واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


غصہ اور نفرت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-05-09, 01:58 PM   #1
غصہ اور نفرت
راشد احمد راشد احمد آن لائن ہے 07-05-09, 01:58 PM

وہ ایک بے حس قوم تھی، ناانصافی، مہنگائی میں پسی ہوئی، ہر ظلم وزیادتی خاموشی سے برداشت کرنیوالی، مایوسی کے اندھیروں میں پھنسی ہوئی،امیرامیر ترہوتا جارہا تھا اور غریب غریب تر، یہ فرانسیسی قوم تھی آخر کار اس قوم کی بے حسی اور برداشت غصے اور نفرت میں تبدیل ہونا شروع ہوگئی انہوں نے روٹی کے لئے احتجاج کرنا شروع کردیا تو ملکہ نے لوگوں کو احتجاج کرتے دیکھ کر کہا کہ اگرانہیں روٹی نہیں مل رہی تو کیک کھالیں۔

اس احتجاج کے کچھ دن بعد ایک مالی بادشاہ کے محل کے کسی کمرے میں غلطی سے گھس گیا، معاملہ عدالت میں چلا گیا، عدالت نے مالی کو کوڑوں کی سزاسنادی، گماشتے مالی کو مار رہاتھا اور لوگ بے‌حس ہوکرمجمع کی صورت میں تماشہ دیکھ رہے تھے، مالی گماشتے کی مار کی تاب نہ لاسکا اور مرگیا تو مجمع میں سے کسی شخص نے گماشتے کو پتھر ماردیا جواب میں گماشتے نے مجمع کو گالی دیدی توتھوڑی دیر بعد اس کی وہاں لاش ملی، یہیں سے انقلاب فرانس کا آغاز ہوا۔اس کے بعد عوام نے یہ سلسلہ پکڑلیا اور اشرافیہ، وزراء، امراء کو قتل کرکےکسی نہ کسی چوراہے پر لٹکانا شروع کردیا۔ عوام نے گردنیں کاٹنے کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع کردیا۔

مسولینی اٹلی کا ایک فاشسٹ حکمران تھا، جب لوگ اس کے ظلم و ستم سے تنگ آگئے تو لوگوں نے اسے سر عام پھانسی دیدی اور اس کی لاش کو دو دن تک لٹکائے رکھاتاکہ لوگ عبرت پکڑیں۔ مشرقی پاکستان علیحدہ ہوکر بنگلہ دیش بنا، ایک عرصے تک یہاں فوجی حکومت قائم رہی آخر کار جنرل ارشاد کے خلاف عوام اٹھ کھڑی ہوئی تو مرد، بچے، عورتیں سب سڑکوں پر آگئے اور اس وقت تک گھر نہیں گئے جب تک جنرل ارشاد حسن کی حکومت ختم نہ ہوئی۔

تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں کوئی بھی قوم پہلے بے حس ہوتی ہے پھر اس کی بے حسی غصے اور نفرت میں تبدیل ہونا شروع ہوجاتی ہے اور یہی غصہ اور نفرت کسی بڑی تبدیلی کا موجب بنتا ہے۔ مشرف دور میں مہنگائی، بیروزگاری، ناانصافی، لاقانونیت عام ہوگئی ہے۔ پاکستانی قوم قیام پاکستان سے اب تک حکمرانوں کی ظلم وزیادتی کا شکار بنتی آرہی ہے لیکن پھر بھی ظلم وزیادتی برداشت کرتی آرہی ہے۔ ہر ایک نے عوام کی امنگوں اور امیدوں کے ساتھ کھلواڑ کیا لیکن پھر مشرف کا دور آیا۔ جس میں کبھی بے گناہوں کو گھروں سے اٹھاکر امریکہ کے حوالے کیا جاتا اور ڈالر چھاپے جاتے، کبھی بگٹی جیسے بزرگ پر فوجی یلغار کی جاتی، کبھی لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں معصوم بچیوں کو نشانہ بنایا جاتا

کبھی چیف جسٹس کو لوگوں کوانصاف دینے پر معزول کیا جاتا، ان کے بال کھینچے جاتے، کبھی 12 مئی جیسے واقعات کو اپنی طاقت کہا جاتا، کبھی وکلاء پر لاٹھی چارج اور تشدد کیا جاتا، کبھی عوام کو آٹے کے حصول کے لئے لمبی قطاروں میں‌لگایاجاتا، کبھی مخالفین کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا جاتا، کبھی ایمرجنسی کا نفاذ کرکے میڈیا کو خاموش اور کبھی ججوں کو نظر بند کیا جاتا، کبھی سٹاک ایکسیینج کو اوپر نیچے کرکے اربوں روپے ڈبودئیے جاتے، امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا گیا۔لوڈشیڈنگ نے بیروزگاری میں اضافہ کردیا۔ این آر او کےذریعے جرائم پیشہ اور کرپٹ افراد کے گناہ معاف کرنے شروع کردئیے۔لوگوں کی بے حسی نفرت اور غصے میں تبدیل ہونا شروع ہوگئی، لوگ حکومت کی پالیسیوں اور زیادتیوں پر کڑھنا شروع ہوگئے


پھر 18 فروری آیا لوگوں نے ایک بار پھر ووٹ کا اس امید پر استعمال کیا کہ شاید یہ لوگ منتخب ہو کر ہماری پریشانیاں کم کریں لیکن پھر دھوکا، نہ جج بحال ہوئے، این آر او کے تحت گناہ معاف کرانیوالے عوام کے خیرخواہ بن کردوبارہ آگئے۔ نہ عوام کی تکالیف کم ہوئی، پھر وہی کھیل تماشے، معاہدوں کے بارے میں کہا گیا کہ یہ قرآن وحدیث نہیں ہوتے۔ ججوں کو اس ڈر سے بحال نہ کیا گیا کہ کہیں این آر او کالعدم نہ ہوجائے، حکومتی معاملات کو لٹکادیا گیا، بلوچستان کا مسئلہ حل نہ ہوسکا، صوبہ سرحد کی شورش برقرار ہے، سی این جی، بجلی کی قمتوں میں اضافہ ہورہا ہے، آٹا، چینی اور دیگر بنیادی ضروریات مہنگی ہورہی ہیں۔لوگوں کو ایک بار پھر انصاف تک رسائی ناممکن بنادی گئی۔

پھر پی پی نے پنجاب کو کنٹرول کرنے کے لئے ڈوگرہ عدالتوں کے ذریعے وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کو نااہل قراردلوایا، گورنرراج نافذ کردیا گیا، عوام پھر غصے میں، کہیں ٹائروں کو آگ لگ رہی ہے کہیں زرداری ہائے ہائے کے نعرے لگ رہے ہیں، پھر وکلاء اور سیاسی جماعتوں نے لانگ مارچ کا اعلان کیا تو تاجروں کے کنٹینرز پکڑ کر راستے بند کردئیے گئے، کبھی مخالفین کو ہراساں کیا جاتا، لوگوں کو گھروں سے اٹھا کر تھانوں میں‌بند کردیا جاتا رہا، پھر عوامی غصہ مزید بڑھ گیا اور آخر کار سولہ مارچ آگیا، وکلاء اور لوگوں کا قافلہ اسلام آباد کی طرف روانہ ہوا، حکومت بوکھلاگئی پھر وہی لاٹھی چارج، آنسوگیس لیکن لوگ کامونکی تک تھے کہ حکومت کی طاقت جواب دے گئی اور جج بحال ہوگئے،عوامی طاقت کوجھٹلایاجانے لگا، کہا گیا کہ ہم نے محترمہ کی خواہش پوری کردی، اس کا کریڈٹ صدر کو جاتا ہے، خود کو دنیا میں تماشہ بنالیا۔آئے روز اپنی نااہلی کا ثبوت دیاجارہا ہے، امریکہ سے خیرات طلب کرکے اپنے ملک میں شورش پھیلائی جارہی ہے۔

عوام کی برداشت کا امتحان لیا جارہا ہے۔عوام کی برداشت کو کمزوری سمجھاجاتا ہے، عوام بظاہر بے حس نظر آرہی ہے لیکن اپنے اندر غصہ اور نفرت پال رہی ہے کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ غصہ جوالا مکھی کی صورت میں پھٹے اور ذمہ داروں کو اپنی لپیٹ میں لے لے۔ ان کا غصہ اور نفرت وہی فرانس والا نقشہ پیش کرے گا کہ روز گردنیں ماری جائیں، روز کسی نہ کسی چوراہے پر اشرافیہ کی لاشیں جھولتی نظر آئیں۔ کسی دانشور کا کہنا ہے کہ اگر عدالتیں انصاف کرنا بند کردیں تو لوگ خود انصاف کرنا شروع کردیتے ہیں، اگر حکومت عوام پر ظلم وستم شروع کردے تو پھر آئے روز باغی پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

مہنگائی، بے روزگاری، ناانصافی اور ظلم وستم کی چکی میں پسی عوام یہ بھول جاتی ہے کہ وہ کس صوبے، کس فرقے، کس علاقے سے تعلق رکھتی ہے۔آج بھی بہت سے ہنگامے اور احتجاج نظر آرہے ہیں، بلوچستان سلگ رہا ہے، کلرک، اساتذہ اپنے حقوق کے لئے احتجاج کررہے ہیں، کوئی علاقہ پولیس کے ظلم وستم سے تنگ آکر سڑکوں پر لاشیں رکھ کرسڑک بلاک کردیتا ہے، کوئی دوسالہ بچی کے گٹر میں گرنے پر احتجاج کررہا ہے، کوئی سوات معاملہ پر احتجاج کررہا ہے، کہیں‌ لودشیڈنگ پر احتجاج ہورہا ہے۔کہیں ایسا نہ ہو کہ یہ سب احتجاج مل کر ایک بڑے احتجاج کی صورت اختیار کرلیں اور حکومت کے لئے صورت حال سنبھالنا مشکل ہوجائے۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔

راشد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 617
شکریہ: 363
472 مراسلہ میں 1,331 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 345
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (07-05-09), ایس اے نقوی (07-05-09), سحر (07-05-09), عبداللہ حیدر (07-05-09)
پرانا 07-05-09, 02:09 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-05-09, 02:28 PM   #3
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی تحریر ہے راشد آپ کی امید کی جاتی ہے کہ آپ اسی طرح حقائق پر مبنی بہترین تحریریں پاک نیٹ پر لکھ کر میرے جیسے ناقص العلم رکھنے والوں کی آنکھوں پر پڑا پردہ ختم کرنے میں کامیاب ہو جائو گے اللہ آپ کی اسی طرح حق لکھنے کی توفیق عطا فرمائے اور منتظمین سرورق پر پیش کرنے کےلئے خادم آگیا ہے
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
ام غزل (28-05-09)
پرانا 07-05-09, 02:31 PM   #4
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

منتظمین مجھے ایک مسلہ درپیش ہے جس کے بارے فیصل کو بھی بتایا تھا کہ جب میں کسی کو پوائینٹس دینا چاہتا ہوں تو کمائی صرف کبھی 50 کبھی 46 کبھی 96 شو ہوتی ہے جبکہ میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھی تحریر لکھنے والے ہر ممبر کو پوائینٹس دے کر اسکی حوصلہ افزائی کر سکوں برائے کرم اس مسلئے کا حل کیا جائے جواب کا منتظر سید انجم شاہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (28-05-09), اسد لطیف (07-05-09)
پرانا 07-05-09, 02:34 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 617
کمائي: 11,175
شکریہ: 363
472 مراسلہ میں 1,331 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انجم بھائی حوصلہ افزائی اور پسندیدگی کا شکریہ
راشد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (07-05-09), ام غزل (28-05-09)
پرانا 07-05-09, 02:38 PM   #6
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

قابل احترام راشد صاحب آپ کی تحریر ہے ہی اس قابل کی اس کی تعریف کی جائے آپ ایک اچھے لکھنے والے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ پاک نیٹ پر آپ کی آمد ایک خوشگوار جھونکا ہے جس کی خوشبو سے ہم سب مہکتے رہے گے
مزید گفتگو سے میں پرہیز کروں گا کیونکہ پھر یہاں بھی گپ شپ شروع ہو جائے گی
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-05-09, 07:06 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 617
کمائي: 11,175
شکریہ: 363
472 مراسلہ میں 1,331 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ
آپ سب دوستوں نے میری پچھلی ذلت ورسوائی ہمارا ہی مقدر کیوں پڑھی ہوگی جس میں میں نے عوام کو ہر برائی کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا مجھے بنگلہ دیش، فرانس، چین، اٹلی کی تاریخ‌پڑھنے کا اتفاق ہوا تو پتہ چلا کہ قومیں پہلے بے حس ہوتی ہیں۔ ہر شخص میں ایک برداشت ہوتی ہے جب وہ برداشت ختم ہوجائے تو غصہ اور نفرت جنم لیتا ہے۔ اسی لئے میں نے موضوع بڑھانا ضروری سمجھا کہ اگر برداشت ختم ہوجائے، غصہ اور نفرت آجائے تو پھر کیا ہوسکتا ہے۔
راشد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
راشد احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 07-05-09, 08:00 PM   #8
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تمام ممبران سے درخواست ہے کہ مذکورہ لنک آپ کی توجہ کا منتظر ہے خصوصی توجہ کریں
ماں
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
راشد احمد (10-05-09)
جواب

Tags
پولیس, پاک, پاکستان, پاکستانی, واقعات, قرآن, نفرت, نظر, مہنگائی, مسجد, اللہ, امتحان, امریکہ, احتجاج, اسلام, بہترین, بھائی, جواب, حسن, خلاف, زرداری, شخص, عدالت, صوبہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
غصے کا دھاگہ Haya 786 گپ شپ 121 18-03-11 05:09 PM
کشمیر پر ایرانی بیان نے بھارت کو غصہ دلا دیا جاویداسد خبریں 1 19-11-10 08:19 PM
غصے کا علاج ابن آدم عمومی بحث 0 18-05-09 10:30 AM
غصّہ پر قابو Real_Light اخلاق و آداب 0 15-07-08 01:35 PM
غصے کا دور لاسلکی گپ شپ 1 03-06-08 04:27 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger