واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


قوم کے اعتمادکی بحالی ضروری ہے۔۔۔۔۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-05-11, 12:21 PM   #1
قوم کے اعتمادکی بحالی ضروری ہے۔۔۔۔۔
IRFAN M IRFAN M آف لائن ہے 13-05-11, 12:21 PM

بسم اللہ الرحمن الرحیم
قوم کے اعتمادکی بحالی ضروری ہے۔۔۔۔
گذشتہ چندسالوں سے جاری سیاسی جمہوری وغیرجمہوری قوتوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت آج پاکستانی قوم جس بداعتمادی کاشکارہوئی ہے شایدہی اس کی مثال قریب قریب مل سکے،افغانستان پرامریکہ کے حملہ سے لیکرآج تک دس سالوں میں شایدایک بھی ایسافیصلہ یاپالیسی وقت کے حکمرانوں کی طرف سے قوم کونہیں دی گئی جس میں قوم کے سراٹھاکرجینے کاسامان موجودہو، ان کے مجروح جذبات کی تسکین کاسامان ہو، ان کے اعتمادکوپہنچنے والی ٹھیس کاازالہ کیاگیاہو، نہ صرف یہ کہ کوئی پالیسی نہیں دی گئی بلکہ اس کے الٹ انتہائی احمقانہ فیصلے کرکے قوم کے سرپرانہیں مسلط کیاگیاجس کی پاداش میں آج پاکستانی قوم اوراس کے حکمرانو ں کے درمیان ایک وسیع خلیج حائل ہوچکی ہے ، لیکن اس تمام ترصورتحال کے باوجودافسوس صدافسوس وقت کے حکمرانوں پرکہ اب بھی ان کے کانوں پرجوں تک نہ رینگی،اورغیروں کی بے وفائی کا انہیں ابھی تک یقین نہیں آیا، وہ آج بھی ’’اغیار‘‘کے دامن میں ’’جائے پناہ‘‘تلاش کرتے مارے مارے بلکہ ’’دربدر‘‘پھررہے ہیں،
پاکستانی معاشرے میں جڑپکڑکرناسوربن جانے والے کرپشن، مہنگائی ،بدامنی،لوڈشیڈنگ اورقتل وغارت گری جیسے اندورنی مسائل ہوں یابیرونی دنیاکی لمحہ بہ لمحہ دردپہنچاتی چیرہ دستیاں اور نشتربازیاں، ایک بات میں ہمارے سب حکمران یکساں ہیں کہ کسی کی آنکھ سے کبھی قوم کے لئے جھوٹے آنسوتک کا قطرہ تک نہیں نکلا،،کسی کی راتوں کی نیندزخمی قوم کے دردمیں نہ اُڑی، کسی کی عیش وعشرت میں ذرہ برابرفرق نہ آیابلکہ دن بدن اس میں اضافہ ہی ہوتاچلاگیااورآج نوبت یہاں تک پہنچی کہ ان حکمرانوں کی قوم کواندھیرے میں ایک طرف رکھ کر قومی امورپر اپنائی گئیں احمقانہ پالیسیاں آج ہمارے واحدخودکفیل ادارے کے منہ پربھی کالک مَل گئیں ،جسے دھونے کیلئے قوم کے چھپ کراجلاس کی کرنے کی ضرورت پیش آرہی ہے۔
واقعہ ریمنڈڈیوس کیس کاہویاایبٹ آبادآپریشن کا،دونوں میں قدرمشترک یہ ہے کہ دونوں نے قوم کے اعتمادکوبری طرح سے مجروح کردیاہے ،پہلے واقعہ میں پاکستانی حکمرانوں، انصاف فراہم کرنے اداروں اوردوسرے میں پاکستانی سرحدوں کی محافظ پاکستانی مسلح افواج اورانٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کاکچوکہ اس زخمی قوم کے تازہ زخموں پرنمک پاشی کرگیا،قوم سوچنے پرمجبورہے کہ ایبٹ آبادآپریشن توگھرمیں داخل ہوکربیڈروم تک میں گھس کرکیاگیا،لیکن کیاکسی ملک کے ہتھیاروں کوتباہ کرنے کے لئے ان ہتھیاروں کے اسٹورروم تک جانے کی ضرورت پیش آتی ہے؟کیااس کوتباہ کرنے کیلئے چالیس پچاس منٹ چاہئیں ؟
قوم سوچنے پرمجبورہے ،دل ودماغ اس بات کوسمجھنے سے قاصرہیں کہ یہ کس طرح ہوسکتاہے کہ کوئی آکراپناکام کرکے چلابھی جائے اورکسی کوکان وکان خبربھی نہ ہو۔
بہرحال قوم کو’’اپنوں سے‘‘ لوڈشیڈنگ ،بدامنی ،مہنگائی اورکرپشن کے تحفے توشایداس نسل درنسل چلنے والے سیاسی سیٹ اپ میں ملتے ہی رہیں گے لیکن اپنے ہی گھرمیں ’’غیروں‘‘ کے ہاتھوں مارکھانے کی ذلت یہ قوم برداشت نہیں کرسکتی ،اورحالیہ مارسے اس کے جذبات واحساسات بری طرح مجروح ہوئے ہیں اوراپنے اداروں پراس کے پرخلوص اعتمادکوٹھیس پہنچی ہے جسے بحال کرنا ہر ضروری کام سے پہلے ضروری ہے۔

محمدعرفان

Attached Thumbnails
1.jpg   2.jpg  


Last edited by IRFAN M; 13-05-11 at 12:29 PM.. وجہ: یونیکوڈٹیکسٹ بھی ساتھ لگاناتھا

IRFAN M
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jan 2011
مراسلات: 11
شکریہ: 0
9 مراسلہ میں 33 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 89
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے IRFAN M کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-05-11), منتظمین (13-05-11), راجہ اکرام (13-05-11)
پرانا 13-05-11, 02:26 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-05-11)
پرانا 13-05-11, 02:49 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,382
شکریہ: 52,449
11,147 مراسلہ میں 35,182 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
بہرحال قوم کو’’اپنوں سے‘‘ لوڈشیڈنگ ،بدامنی ،مہنگائی اورکرپشن کے تحفے توشایداس نسل درنسل چلنے والے سیاسی سیٹ اپ میں ملتے ہی رہیں گے لیکن اپنے ہی گھرمیں ’’غیروں‘‘ کے ہاتھوں مارکھانے کی ذلت یہ قوم برداشت نہیں کرسکتی ،اورحالیہ مارسے اس کے جذبات واحساسات بری طرح مجروح ہوئے ہیں اوراپنے اداروں پراس کے پرخلوص اعتمادکوٹھیس پہنچی ہے جسے بحال کرنا ہر ضروری کام سے پہلے ضروری ہے
کون سمجھائے انکو کہ واقعی گھر میں آ کر کوئی اور مار جائے ، اس سے بڑی ذلت کوئی اور نہیں ہوتی۔ اور ذلت کی یہ کالک تب تک نہیں دھلتی جب تک اسکا بدلہ نہ لے لیا جائے۔ انسان خود سے آنکھیں چُراتا ہے ، دوسرے تو پھر دوسرے ہیں۔
یا پھر ہم کو یہ ذہن نشین ہو لینے دیں کہ "پاکستان ہمارا گھر نہیں ہے"
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-05-11)
پرانا 13-05-11, 03:39 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,566
کمائي: 315,063
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
مکرمی عرفان بھائی اچھی تحریر ہے اور بہت اہم جانب توجہ مرکوز کرانے کی کوشش کی ہے آپ نے۔

لیکن بد قسمتی سے ہمارے ارباب اقتدار اس وقت جو کر رہے ہیں وہ اعتماد کی بحالی کے بجائے مزید زبوں حالی کی کوشش ہے۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (14-05-11)
جواب

Tags
ہوتی۔, ہے۔۔۔۔۔, کوئی, گے, پہلے, پاکستان, واقعی, قوم, لیا, آنکھیں, اپلائی, اپنے, انسان, اداروں, بھائی, بحال, بحالی, تب, جائے, جسے, خود, دیں, دوسرے, سرورق, ضروری


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
(رمضان کے) آخری عشرہ میں اعتکاف کرنا (مسنون ہے) اور اعتکاف سب مسجدوں میں ہو سکتا ہے۔ میاں شاہد صحیح البخاری 0 13-08-10 08:22 PM
چرچل کا ایک معتقد ناصر محمود قہقہے ہی قہقے 1 04-02-10 10:53 AM
لوٹ مار سے کاروباری برادری کا اعتماد ختم ہوگیا، صنعتکار خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 09:38 AM
پاکستان کے سب سے قابل اعتماد بیٹسمین محمدیوسف سلیکٹرزکا اعتمادحاصل نہ کرسکے؟ خرم شہزاد خرم کرکٹ 9 09-08-07 11:24 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 05:39 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger