی حوالہ دیاجاتا ہے جواسی کے حکم پر کئے گئے ۔ عمران خان ابھی یہ تاثر زائل کرنے میں ناکام ہوئے ہیں کہ وہ اسٹیبلشمنٹ کا کھیل کھیل رہے ہیں جس کا مقصد بڑی سیاسی جماعتوں کے زور کو توڑنا ہے تاکہ اگلے انتخابات میں کوئی بھی سیاسی قوت واضح اکثریت حاصل نہ کر سکے ۔ اس ساری کوشش میں اصل نشانہ نون لیگ تھی کہ کس طرح اس کا ووٹ پنجاب میں تقسیم کیا جائے مگر اس حملے سے پیپلزپارٹی بھی محفوظ نہیں ہے بلکہ ابھی تک جو لوگ تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں ان کی بہت بڑی اکثریت یا تو قاف لیگ کی ہے یا پیپلزپارٹی کی ۔ ان پرندوں پر غور کیا جائے تو یہ وہ لوگ ہیں جو یا تو انتخابات میں ہارے ہوئے ہیں یا دونوں بڑی جماعتوں میں کوئی بھی ان کو قبول کرنے کو تیار نہیں اور نہ ہی انہیں اگلے انتخابات میں ٹکٹ دینے پر رضا مند ہے ۔یہ دوسرے یا تیسرے درجے کی قیادت اور امیدوار ہیں جن کا اپنے اپنے حلقوں میں کچھ نہ کچھ اثر ضرور ہے مگران کی اکثریت اس قابل نہیں کہ وہ خود ہی الیکشن جیت سکے۔
ہر سیاستدان کی طرح عمران خان کا نعرہ بھی ملک میں ایک بڑی سیاسی تبدیلی لانا ہے مگر سوال یہ ہے ان گھسے پٹے اور آز مودہ سیاستدانوں کے ذریعے وہ کیسے تبدیلی لاسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یہ سوال بھی بڑا اہم ہے کہ کیا عمران خان ایک خاص مزاج کے مالک ہیں انہیں نہ صرف اپنے مزاج کو بدلنا ہو گابلکہ اپنی پارٹی کے لیڈروں اور ورکرز کو بھی یہ سکھانا ہو گا کہ انہیں سیاسی میدان میں کیسے چلنا ہے ۔ ہر بات پر غصہ اور ہر تنقید کرنے والے کو کسی کا ایجنٹ قرار دینا قابل مذمت بات ہے ۔ ابھی تو عمران خان نے بڑے بڑے امتحان پاس کرنے ہیں ان کا پالا دیوقامت سیاسی جماعتوں سے پڑا ہوا ہے ۔چھوٹی موٹی شخصیات کی عمران خان کی پارٹی میں شمولیت سے ان کا کچھ زیادہ نہیں بگڑے گا۔15سال کی سیاست کے بعد ایک بڑا جلسہ کر کے یہ سمجھ لینا کہ میدان فتح کر لیا ہے بچگانہ بات ہے۔
عمران خان انقلاب کی بات کر رہے ہیں۔ اگر وہ آئین اور قانون پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنالیں تو صحیح معنوں میں انقلاب آجائے گا۔ لگ ایسے رہا ہے کہ عمران 30 اکتوبر کے جلسے کی عوامی پذیرائی کے نشے میں متعلقہ قوانین کو زیر غور نہیں لا رہے۔ مثلاً ان کا یہ کہنا کہ کچھ سیاستدانوں نے اپنے اثاثے صحیح ظاہر نہیں کئے عجیب سا لگ رہاہے۔ اس کے لئے قانون موجود ہے۔ہر الیکشن لڑنے والا امیدوار اپنے اثاثے ڈیکلیئر کرتا ہے ۔ الیکشن کمیشن ان اثاثوں کو ایک کتاب کی شکل میں شائع کرتاہے جس پر ہر خاص و عام کی رسائی ممکن ہے۔ اگر کوئی امیدوار اثاثے غلط ظاہر کرے گا تو وہ نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔ قانون موجودہے چاہئے آج تک کوئی ایک امیدوار بھی اس وجہ سے نااہل قرار نہیں دیا گیا۔ عمران خان یہ کر سکتے ہیں کہ حکومت میں آنے کے بعد الیکشن کمشن کے گزٹ کی سکرونٹی کریں اور تمام ایسے سیاستدانوں کو سزا دیں جنہوں نے اپنے اثاثے غلط ڈیکلیئر کئے ہیں جرم ثابت ہونے پر نوازشریف بھی رگڑے میں آجائیں گے۔امید ہے جوں جوں عمران خان میدان سیاست میں اپنی 15سال کی محنت کے بعد مختلف اندازمیں اور احتیاط سے چلیں گے انہیں سارے پیچ و خم معلوم ہوتے جائیں گے اور قوانین کا علم بھی ہو جائے گا پھر وہ شاہد ایسی باتیں نہ کریں جو اب کر رہے ہیں ۔ یہ ماننا چاہئے کہ انہیں ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے ۔


چوہدری شجاعت حسین کا تبصرہ ...کڑوا سچ…طارق بٹ
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 127
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (16-11-11), نبیل خان (16-11-11), مرزا عامر (16-11-11), احمد نذیر (17-11-11), حیدر (16-11-11)
پرانا 16-11-11, 03:37 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,466
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خان صاحب اچھی بیٹنگ کرتے رہے ہیں اب ان کے ساتھ کچھ پرانے چور مل رہے ہیں خان صاحب کو چاہیے کہ کراچھے کرداروالے لوگوں کوتلاش کریں اور بے ضمیرسیاہ ست دانوں سے خود کو بچائیں
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-11-11)
پرانا 16-11-11, 04:39 PM   #3
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,850
شکریہ: 7,286
5,956 مراسلہ میں 15,117 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ سب بھی جماعت اسلامی والے ڈرائی کلین کروا آئیں ہاہاہاہہاہاہاہا
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-11-11)
پرانا 16-11-11, 04:52 PM   #4
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں عمران خان کو ایک اچھا انسان سمجھتا ہوں اور امید ہے کہ یہ پامستانی عوام کے لیئے ایک امید کی کرن ثابت ہو گا۔
دوسری طرف یہ بات کہنا بھی ضروری ہے کہ عمران خان کو نہ صرف اسٹبلشمنٹ بلکہ خفیہ ایجنسیز کی مدد بھی حاصل ہے ۔ ورنہ میڈیا پر اس طرح ہر ایک کو کوریج نہیں مل جاتی ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (16-11-11), حیدر (16-11-11)
پرانا 16-11-11, 04:54 PM   #5
Senior Member
 
جاسوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: آس پاس
عمر: 18
مراسلات: 465
کمائي: 5,290
شکریہ: 1
339 مراسلہ میں 713 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی کہ عمران خان کو ابھی تک بالکل بھی سیاست کرنی نہیں آئی 15 سال گزر جانے کے بعد
__________________
زندگی بالکل فیس بک کی مانند ہے کیونکہ زندگی میں ہر کوئی آپ کے پرابلمز کو لائیک کرتا ہے اور ان پہ صرف کمنٹس کرتا ہے، لیکن ان پرابلمز کا حل کوئی نہیں‌بتاتا، کیونکہ ہر کوئی اپنا سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے میں مصروف ہے۔
جاسوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جاسوس کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (16-11-11)
پرانا 16-11-11, 05:13 PM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جاسوس مراسلہ دیکھیں
بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی کہ عمران خان کو ابھی تک بالکل بھی سیاست کرنی نہیں آئی 15 سال گزر جانے کے بعد
سیاست آئے یا نہ آئے اس سے فرق نہیں پڑتا ۔ کیا قتل و غارت گری ہی سیاست ہوا کرتی ہے ۔ خیر آپ کو اس سے کیا فرق پڑتا ہے آپ کا کونسا ابھی ووٹنگ لسٹ میں نام ہے۔
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, search, کوشش, کلین, پاکستان, لوگ, نظر, ممکن, معلوم, امتحان, تلاش, جیت, جرم, حکم, خلاف, خان, سال, شہر, عمران, عمران خان, غصہ, صاف, صحیح, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بدعت حسنہ اور بدعت سیئہ پر چند نکات کی وضاحت ناصر نعمان ایمان 1 24-09-11 03:08 AM
کیا باجماعت نماز تراویح بدعت ہے؟ عبداللہ حیدر ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 15 31-08-10 12:28 AM
::::: اچھی بدعت اور بری بدعت :::::: عادل سہیل ایمان 95 03-08-09 05:51 PM
گڈ بدعت اینڈ بیڈ بدعت sahj مذہبی مسائل اور ان کا حل 40 26-07-09 09:52 AM
جیو پر پابندی کیخلاف درخواستیں،سندھ ہائیکورٹ میں5بار سماعت کے بعد ناقابل سماعت قرار دے کر خارج خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger