واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


فیس بک کے مقابل سائٹ کی ضرورت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-11-11, 03:43 PM   #1
فیس بک کے مقابل سائٹ کی ضرورت
سید محمد عابد سید محمد عابد آف لائن ہے 19-11-11, 03:43 PM

یہ دور انفو ٹیلی کمیونیکیشن کا دور ہے جس میں تمام لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ ویسے تو متعدد ویب سائٹس جیسے ٹوئیٹر،مائی اسپیس و دیگر کا استعمال سماجی روابط قائم کرنے کے لئے ہوتا رہا ہے مگر ان سب میں خاص مقبولیت حاصل کرنے والی سائٹ فیس بک ہے۔ فیس بک کا افتتاح 4 فروری 2004ء کو مارک زکربرگ نے اپنے روم میٹس کے ساتھ مل کر کیا۔ شروع میںیہ سائٹ صرف ایک ملک تک محدود تھی مگر آہستہ آہستہ بین الاقوامی سطح پر استعمال ہونے لگی۔ آج اس سائٹ کے 8 ملین سے زائد صارفین ہیں اور ان میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ دنیا بھر میں فیس بک بے حد مقبول ہو چکی ہے اور ہر کوئی اس سماجی رابطے کی سائٹ کا استعمال کر رہا ہے۔ پوری مسلم دنیا کے تیئس سے چوبیس کروڑ مسلمان فیس بک استعمال کرتے ہیں، صرف پاکستان کی بات کی جائے تو 25 سے 30 لاکھ سے زیادہ پاکستانی اس سائٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

گزشتہ سالوں میں فیس بک میں جو حضور پاکّ سے متعلق غیر اخلاقی مواد شائع کیا گیا۔ اس سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان سخت ناراض ہوئے اور انھوں نے فیس بک کا استعمال ترک کر دیا۔ پاکستان میں تو کچھ دنوں کے لئے فیس بک پر پابندی بھی لگا دی گئی اورمواد ہٹانے کی شرط پر ویب سائٹ کودوبارہ کھولا گیا۔ اس واقعہ کے بعد فیس بک سے متعلق مختلف خبریں جیسے فیس بک کے ذریعے مسلمانوں کی جاسوسی، غیر مہذب مواد کی اشاعت اور اسلام کے خلاف فیس بک پیجز سننے میں آتی رہیں۔ اب مسلمانوں کے دماغ پر فیس بک کے منفی اثرات مرتب ہو چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ فیس بک کے استعمال میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔

ہمیں سوشل میڈیاکے استعمال کو ترک نہیں کرنا چاہیئے بلکہ اس کا استعمال بڑھانا چاہیئے تاکہ ایک دوسرے سے رابطوں کو فروغ ملے اور ہم ہکجا ہوں۔ ہمیں فیس بک طرز کی سائٹ کو خود بنانا چاہیئے۔ کفار کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ کسی طرح مسلمان ہمارے مقابلے کے نہ رہیں، تو ہمیں فیس بک کے اندر ہی رہ کر مقابلہ کرنا چاہیے یا پھر کوئی دوسرا سوشل نیٹ ورک بنانا چاہیے۔ فیس بک کا مستقل استعمال تو شاید پاکستان کی بیشتر عوام کے لئے مشکل ہو مگر ہم خود اپنی بین الاقوامی سطح پر ویب سائٹ بنا سکتے ہیں۔ اس طرح ایک تو مسلمانوں کی الگ سائٹ ہو گی اور دوسرا اس پر ہمارا پورا قابو ہوگا، کبھی بھی کہیں سے بھی غیر مہذب مواد شائع ہونے سے روکا جاسکے گا۔اسی طرح دینی اداروں یا تحریکوں کو بھی فروغ دیا جا سکے گا۔ نیز ہمارے نیٹ ورک میں پالیسی ہمارے اپنے قوانین اور قواعد کے مطابق ہوگی۔

فیس بک کو مقبول ہونے میں چار سے پانچ سال لگے تھے، اگر فیس بک طرز کی اپنی سائٹ بنا لیں تو یہ بھی مقبول ہو سکتی ہے۔ ہم ایک ایسی سماجی روابط کی ویب سائٹ بنا سکتے ہیں جس میں انگریزی اور اردو سمیت متعدد زبانوں کا استعمال ایک ساتھ کیا جاسکے۔ یعنی ایسا کیا جائے کہ جو جس زبان میں چاہے اپنی شیئرنگ کر لے جیسے آج کل عام بلوگز میں ہوتا ہے۔

پی ٹی اے اس سائٹ کو بہت جلدعام کر سکتا ہے۔ ایک ایسا نظام بنایا جاسکتا ہے جس کے تحت چھوٹے چھوٹے بلوگز کو اس ویب سائٹ کے ساتھ منسلک کیا جائے۔ پی ٹی اے موبائل فون رجسٹریشن اور دیگر مقاصد کے لئے میسج سروسز کا افتتاح کرواتی ہے، اس مقصد کے لئے بھی ایسا کچھ کیا جا سکتا ہے۔ اگر فیس بک کی طرح پاکستان سے کوئی سائٹ دنیا بھر میں مقبول ہو جاتی ہے تو ہم ویب اشتہارات کے ذریعے اربوں روپے کما سکتے ہیں، صرف تھوڑی توجہ کی ضرورت ہے۔ دنیا بھر میں یہ پاکستانی سائٹ نہ بھی مشہور ہو تو پاکستانیوں کے لئے الگ سائٹ بنائی جاسکتی ہے اور اس سے بھی کافی فائدہ ہو گا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق پاکستان میں دو کروڑ چار لاکھ اکتیس ہزار صارفین انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ ان میں سے تقریباً 50 فیصد موبائل انٹرنیٹ کا بھی استعمال کرتے ہیں۔ 99 فیصد پاکستانی انگریزی ویب سائٹس پر جاتے ہیں جبکہ ایک فیصد صرف اردو ویب سائٹس کا استعمال کرتے ہیں۔ ان اعدادو شمار سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پاکستان میں کتنی بڑی تعداد انٹرنیٹ ویب سائٹس کا استعمال کرتی ہے اور ہم اپنی سوشل میڈیا سائٹ کو بنا کر کتنا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

ویسے تو فیس بک کے علاوہ کئی اور سائٹس جیسے ٹویٹر، مائی اسپیس، گوگل پلس اور دیگر ہیں مگر یہ سب عیسائیوں اور یہودیوں کی سائٹس ہیں جو کہ فساد اور تفریق پھیلانے میں لگی رہتی ہیں۔ ان ویب سائٹس کا استعمال ترک کرنے سے بہتر ہے کہ ان سب سائٹس پر موجود خصوصیات کو ملا کر ایک منفرد پاکستانی سماجی رابطے کی سائٹ بنائی جائے جو پاکستانیوں اور مسلمانوں کے نام سے منسلک ہو اور وہاں ہم آزادی سے مزہبی مقاصد سر انجام دے سکیں۔ اس ویب سائٹ کے حصول کے لئے ہم ملک بھر کے ویب ڈیزائنرز سے موبائل میسجز کے ذریعے رائے بھی لے سکتے ہیں۔ پی ٹی اے کی طرف سے اس سائٹ کی مشہوری پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے کرائی جاسکتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں فیس بک کی طرز کی سائٹ بنانے کی ہمت کی جائے۔

تحریر: سید محمد عابد

فیس بک کے مقابل سائٹ کی ضرورت

فیس بک کے مقابل سائٹ کی ضرورت
__________________
Science comes first where Technology is a product of Science
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
www.smabid.technologytimes.pk

 
سید محمد عابد's Avatar
سید محمد عابد
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 230
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے سید محمد عابد کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (19-11-11), محمد عاصم (20-11-11), بلال الراعی (19-11-11), رفیع انجم (20-11-11), رضی (20-11-11), صبیحہ (21-11-11)
پرانا 19-11-11, 04:48 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
کمائي: 315,063
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اور اب ایک مسئلہ یہ بھی بننے والا ہے
فیس بک پروفائل اب جلد نئےاندازمیں | The News Tribe
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
پرانا 19-11-11, 05:45 PM   #3
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,174
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عابد بھائی اچھی بات ہے کہ اپنی سائٹ ہو، لیکن برادرم مشورہ تو ہر کوئی دیتا ہوا نظر آرہا ہے کسی نہ کسی جگہ لیکن ابھی تک کسی نے بھی عملی طور پہ قدم نہیں اٹھایا۔
اور بھائی جیسا کہ آپ جانتے ہو کہ اس وقت تمام انٹرنیٹ سرورز تقریبا یو ایس اے میں ہیں‌یعنی کہ ہمارا سارا ڈیٹا ان کے پاس ہے تو ایسے میں وہ لوگ کیونکر ایک مسلم سائٹ کو کامیاب ہونے دیں گے۔ اس کےلئے لمبی چوڑی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
پرانا 19-11-11, 07:34 PM   #4
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,499
کمائي: 52,078
شکریہ: 5,853
3,215 مراسلہ میں 6,920 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں استعمال کر رہا ہوں اچھا فیچر ہے
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
رفیع انجم (20-11-11), سید محمد عابد (21-11-11), صبیحہ (21-11-11)
پرانا 20-11-11, 10:36 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مقام: Dubai
مراسلات: 761
کمائي: 15,387
شکریہ: 2,135
582 مراسلہ میں 1,657 بارشکریہ ادا کیا گیا
dxbgraphics کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں dxbgraphics کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہمارے پاس اردو فورمز پہلے سے موجود ہیں۔ ہم اگر چاہیں تو اردو فورمز پر اپنے احباب کو دعوت دیں اور فورمز کو ہی فیس بک کے مقابلے میں کھڑا کریں تو یہ بھی اپنے آپ میں ایک بہت بڑا کارنامہ ہوگا۔
__________________
میرے ٹیوٹوریل میرے بلاگ پر ملاحظہ فرمائیں
http://dxbgraphics.blogspot.com
dxbgraphics آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے dxbgraphics کا شکریہ ادا کیا
پرانا 21-11-11, 11:07 AM   #6
Senior Member
مقبول
 
سید محمد عابد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
کمائي: 5,199
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : dxbgraphics مراسلہ دیکھیں
ہمارے پاس اردو فورمز پہلے سے موجود ہیں۔ ہم اگر چاہیں تو اردو فورمز پر اپنے احباب کو دعوت دیں اور فورمز کو ہی فیس بک کے مقابلے میں کھڑا کریں تو یہ بھی اپنے آپ میں ایک بہت بڑا کارنامہ ہوگا۔
جناب آپ اور دیگر دوستوں نے درست کہا کہ یہ کہنا آسان ہے پر کرنا مشکل لیکن کوشش کی جا سکتی ہے۔ ہمارے پاس اردو فورمز کی پاور ہے جس کا فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ ہم ٹیوٹر، فیس بک اور گوگل پلس کی فیسیلیٹیز کو ان فورمز میں مہیا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان سب فورمز کو چین بنا کر کمبائن کر سکتے ہیں جس سے ایک بڑا نیٹ ورک بنتا ہے۔۔۔۔۔
سید محمد عابد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سید محمد عابد کا شکریہ ادا کیا
جواب

Tags
کوشش, گوگل, پاکستان, پاکستانی, ویب, قواعد, لوگ, موبائل, مقابلہ, مقصد, مسلمان, آج, آزادی, انٹرنیٹ, اردو, اسلام, بے, ترک, خلاف, دنیا, عیسائیوں, عوام, عابد, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نشئی بیوروکریٹ نے پولیس کو جوتے مار کر ایس ایس پی سندھ بدر کرا دیا جاویداسد خبریں 2 25-02-12 06:59 AM
حکومت نے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا۔ فرحان دانش موبائلز معلومات اور جائزہ 0 23-06-09 10:19 AM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 07:44 PM
ایس پی ایس سی بل پر اپوزیشن ارکان کا رویہ مثبت تھا، نثار کھوڑو عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:14 AM
راشد رؤف فرارکیس میں ملوث پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں2 روز کی توسیع عبدالقدوس خبریں 0 25-12-07 01:43 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger