واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-07-10, 09:00 AM   #1
فحش سائٹس اور ہمارے نوجوان
احمد بلال احمد بلال آف لائن ہے 18-07-10, 09:00 AM

انٹرنیٹ دورِ جدید کی ایک بہت مفید اور کارآمد ایجاد ہے ۔ یہ نہ صرف معلومات کا ایک خزانہ ہے بلکہ مواصلات کے شعبے میں بھی اس نے ایک انقلاب برپا کر دیا ہے ۔انٹرنیٹ پر ہر طرح کی معلومات بہت آسانی سے دستیاب ہوجاتی ہیں ۔اس کے ذریعے سے لوگ اپنے دور دراز عزیزوں سے باآسانی رابطہ کرسکتے ہیں ۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ اس نے بڑ ی حد تک لائبریری اور ڈاک کے نظام کی جگہ لے لی ہے ۔



پاکستان میں انٹرنیٹ دس سال قبل متعارف ہوا۔دیکھتے ہی دیکھتے اس کے استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑ ھتی چلی گئی ۔ ملک میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنیوں کی تنظیم ’اسپاک‘ کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت ملک میں انٹرنیٹ کے صارفین کی کل تعداد چوبیس لاکھ سے زائد ہو چکی ہے ۔امید ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ تعداد کئی گنا بڑ ھ جائے گی۔



اس حوالے سے یہ امر بے حد تشویشناک ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ کے بیشتر صارفینِ اسے فحش اور عریاں ویب سائٹس تک رسائی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ محض اندازہ نہیں ، مذکورہ بالا تنظیم ’اسپاک‘ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے بیشتر لوگوں کا پسندیدہ شغل، فحش اور عریاں ویب سائٹ دیکھنا ہے ۔



یہ صورتحال ہر باشعور شخص کے لیے باعث تشویش ہے۔ باخبر لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ یہ تنہا پاکستان کا مسئلہ نہیں بلکہ پوری دنیا اس مسئلے سے پریشان ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فحش ویب سائٹس ہی دیکھی جاتی ہیں۔ ان سائٹس پربا قاعدگی سے جانے والے لوگ ، دنیا کی نظر سے چھپ کر، انٹرنیٹ کی تاریک گلیوں میں آوارہ پھرتے رہتے ہیں ۔یہ آوارگی ان کی عادت بن کر قلب و نظر کوناپاک کر دیتی ہے۔ اس کے بعد زندگی دو میں سے کسی ایک راستے کی طرف مڑ جاتی ہے۔ یاتو انسان حلال و حرام کی ہر تمیز کو فراموش کر کے زناکی وادی قدم رکھ دیتا ہے یا پھر شادی کا جائز راستہ کھلنے کے بعد بھی تاعمر پورنوگرافی کے نشہ کا عادی بنا رہتا ہے ۔



ہماری سوسائٹی کا المیہ یہ ہے کہ ہم نے اپنے غلط رویوں ، نظریات اور بعض حالات کی بنا پر شادی کی بنیادی ضرورت کو، نوجوانوں کے لیے ناقابلِ رسائی بنادیا ہے۔ جبکہ دنیا بھر میں یا تو مناسب عمرمیں نوجوانوں کی شادی ہوجاتی ہے یا پھر شادی کیے بغیر نوجوان لڑ کے لڑ کیوں کو ساتھ رہنے کی آزادی حاصل ہوتی ہے ۔ ’اسپاک‘ کی اس رپورٹ کے ذریعے سے پوری سوسائٹی کو یہ پیغام مل گیا ہے کہ یا تو لوگوں کے لیے نکاح کے جائز راستے کو کھول دیا جائے یا پھر سوسائٹی کی تباہی کے لیے تیار ہوجانا چاہیے ۔



اس پیغام کا پس منظر یہ ہے کہ جن مغربی ممالک میں نکاح کے بغیر مرد و زن کا تعلق عام بات ہے ، ان کے ہاں یہ کوئی اخلاقی خرابی نہیں ہے ۔ان کے ہاں کی فلمیں ہوں یا فحش ویب سائٹس، اصل مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ بچوں کو ان سے دور رکھا جائے باقی لوگ آزاد ہیں کہ جو چاہیں کریں ۔ مگر ہمارے ہاں ، حیا اور عفت بنیادی اقدار ہیں ۔اسی طرح اخلاقی بحران کے اِس دور میں خاندان کا ادارہ ہماری واحد معاشرتی ڈھال ہے۔ زنا اور بے حیائی کے فروغ سے یہ اقدار اور یہ ادارہ ختم ہوجائے گا۔



انٹر نیٹ پورنوگرافی کا کوئی حل ابھی تک جدید دنیا دریافت نہیں کرسکی ہے ۔ سعودی عرب اور سنگاپور جیسے ممالک نے سنسرشپ کے ذریعے سے اس مسئلہ کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی ہے ۔مگر تجربہ یہ بتاتا ہے کہ اس طرح کا حل بہت زیادہ مؤثر نہیں ہو سکا ہے ۔ ہمارے ہاں بھی سنسر شپ کی کوشش کی گئی مگر اس کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہو سکا۔ بلکہ جیسا کہ رپورٹ سے ظاہر ہے کہ جتنے زیادہ انٹرنیٹ کو استعمال کرنے والے بڑ ھیں گے اتنے ہی زیادہ فحش سائٹس پر وزٹ کرنے والوں کی تعداد بڑ ھتی چلی جائے گی۔


اس مسئلے کا حل یہی ہے کہ والدین اپنی ذمہ داریاں محسوس کریں ۔ وہ بچوں کی تربیت کو اپنا مسئلہ بنائیں ۔ ان کو وقت کی رفتار کے حوالے نہ کریں بلکہ زندگی کے ہر سرد و گرم میں ان کی رہنمائی کریں ۔ بچوں کے شعور میں حیا اور عفت کی اہمیت واضح کریں ۔ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں ۔ کسی غلطی کی صورت میں نرمی اور محبت سے ان پر یہ واضح کریں کہ یہ چیزیں ہماری اقدار کے خلاف ہیں ۔جب بچے بڑ ے ہوجائیں تو ایک مناسب عمر میں ان کی شادی کو اپنی ترجیحات میں بہت اوپر رکھیں۔ یہی وہ راستہ ہے جس پر چل کر ہم اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں ۔

بشکریہ
ریحان احمد یوسفی
حوالہ

احمد بلال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,689
شکریہ: 10,596
1,219 مراسلہ میں 3,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 526
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
کنعان (18-07-10), ھارون اعظم (18-07-10), محمدمبشرعلی (18-07-10), محمدعدنان (19-07-10), مرزا عامر (18-07-10), ایس اے نقوی (18-08-10), بلال اویسی (19-07-10), حیدر (18-07-10), رفیع انجم (18-07-10), عبدالقدوس (18-07-10), عبداللہ آدم (18-07-10)
پرانا 18-07-10, 09:30 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,337
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پورنستان کا لقب تو شائد پروپاکستانی پر بھی دےدیا گیا ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (18-07-10), ابن آدم (18-07-10), احمد بلال (18-07-10), حیدر (18-07-10), رفیع انجم (18-07-10)
پرانا 18-07-10, 09:58 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حقائق کچھ اس کے برعکس ہے۔ پاکستان سے وزٹ کی جانے والی ٹاپ چالیس ساٹس میں سے ایک بھی پورنو نہیں ہے۔

والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (18-07-10), ھارون اعظم (18-07-10), محمدعدنان (19-07-10), مرزا عامر (18-07-10), ابن آدم (18-07-10), احمد بلال (18-07-10), حیدر (18-07-10), رفیع انجم (18-07-10)
پرانا 18-07-10, 12:14 PM   #4
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,098
کمائي: 22,899
شکریہ: 3,391
828 مراسلہ میں 2,402 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
حقائق کچھ اس کے برعکس ہے۔ پاکستان سے وزٹ کی جانے والی ٹاپ چالیس ساٹس میں سے ایک بھی پورنو نہیں ہے۔

والسلام
اسلام و علیکم
منتظمین بھائی اگر ان چالیس سائٹ کی فہرست دستیاب ہو تو آپ شیئر کر دیں اگر ان میں‌کوئی فحش نہیں تو اس میں کوئی حرج بھی نہیں


اگے سائیاں دی مرجی
__________________
صراط الھدیٰ فورم
www.siratulhuda.com
اردو یونیکوڈ تحریر میں بنیادی دینی ، اخلاقی و اصلاحی تعلیمات اور سائینس و انفارمیشن ٹکنالوجی کی نفع مند معلومات کی ترسیل کا مرکز
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ابن آدم کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (18-07-10), مرزا عامر (18-07-10), احمد بلال (18-07-10), رفیع انجم (18-07-10), عبداللہ آدم (18-07-10)
پرانا 18-07-10, 12:59 PM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

Alexa - Top Sites in Pakistan
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (18-07-10), ابن آدم (18-07-10), احمد بلال (18-07-10), رفیع انجم (18-07-10), عبداللہ آدم (18-07-10)
پرانا 18-07-10, 01:39 PM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تو اچھی بات ہے کہ پاکستان میں ٹوپ 40 سائٹ میں سے کوئی بھی پورنو نہی ہے۔ جبکہ مغربی ممالک جہاں عورت اور مرد کو ہر کام کی مکمل آزادی ہے۔ یہاں پر بھی یہ سائٹس سب سے بڑا مسئلہ ہیں خصوصاُ کم عمر بچوں کے لیئے۔ اور لوگوں کو اس شیطانی چکر کا نشہ لگا ہوا ہے۔ 70 سال کے بوڑھے بھی اس نشے سے نہیں بچ سکتے-
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
ابن آدم (18-07-10), احمد بلال (18-07-10), عبداللہ آدم (18-07-10)
پرانا 18-07-10, 08:48 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,689
کمائي: 31,853
شکریہ: 10,596
1,219 مراسلہ میں 3,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Mirza Amir مراسلہ دیکھیں
یہ تو اچھی بات ہے کہ پاکستان میں ٹوپ 40 سائٹ میں سے کوئی بھی پورنو نہی ہے۔ جبکہ مغربی ممالک جہاں عورت اور مرد کو ہر کام کی مکمل آزادی ہے۔ یہاں پر بھی یہ سائٹس سب سے بڑا مسئلہ ہیں خصوصاُ کم عمر بچوں کے لیئے۔ اور لوگوں کو اس شیطانی چکر کا نشہ لگا ہوا ہے۔ 70 سال کے بوڑھے بھی اس نشے سے نہیں بچ سکتے-
ہم نے سنا ہے یہ عادت ہوتی ہے۔ اور عادت شاید ہی کسی کی بدلی ہو۔چاہے وہ 70 سالہ ہو یا نوجوان
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
احمد بلال کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (18-07-10)
پرانا 18-07-10, 09:04 PM   #8
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,337
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

27 نمبر پر ایک سائٹ ہے میرے خیال سے تو پورن ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (18-07-10)
پرانا 18-07-10, 10:44 PM   #9
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,536
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فاسٹ کے ہی ایک المنی کی ریسرچ جو کہ نیاٹیل میں جاب کرتے ہیں۔ اسے ضرور پڑھیے اور اگر کوئی اسکو اردو میں لکھ دے تو بہت بہتر ، شکریہ

These statistics are not correct and very misleading indeed. We’ve done detailed traffic analysis today and tried various models on Google Trends and Google Insights. Pornographic webs sites hardly count for any traffic in forty top most accessed sites from Pakistan.


Just to give you one examples, go to http://www.google. com/insights/ search/# and put the key words - fiber optics - set the filters on right hand side of the search bar to - worldwide - and - last 12 months – and – all categories. You’d see Pakistan on the top! It’s amusing to Pakistanis being Number One on searching fiber optics. Quite honestly not many people know even the name of fiber optics outside scientific and tech community. You can still do so many other generic searches and see the results.


The bottom line is that these figures are not correct and grossly messed up. There’s some strange algorithm being carried out at Google and they’re not doing the geographical identification correctly based on the IP address. I’ve spoken to Badar Khushnood, Google’s Country Manager for Pakistan and even he didn’t have explanation for some of the questions that we had.


Foxnews can do any kind of story against Pakistan, that’s what they do for living. But sad part is local media carrying the same story (just cut and paste) in headlines without doing any homework or research. They have thus ridiculed their own homeland and countrymen in front of the whole world.


We’d be doing a press conference tomorrow, Friday, from the Internet Industry at 3:00 pm, our (Micronet/Nayatel) Blue Area Office (GD Arcade), Islamabad and would demonstrate all the facts in front of the media using Goolge Insight and Google Trends. Pakistan has enough of slander by the international community but we should be wise enough to broadcast our point of view with full force and justification.


Pakistan zindabad…..Wahaj us Siraj/ISPAK













Yes, Western media might have (mis)used this information to their purpose but the information is indeed correct. Pakistan has been on the top for a while on a number of such searches.

Anyone can access these statistics through Google Trends. For example, here is a link to an explicit search mentioned in the article that puts Pakistan at the top in the region-wise list.

Regards,

Nauman Faridi

--------------------------------------------------




I rate this as another pathetic western media story to hitch us .. .. Just see the title of the main story published by Fox News ..

No. 1 Nation in Sexy Web Searches? Call it Pornistan ..


Look at the title suggested by the champions of porn (infact they treat it as an Industry) ... Simply hilarious... Moreover, the article doesn't shows any link to so called the Google Statistics.. . Why .. ? ...The article shows no data that supports the big statements made by the writer.. so again to me its nothing but an loser's attempt to disgrace Islam and Pakistan. It is so disgusting to distort facts and like civilized western citizens, we denounce this.

No hard feelings but there is nothing to be amused about it rather the Internet community of the country should strongly condemn this at all platforms.


Best Regards,

Naveed-ul-Haq

-----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------------
Subject: [pakistanictpolicy] Pakistan's Peculiar (and Prolific) Pornography Tastes



Here is an interesting story from Time.com.

http://www.stumbleu pon.com/su/ 6gbgoS/newsfeed. time.com/ 2010/07/14/ pakistans- peculiar- and-prolific- pornography- tastes//r: f


I wonder that with so little, weary, meager and really intermittent Internet access, and not very large number of Internet users, how could we achieve this award... Any ways, we won this

Best wishes

Shahzad


شکریہ
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (18-07-10)
پرانا 18-07-10, 10:45 PM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,168
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لگتا تو نہیں 27 نمبر تو کچھ سوشل قسم کی لگتی ہے
Name:  Capture.JPG
Views: 193
Size:  45.8 KB
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (18-07-10), ابن آدم (19-07-10)
پرانا 18-07-10, 11:14 PM   #11
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,337
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
لگتا تو نہیں 27 نمبر تو کچھ سوشل قسم کی لگتی ہے
جی یہ تو سٹمبل آپان ہے میرے پاس جو لنک آرہا تھا اس پر تو بلوپرنٹ لکھا ہوا تھا اب دوبارہ دیکھینا پڑے گا۔۔۔ لیکن رجائیت پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہم بھی کہہ دیتے ہیں کہ ہماری نظر کا دھوکہ تھا
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (19-07-10), مرزا عامر (19-07-10), ابن آدم (19-07-10), احمد بلال (31-07-10)
پرانا 19-07-10, 09:55 AM   #12
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,174
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
حقائق کچھ اس کے برعکس ہے۔ پاکستان سے وزٹ کی جانے والی ٹاپ چالیس ساٹس میں سے ایک بھی پورنو نہیں ہے۔

والسلام
بالکل بھائی میں نے بھی کچھ ایسا ہی سُنا ہے
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (19-07-10), ابن آدم (19-07-10)
پرانا 19-07-10, 01:21 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,530
کمائي: 88,087
شکریہ: 5,195
5,038 مراسلہ میں 11,459 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن نیٹ کیفے میں کیا چل رہا ہوتا ہے یہ بھی سب کو معلوم ہے۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (19-07-10)
پرانا 19-07-10, 01:26 PM   #14
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

وہ ایک الگ ایشو ہے۔ اس وقت ایشو جو زیر بحث ہے وہ انٹرنیٹ پر سرفنگ کا ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (19-07-10), مرزا عامر (19-07-10), wajee (19-07-10), احمد بلال (31-07-10)
جواب

Tags
کوشش, پسندیدہ, ویب, قدم, لوگ, نظر, متعارف, محبت, آوارگی, انٹرنیٹ, انسان, بچوں, تلاش, خلاف, دریافت, رفتار, راستہ, زندگی, سال, شخص, غلط, غلطی, صورتحال, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آپ کی اساینمنٹس اور پراجیکٹس chaapay آپکے کاروباری اشتہارات 3 05-03-11 08:50 PM
مزے دار نگٹس میاں شاہد باورچی خانہ 3 26-06-08 10:43 AM
لینکس کے فونٹس عرفان حیدر لائینکس کارنر 4 31-01-08 05:38 AM
دی رائز آف انٹلانٹس شازل کمپیوٹر گیمز 0 26-01-08 06:25 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger