واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


معین اختر کا سفر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-04-11, 02:24 PM   #1
معین اختر کا سفر
عدنان دانی عدنان دانی آن لائن ہے 24-04-11, 02:24 PM

عارف وقار
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لاہور

معین اختر جیسے فنکار روز روز پیدا نہیں ہوتے۔ انھوں نے سولہ برس کی عمر میں سٹیج پر اپنی پہلی پرفارمنس دی اور حاضرین کے دل جیت لئے۔
ابھی کراچی میں ٹیلی ویژن شروع نہیں ہوا تھا اس لئے ریڈیو کے بعد سٹیج ہی فن کے اظہار کا ایک ذریعہ تھا۔
ٹیلی ویژن کی آمد کے ساتھ ہی معین اختر کا فن سٹیج کی تنگنائے سے نکل کر لوگوں کے ڈرائنگ روم تک پھیل گیا اور سنہ انیس سو ستر تک معین اختر پاکستانی ناظرین کا ایک جانا پہچانا چہرہ بن گئے۔
انیس سو ستر کے انتخابات کے دوران ٹیلی ویژن پر پیش کئے جانے والے خاکوں میں معین نے اپنے کئی نئے رنگ دکھائے اور یوں ستّر کی دہائی اُن کے بامِ عروج پر پہنچنے کا زمانہ ٹھہرا۔
شو بِز کی دنیا میں یہ بات محاورے کی طرح مشہور ہے کہ شہرت کی چوٹی پہ پہنچ جانا تو آسان ہے لیکن وہاں ٹِکے رہنا بہت مشکل ہے کیونکہ شہرت و مقبولیت ایک ہر جائی محبوبہ کی طرح کبھی ایک جگہ نہیں ٹھہرتی۔ معین اختر کے بارے میں یہ بات وثوق سے کہی جا سکتی ہے کہ وہ اس ہرجائی محبوبہ کو رام کر چُکے تھے اور سن ساٹھ کی دہائی کے آخری برسوں میں کامیابی کا جو تاج معین اختر کے سر پہ سجا دیا گیا تھا اسے معین اختر نے آخری لمحے تک گِرنے نہیں دیا۔
معین اختر کی داستانِ حیات ایک طرح سے پاکستان ٹیلی ویژن کی اپنی جیون کتھا بھی ہے۔ دونوں ایک ساتھ منظرِ عام پر آئے۔ دونوں نے اکٹھے مقبولیت اور شہرت کا سفر کیا اور دونوں کا نام دنیا بھر میں آباد پاکستانیوں تک ایک ساتھ پہنچا اور پھر میڈیا کے بدلتے ہوئے عالمی منظر نے جو نئے چیلنج پیش کئے، اُن سے بھی دونوں ایک ساتھ نبرد آزما ہوئے۔
نقالی کی صلاحیت کو اداکاری کا سب سے پہلا مرحلہ سمجھا جاتا ہے لیکن یہ اداکاری کی معراج نہیں ہے۔ یہ سبق معین اختر نے اپنے کیرئر کی ابتداء ہی میں سیکھ لیا تھا۔ چنانچہ نقالی کے فن میں ید طولٰی حاصل کرنے کے باوجود اس نے خود کو اس مہارت تک محدود نہیں رکھا بلکہ اس سے ایک قدم آگے جا کر اداکاری کے تخلیقی جوہر تک رسائی حاصل کی۔
مختلف ڈراموں میں منچلے نوجوان سے لیکر ایک سنکی بڈ ّھے تک کے جو کردار انھوں نے ادا کئے وہ اس بات کا منہ بولتا ثبوت تھے کہ معین اختر کا فن ایک نقّال کی محدود چاردیواری توڑ کر فن کے وسیع و عریض میدان میں آنکلا ہے اور اس میدان میں مِس روزی کا کردار ایک ایسا چیلنج ثابت ہوا جسے قبول کر کے معین اختر نے دوستوں کے ساتھ ساتھ دشمنوں سے بھی داد وصول کر لی۔ جس کردار کو ڈسٹن ہاف مین جیسا نابغہء روزگار اداکار بڑی سکرین پر ادا کر چکا ہو، اور دنیا بھر سے اسکی داد بھی بٹور چکا ہو، اُسے پھر سے ٹیلی ویژن پر ادا کرنا ’ایں سعادت بزورِ بازو نیست‘
معین اختر نے اگرچہ کئی بار بھارت جا کر بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور اگر پاکستان اور بھارت کے تعلقات اچھے ہوتے تو شاید بمبئی کی تماشہ گاہ بھی معین اختر کے سِحر سے نہ بچ سکتی لیکن بھارتی فنکاروں پر دھاک بٹھانے کے لئے معین اختر کو پھر بھی ایک راستہ مل گیا، دوبئی کا راستہ۔
معین اختر نے مشرقِ وسطٰی میں کئی بار شو منعقد کئے اور برِصغیر کے سب سے بڑے ادا کار دلیپ کمار تک کو اپنا فین بنا لیا۔ دلیپ کمار نے فاطمی فاؤنڈیشن کے لئے جب بھی بین الاقوامی شو منعقد کئے، کمپئر کے طور پر معین اختر کو مدعو کیا اور معین کسی معاوضے کی پروا کئے بغیر خون کے عطیات جمع کرنے والی اس انجمن کا خیراتی کام پوری دلجمی سے کرتے رہے۔
اِن شوز کے دوران معین اختر نے جس انداز سے دلیپ کمار کو متعارف کرایا وہ اسی کا حصّہ تھا۔
اسی سلسلے کے ایک ابتدائی شو میں دلیپ کمار کے سٹیج پر آنے سے پہلے معین اختر نے مائیکرو فون منہ کے بالکل قریب لا کر دلیپ کمار کی آواز میں ان کی ایک فلم کے مکالمے بولنے شروع کر دیئے۔ حاضرین تو خیر حیران ہوئے ہی، خود دلیپ کمار بھی ششد رہ گئے اور پھر دونوں کی دوستی کا ایسا آغاز ہوا جو آخر تک جاری رہا۔
اُردو معین کی اپنی زبان تھی لیکن بنگالی، سندھی، میمنی اور گجراتی سے انھوں نے محض فنکارانہ ضرویات کے تحت شناسائی پیدا کی اور ان زبانوں کے لہجے اور تلفظ پر ایسا عبور حاصل کیا کہ اہلِ زبان کو بھی انگشت بدنداں کر دیا۔ بعد میں انھوں نے پشتو اور پنجابی کے لہجوں پر بھی کام کیا اور جب جب موقعہ مِلا اِن لہجوں میں بھی اپنی مہارت کا مظاہرہ بھی کیا۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے بلیک اینڈ وائیٹ زمانے سے لیکر آج کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی تک معین اختر ہر دور میں ٹی وی کے ساتھ رہے اور اگر آج اُن کے تمام کام کو زمانی ترتیب میں مُدّون کیا جائے تو خود پاکستان ٹیلی ویژن کی ایک تاریخ تیار ہو جائے گی۔
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 221
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
فرحان دانش (25-04-11), یاسر عمران مرزا (24-04-11), منتظمین (24-04-11), مرزا عامر (25-04-11), آبی ٹوکول (24-04-11), راجہ اکرام (24-04-11), رضی (24-04-11)
پرانا 24-04-11, 09:17 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,339
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,044 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

معین ایک بہترین فنکار اور بہترین انسان تھا۔ اس کے لیے جس قدر دعائے خیر ممکن ہو سکے کی جائے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
رضی (24-04-11), عدنان دانی (25-04-11)
پرانا 24-04-11, 09:53 PM   #3
Senior Member
 
روشنی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 389
کمائي: 6,364
شکریہ: 99
303 مراسلہ میں 791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معین اختر بہت اچھے انسان تھے ،اللہ تعالی ٰ ان کی مغفرت کرے ان کے درجات بلند کرے آمین
ان کے گھر والوں کو صبر عطا فرمائے ۔آمین
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا"
اُس شخص کے لئے جنت کی خوشخبری ہے جس کے نامہ اعمال میں کثرت سے استغفار پایا گیا ۔
روشنی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے روشنی کا شکریہ ادا کیا
رضی (24-04-11), عدنان دانی (25-04-11)
پرانا 24-04-11, 11:04 PM   #4
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,499
کمائي: 52,078
شکریہ: 5,853
3,215 مراسلہ میں 6,920 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آمین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
عدنان دانی (25-04-11)
جواب

Tags
color, images, فلم, کراچی, پاکستانی, ڈاٹ, قدم, مائیکرو, متعارف, معراج, آج, اردو, تاج, جیت, خون, دل, دنیا, راستہ, زمانہ, سفر, عالمی, عارف, عروج, عطیات, صلاحیت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی قربانی راجہ اکرام عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 3 29-11-09 11:00 AM
فرض کفایہ اور فرض عین sahj جہاد 0 16-10-09 05:53 PM
دہشت گرد - از طارق اسمعیل ساگر طاھر کتاب گھر 8 10-06-08 01:40 PM
حمد رب ذوالجلال ۔ضیاء الدین نعیم ابو کاشان شعر و شاعری 2 24-01-08 08:59 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:08 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger