واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


مرد حُر اور پرویزمشرف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-04-11, 08:13 AM   #1
مرد حُر اور پرویزمشرف
گلاب خان گلاب خان آف لائن ہے 11-04-11, 08:13 AM

حامد میر
بہت سے دوستوں نے پوچھا کہ صدر آصف علی زرداری جیو ٹی وی سے کیوں ناراض ہیں؟ پاکستان کے واحد اسپورٹس ٹی وی چینل جیو سوپر کی پاکستان سے نشریات کیوں بند کی گئی ہیں؟ میں نے اپنے ان دوستوں سے کہا کہ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی آخری کتاب ”مفاہمت“ پڑھ لیں تو انہیں پتہ چل جائے گا کہ جنرل پرویز مشرف جیو ٹی وی سے کیوں ناراض تھا۔ ایک دوست میرے اس مشورے پر بہت سیخ پا ہوا اور مجھے کوستے ہوئے کہنے لگا کہ تمہارے سر پر ابھی تک مشرف سوار ہے تم ہر برائی کے پیچھے سے مشرف کو برآمد کرنا اپنے ایمان کا حصہ سمجھتے ہو، ہم پوچھ رہے ہیں کہ زرداری صاحب جیو ٹی وی سے کیوں ناراض ہیں اور تم بتارہے ہو کہ مشرف کیوں ناراض تھا ایسا لگتا ہے کہ تم پاگل ہو چکے ہو۔ اپنے دوست کی ڈانٹ ڈپٹ سن کر میں مسکرا دیا اور اسے بتانے لگا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی کتاب میں لکھا ہے کہ جیو ٹی وی معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کا ساتھ دے رہا تھا لہٰذا مشرف نے غصے میں آکر جیو ٹی وی پر حملہ کردیا اور اب مشرف کی جگہ آصف علی زرداری صدر پاکستان بن چکے ہیں۔ انہوں نے عوامی دباﺅ پر بادل نخواستہ افتخار محمد چوہدری کو ان کے عہدے پر بحال تو کردیا ہے لیکن وہ چیف جسٹس سے خوش نہیں ہیں۔ وہ صرف اپنے دوستوں اور ساتھیوں کو نہیں بلکہ غیرملکی شخصیات کو بھی یہ کہنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے کہ چیف جسٹس ان کی حکومت کو ناکام بنانا چاہتے ہیں لہٰذا وہ ہر اس شخص اور ادارے کو ناپسند کرتے ہیں جو آزاد عدلیہ کا حامی ہے، جیو ٹی وی بھی قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کا حامی ہے لہٰذا صدر زرداری اس ٹی وی چینل کو سزا دینا چاہتے ہیں، انہوں نے اس چینل کو مالی نقصان پہنچانے کیلئے جیو سوپر بند کردیا ہے۔ یہ جواب سن کر میرا دوست چند لمحوں کیلئے خاموش رہا پھر کہنے لگا کہ اگر جیو ٹی وی قانون کی بالادستی پر یقین رکھتا ہے تو پھر جیو سوپر کو پاکستان سے نشر کرنے کا لائسنس حاصل کرے ورنہ دبئی سے اپنی نشریات شروع کردے۔ اپنے دوست کے کج فہمی دیکھ کر میں تلملا اٹھا لیکن اپنے غصے پر قابو پاتے ہوئے اسے آرام سے سمجھایا کہ مشرف دور میں جیو ٹی وی کی نشریات دبئی سے آتی تھیں لیکن مشرف نے جیو نیوز اور جیو سوپر کو وہاں سے بھی بند کروا دیا تھا ہم جہاں بھی جائیں گے زرداری صاحب ہمارا پیچھا کرتے رہیں گے ہاں اگر آج ہم انہیں یقین دلادیں کہ ہم آزاد عدلیہ کی حمایت نہیں کریں گے، عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کا مطالبہ نہیں کریں گے تو سب مسئلے حل ہوسکتے ہیں لیکن ہم نے ہمیشہ این آر او کی مخالفت کی ہے تو پھر ہم خود جناب آصف علی زرداری کے ساتھ این آر او کیوں کریں؟
ایک یورپی سفارتکار نے اس مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے مجھ سے کہا کہ آپ جمہوریت کے حامی ہیں لہٰذا جمہوری طریقے سے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کریں۔ میں نے جواب دیا کہ اصلی جمہوریت کا فروغ قانون کی بالادستی سے مشروط ہے ہر مسئلے کو قانون کے مطابق حل کیا جائے۔ اگر جیو ٹی وی نے قانون توڑا ہے تو قانون کے مطابق ہمیں سزا دی جائے اور اگر کوئی دوسرا ہمیں اختلاف رائے کی سزا دینے کے لئے روزانہ قانون کو اپنے پاﺅں تلے روند رہا ہے تو پھر اسے روکا جائے۔ یہ سن کر میرے سفارتکار دوست نے کہا کہ دراصل پاکستانی میڈیا ضرورت سے زیادہ منہ زور ہوتا جارہا ہے ہم نے دیکھا کہ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کیلئے وفاقی حکومت، پنجاب انتظامیہ، فوج، آئی ایس آئی، پولیس اور عدلیہ نے وسیع تر قومی مفاد میں امریکہ کی مدد کی لیکن میڈیا قابو میں نہیں آیا، ایک دو اینکرز کو چھوڑ کے مجموعی طور پر الیکٹرونک میڈیا نے ریمنڈ ڈیوس کیس میں امریکہ کو دن میں تارے دکھادیئے لہٰذا میڈیا کو قابو کرنا آصف علی زرداری کی ایک سیاسی ضرورت ہے کیونکہ بہت جلد انہیں انتخابات میں بھی جانا ہے لہٰذا انتخابات سے پہلے پہلے آپ لوگوں کو سرنڈر کرنا ہوگا ورنہ آپ کے سپورٹس چینل کے ساتھ ساتھ جیو نیوز پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔ یہ سن کر میر منہ سے نکلا ”کیا مطلب؟ کیا مطلب؟“ ۔
یورپی سفارتکار نے اردگرد دیکھتے ہوئے پراسرار انداز میں سرگوشی کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ دیوار پر لکھا صاف صاف نظر آرہا ہے، صدر آصف علی زرداری پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ کو شکست فاش دینے کیلئے پرعزم ہیں اور اس لڑائی میں دیگر میڈیا گروپس کے اہم لوگوں کو اپنے ساتھ ملا چکے ہیں ایک بڑے میڈیا گروپ کو گرا کر باقی سب کو زیر کرنا ان کے لئے مشکل نہ ہوگا اور پھر اس کے بعد وہ عدلیہ پر حملہ آور ہوں گے۔ یورپی سفارتکار بولے چلا جارہا تھا اور میں گرم چائے کے بڑے بڑے گھونٹ لے کر اپنی زبان اور حلق کو جلائے جارہا تھا۔ وہ ستم ظریف کہہ رہا تھا کہ تم دیکھ لینا آصف علی زرداری جیو ٹی وی کے بعد عدلیہ کو بھی زیر کرلے گا، فوج اپنی مجبوریوں کے باعث اس کا ساتھ دیتی رہے گی اور ہوسکتا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار تمہاری فوج افغانستان جاکر نیٹو کی مدد شروع کردے، فوج ادھر افغانستان میں الجھی رہے گی اور ادھر پاکستان میں زرداری دوبارہ الیکشن جیت کر مزید پانچ سال حاصل کرلے گا پھر تم کیا کروگے؟ میں نے جواب میں کہا کہ ایکسیلنسی آپ کی باتیں سن کر نہ تو میرے کانوں سے دھواں نکلا نہ ہی دل سے دھواں اٹھا۔ آصف علی زرداری صاف شفاف انتخابات کے ذریعے مزید پانچ سال چھوڑ پچاس سال تک حکمران رہیں لیکن اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے جس دن اللہ کی لاٹھی حرکت میں آگئی تو امریکہ بھی انہیں نہ بچا سکے گا اس لئے آپ انہیں ہمارے خلاف بھڑکانے کی بجائے اپنے کام سے کام رکھیں اور ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔
آخر میں صدر آصف علی زرداری سے مودبانہ گزارش ہے کہ جناب آپ نے جنرل پرویز مشرف کو معاف کردیا لیکن جیو ٹی وی کو معاف نہیں کیا۔ اگر واقعی ہم سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو کھل کر سامنے آیئے بے چارے پیمرا والوں کے ذریعہ کیوں لڑتے ہیں؟ اگر کوئی چارج شیٹ ہے تو عوام کے سامنے لایئے، قانون کو حرکت میں لائیں اور اگر آپ نے کھل کر سامنے نہیں آنا اور پیمرا کو استعمال کرنا ہے تو پھر یاد رکھئے گا پرویز مشرف نے بھی یہی کیا تھا۔ مشرف دور میں بھی پیمرا عدالتوں میں یہی کہتی تھی کہ حکومت نے جیو ٹی وی پر کوئی پابندی نہیں لگائی جیو والے جھوٹ بولتے ہیں۔ آج پھر پیمرا یہی کہتی ہے۔ کم از کم آپ پرویز مشرف والا انداز تو اختیار نہ کریں۔ ہم تو آپ کو ”مرد حُر“ لکھا کرتے تھے، آپ کو کھل کر جیو کے خلاف سامنے آنا چاہئے کیونکہ آپ تو شہید ذوالفقار علی بھٹو کے داماد ہیں آپ کو اصلی مرد حُر کی طرح کھل کر میدان میں آکر لڑنا چاہئے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,463
شکریہ: 1,529
2,954 مراسلہ میں 8,195 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 124
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (11-04-11), حیدر (11-04-11)
پرانا 11-04-11, 10:54 AM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,850
شکریہ: 7,286
5,956 مراسلہ میں 15,117 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سلام مرد حر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔لعنتی مشرف۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (11-04-11)
پرانا 11-04-11, 11:10 AM   #3
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,499
کمائي: 52,078
شکریہ: 5,853
3,215 مراسلہ میں 6,920 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اہ بھائی مرد حر کون ہے یہاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (11-04-11)
پرانا 11-04-11, 11:57 AM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,382
شکریہ: 52,449
11,147 مراسلہ میں 35,182 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار یہ چیز سمجھ نہیں ائی کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے میں میڈیا کیوں کر خلاف رہا امریکہ کے ؟ امریکہ میڈیا کو کیوں نہ جیت سکا۔ کسی کی سمجھ میں آتی ہو یہ بات تومجھے بھی سمجھائے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (11-04-11)
پرانا 11-04-11, 12:07 PM   #5
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,499
کمائي: 52,078
شکریہ: 5,853
3,215 مراسلہ میں 6,920 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ سارے عناصر مشترکہ ڈرامے کہ علیحدہ علیحدہ کردار ہیں اور کُچھ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پولیس, پاکستان, پاکستانی, پاگل, لمحوں, نیوز, چینل, نظر, آج, ایمان, اللہ, امریکہ, بے نظیر, جھوٹ, جیو ٹی وی, جواب, جرم, خوش, خلاف, دبئی, ذوالفقار علی بھٹو, زرداری, علی, صدر زرداری, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عمرےکےویزے muhammad asif virani گپ شپ 7 19-09-09 03:51 PM
اب کیا کراچی کے لیے ویزہ کی ضرورت ہوگی ؟ مزمل فاروق سیاست 99 11-06-09 11:21 PM
سابق صدر پرویزمشرف کراچی پہنچ گئے ابن جلال خبریں 5 21-09-08 07:10 AM
برطانیہ نے میرج ویزہ کیلئے عمر کی حد 18 سے بڑھا کر 21 برس کر دی Real_Light خبریں 0 27-07-08 03:45 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger