واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ملت ِاسلامیہ ؛ امریکی استعمار کے نرغے میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-06-11, 07:11 PM   #1
ملت ِاسلامیہ ؛ امریکی استعمار کے نرغے میں
skjatala skjatala آف لائن ہے 21-06-11, 07:11 PM

امریکہ دنیا کی بڑی عسکری طاقت ہے۔ گذشتہ صدی کی دو عظیم جنگوں سے بچے رہنے اور بعد کی کئی دہائیوں تک روس سے سرد جنگ میں نبرد آزما رہنے کے بعد ، جب مجاہدینِ اسلام کی کوششوں سے امریکہ کو دنیا میں برتر فوجی قوت بننے کا مقام حاصل ہوا تو اس کی عسکری صنعت اور رجحان، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی صلاحیت ِکار، عالمی اداروں میں اثر و رسوخ اور سفارتکاری کی صلاحیتوں کو ایک نیا شکار تراشنا لازمی تھا۔ یہ شکار اس لئے بھی ضروری تھا کہ ایک عظیم فوج کو اگر کسی اہم بیرونی مشن میں مصروف نہ کیا جاتا اور’ریاستہائے متحدہ امریکہ‘ کے نام سے ایک براعظم پر پھیلی 52 ریاستوں کو ایک واضح دشمن (چاہےوہ خودساختہ کیوں نہ ہو) کی طرف یکسو نہ کیا جاتا تو امریکہ کی داخلی سلامتی اور باہمی اتحاد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا۔
امریکہ کا مجوزہ شکار اگر ترقی یافتہ ممالک بنتےتو ان سے عسکری و سفارتی برتری اور مادی فوائد کا حصول کافی مشکل ہوتا۔اس مقصد کےلئے امریکہ نے اپنی توجہ ملت ِاسلامیہ کی طرف کی ، جسے اللہ تعالیٰ نے دنیا کے بہترین خطوں اور لامتناہی خزانوں کا مالک بنایا ہے۔ عالمی سیاست میں 1990ء کے قریب یہ وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا جس کے بعد عالم اسلام کو بارِدیگر شکار بنانے کی سازشوں کا آغاز کیا گیا۔یاد رہے کہ 1990ء سے پہلے کی کئی دہائیوں میں ملت ِاسلامیہ براہِ راست کفر کے مدمقابل یا حریف نہیں رہی اور یہ اُن کے لئے قدرے عافیت کے سال ہیں، لیکن اس کے بعد کے سالوں میں آہستہ آہستہ عالم اسلام کے گرد عالمی سازشوں کا گھیرا تنگ کیا جاتا رہا۔ خلیج کی دو جنگوں کے بعد، جن میں بظاہر تو دو مسلم ریاستوں کو آپس میں برسرپیکار دکھایا گیا ، لیکن درپردہ امریکہ ایک ریاست کی تائید سے دوسری مسلم ریاست پر بمباری کرتا رہا، حتیٰ کہ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کے بعد تو امریکہ نےنائن الیون کے نام پر براہِ راست اس خطہ میں قدم جمالئے ۔پھر عراق کی جنگ ہو یا مصر و لیبیا کی خانہ جنگی، ہرجگہ امریکہ جنگی جنون کو بڑھانے، دوسروں پر قبضہ جمانے، ان کے وسائل ہتھیانے اور ان پر ہلاکت مسلط کرنےکے نت نئے بہانے تلاش کرتا رہا ہے۔ان سالوں میں سوڈان اور صومالیہ میں بھی امریکی افواج جارحیت کرتی نظر آتی ہیں ۔پاکستان کے ایٹمی قوت ہونے کے ناطے امریکہ نے پاکستان میں براہِ راست جنگ کا خطرہ مول لینے کی بجائے، جنوبی علاقہ جات کو اپنا شکار بنانے اور پاکستان کو خانہ جنگی کا شکار کرنے کی حکمت ِعملی اپنا کر حالت ِجنگ میں مبتلا کیا ہوا ہے۔

ڈاکٹر حافظ حسن مدنی
ربط:محکم دلائل و براہین سے مزین متنوع و منفرد کتب پر مشتمل مفت آن لائن مکتبہ
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر

 
skjatala's Avatar
skjatala
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,651
شکریہ: 9,762
1,373 مراسلہ میں 4,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 156
Reply With Quote
جواب

Tags
کوششوں, پھوٹ, پاکستان, قدم, نظر, مفت, اللہ, امریکہ, اسلام, بہترین, تلاش, حسن, دنیا, سیاست, سال, علاقہ, عالمی, عراق, عسکری, عظیم, صومالیہ, صلاحیت, صلاحیتوں, صنعت, صدی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مچھلی کا استعمال بڑھاپے میں ذہنی انحطاط کو روکتا ہے سیپ شعبہ طب 1 08-02-11 11:44 PM
سرکاری ہسپتال میں استعمال شدہ سرنجیں دوبارہ استعمال کا انکشاف جاویداسد خبریں 1 14-09-10 10:30 PM
منشیات استعمال میں گرفتار اداکارہ رہا جاویداسد خبریں 0 05-07-10 07:03 PM
شیریں رحمان نے استعفی دے دیا محمد عدنان خبریں 0 14-03-09 09:56 AM
استعفے جنرل مشرف کو روک سکیں گے؟ چاچا کمال خبریں 0 04-10-07 12:02 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:09 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger