واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


غیرت مند پٹھان کی للکار...قلم کمان …حامد میر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-11-11, 07:52 AM   #1
غیرت مند پٹھان کی للکار...قلم کمان …حامد میر
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 01-11-11, 07:52 AM

عمران خان ایک مشکل راستے کا مسافر ہے۔ وہ مایوسی کے اندھیروں میں بھٹکتی قوم کے لئے روشنی تلاش کررہا ہے۔ آپ اُس کے کچھ ہم سفروں کے داغدار ماضی پر سوال اُٹھاسکتے ہیں، اُس کی سیاست سے اختلاف بھی کرسکتے ہیں لیکن عمران خان کی نیت پر شک صرف وہ کرسکتا ہے جو خود بدنیت ہے۔ عمران خان کی نیت کو سمجھنے کے لئے اُس کی نئی کتاب ”پاکستان … اے پرسنل ہسٹری“ کا مطالعہ بہت ضروری ہے۔ اس کتاب میں عمران خان نے پاکستان کو درپش اہم مسائل کا بڑے سیدھے سادھے انداز میں تجزیہ کرنے کے بعد شاعر مشرق علامہ اقبال  کے نظریات کی روشنی میں مسائل کا حل پیش کردیا ہے۔ جب تک اس کتاب کا اردو ترجمہ سامنے نہیں آتا اس کتاب کو عوامی پذیرائی نہیں ملے گی لیکن اس کتاب کی برطانیہ میں اشاعت بھی ایک بڑی کامیابی ہے۔عمران خان نے اس کتاب کے ذریعہ دراصل مغرب کے سامنے پاکستان کا مقدمہ پیش کیا ہے اور عام پاکستانیوں کے جذبات کی ترجمانی میں کسی سیاسی مصلحت سے کام نہیں لیا۔ دہشت گردی کے خلاف امریکا کی نام نہاد جنگ اور ڈرون حملوں کے بارے میں عمران خان نے جو کچھ اپنی کتاب میں لکھ دیا ہے وہ صرف کوئی ایسا شخص ہی لکھ سکتا ہی جو اقتدار کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا۔ صاف پتہ چلتا ہے کہ عمران خان کے اندر ایک پڑھا لکھا مسلمان، محب وطن پاکستانی اور ایک غیرت مند پٹھان بول رہا ہے۔ عمران خان نے بڑے فخر سے لکھا ہے کہ اُس کی ماں کا تعلق برکی اور باپ کا تعلق نیازی قبیلے سے ہے۔پاکستان کے قبائلی علاقوں کی صورت حال کے بارے میں پورا ایک باب عمران خان کی کتاب میں شامل ہے۔ اس کتاب میں عمران خان نے گیارہ ستمبر 2001ء کے بعد قبائلی علاقوں میں شروع کئے گئے آرمی آپریشن پر شدید تنقید کی ہے اور واضح کیا ہے کہ ان علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں سے دہشت گردوں کا خاتمہ نہیں ہورہا بلکہ مزید دہشت گرد پیدا ہورہے ہیں۔ یہ کتاب پڑھنے کے بعد سمجھ میں آئے گا کہ امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن براہ راست طالبان کے رہنما ملامحمد عمر کو مذاکرات کی دعوت دے رہی ہیں لیکن وہ اس کا جواب کابل میں ایک فدائی حملے کے ذریعہ کیوں دیتے ہیں جس میں 13 امریکی فوجی مارے گئے؟۔
عمران خان کی کتاب کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ پختون صرف وہ نہیں جو پشتو بولتا ہے بلکہ اصلی پختون وہ ہے جو ”پشتون ولی“ پر عمل کرتا ہے۔ ”پشتون ولی“ دراصل وہ روایات ہیں جن پر پاکستان اور افغانستان کے پختون صدیوں سے عمل کررہے ہیں۔ انہی روایات کے باعث پختونوں کی مہمان نوازی، بہادری اور وفاداری آج بھی زندہ ہے اور انہی روایات کے باعث ایک پختون کے ساتھ ناانصافی کا بدلہ اُس کے پورے قبیلے پر واجب ہوتا ہے۔ عمران خان نے ”پشتون ولی“ کے تناظر میں امریکا کو یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ تم نے ڈرون حملوں میں ہزاروں بے گناہ پختونوں کو قتل کیا ہے ان ہزاروں پختونوں کے لاکھوں رشتہ دار جب تک زندہ ہیں اپنی روایات کے عین مطابق تمہارے خلاف انتقام کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ ڈرون حملوں کے خلاف عمران خان کی تحریک میں اُن کی سابقہ اہلیہ جمائما خان بھی شامل ہوچکی ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عمران خان اور جمائما میں طلاق ہوچکی ہے پھر یہ دونوں آپس میں کیوں ملتے ہیں؟ جمائما کا کہنا ہے کہ عمران خان اُن کے دو بچوں کا باپ ہے اور دونوں بچے پاکستانی ہیں۔ جب پاکستان اور انگلینڈ کا کرکٹ میچ ہوتا ہے تو دونوں بچے پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہیں،میں ان دو بچوں سے اُن کے باپ کو نہیں چھین سکتی۔ جمائما کے ساتھ اسلام آباد میں ہونے والی ایک حالیہ ملاقات میں امریکی وکیل کلائیو اسمتھ بھی موجود تھے۔ کلائیو نے مجھ سے کہا کہ جمائما کو عمران خان نے پاکستان نہیں بلایا بلکہ وہ میرے ساتھ پاکستان آئی ہے کیوں کہ میں نے جمائما کو ڈرون حملوں کے خلاف ایک دستاویزی فلم بنانے پر راضی کیا ہے۔ کلائیو اسمتھ کے ساتھ گفتگو میں مجھے پتہ چلا کہ عمران خان ڈرون حملوں کے خلاف مغربی ذرائع ابلاغ میں ایک بڑی جنگ لڑنے کی تیاری کررہا ہے۔ اُسے اچھی طرح پتہ ہے کہ اُس کے مخالفین بہت طاقتور ہیں اور وہ اُس کے ماضی میں سے کئی جھوٹی سچی کہانیاں تلاش کررہے ہیں تاکہ غیرت مند پٹھان کو بے ایمان ثابت کیا جاسکے لیکن پٹھان الله تعالیٰ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتا۔ وہ کہتا ہے کہ اقبال  ہمیں دوبارہ مل گیا تو ہماری سب مشکلات آسان ہوجائیں گی۔
عمران خان کو اعتراف ہے کہ اُس نے اقبال  کو بہت دیر سے سمجھا ہے لیکن اقبال  اور غیرت مند پٹھانوں کی محبت بہت پرانی ہے۔ علامہ اقبال  کی شاعری پٹھانوں اور افغانوں سے محبت میں ڈوبی ہوئی ہے۔ شاعر مشرق کی افغانوں سے عقیدت کی ایک بڑی وجہ یہ تھی کہ حضرت علی ہجویری  غزنی سے لاہور آئے تھے اور انہوں نے یہاں اسلام پھیلایا۔ احمد شاہ ابدالی  اور خوشحال خان خٹک  کے ساتھ اقبال  کی محبت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ اقبال نے اپنی زندگی میں فلسطین اور کشمیر کے علاوہ افغانستان کے لئے بھی عملی جدو جہد کی۔ 1929ء میں افغانستان کے بادشاہ غازی امان الله کے خلاف بغاوت کے بعد حبیب الله کلکانی نے حکومت پر قبضہ کرلیا۔ حبیب الله کلکانی افغانستان کا پہلا تاجک حکمران تھا اور بچہ سقہ کے نام سے مشہور ہوا کیوں کہ اُس کا باپ ایک ماشکی تھا۔ بچہ سقہ کا مطلب تھا ماشکی کا بیٹا۔ علامہ اقبال  کا خیال تھا بچہ سقہ کو اقتدار دلوانے میں برطانوی حکومت کی سازشوں کا عمل دخل تھا لہٰذا اُنہوں نے لاہور میں بچہ سقہ کے خلاف ایک مظاہرہ کروایا۔ بچہ سقہ کے خلاف مزاحمت کو منظم کرنے کے لئے ظاہر شاہ کے والد نادر شاہ پیرس سے لاہور آئے۔ وہ بغاوت کے وقت فرانس میں افغانستان کے سفیر تھے۔ اُنہوں نے لاہور میں علامہ اقبال  سے ملاقات کی۔ 25 فروری 1929ء کو ہونے والی اس ملاقات میں محمد ہاشم خان اور شاہ ولی خان بھی موجود تھے۔ اقبال  نے نادر شاہ کے لئے کچھ رقم اکٹھی کررکھی تھی۔جب یہ رقم پیش کی گئی تونادر شاہ کی آنکھوں میں آنسو اُمڈ آئے۔ اُنہوں نے شکریے کے ساتھ رقم لوٹادی اور کہا کہ ضرورت پڑنے پر آپ سے ضرور مانگ لوں گا۔ نادر شاہ لاہور سے پشاور اور وہاں سے وزیرستان چلے گئے جہاں اُنہوں نے علی خیل کے علاقے میں اپنے ساتھیوں کو منظم کیا اور خوست کے راستے سے کابل پر حملہ کیا۔ نادر شاہ کے بھائی شاہ ولی خان نے چند دنوں کے اندر اندر کابل کو فتح کرلیا اور بچہ سقہ کو سزائے موت دے دی۔ بچہ سقہ صرف نو ماہ تک افغانستان کا حکمران رہا اور اُس کی موت کے بعد اُس کے تاجک قبیلے نے پختونوں کے خلاف بہت سے محاورے تشکیل دیئے۔ 1933ء میں نادر شاہ نے علامہ اقبال  کو افغانستان کے دورے کی دعوت دی۔ نادر شاہ نے اقتدار سنبھالنے کے فوراً بعد کابل یونیورسٹی قائم کی تھی لیکن یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کے قیام، نصاب کی تشکیل اور اساتذہ کی تلاش کے لئے اُنہوں نے علامہ اقبال  کو بلایا۔ علامہ اقبال  اپنے ساتھ سید سلیمان ندوی، راس مسعود اور بیرسٹر غلام رسول خان کو بھی لے گئے اور کابل یونیورسٹی کو ایک عظیم درس گاہ بنانے کے لئے تحریری منصوبہ نادر شاہ کے حوالے کیا۔ اس دورے میں انہوں نے کابل میں حاجی صاحب ترنگزئی اور مُلا شور بازار سے بھی ملاقات کی۔ غزنی میں اقبال  نے حضرت علی ہجویری  کے والد حضرت عثمان ہجویری کی قبر تلاش کرکے وہاں فاتحہ کی سعادت حاصل کی تھی۔ ان بزرگوں کے طفیل پاکستان اور افغانستان میں جو رشتے قائم ہیں وہ کبھی نہیں ٹوٹ سکتے۔ آج پاکستان اور افغانستان کی حکمران اشرافیہ ان تاریخی رشتوں سے بے خبر ہے کیوں کہ اس اشرافیہ کے رشتے امریکا سے شروع ہوکر امریکا پر ختم ہوتے ہیں۔ عمران خان کی کتاب ہمیں ان تمام رشتوں کو اقبال  کی نظر سے دیکھنے کی دعوت دیتی ہے اور یہ سوال کرتی ہے کہ اگر آج احمد شاہ ابدالی  یا خوشحال خان خٹک زندہ ہوتے تو کیا وہ سامراجی طاقتوں کے ظلم و ناانصافی کے خلاف مزاحمت کرتے یا سامراج کے سامنے سرجھکادیتے؟ اقبال  کا مرد مومن اور اقبال کا غیرت مند پٹھان سرجھکانے پر نہیں بلکہ آخری فتح تک لڑائی پر یقین رکھتا ہے اور عمران خان کی کتاب میں اسی غیرت مند پٹھان کی للکار سنائی دیتی ہے۔
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,386 مراسلہ میں 5,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 163
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
asakpke (01-11-11), یاسر عمران مرزا (01-11-11), نبیل خان (01-11-11), محمدخلیل (01-11-11), wajee (01-11-11), ابوسعد (01-11-11), بنت حوا (01-11-11), راجہ اکرام (01-11-11), عدنان دانی (01-11-11)
پرانا 01-11-11, 08:53 AM   #2
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,679
کمائي: 52,583
شکریہ: 5,148
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگر دنیا اور آخرت کی بہتری چاہتے ہیں تو جمہوریت کے بت کو توڑ کر اسلامی نظام لائیں گے تو ہی ہمارا کچھ بھلا ہوسکتا ہے یاد رکھیں چہرے بدلنے سے حالات نہیں بدلا کرتے۔
۶۴ سالوں سے ایسا ہی تو ہوتا آرہا ہے مگر اس باطل نظام نے آج تک ہمیں کوئی بھی مخلص حکمران نہیں دیا ہے تو آگلے ۶۴ سال بھی اس سے ایسی اُمید نہ رکھیں کیونکہ جب تک یہ نظام باقی ہے تو اس کی خرابیاں بھی ساتھ ہی چلیں گیں ان کو کوئی بھی تبدیل نہیں کرسکے گا بےشک جتنا مرضی کوئی مخلص بن کر آئے مگر جب اس نظام میں آئے گا تو یہ باطل نظام اُس کو بھی اپنے رنگ میں رنگ لے گا بالکل ویسے ہی جیسے ایک بندہ جب پولیس میں بھرتی ہوتا ہے تو اُس کی نیت ہوتی ہے کہ وہ رشوت نہیں لے گا غریبوں کی مدد کرئے گا مظلوموں کا ساتھ دے گا مگررررر ۳ سال تک اُس کی سوچیں تبدیل ہوچکی ہوتیں ہیں وہ رشوت بھی لے رہا ہوتا ہے غریبوں کی بجائے امیروں کی مدد کررہا ہوتا ہے اور مظلوموں کی بجائے ظالموں کا ساتھی بناہوتا ہے۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
asakpke (01-11-11), یاسر عمران مرزا (01-11-11), نبیل خان (01-11-11), بنت حوا (01-11-11), عبداللہ آدم (03-11-11)
پرانا 01-11-11, 10:22 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,466
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خان صاحب اچھا کام کر رہے ہیں اللہ کریم انہیں کامیاب کرے اور ثابت قدم رکھے آمین
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
asakpke (01-11-11), یاسر عمران مرزا (01-11-11), بنت حوا (01-11-11), سیفی خان (01-11-11)
پرانا 01-11-11, 12:42 PM   #4
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,339
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,044 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ تعالی اس پٹھان کی غیرت کو قائم رکھے۔ میرا خیال سے یہی بندہ ہے جو خیبر پختونخواہ میں موجود افراد کو پاکستان سے از سر نو جوڑ سکتا ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
asakpke (01-11-11), محمدخلیل (01-11-11), بنت حوا (01-11-11), سیفی خان (01-11-11)
پرانا 01-11-11, 12:47 PM   #5
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,850
شکریہ: 7,286
5,956 مراسلہ میں 15,117 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یاسر بھائی بہت سچ کہا آپ نے ۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت حوا (01-11-11)
جواب

Tags
وزیر, موت, منصوبہ, ماں, محبت, مسائل, آپریشن, آج, ایمان, اردو, اسلام, بھائی, بچوں, تلاش, جواب, حال, خان, خبر, سیاست, شاعری, طلاق, طالبان, علی, عمران خان, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پٹھان آج میری جمہ کی نماز نکل گئ The Great قہقہے ہی قہقے 11 22-10-09 08:42 PM
پٹھان مولوی صاحب کیا وضو کے بغیر نماز ہو جاتی ہے The Great قہقہے ہی قہقے 2 16-10-09 08:09 PM
پٹھان اور سکھ وسیم قہقہے ہی قہقے 2 06-08-08 11:02 AM
گم شدہ پٹھان کے لیے دعا محمد کاشف حبیب آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 7 31-07-08 08:27 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:24 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger