واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


فوجی بغاوت یا انقلاب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-03-11, 02:03 PM   #1
فوجی بغاوت یا انقلاب
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 28-03-11, 02:03 PM


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 226
Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (28-03-11)
پرانا 28-03-11, 02:11 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جتنا نقصان ملک کو فوج نے پہنچایا ہے شائد ہی کسی ادارے نے پہنچایا ہے۔ جب بھی فوج آئے ملک کوئی حصہ ٹؤٹ‌گیا یا پھر ٹوٹنے کے قریب پہنچ گیا۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (28-03-11)
پرانا 28-03-11, 02:18 PM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,850
کمائي: 277,992
شکریہ: 1,151
6,263 مراسلہ میں 14,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ بات واضح ہے کہ قوموں کی زندگی میں نشیب و فراز آتے ہی رہتے ہیں جہاں کبھی کسی دشمن سے سامنا کرنا پڑتا ہے توکبھی کسی گھات لگے دشمن سے بچنا پڑتا ہے۔ کبھی فتح مقدر ہوتی ہے تو کبھی شکست کے آنسو مقدر بنتے ہیں۔ جو قوم حالات کا مردانہ وارو جرات مندی سے مقابلہ کرتی ہے اسکا نام سُنہری حروف سے لکھا جاتا ہے۔ لیکن پاکستان اپنے قیام کے ساٹھ سال سے زائد عرصے کے گزر جانے کے باوجود اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ کبھی اسکو بیرونی دشمن بھنبھوڑنے کو تیار ملتے ہیں تو کبھی یہ اندرونی دشمنوں کے ہاتھوں تار تار ہوتا ہے۔ یہاں نہ صرف عوام کے اور حکمرانوں کے نظریات اور لائحہ عمل آپس میں متصادم ہیں بلکہ سیاستدان آہستہ آہستہ عوام کی نظروں میں اپنی وقعت بھی کھو رہے ہیں بلکہ کھو چُکے ہیں۔

انقلاب کا مطالعہ کرنے سے میں ایک نتیجہ اخذ کیا ہے اس میں عوامی رائے کے خلاف چلنے والوں کو فوراً سزا مل جاتی ہے۔ جب عوام اپنے ظالم حکمرانوں سے تنگ آ جاتے ہیں تو ان کے سامنے کوئی اور آپشن نہیں ہوتا بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ وہ کوئی اور آپشن قبول کرتے ہی نہیں۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ عوام Point of no Return پر پہنچ چُکے ہوتے ہیں جہاں انکی حکمرانوں سے وابستہ تمام امیدیں ختم ہو چُکی ہوتی ہیں اوریہی وہ مقام ہوتا ہوتا ہے جب انقلاب برپا ہوتے ہیں۔

پاکستان میں آج تک انقلاب کیوں نہ آ سکا؟ کچھ لوگوں کے نزدیک فوج ہی اس ملک میں انقلاب کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے یعنی ہماری فوج عوام کے جذبات کو point of no return سے قبل ہی ٹھنڈا کر دیتی ہے۔ نتیجتاًعوام میں پھر سے ایک نئی امید پیدا کر دیتی ہے جو اُنکو انقلاب سے دُورکر دیتی ہے اور پھر سے وہی کہانی شروع ہو جاتی ہے جس کا کوئی انجام نہیں ہوتا نہ آج تک ہوا ہے۔ اتنا ہی کہوں گی کہ فوجی بغاوت درحقیقت اس انقلاب کے راستے کی رکاوٹ ہے نہ یہ خود کوئی انقلاب لائے گی نہ لانے دی گی۔

(میری اس بات سے لوگ اختلاف کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ شُکریہ)
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-03-11), منتظمین (28-03-11), راجہ اکرام (28-03-11), سحر (28-03-11)
پرانا 28-03-11, 02:24 PM   #4
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جب جرنیلوں‌کی ایک لاٹ جاتی ہے اور دوسری لاٹ‌ تشریف لاتی ہے تو زمینوں‌ پر قبضوں اور پیسوں کی بندر بانٹ میں‌ حصہ بٹورنے کے لیے مارشل لے آتی ہے۔ اور سب کچھ "قوم کے وسیع تر " میں‌ ہی کیا جاتا ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (28-03-11)
پرانا 28-03-11, 02:38 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
کمائي: 315,063
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگرچہ یہ رائے بہت خوب ہے کہ فوج عوام کو اس مقام تک جانے ہی نہیں دیتی جہاں سے واپسی محال ہو لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی نہیں بھولنی چاہئے کہ ہماری عوام بھی نرم و ملائم انقلاب کی خواہاں ہے۔ گرم جگہ پر پاؤں رکھنے کے بجائے یہ بار بار کبھی فوجی اور کبھی سیاسی قیادت سے امیدیں باندھ لیتی ہے۔

اگر عوام واقعی انقلاب کی خواہاں ہو جائے تو پھر فوجی بغاوت یا جمہوری ڈرامہ، کچھ بھی عوام کے رستے کی دیوار نہیں بن سکتا۔ لیکن انقلاب جس قربانی کا تقاضا کرتا ہے اور جس جذبے کو شرط اول قرار دیتا ہے اس کو پیدا کرنے کے لئے بھی نرگس کو ہزاروں سال رونا پڑے گا۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 28-03-11, 03:46 PM   #6
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,850
کمائي: 277,992
شکریہ: 1,151
6,263 مراسلہ میں 14,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں سمجھتی ہوں کہ عوامی آراء اور حکمرانوں کی خواہشات میں تصادم ملک میں فوجی بغاوتوں کو جنم دیتا رہا اور ملک بار بار مارشل لاؤں کا شکار ہوتا رہا۔ اس بات سے قطعاً انکار نہیں کیا جسکات کہ جب ملک کے سیاست دان آپس کی لڑائیوں اور سازشوں میں منہمک ہوجائیں تو انکو نہ ملکی مفاد کی پرواہ رہتی ہے نہ عوامی بے چینی کی۔ اپنی دشمنیوں اور حماقتوں میں وہ اس قدر آگے بڑھ جاتے ہیں کہ عوام میں انکے خلاف نفرت کا سیلاب آجاتا ہے کہ عوام ان سے جان چھڑوانے کا سوچنے لگتی ہے جسکی مثال سامنے ہی ہے۔


اگرعوام واقعی انقلاب چاہتی ہے توایک عزم وجذبہ بنا لیں کہ اب کی بار فیصلہ ہوکررہے گاوہ بھی ممکنہ ہواورپھراُس پر ڈٹی رہے۔ ذرا سی صورتحال ہماری سوچ کے برعکس ہوئی، عوام کی بے چینی مظاہروں، دھرنوں اور جلوسوں کی صورت گھروں سے باہرآجاتی ہے جس سے ملکی نظام درہم برہم ہونے لگتا ہے۔ جب بھی عوام کرپٹ حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن راست اقدام پر غور کرنے لگتی ہے، فوج میدان کارآجاتی ہے۔ کرپٹ سیاستدانوں کو گھروں میں بھیج دیا جاتا ہے جس سے عوام سُکھ کا سانس لیتی ہیں۔ ان سے نئے وعدے کیے جاتے ہیں جس پرعوام اُمید پر دُنیا قائم کر کے انکا اعتبار کر لیتی ہے۔ پھر وہی کہانی شروع ہو جاتی ہے یعنی یہ سائیکل چلتا رہتا ہے ایک چین کی مانند۔ یعنی،

اگرعوام سوتی ہے تو سونے دیجئے
ایسا نہ ہواُٹھ کر رونے لگ جائے
اگرعوام روتی ہے تو رونے دیجئے
ایسانہ ہوچُپ کرکے کھونے لگ جائے
اگرعوام کھوتی ہے تو کھونے دیجئے
یہ ڈرامہ تو روز ہوتا رہے گا صاحب
اب جوعوام بولتی ہے تو بولنے دیجئے
ان کے ڈراموں کا توڑ ہمارے پاس ہے
اِنکا مظاہرہ انقلاب ذرا ہونے دیجئے
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, express, gif, images, sub, فوج, فوجی, ہے۔, فراز, کوئی, گیا۔, ٹوٹنے, پہنچایا, پاکستان, یا, قریب, نقصان, ملک, www, انقلاب, ادارے, بغاوت, جتنا, حصہ, شائد


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اک دن مرنا ہے آخر موت ہے۔۔۔۔ ایک نمازی کی سجدے کی حالت میں موت(ویڈیو) ایکسٹو متفرقات 2 09-03-11 01:54 PM
امام کی تلاوت اور جدید سائنس wajee اسلام اور معاشرہ 5 09-03-11 06:55 AM
نبوت محمدی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کاعقلی ثبوت عبداللہ حیدر عقیدہ رسالت 12 31-12-10 02:09 PM
ماہ مقدس رمضان اور تلاوت قرآن Real_Light ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 0 21-08-09 05:39 PM
موت ایک اٹل حقیقت !!!!!ایک منتخب تحریر وجدان آخرت 7 17-08-09 09:12 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger