واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


غربت یا معاشی بے حسی؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-07-11, 02:47 PM   #1
غربت یا معاشی بے حسی؟
گوہر گوہر آف لائن ہے 18-07-11, 02:47 PM

غربت کے ساتھ بے حسی بھی شامل ہو جائے تو پھر خون کے رشتے بھی بے معنی ہو جاتے ہیں۔جنگ نیوز کے مطابق آج اوباڑو میں علاج کی سکت نہ رکھنے پرگھر سے نکالی جانے والی ایک لڑکی سسک سسک کر جاں بحق ہو گئی۔ غربت اور مہنگائی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ غریب دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں اور اگر ایسے میں کوئی موذی بیماری لگ جائے تو خون کے رشتے بھی ساتھ چھوڑ دیتے ہیں۔ گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کی ایک پندرہ سالہ لڑکی شہزادی سموں زخموں سے چور جلد اور پیٹ کے مرض میں مبتلا زندگی اور موت کی کشمکش میں آخری سانسیں لے رہی تھی جسے اسکے باپ کے انتقال اور ماں کی دوسری شادی کے بعد آخری سہارے بھائیوں نے غربت سے تنگ آکر مارپیٹ کے بعد گھر سے نکال دیاتھا۔ شہزادی جامع مسجد اوباڑو کے قریب ایک مارکیٹ میں گزشتہ تین ماہ سے چوکیدار کی بینچ پر زندگی گزار رہی تھی۔ جس کی بے بسی کی رپورٹ جیو نیوز نے تین جولائی کو نشر کی تھی شہزادی نے بتایا تھا کہ وہ سخت تکلیف میں بے یارو مدد گارہے اسکا اعلاج کرایا جائے مگر حکومت معاشرے اور ورثہ کی بے حسی کے باعث زخمون کی تاب نہ لاکر آج پندرہ سالہ معصوم شہزادی پندرہ روزبعد اسی چوکیدار کی بینچ پرجاں بحق ہو گئی ہے۔ آج شہزادی ہم میں نہیں۔لیکن مین چوک اوباڑو پر پڑی یہ لاش حکومت وقت معاشرے انتظامیہ اور ہیومن رائیٹس کی علمبردار تنظیموں کے لئے سوالیہ نشان بن گئی ہے؟؟
__________________
زندگی کا ہر روز تیری تاریخ کا ایک ورق ہے جبکہ الفاظ اپنی قوت میں بیمثال ہوتےہوئے زندگی کو دوام بخشتے ہیں
www.urdusky.com

 
گوہر's Avatar
گوہر
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: لاہور-پاکستان
مراسلات: 470
شکریہ: 347
380 مراسلہ میں 1,213 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 350
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے گوہر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-07-11), ھارون اعظم (18-07-11), محمدعدنان (18-07-11), مرزا عامر (18-07-11), احمد نذیر (18-07-11), حیدر (18-07-11), رضی (18-07-11), سام (18-07-11), شمشاد احمد (18-07-11), عروج (18-07-11)
پرانا 18-07-11, 02:56 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وہ ھی نہیں ھماری اور اسلامی معاشرے کی حکومت کی بے حسی چہار جانب پھیلی ھمارا منہ چڑا رھی ھے۔ پھربھی سؤال کیا جاتا ھے کہ خودکُش بمبار کون تھا مسلمان یا ؟؟؟؟ بھئی پیٹ خالی تو مذھب کہاں؟
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-07-11), مرزا عامر (18-07-11), احمد نذیر (18-07-11), حیدر (18-07-11), سام (18-07-11)
پرانا 18-07-11, 04:15 PM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
کمائي: 315,063
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انا للہ و انا الیہ راجعون
یقینا جیو نیوز پر نشر ہونے والی اس خبر کو کئی اداروں نے اور افراد نے دیکھا ہو گا۔ حقوق نسواں کے لیے کروڑوں ڈالر بٹورنے والے کتنوں نے دیکھا ہوگا۔
یقینا ہم میں سے ہر ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ لیکن جو لوگ سوات اور افغانستان میں عورتوں کے حقوق کے لیے مرے جا رہے ہیں،۔ جو مختاراں مائی اور آسیہ بی بی جیسے کیسوں میں ویٹی کان اور وائٹ ہاؤس تک کو ملوث کر لیتے ہیں۔۔ ان کی انسانیت سے ہمدردی کہاں گئی؟؟؟

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ساری این جی اوز کسی خاص مشن پر کام کر رہی ہیں اور اسی مسئلے پر قدم اٹھاتی ہیں جس کا پیچھے سے حکم ہوتا ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-07-11), ننھا بچہ (18-07-11), مرزا عامر (18-07-11), احمد نذیر (18-07-11), رضی (18-07-11), طاھر (18-07-11)
پرانا 18-07-11, 05:40 PM   #4
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,565
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

راجہ جی نے بہت اچھی بات کہی ہے

لیکن بات یہ ہے کہ اس معاشرے میں‌ڈالر بٹورنے والے، این جی اوز - ہماری قوم کے افراد سے کہیں‌کم ہیں

مجموعی طور پر بے حسی ہمارے معاشرے میں‌ تیزی سے سرایت کرتی جارہی ہے اور اس کی وجہ میرے خیال میں‌غربت نہیں
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-07-11), ھارون اعظم (18-07-11), مرزا عامر (18-07-11), احمد نذیر (18-07-11), راجہ اکرام (18-07-11), رضی (18-07-11)
پرانا 18-07-11, 07:19 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
کمائي: 315,063
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بالکل درست کہا طاہر بھائی
بے حسی ہو یا دہشت گردی۔ ان کی وجہ نہ تو جہالت ہے اور نہ ہی غربت
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (18-07-11), احمد نذیر (18-07-11)
پرانا 18-07-11, 08:54 PM   #6
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,174
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ساری این جی اوز کسی خاص مشن پر کام کر رہی ہیں اور اسی مسئلے پر قدم اٹھاتی ہیں جس کا پیچھے سے حکم ہوتا ہے
بالکل درست فرمایا آپ نے ۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک اس مرحوم بچی کے درجات بلند فرمائے
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (18-07-11), رضی (18-07-11)
پرانا 18-07-11, 09:11 PM   #7
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تو ایک بچی کی کہانی ہے نہ جانے کتنے ہی مظلوم اس طرح در بدر ہونگے
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (18-07-11), رضی (18-07-11)
پرانا 18-07-11, 10:17 PM   #8
Senior Member
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,240
کمائي: 121,337
شکریہ: 15,085
4,225 مراسلہ میں 12,893 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مجھے ایک بات کی سمجھ نہیں آتی۔ کسی کو مشکل میں دیکھ کر اس کی مدد کرنی چاہیئے یا اس کی ویڈیو؟
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (18-07-11), احمد نذیر (18-07-11)
پرانا 18-07-11, 10:29 PM   #9
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مدد کرنے سے شہرت نہیں ملتی وڈیو بنانے سے شہرت ملتی ہے
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (18-07-11), احمد نذیر (18-07-11), راجہ اکرام (20-07-11), رضی (18-07-11), سحر (18-07-11)
پرانا 18-07-11, 10:32 PM   #10
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,671
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
انا للہ و انا الیہ راجعون
یقینا جیو نیوز پر نشر ہونے والی اس خبر کو کئی اداروں نے اور افراد نے دیکھا ہو گا۔ حقوق نسواں کے لیے کروڑوں ڈالر بٹورنے والے کتنوں نے دیکھا ہوگا۔
یقینا ہم میں سے ہر ہر فرد کی ذمہ داری ہے۔ لیکن جو لوگ سوات اور افغانستان میں عورتوں کے حقوق کے لیے مرے جا رہے ہیں،۔ جو مختاراں مائی اور آسیہ بی بی جیسے کیسوں میں ویٹی کان اور وائٹ ہاؤس تک کو ملوث کر لیتے ہیں۔۔ ان کی انسانیت سے ہمدردی کہاں گئی؟؟؟

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ساری این جی اوز کسی خاص مشن پر کام کر رہی ہیں اور اسی مسئلے پر قدم اٹھاتی ہیں جس کا پیچھے سے حکم ہوتا ہے
شكر ہے شہزادي كي قرباني رائيگاں نہيں‌گئي۔۔۔۔۔۔۔۔ كسي ايك كو تو بات سمجھ ميں آئي معلوم نہيں‌قوم كے حكمرانوں كو يہ بات سمجھانے كے لئے كتني شہزاديوں كي قرباني دينا ہو گي۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (18-07-11)
پرانا 18-07-11, 10:38 PM   #11
Senior Member
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,240
کمائي: 121,337
شکریہ: 15,085
4,225 مراسلہ میں 12,893 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہم لوگوں کی تان صرف این جی اوز پر ہی کیوں‌ ٹوٹتی ہے؟ کیا بحیثیت قوم، ہم لوگ اس کے لئے جوابدہ نہیں؟
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (18-07-11), احمد نذیر (18-07-11), رضی (18-07-11), سحر (18-07-11), شمشاد احمد (19-07-11)
پرانا 18-07-11, 10:46 PM   #12
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہارون بھائی آپ نے بالکل صحیح کہا ۔ لیکن کیا اگر یہ بچی آپ کے سامنے ہوتی تو کیا آپ اس کی مد نہ کرتے ؟؟؟ در حقیقت انسانی حقوق کی بنیادی ذمہ داری حکومت وقت کا کام ہوتا ہے ۔ یہ کوئی مشکل کام نہیں اگر حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگوں میں انسانوں والی تھوڑی سی بھی بات ہو ۔
ایک وہ وقت تھا جب حضرت عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ اس بات سے فکر مند رہتے تھے کہ دریا کے کنارے کوئی کتا بھی پیاسا نہ مر جائے ۔
اور ایک یہ وقت ہے جب انسان جانوروں کی سی موت مر رہا ہے اور کسی کے کان پر جوں نہیں رینگتی ۔ ہم عوام کسی واقعہ پر چند روز دکھ بھری آہیں بھرتے ہیں اس کے بعد نیا واقعہ ہو جاتا ہے تو پرانے کو چھوڑ کر نئے غم کا رونا روتے ہیں ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (18-07-11), احمد نذیر (18-07-11), رضی (18-07-11), شمشاد احمد (19-07-11)
پرانا 19-07-11, 12:25 AM   #13
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,671
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
ہم لوگوں کی تان صرف این جی اوز پر ہی کیوں‌ ٹوٹتی ہے؟ کیا بحیثیت قوم، ہم لوگ اس کے لئے جوابدہ نہیں؟
ہارون بھائي مسئلہ تان كا نہيں ٹھيكہ داري كا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس طرح ہر مذہبي معاملے ميں مولوي كو كوسا جاتا ہے كہ وہ اسلام كا ٹھيكہ دار ہے۔۔ حالانكہ صرف مولوي ہي تھيكہ دار نہيں ليكن وہ اس كا ترجمان اور داعي ضرور ہے لہذا پہلي نظر اسي كي طرف جاتي ہے۔

اسي طرح سيكورٹي اور دفاع كے معاملے ميں فوج اور ہمارے سكيورٹي ادارے دفاع اور امن كے ٹھيكہ دار ہيں۔۔۔ حالانكہ فريضہ ہم پر بھي عائد ہے۔۔
بالكل اسي طرح صحت اور تعليم كے ميدان ميں طبيب اور استاد كے ٹھكيہ دار ہونے‌كا مطلب يہ ہے كہ اولين فريضہ ان كا ہے۔۔۔ اگرچہ اپني صحت اور اپني اولاد ہونے كے ناطے ميرا بھي فريضہ بنتا ہے كہ توجہ دوں۔۔۔‌مگر۔۔

ٹھيك اسي طرح انساني خقوق اور خدمت كے معاملے ميں انساني حقوق اور خدمت كا ٹھيكہ اور ڈألر بٹورنے‌والي اين جي اوز كا فريضہ سب سے‌پہلے آتا ہے۔۔۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (19-07-11), راجہ اکرام (20-07-11)
جواب

Tags
ہے۔, پڑی, یا, وقت, لڑکی, نیوز, چور, مہنگائی, موت, ماں, مسجد, انتظامیہ, بے, تاب, جلد, جانے, خون, رشتے, زندگی, شہر, شادی, علمبردار, علاج, غریب, غربت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger