واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


قرآن میں صاف لکھا تھا.....ناتمام…ہارون الرشید کا روزنامہ جنگ میں کالم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-09-10, 07:10 PM   #1
قرآن میں صاف لکھا تھا.....ناتمام…ہارون الرشید کا روزنامہ جنگ میں کالم
جاویداسد جاویداسد آف لائن ہے 15-09-10, 07:10 PM

مغرب سے نہیں ، اسلام کو مسلمانوں سے خطرہ ہے۔ ریاکار ملّا اور مقلّد سیکولر سے۔ تقلید سے، عقیدت سے، جہالت سے۔ مجھ سے اور اس سے۔
پندرہ برس ہوتے ہیں، سیّد فاروق گیلانی نے جب یہ پوچھا کہ کیا امریکی باشندے مسلمانوں سے نفرت کرتے ہیں تو پروفیسر نے کہا کہ وہ اس سوال کا جواب کل دے گا۔ دوسرے دن اس نے بتایا، اپنے بارہ سالہ فرزند سے میں نے پوچھاکہ ایک مسلمان کے بارے میں اس کا تاثر کیا ہے۔ لڑکے نے کہا، گھوڑے پر سوار ایک آدمی جس کے ہاتھ میں ننگی تلوار ہے اور جو میرے خون کا پیاسا ہے۔ امریکی پروفیسر ٹال دیتا مگر علمی دیانت نے گوارا نہ کیا۔ فاروق گیلانی سے پانچ سال قبل ، ساٹھ سال کی عمر میں ایم اے انگریزی کا امتحان پاس کرنے والے ان کے والد سیّد اسعد گیلانی امریکہ گئے ۔ ان کا تاثر یہ تھا، دوسرے مغربیوں کے مقابلے میں امریکی غیر متعصب ہیں۔ یہ براعظم اسلام کے لئے کھلاہے۔ نائن الیون کا خونی حادثہ گزرنے کے باوجود امریکی اب بھی کم متعصب ہیں۔ ٹائم کے تازہ سروے کے مطابق 31فیصد امریکی شہری اوباما کو مسلمان سمجھتے ہیں (اور کچھ تھوڑے سے ابراہم لنکن کو بھی)۔ کیا پاکستان میں ایسے کسی شخص کو گوارا کیا جا سکتا؟ قائد اعظم نے احمدی ظفر اللہ خاں کو وزیر خارجہ مقرر کیا تھا اور مولانا شبیر احمد عثمانی نے گوارا کیا لیکن کتنے اور مسلمان ایسے کسی فیصلے کی تاب لا سکتے ہیں؟ انصاف چاہئے۔
دوسروں سے انصاف کا مطالبہ کرنے والے کو خود بھی انصاف کرنا چاہئے۔ امریکی ہم سے نفرت کرتے ہیں تو کیا ہم ان سے نفرت نہیں کرتے؟ 11ستمبر 2001ء کو بے گناہ امریکی شہریوں کے قتلِ عام پر ہم نے جشن منایا ۔ جب مصیبت گلے پڑ گئی تو احمقانہ "تجزیوں" پر ہم یقین کرنے لگے کہ جڑواں میناروں کو خود امریکیوں نے تباہ کیا "تاکہ مسلمانوں کا خون بہائیں" مجھ سمیت ،ہم میں سے اکثر نے اسامہ بن لادن پر فخر کیا تھا۔ اپنی غلطی ہم مان کیوں نہیں لیتے۔پھر ایک صاف ضمیر کے ساتھ ہی ہم مغرب سے عدل کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ ہوسِ ملک گیری کا شکار، جس کے حکمران طبقات سفاک اور خونخوار ہیں۔ یہاں پھر ایک اور سوال ہے۔کیا ہندو، احمدی اور عیسائی اقلیتوں کے ساتھ ہمارا سلوک انصاف کے اسلامی اصولوں کے مطابق ہے؟ میاں محمد نواز شریف نے جب لاہور میں قادیانیوں کے قتلِ عام پر احتجاج کیا تو زبان کی ذرا سی لغزش کو ہم نے مسئلہ بنالیا۔یہ جاننے کے باوجود کہ احمدیوں سے ان کی راہ و رسم کبھی نہ رہی۔ صرف ذوالفقار علی بھٹو کی رہی ۔ بھٹو نے لیکن تلافی کر دی تھی، انہیں کافر قرار دیا تھا۔
جب میں نے میاں نواز شریف اور فوزیہ وہاب کا دفاع کیا تو مجھے گالیاں دی گئیں۔ ہمارے مذہبی طبقات کے پاس اس کے سوا کوئی اندوختہ ہی نہیں۔ ان علماء سے ملنا جلنا اب میں نے ترک کر دیا جو شیعوں کو واجب القتل سمجھتے ہیں اور قائد اعظم کو انگریزوں کا ایجنٹ لیکن برسوں میں نے انہیں بھگتا ہے۔ قائد اعظم سے اختلاف گناہِ کبیرہ نہیں لیکن کیا وہ انگریزوں کے ایجنٹ تھے؟ قاری جانتا ہے کہ شیعہ مکتبِ فکر سے میرا دور کا تعلق بھی نہیں۔ میری زندگی کا ایک بڑا حصہ سیرت اور اصحابِ رسول کے مطالعے میں گزرا ہے۔ سیدہ عائشہ صدیقہ  ، سیدنا ابوبکر صدیق اور سیدنا فاروقِ اعظم کے بارے میں، میرے احساسات اتنے ہی شدید ہیں جتنے کسی بھی سنی العقیدہ کے ہو سکتے ہیں لیکن قتل ؟ قتل کیا فتنہ گری نہیں اور کیا قرآن کریم میں یہ نہیں لکھا" فتنہ قتل سے بڑھ کر ہے" مغل بادشاہ جہانگیر کے عہد میں مجدد الف ثانی نے قتل کا فتویٰ دیا لیکن سب جانتے ہیں کہ یہ فتویٰ انہوں نے جلد ہی واپس لے لیا تھا۔ اسی ادراک پر کہ فتنہ پھیلنے لگا۔ اصلاً یہ مہابت خاں کی قیادت میں سنی شہسواروں اور ایرانی امرا کی سیاسی جنگ تھی، ملکہ نورجہاں جن کی سرپرست تھی۔ جس کا سگا بھائی، سب سے امیر صوبے بنگال کا گورنر اور باپ وزیر خزانہ تھا۔ مہابت خان کو اسی لئے بنگال بھیجا گیا لیکن پھر مغل پچھتائے اور نورجہاں بھی۔ سری نگر میں دریائے جہلم کے کنارے، ابر و باراں کی ایک شام اسے مہابت خاں کا خیر مقدم کرتے دیکھا گیا ۔ہیرلڈیم کے بقول جو اسے ڈانٹ رہا تھا۔ شاہجہاں نے بغاوت کردی تھی اور مغل اقتدار خطرے میں تھا ۔ مہابت خاں کے سوا کوئی نہ تھا جو بادشاہ کا دفاع کر سکے۔ 1857ء کی جنگ آزادی کے ہنگام مسلمان علماء نے شیعہ اکثریت کے شہر لکھنو پر قبضہ کر لیا اور المناک داستانیں رقم کیں۔ تعصبات کی زہریلی فصل ہم سینچتے رہتے ہیں۔ شاخوں پر جب آگ کے پھول کھلتے ہیں تو خود ترحمی کا شکار ہو کر گریہ کرتے ہیں۔ کوئی اس سوال کا جواب دے کہ اسامہ بن لادن کو بے گناہ امریکی شہریوں کے قتل کا حق کس نے دیا تھا۔ کیا اللہ کے آخری رسول نے معصوم عورتوں، بچوں اور بوڑھوں، کارخانے میں مزدور اور کھیت میں کام کرتے کسان کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امان نہ دی تھی؟
جہاں تک قرآن کریم کے اوراق جلانے کی ناپاک جسارت کا تعلق ہے، اگر کسی کا دل نہیں دکھتا تو وہ مسلمان ہی نہیں۔ روزِ جزا محمد جب شفاعت کریں گے تو دو بار ان کی شفاعت قبول کی جائے گی ۔ تیسری بار لیکن یہ فرمان صادر ہوگا، ان (جہنم میں پڑی مسلمانوں کی اولادوں) کے اور جنت کے درمیان کتاب حائل ہے۔ کتاب فیصلہ کن ہے، قرآن سے جس کا تعلق نہیں، اسلام سے بھی ہرگزاس کا کوئی تعلق نہیں لیکن پھر ایک سوال اٹھتا ہے اور یہ سوال بہت خوفناک ہے۔ کیا ہم، نام نہاد مسلمان واقعی قرآن کے پیروکار ہیں؟ قرآن کا مطالبہ تو یہ ہے "کسی قوم کی دشمنی تمہیں زیادتی پر آمادہ نہ کرے" قرآن تو یہ کہتا ہے کہ (سوچ سمجھ کر) ایمان لانے کے بعد زندگی کی ساری ترجیحات اس کی روشنی میں طے کی جائیں۔ حیات و کائنات کی تخلیق میں فقط اسی سے رہنمائی طلب کی جائے۔ اولین زمانوں کے بعد ، ہر عہد میں شاید بہت تھوڑے تھے جو قرآن پر پورا ایمان رکھتے تھے۔ مسلمان سائنس دان اگر واقعی مسلمان تھے تو مغرب سے پہلے کیوں واضح نہ کرسکے کہ ہر زندہ چیز کو اللہ نے پانی سے پیدا کیا۔قرآن میں تو یہ صاف لکھا تھا۔ کیوں انہیں ادراک نہ ہوا تھا کہ کائنات Big bangسے وجود میں آئی ہے؟ " سب کچھ ایک ہی تھا، پھر ہم نے اسے پھاڑ کر جدا کردیا"۔۔۔کیوں نہ سمجھ سکے کہ تمام ستارے اور سیارے، زمین، چاند اور سورج ، سب اپنے مدار میں حرکت کرتے ہیں جب کہ قرآن میں یہ آشکار تھا "کیا تم سمجھتے ہو کہ پہاڑ کھڑے ہیں، وہ تو سرمئی بادلوں کی طرح اڑتے پھرتے ہیں" اولین خلا نورد نے یہی کہا لیکن ہم اس سے پہلے کیوں نہ جان سکے؟ بہت سے اور حقائق بھی ہیں لیکن وہ بھی مغرب پہ کھل رہے ہیں، ہم پر نہیں مثلاً یہ کہ اور زمینیں اور آسمان اور آفتاب بھی ہیں۔ ابھی پچھلے ہفتے خبر آئی کہ امریکی سائنس دانوں نے ایک اور کائنات کے امکان پر واضح شواہد پیش کردیئے ہیں۔ حقیقی جمہوری اداروں کی تشکیل، کھری عدالتوں کاقیام، آسمانوں اور زمینوں کو تسخیر کرتی ٹیکنالوجی اور سوشل سیکیورٹی سسٹم کا فروغ، سبھی کچھ مغرب میں ہے، ہمارے پاس کیا ہے؟ کٹھ ملّا اور کٹھ سیکولر؟
رہا قرآن کریم کی حفاظت کا سوال تو ابوطالب یاد آئے ۔ ہاتھیوں والے ابراہہ سے انہوں نے کہا تھا، میرے اونٹ واپس کر دیجیے ، اپنے گھر کی حفاظت وہ خود کرے گا۔ کتاب میں لکھا ہے" إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ" ہم نے اسے نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔ جنگ حنین کے بعد مالِ غنیمت بٹنے لگا تو ایک شخص رحمة للعالمین کے مقابل آیا اور اس نے کہا"محمد! انصاف کرو" فرطِ رنج سے آپ کا چہرہ سرخ ہوگیا۔ کہا"محمد انصاف نہ کرے گا تو کون کرے گا" اصحاب سے پھر یہ کہا، اس کی اولاد میں سے وہ لوگ پیدا ہوں گے جو اتنا قرآن اور اتنی نمازیں پڑھیں گے کہ تم نہیں پڑھتے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہ اترے گا" بخدا ہم ہیں وہ فاسق اورریاکار۔ مشرکین میں سے جو مسلمان ہو جاتے ہیں، وہ تو قرآن کو اپنی اولاد سے زیادہ عزیزرکھتے ہیں۔ ہمیں تو کچھ بھی عزیز نہیں ، ہم تو خود اپنے وفادار بھی نہیں۔ مغرب سے زیادہ، اسلام کو مسلمانوں سے خطرہ ہے۔ کٹھ ملّا اورکٹھ سیکولر سے۔ مجھ سے اور اس دوسرے انشا پرداز سے۔سورة سحر کی پہلی آیت یہ ہے"کتنے زمانے گزرے کہ انسان کوئی چیز ہی نہ تھا" کتنے سیکولر اورکتنے ملّا اس آیت کو مانتے ہیں؟بہت کم ، سوچ سمجھ کر بہت ہی کم۔ دونوں اس کے باوجود ، اپنی علمی فضیلتوں پر فدا ہیں۔ اللہ ان پر رحم کرے۔
__________________
جاویداسد

Last edited by shafresha; 16-09-10 at 08:43 AM.. وجہ: آیت کی تصیح!

 
جاویداسد's Avatar
جاویداسد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 2,394
شکریہ: 2,418
1,903 مراسلہ میں 5,667 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 906
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے جاویداسد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), فیصل ناصر (15-09-10), فاروق سرورخان (17-09-10), گلز (16-09-10), نورالدین (15-09-10), مرزا عامر (15-09-10), اویسی (16-09-10), احمد بلال (16-09-10), شمشاد احمد (16-09-10)
پرانا 15-09-10, 07:50 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,038
کمائي: 55,090
شکریہ: 11,755
1,557 مراسلہ میں 4,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

------------------------------------------------
اقتباس:
ے۔ مسلمان سائنس دان اگر واقعی مسلمان تھے تو مغرب سے پہلے کیوں واضح نہ کرسکے کہ ہر زندہ چیز کو اللہ نے پانی سے پیدا کیا۔قرآن میں تو یہ صاف لکھا تھا۔ کیوں انہیں ادراک نہ ہوا تھا کہ کائنات Big bangسے وجود میں آئی ہے؟ " سب کچھ ایک ہی تھا، پھر ہم نے اسے پھاڑ کر جدا کردیا"۔۔۔کیوں نہ سمجھ سکے کہ تمام ستارے اور سیارے، زمین، چاند اور سورج ، سب اپنے مدار میں حرکت کرتے ہیں جب کہ قرآن میں یہ آشکار تھا "کیا تم سمجھتے ہو کہ پہاڑ کھڑے ہیں، وہ تو سرمئی بادلوں کی طرح اڑتے پھرتے ہیں" اولین خلا نورد نے یہی کہا لیکن ہم اس سے پہلے کیوں نہ جان سکے؟ بہت سے اور حقائق بھی ہیں لیکن وہ بھی مغرب پہ کھل رہے ہیں، ہم پر نہیں مثلاً یہ کہ اور زمینیں اور آسمان اور آفتاب بھی ہیں۔ ابھی پچھلے ہفتے خبر آئی کہ امریکی سائنس دانوں نے ایک اور کائنات کے امکان پر واضح شواہد پیش کردیئے ہیں۔ حقیقی جمہوری اداروں کی تشکیل، کھری عدالتوں کاقیام، آسمانوں اور زمینوں کو تسخیر کرتی ٹیکنالوجی اور سوشل سیکیورٹی سسٹم کا فروغ، سبھی کچھ مغرب میں ہے، ہمارے پاس کیا ہے؟ کٹھ ملّا اور کٹھ سیکولر؟
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (17-09-10), احمد بلال (16-09-10), راجہ اکرام (16-09-10)
پرانا 15-09-10, 07:57 PM   #3
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,898
شکریہ: 23,988
4,983 مراسلہ میں 14,693 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اس کا اپنا دماغ بھی...........................


آہو
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), احمد بلال (16-09-10)
پرانا 15-09-10, 08:03 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,337
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بندہ پوچھے ماما قرآن تم تک کون لیکر آیا؟
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), فاروق سرورخان (17-09-10), کنعان (17-09-10), مرزا عامر (15-09-10), احمد بلال (16-09-10), راجہ اکرام (16-09-10), شمشاد احمد (16-09-10), عبداللہ آدم (16-09-10)
پرانا 15-09-10, 08:21 PM   #5
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,168
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ !
اللہ ہی نے روز قیامت تک اس کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھائی ہوئی ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), فاروق سرورخان (17-09-10), کنعان (17-09-10), نورالدین (15-09-10), مرزا عامر (15-09-10), احمد بلال (16-09-10), راجہ اکرام (16-09-10), شمشاد احمد (16-09-10), عبدالقدوس (15-09-10), عبداللہ آدم (16-09-10)
پرانا 15-09-10, 08:31 PM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,337
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اللہ !
اللہ ہی نے روز قیامت تک اس کی حفاظت کی ذمہ داری اٹھائی ہوئی ہے
لگتا ہے آپ کو میرا تبصرہ کافی عجیب لگا
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), فیصل ناصر (15-09-10), فاروق سرورخان (17-09-10), مرزا عامر (16-09-10), احمد بلال (16-09-10), عبداللہ آدم (16-09-10)
پرانا 15-09-10, 08:37 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,168
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جن کو عجیب لگنے والا تھا ان کو پہلے ہی جواب دے بیٹھا
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), فاروق سرورخان (17-09-10), مرزا عامر (15-09-10), احمد بلال (16-09-10), شمشاد احمد (16-09-10)
پرانا 15-09-10, 11:16 PM   #8
Senior Member
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,240
کمائي: 121,337
شکریہ: 15,085
4,225 مراسلہ میں 12,893 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جاویداسد مراسلہ دیکھیں
رہا قرآن کریم کی حفاظت کا سوال تو ابوطالب یاد آئے ۔ ہاتھیوں والے ابراہہ سے انہوں نے کہا تھا، میرے اونٹ واپس کر دیجیے ، اپنے گھر کی حفاظت وہ خود کرے گا۔ کتاب میں لکھا ہے" نحن نزلنا الذکر و نحن لہ حافظون" ہم نے اسے نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔
ابوطالب نہیں، عبدالمطلب صحیح نام ہے۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), فیصل ناصر (15-09-10), فاروق سرورخان (17-09-10), کنعان (17-09-10), نورالدین (16-09-10), مرزا عامر (15-09-10), آبی ٹوکول (16-09-10), اویسی (16-09-10), احمد بلال (16-09-10), راجہ اکرام (16-09-10), شمشاد احمد (16-09-10), عبداللہ آدم (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 02:56 AM   #9
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,989
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جاویداسد مراسلہ دیکھیں
مغرب سے نہیں ، اسلام کو مسلمانوں سے خطرہ ہے۔
جو مسلمان امریکہ یا مغرب سے ٹکر لینے پر اڑے ہوئے ہیں انکو سوچنا چاہیے Nazism اور Communism کا کیا حشر ہوا ہے ۔
ویتنام میں امریکہ ہارا لیکن اس جیت کا ویتنام کو کیا فائدہ ہوا؟
کیا آپ اسلام کیلیے خطرہ نہیں پیدا کر رہے؟ Name:  blunder.gif
Views: 82
Size:  22.5 KB
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جاویداسد مراسلہ دیکھیں
ان کا تاثر یہ تھا، دوسرے مغربیوں کے مقابلے میں امریکی غیر متعصب ہیں۔ یہ براعظم اسلام کے لئے کھلاہے۔ نائن الیون کا خونی حادثہ گزرنے کے باوجود امریکی اب بھی کم متعصب ہیں۔
درست لگتا ہے
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جاویداسد مراسلہ دیکھیں
قائد اعظم نے احمدی ظفر اللہ خاں کو وزیر خارجہ مقرر کیا تھا اور مولانا شبیر احمد عثمانی نے گوارا کیا لیکن کتنے اور مسلمان ایسے کسی فیصلے کی تاب لا سکتے ہیں؟ انصاف چاہئے۔
لگتا آجکل تو یہ ناممکن ہے، بلکل ضرور انصاف چاہئے۔
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جاویداسد مراسلہ دیکھیں
دوسروں سے انصاف کا مطالبہ کرنے والے کو خود بھی انصاف کرنا چاہئے۔
پہلے انصاف کر کے دکھاو اور پھر انصاف مانگو! Name:  ranty.gif
Views: 79
Size:  5.2 KBName:  ranty.gif
Views: 79
Size:  5.2 KBName:  ranty.gif
Views: 79
Size:  5.2 KBName:  ranty.gif
Views: 79
Size:  5.2 KBName:  ranty.gif
Views: 79
Size:  5.2 KB

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جاویداسد مراسلہ دیکھیں
امریکی ہم سے نفرت کرتے ہیں تو کیا ہم ان سے نفرت نہیں کرتے؟
بلکل درست!
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جاویداسد مراسلہ دیکھیں

11ستمبر 2001ء کو بے گناہ امریکی شہریوں کے قتلِ عام پر ہم نے جشن منایا ۔ جب مصیبت گلے پڑ گئی تو احمقانہ "تجزیوں" پر ہم یقین کرنے لگے کہ جڑواں میناروں کو خود امریکیوں نے تباہ کیا "تاکہ مسلمانوں کا خون بہائیں" مجھ سمیت ،ہم میں سے اکثر نے اسامہ بن لادن پر فخر کیا تھا۔ اپنی غلطی ہم مان کیوں نہیں لیتے۔پھر ایک صاف ضمیر کے ساتھ ہی ہم مغرب سے عدل کا مطالبہ کر سکتے ہیں۔ ہوسِ ملک گیری کا شکار، جس کے حکمران طبقات سفاک اور خونخوار ہیں۔ یہاں پھر ایک اور سوال ہے۔کیا ہندو، احمدی اور عیسائی اقلیتوں کے ساتھ ہمارا سلوک انصاف کے اسلامی اصولوں کے مطابق ہے؟ میاں محمد نواز شریف نے جب لاہور میں قادیانیوں کے قتلِ عام پر احتجاج کیا تو زبان کی ذرا سی لغزش کو ہم نے مسئلہ بنالیا۔یہ جاننے کے باوجود کہ احمدیوں سے ان کی راہ و رسم کبھی نہ رہی۔ صرف ذوالفقار علی بھٹو کی رہی ۔ بھٹو نے لیکن تلافی کر دی تھی، انہیں کافر قرار دیا تھا۔
درست، درست، د رست، درست۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔Name:  clap.gif
Views: 82
Size:  5.3 KBName:  clap.gif
Views: 82
Size:  5.3 KBName:  clap.gif
Views: 82
Size:  5.3 KBName:  clap.gif
Views: 82
Size:  5.3 KBName:  clap.gif
Views: 82
Size:  5.3 KBName:  clap.gif
Views: 82
Size:  5.3 KBName:  clap.gif
Views: 82
Size:  5.3 KBName:  clap.gif
Views: 82
Size:  5.3 KBName:  clap.gif
Views: 82
Size:  5.3 KB
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جاویداسد مراسلہ دیکھیں
مسلمان سائنس دان اگر واقعی مسلمان تھے تو مغرب سے پہلے کیوں واضح نہ کرسکے کہ ہر زندہ چیز کو اللہ نے پانی سے پیدا
سائنس اور مذہب آگ اور پانی ہیں، یہ مکس نہیں ہو سکتے اور جو انکو مکس کرنے کی کوشش کر رہے بہت بڑی غلطی کر رہے ہیں Name:  hitwall.gif
Views: 93
Size:  904 بائٹس
__________________
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), فاروق سرورخان (17-09-10), نورالدین (16-09-10), مرزا عامر (16-09-10), احمد بلال (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 04:36 AM   #10
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,339
کمائي: 52,070
شکریہ: 4,380
1,825 مراسلہ میں 6,817 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جاویداسد مراسلہ دیکھیں
جنگ حنین کے بعد مالِ غنیمت بٹنے لگا تو ایک شخص رحمة للعالمین کے مقابل آیا اور اس نے کہا"محمد! انصاف کرو" فرطِ رنج سے آپ کا چہرہ سیاہ ہوگیا۔ کہا"محمد انصاف نہ کرے گا تو کون کرے گا" اصحاب سے پھر یہ کہا، اس کی اولاد میں سے وہ لوگ پیدا ہوں گے جو اتنا قرآن اور اتنی نمازیں پڑھیں گے کہ تم نہیں پڑھتے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہ اترے گا"
انا للہ وانا الیہ راجعون مجھے یقین ہے کہ یہ یقینا کتابت کی غلطی ہوگی وگرنہ ہارون الرشیدن یقینا صاحب مطالعہ شخصیت ہیں انکے کالم میں اس قدر سنگین غلطی نعوِذباللہ من ذالک ۔ ۔ ۔ ۔ اردو کا بھی محاورہ یہی ہے کہ چہرہ غصے سے سرخ ہوتا ہے سیاہ نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اور میرے آقا کریم کے چہرہ انور کی تو بات ہی کیا کہ جو کہ تمام سیاہیوں کو مٹانے والا ہے آیا چہ جائیکہ خود اس چہرہ انور کی طرف سیاہی کی نسبت کرنا بذات خود بہت بڑی گستاخی ہے یہ یقینا کتابت کی غلطی ہے اگر کسی صاحب کا ہارون رشید صاحب سے رابطہ ہوتو اسے کنفرم کروا کر درست کروالیا جائے ۔
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
13 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), کنعان (17-09-10), ھارون اعظم (16-09-10), نورالدین (16-09-10), محمدخلیل (17-09-10), مرزا عامر (16-09-10), اویسی (16-09-10), احمد بلال (16-09-10), راجہ اکرام (16-09-10), شمشاد احمد (16-09-10), عبدالقدوس (16-09-10), عبداللہ آدم (16-09-10), عبداللہ حیدر (16-09-10)
کمائي نے آبی ٹوکول کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
17-09-10 محمدخلیل ہ چہرہ غصے سے سرخ ہوتا ہے سیاہ نہیں 0
پرانا 16-09-10, 05:06 AM   #11
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,339
کمائي: 52,070
شکریہ: 4,380
1,825 مراسلہ میں 6,817 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

4103 أخبرنا محمد بن معمر البصري الحراني قال حدثنا أبو داود الطيالسي قال حدثنا حماد بن سلمة عن الأزرق بن قيس عن شريك بن شهاب قال كنت أتمنى أن ألقى رجلا من أصحاب النبي صلى الله عليه وسلم أسأله عن الخوارج فلقيت أبا برزة في يوم عيد في نفر من أصحابه فقلت له هل سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يذكر الخوارج فقال نعم سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم بأذني ورأيته بعيني أتي رسول الله صلى الله عليه وسلم بمال فقسمه فأعطى من عن يمينه ومن عن شماله ولم يعط من وراءه شيئا فقام رجل من ورائه فقال يا محمد ما عدلت في القسمة رجل أسود مطموم الشعر عليه ثوبان أبيضان فغضب رسول الله صلى الله عليه وسلم غضبا شديدا وقال والله لا تجدون بعدي رجلا هو أعدل مني ثم قال يخرج في آخر الزمان قوم كأن هذا منهم يقرءون القرآن لا يجاوز تراقيهم يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية سيماهم التحليق لا يزالون يخرجون حتى يخرج آخرهم مع المسيح الدجال فإذا لقيتموهم فاقتلوهم هم شر الخلق والخليقة قال أبو عبد الرحمن رحمه الله شريك بن شهاب ليس بذلك المشهور

یہ سنن نسائی شریف میں سے " كتاب تحريم الدم باب من شهر سيفه ثم وضعه في الناس سے ایک روایت یے اور غالب گمان یہی ہے کہ اسی روایت کے سرخ کردہ الفاظ کے ترجمہ میں جناب ہارون الرشید صاحب کو غلطی لگی ہے روایت میں تو اس شخص کے چہرہ کی طرف سیاہی کی نسبت کی گئی ہے اور بعض روایات میں یہ بھی آیا ہے کہ اس کے ماتھے پر کثرت صلوۃ کی وجہ سے سیاہ نشان پڑ چکا تھا سو بظاہر یہی لگتا ہے کہ ہارون صاحب سے یا تو کتابت کی غلطی ہوئی ہا ہے پھر ترجمہ حدیث میں انکو غلطی لگی ہے اللہ پاک انھے اور ہم سب کو معاف فرمائے آمین
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), کنعان (17-09-10), نورالدین (16-09-10), مرزا عامر (16-09-10), اویسی (16-09-10), احمد بلال (16-09-10), شمشاد احمد (17-09-10), عبداللہ آدم (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 05:07 AM   #12
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,430
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : آبی ٹوکول مراسلہ دیکھیں
انا للہ وانا الیہ راجعون مجھے یقین ہے کہ یہ یقینا کتابت کی غلطی ہوگی وگرنہ ہارون الرشیدن یقینا صاحب مطالعہ شخصیت ہیں انکے کالم میں اس قدر سنگین غلطی نعوِذباللہ من ذالک ۔ ۔ ۔ ۔ اردو کا بھی محاورہ یہی ہے کہ چہرہ غصے سے سرخ ہوتا ہے سیاہ نہیں ۔ ۔ ۔ ۔ اور میرے آقا کریم کے چہرہ انور کی تو بات ہی کیا کہ جو کہ تمام سیاہیوں کو مٹانے والا ہے آیا چہ جائیکہ خود اس چہرہ انور کی طرف سیاہی کی نسبت کرنا بذات خود بہت بڑی گستاخی ہے یہ یقینا کتابت کی غلطی ہے اگر کسی صاحب کا ہارون رشید صاحب سے رابطہ ہوتو اسے کنفرم کروا کر درست کروالیا جائے ۔
السلام علیکم،
بھائی عابد!‌گیارہ ستمبر کو یہ کالم اخبار میں پڑھ کر مجھے بھی یہی خیال آیا تھا۔ صحیح مسلم کی روایت میں "و احمر وجھہ"‌یعنی چہرہ سرخ ہونے کا ذکر ہے۔ کالم نگار کو بذریعہ ای میل توجہ دلا دی گئی ہے۔
والسلام علیکم
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), کنعان (17-09-10), ھارون اعظم (16-09-10), نورالدین (16-09-10), مرزا عامر (16-09-10), آبی ٹوکول (16-09-10), اویسی (16-09-10), احمد بلال (16-09-10), راجہ اکرام (16-09-10), شمشاد احمد (17-09-10), عبداللہ آدم (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 05:11 AM   #13
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,339
کمائي: 52,070
شکریہ: 4,380
1,825 مراسلہ میں 6,817 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ حیدر مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم،
بھائی عابد!‌گیارہ ستمبر کو یہ کالم اخبار میں پڑھ کر مجھے بھی یہی خیال آیا تھا۔ صحیح مسلم کی روایت میں "و احمر وجھہ"‌یعنی چہرہ سرخ ہونے کا ذکر ہے۔ کالم نگار کو بذریعہ ای میل توجہ دلا دی گئی ہے۔
والسلام علیکم
وعلیکم السلام بھائی !اللہ پاک آپکو اس کا اجر عظیم عطا فرمائے بھائی حقیقت بھی یہی ہے اور عقل اور نقل ہر طرح سے یہی ثابت ہے کہ شدید غصہ میں چہرہ پر سرخی کے آثار نمایان ہوتے ہیں شاید اسکی کوئی میڈیکل وجہ ہائی بلڈ پریشر بھی ہو بحرحال آپ نے نقل یعنی حدیث سے آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ انور کا غضب کے عالم میں سرخ ہونا ثابت کیا اور محترم کالم نگار کی اس جانب توجہ دلائی اس پر اللہ پاک آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے آمین
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), کنعان (17-09-10), ھارون اعظم (16-09-10), مرزا عامر (16-09-10), اویسی (16-09-10), احمد بلال (16-09-10), راجہ اکرام (16-09-10), شمشاد احمد (17-09-10), عبداللہ آدم (16-09-10), عبداللہ حیدر (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 06:23 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,689
کمائي: 31,853
شکریہ: 10,596
1,219 مراسلہ میں 3,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : جاویداسد مراسلہ دیکھیں
۔ کتاب میں لکھا ہے" نحن نزلنا الذکر و نحن لہ حافظون" ہم نے اسے نازل کیا اور ہم ہی اس کی حفاظت کریں گے۔ ۔
اسد بھائی کتابت کی غلطی آپ سے ہوئی ہے یا کہیں سے آپ نے مضمون کاپی کیا ہے اور یہ کتابت کی غلطی ویسے ہی رہ گئی۔
پلیز اس مقدس کتاب کا 14 سپارہ شروع سے پڑہیں اور اور دیکھیں کیا یہ آیت ایسے ہی ہے؟؟ پہلے رکوع میں ہی ہے یہ آیت۔

انتظامیہ جلد اسے ایڈ ٹ کر کے ٹھیک کرے۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-09-10), مرزا عامر (16-09-10), اویسی (16-09-10), راجہ اکرام (16-09-10), شمشاد احمد (17-09-10), عبداللہ آدم (16-09-10), عبداللہ حیدر (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 08:59 AM   #15
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,732
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تبدیلی کردی گئی ہے!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (16-09-10), اویسی (16-09-10), شمشاد احمد (17-09-10), عبداللہ آدم (16-09-10)
جواب

Tags
پھول, پیاسا, پاکستان, وزیر, قرآن, لوگ, نفرت, نواز شریف, میناروں, آدمی, ایمان, اللہ, انسان, انشا, امیر, امتحان, امریکہ, احتجاج, اسلام, اسلامی, بچوں, ذوالفقار علی بھٹو, سائنس, ستارے, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اخروٹ کھا ئیں وزن گھٹائیں سیپ شعبہ طب 1 18-02-11 11:52 PM
پڑھا اک روزنامے میں تو آنکھیں کھل گئیں اپنی The Great مزاحیہ شاعری 0 14-09-09 12:22 PM
وہی عشق جو تھا کبھی جنوں سے روزگار بنا دیا The Great احمد فراز 0 28-08-09 01:11 PM
ماضی کے خزانے,,,,وغیرہ وغیرہ …شوکت تھانوی,,,,روزنامہ جنگ کراچی…2نومبر1958ء خرم شہزاد خرم اپکے کالم 0 19-12-07 08:21 AM
شب کہ وہ مجلس فروزِ خلوتِ ناموس تھا خرم شہزاد خرم دیوان غالب 0 14-12-07 01:41 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:37 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger