واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


منور حسن تم کس کے لئے لڑ رہے ہو؟ (Awais Aslam Mirza, Wah Cantt)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-04-11, 11:30 PM   #1
منور حسن تم کس کے لئے لڑ رہے ہو؟ (Awais Aslam Mirza, Wah Cantt)
JISOUTH JISOUTH آف لائن ہے 11-04-11, 11:30 PM

سو، دو سو، تین سو، چار سو، ایک ہزار، 5ہزار ۔۔۔۔۔ بس یہی لوگ نکلے تمہارے ساتھ ۔۔۔۔ 17 کروڑ کی آبادی والے ملک میں بس اتنے سے لوگ نکلے ۔۔۔ جس معاملے پر سوچا جا رہا تھا کہ کم از کم اب انقلاب ضرور آئے گا۔۔۔ لیکن یہ کیا ؟ عوام تو نکلی ہی نہیں ۔۔۔۔ عوام کو جیسے پرواہ ہی نہ ہو ۔۔۔۔ عوام تو اپنے کام کاج میں مصروف رہے ۔۔۔۔۔ تم کس کی جنگ لڑ رہے ہو۔۔۔ اور کس کے لئے لڑ رہے ہو؟۔۔۔

اس عوام کے لئے ۔۔۔۔ جو صبح اٹھتی ہے تو سوچ یہ ہوتی ہے کہ آج کس طریقے سے پہلے سے زیادہ روپیہ کمایا جائے؟ اور کس کس طریقے سے اپنا من بھرا جائے ۔۔۔

اس عوام کے لئے ۔۔۔۔ جو سوچتی ہے تو اپنے پیٹ کا ، بولتی ہے تو اپنے لئے ، دیکھتی ہے تو وہی جو اسے اچھا لگتا ہے ۔ کرتی ہے تو وہی جو اس کی ذات کے لئے بہتر ہو۔

اس عوام کے لئے ۔۔۔ جن کے بیٹے ، بھائی ، بیٹیاں مائیں نام نہاد ریمنڈ جیسے لوگوں کے کئے جانے والے دھماکوں میں چیتھڑے بن گئے ۔ جن کے عزیز و اقارب ان کو دیکھتے دیکھتے بچھڑ گئے ۔

اس عوام کے لئے ۔۔۔۔ جس کو محبت پاکستان سے نہیں بلکہ محبت ہے تو ذات سے ، برادری سے ، ملک صاحب سے ، خان صاحب سے ، چوہدری صاحب سے ، بھٹو اور وٹو سے ، شریف سے اور بدمعاش سے ، گیلانی سے اور کیانی سے ، کونسلر سے اور ناظم سے ، ایم این اے سے اور ایم پی اے سے ۔

اس عوام کے لئے ۔۔۔۔ جس کو کام کروانا ہوتا ہے تو بجائے برائی کو روکنے کے اپنی جیب میں پیسہ لیکر رشوت دیکر لوگوں کو راشی بناتی ہے ۔

اس مزدور کے لئے ۔۔۔۔ جو دہاڑی پر کام کرتا ہے تو ذہن میں یہ ہوتا ہے کہ آہستہ ٓہستہ کروں گا تاکہ دہاڑیاں زیادہ لگیں ۔

اس چپڑاسی کے لئے ۔۔۔۔۔ جو کسی افسر کے دفتر کے باہر کھڑا ہوتا ہے بظاہر ایک مظلوم اور مجبور طبقہ لگتا ہے لیکن کسی کو 50 یا 100 روپے لئے بغیر بڑے صاحب سے ملنے نہیں دیتا۔

اس عام شہری کے لئے ۔۔۔ جو پرا دن بے ایمانی ، فراڈ ، بد دیانتی کے ساتھ دن پورا کرنے کے بعد گھر لوٹتا ہے تو بچوں کو حرام کی کمائی کھلا کر سمجھتا ہے کہ میں نے اپنا کام پورا کر دیا ۔

منور حسن تم کس قوم کے لئے لڑ رہے ہو ؟

یہ وہی قوم ہے جس کے سامنے کھرا کھوٹا ظاہر ہے ، یہ قوم جانتی ہے کہ برا اور اچھا کون ہے ، یہ قوم مانتی ہے کہ قصور وار لیڈر نہیں بلکہ عوام ہے ۔ یہ وہی عوام ہے جو ہر روز موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتوں کو گالیاں دیتی ہے ، یہ وہی قوم ہے جو بھاری بجلی، گیس اور ٹیلی فون کے بل بھرتی ہے ۔ یہ وہی قوم ہے جو ہر روز ہزاروں روہے لیکر نکلتی ہے اور چند چیزیں خریدنے کے بعد خالی ہاتھ گھر واپس آتی ہے ۔ یہ وہی قوم ہے جو بڑے اہتمام سے ٹی وی پر سیاستدانوں کے کرتوت مزے لے لے کر دیکھتی ہے ۔ یہ وہی قوم ہے جس کے اپنے عزیز جھوٹے مقدمات میں پھنسا دیئے جاتے ہیں ، یہ وہی قوم ہے جو اپنے حق کے لئے عدالتوں اور تھانوں کے چکر لگاتی ہے ۔

منور حسن یہ یہ وہی قوم ہے جو کچھ سہتی ہے لیکن جب فیصلہ کن موڑ آتا ہے تو اچھے لوگوں سے ایسے منہ موڑ لیتی ہے جیسے ان کو جانتی ہی نہ ہو۔۔ یہ قوم ووٹ دیتے ہوئے بالکل نہیں سوچتی کہ میرا ووٹ ملک کی قسمت میں کتنا فائدہ مند یا نقصان دہ ثابت ہوگا ، ۔۔۔

تم کس کی لڑائی لڑ رہے ہو ۔۔۔ تم کیوں اپنا وقت ضائع کر رہے ہو۔۔۔ تم کیوں اس عوام کے ضمیر جگانا چاہتے ہو ۔۔۔ تم کیوں سامراجی طاقتوں سے لڑ مرنے پر تیار ہو ۔۔۔۔ تم کیوں اس قوم کی بھلائی پر سرمایہ ضائع کر رہے ہو ۔

تم یہ سب کچھ کیوں کر رہے ہو ۔۔۔۔ تمہیں پتہ بھی ہے کہ تمہارا قصور صرف اتنا ہے کہ تم ایک ملا ہو ، تمہارا نظریہ اسلامی ہے ، تمہارا کام لازوال ہے ، تمہارا من سچا ہے ، تم کردار کے غازی ہو ، تم جھوٹ اور فراڈ برداشت نہیں کرتے ۔۔۔۔

جاؤ منور حسن ۔۔۔۔ اس قوم کو تمہاری ضرورت نہیں ۔۔۔۔ تم آ گئے تو ان کی حرام کاریاں رک جائیں گی ۔۔۔۔۔ تم لوگ آ گئے تو کار ، کوٹھیوں اور محلات میں آلائشیں نہیں چل سکیں گی ، مزدور کو کم وقت میں اپنا کام کرنا پڑے گا، افسران کو وقت پر ڈیوٹی پر آنا پڑے گا، پولیس کو فرض شناس ہونا پڑے گا۔۔ چپڑاسی رشوت سے اپنا پیٹ نہ پال سکے گا۔۔

جاؤ منور حسن ۔۔۔ اس قوم کو تمہاری ضرورت نہیں ۔۔۔۔ اپنا وقت ضائع مت کرو ۔۔۔۔ اپنی غیرت کو اپنی ذات تک رکھو ۔۔۔۔ تم ملا ہو ۔۔۔۔ اور ملاؤں کا سیاست سے کیا لینا دینا ۔۔۔۔ ہمیں بے غیرت ہی رہنے دو ۔۔۔ ہم غیرت کی زندگی جی کر کیا کریں گے ۔۔۔۔۔۔ کیونکہ ہمیں غیرت نہیں بلکہ زرداری چاہئے کیونکہ ہم سندھی ہیں ، ہمیں نواز شریف سے پیار ہے کیونکہ وہ پنجاب کی شان ہے ، ہم پختون ہیں اور اسنفند یار ولی ہمارا لیڈر ہے ، ہم مہاجر ہیں اور الطاف بھائی ہمارے رہبر ہیں ، ہم بلوچی ہیں ، بگٹی اور مینگل ہمارا مستقبل ہیں۔۔۔۔

تم کہاں سے 14 سو سال پرانا اسلام اٹھا لائے ہو ۔۔۔ جاؤ منور حسن جاؤ ۔۔۔ ہمیں اپنے حال پر چھوڑ دو۔۔۔۔


--


--

JISOUTH
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 66
شکریہ: 16
53 مراسلہ میں 142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1386
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے JISOUTH کا شکریہ ادا کیا
abrarhussain_73 (26-04-11), shafresha (12-04-11), skjatala (26-04-11), ھارون اعظم (27-04-11), یاسر عمران مرزا (12-04-11), نورالدین (14-04-11), مرزا عامر (12-04-11), احمد بلال (13-04-11), حیدر (12-04-11), راجہ اکرام (12-04-11), عبداللہ آدم (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 09:21 AM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,597
کمائي: 31,031
شکریہ: 7,100
2,933 مراسلہ میں 8,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جماعتی پراپیگنڈا ۔۔ نا بدلا تھا ۔۔۔ نا بدلے گا۔ پہلے پاکستان کے دو ٹکڑے کئے اب چار ٹکڑے کرنے کا ارادا ہے۔۔۔۔ دکھ اس بات پر ہے کہ جماعت اور منور حسن کو لوگ پہچان گئے ہیں۔۔۔
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-04-11), مرزا عامر (12-04-11), حیدر (12-04-11), رضی (29-04-11)
پرانا 12-04-11, 10:41 AM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,382
شکریہ: 52,449
11,147 مراسلہ میں 35,182 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے چچا جان کیسی بات کر رہے ہیں۔ آپ ہی نے تو کہا ہے کسی مراسلہ میں کہ "جماعت کا قول ہے کہ امریکہ تم جاؤ ، ہم ہیں نا" تو اس امریکی پٹھو کی مخالفت سجتی نہیں ہے آپ پر۔ بقول آپ کے امریکہ پاکستان میں جمہوریت چاہتا ہے اور اس کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتا ہے۔ تو اگر جماعت اس کی حاشیہ بردار ہے تو اس پر آپ کی تنقید سمجھ نہیں آتی ۔اس طرح تو جماعت بھی پاکستان دوست ہوئی جس طرح امریکہ پاکستان دوست ہے ۔

ورنہ پھر مجھے کہنے دیں کہ اگر جماعت پاکستان دشمن ہے تو آپ بھی مانیے کہ امریکا بھی پاکستان دشمن ہے۔ اب ایک لائن پکڑیں۔ ایک ہی وقت میں دو مختلف پٹریوں پر چل رہے ہیں
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 10:47 AM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,382
شکریہ: 52,449
11,147 مراسلہ میں 35,182 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

منور حسن بھی ڈھیلا بندہ نکلا ہے۔ پھر سے فضل الرحمان کی گود میں بیٹھنے جا رہا ہے۔ شکر کرے کہ میں جماعت کا رکن نہیں ہوں ورنہ اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کر دینی تھی۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 11:09 AM   #5
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,850
کمائي: 277,992
شکریہ: 1,151
6,263 مراسلہ میں 14,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

ایک تلخ حقیقت کو بیان کیا ہے یہاں اور یہ سچ ہی تو ہے کہ پہلے ہم خود اِنکوسروں پر مسلط کرتے ہیں اورجب ہماری توقعات پر پورا نہیں اُٹرتے توہم انکے مخالف ہو جاتے ہیں۔ احتجاج کرنے کیلئے قوم ایک ہو جاتی ہے لیکن فیصلہ کن بات کرنی ہوتو کونوں کھدروں میں جا بیٹھتی ہے۔

یہ بات سچ ہے کہ سچی بات کرنا اورحق کی دعوت کبھی آسان نہیں رہا۔ لیکن جو انسان حق پر ڈٹ جائے تو تمام مشکلات خود بخود ہٹتی چلی جاتی ہیں لیکن حق پر ڈٹے رہنے والا ہوتو کوئی۔
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
abrarhussain_73 (26-04-11), JISOUTH (26-04-11), حیدر (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 12:38 PM   #6
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,065
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فاروق سرور خان صاحب
حیدر بھائی والا سوال میرا بھی ہے
اگر یہ واقعی امریکہ کی جانشین ہے اور امریکہ کے بعد جماعت اس کے کام کو بخوبی آگے بڑھا سکتی ہے اور آپ بھی امریکہ کو ایک مثالی معاشرہ مانتے ہیں اور اس کو پوری دنیا پر رائج کرنے کے خواہاں ہیں تو یہاں جماعت پر آپ کا چیں بجبیں ہونا سمجھ نہیں آیا۔
کچھ روشنی ڈالیں گے؟؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (12-04-11), حیدر (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 01:53 PM   #7
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پورے مراسلے میں صرف اس سے اختلاف ہے ۔ وطن عزیز میں پارٹیاں ووٹوں سے نہیں بلکہ ایجنسیوں کی بندر بانٹ سے اقتدار میں آتی ہیں ۔ یعنی جب آپ ووٹ ڈالنے کے لیئے پہنچتے ہیں تو آپ کا ووٹ پہلے ہی ڈالا جا چکا ہوتا ہے ۔ اب صرف یہ احتیاط ہونے لگی ہے کہ ووٹروں سے زیادہ ووٹ نہ ڈال دیئے جائیں ۔
اقتباس:
منور حسن یہ یہ وہی قوم ہے جو کچھ سہتی ہے لیکن جب فیصلہ کن موڑ آتا ہے تو اچھے لوگوں سے ایسے منہ موڑ لیتی ہے جیسے ان کو جانتی ہی نہ ہو۔۔ یہ قوم ووٹ دیتے ہوئے بالکل نہیں سوچتی کہ میرا ووٹ ملک کی قسمت میں کتنا فائدہ مند یا نقصان دہ ثابت ہوگا ، ۔۔۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (13-04-11), نورالدین (14-04-11), حیدر (12-04-11), راجہ اکرام (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 02:16 PM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,065
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لیکن پاکستانی سیاست میں ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ وڈیرہ شاہی اور بڑی گدیوں کا کردار بھی بہت ہی اہم ہے۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
abrarhussain_73 (26-04-11), فاروق سرورخان (13-04-11), مرزا عامر (28-04-11), حیدر (12-04-11), رضی (29-04-11)
پرانا 12-04-11, 04:52 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,382
شکریہ: 52,449
11,147 مراسلہ میں 35,182 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ووٹ ڈالنے جاتے ہیں لوگ اور سوری۔۔۔لوگوں کو لے جایا جاتا ہے یار اور ٹرالیاں بھر بھر کر ۔
اگر کبھی آپ نے پنجاب یا سندھ کے علاقوں سے بڑی عید کے لیے جانور جاتے دیکھے ہوں تو آپکو اندازہ ہو جاتا کہ کیسے جاتے ہیں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (13-04-11), منتظمین (13-04-11), مرزا عامر (28-04-11), رضی (29-04-11), عبداللہ آدم (13-04-11)
پرانا 13-04-11, 04:37 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,597
کمائي: 31,031
شکریہ: 7,100
2,933 مراسلہ میں 8,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرا تعلق کسی جماعت سے نہیں لیکن جماعت کے بارے میں‌صرف اتنا کہوں‌گا کہ یہ ایک دوغلی اور شرمناک جماعت ہے۔ اس کی ہر حرکت پاکستان کے خلاف ہوتی ہے۔

چاہے وہ بھٹو کے خلاف تحریک ہو۔
چاہے مشرقی پاکستان کا پراپیگنڈہ ہو
چاہے طالبان کی تشکیل ہو
چاہے طالبان کو پاکستان پر مسلط کرنا ہو
چاہے پر تشدد ، قتل و غارت گری کی سیاست ہو
چاہے مذہب کے نام پر سیاسی بازیگری ہو
چاہے کہتے کچھ اور کرتے کچھ ہوں۔
چاہے اقلیتوں‌کے خلاف تحریک ہو۔

جماعت کا سیاسی کردار ہمیشہ شرمناک رہا ہے۔ پھر یہ اس کو مذہب کے پردے میں‌ چھپاتے ہیں۔

جماعت اور امریکہ کا تعلق تھوڑا سا پیچیدہ ہے۔ میں‌اتنا ضرور کہہ سکتا ہوں‌کہ امریکہ پاکستان کو مستحکم دیکھنا چاہتا ہے ، لہذا جمہوریت کے نام لیواؤں‌ پر اعتبار کیا۔ یہ اور بات ہے کہ جماعت نے ہر بار دھوکہ دیا۔۔۔۔۔ سچ بات یہ ہے کہ اگر امریکہ نے پاکستان میں‌ کسی کو چھوڑا ہے تو ---- عرب بادشاہتوں‌کی کٹھ پتلی جماعت ۔۔۔۔۔ کو چھوڑا ہے۔

لیکن آج بھی جماعت ، امریکہ کو یقین دلانے سے باز نہیں آتی کہ --- جماعت قابل اعتبار ہے اور پاکستان کی وفا دار ہے ۔۔۔۔

جماعت پاکستان کی وفا دار نہیں۔۔۔۔ پاکستان توڑنے میں‌اس کا کردار نمایا ں‌ہے اور آج بھی جماعت مصروف ہے کہ کس طرح‌ پاکستان کو ایک "ملاء‌اسٹیٹ"‌ میں‌ بدل دیا جائے۔

لوگ جماعت کے ساتھ ، ان کے اسلامی درس ، اور اسلام کی محبت کی وجہ سے آتے ہیں ۔ لیکن وہ یہ نہیں‌جانتے کہ جماعت کا سیاسی کردار کتنا داغدار اور بھیانک ہے۔

میں‌جماعت پر بالکل اعتماد نہیں‌کرتا ۔ اور اس کو ایک پاکستان دشمن جماعت سمجھتا ہوں۔ اس لئے کے جماعت کی سیاست ایک بھیانک سیاست ہے۔ جماعت ، لوگوں‌کو اسلام کے نام پر درس کی مدد سے کھنچتی ہے ۔ اپنے ساتھ منسلک کرتی ہے اور پھر اپنے بھیانک سیاسی عزائم پورے کرنے میں‌مدد لیتی ہے۔

جو لوگ جماعت کے ساتھ ہیں ۔ ان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ جماعت کی سیاست کو دیکھیں اور اس کو چھوڑدیں اور اپنے مذہب کی محبت ایک سیاہ کام میں‌نا لگائیں۔

Last edited by فاروق سرورخان; 13-04-11 at 04:40 PM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (13-04-11)
پرانا 13-04-11, 04:41 PM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,065
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ اس سوال کا جواب نہیں فاروق صاحب
آپ کی رائے نہیں پوچھی تھی جماعت کے متعلق ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سوال یہ ہے کہ
کیا امریکہ کا جانشین جماعت اسلامی ہے؟ کیا جماعت اسلامی امریکہ کی پالیسی کے ساتھ متفق ہے؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
abrarhussain_73 (26-04-11), حیدر (13-04-11), عبداللہ آدم (13-04-11)
پرانا 13-04-11, 05:27 PM   #12
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے خیال میں معاملات کچھ گڑ بڑ سے ہیں۔۔ غیر واضح‌ اور مبہم، لیکن طریقہ کار بالکل واضح‌ہے۔

امریکہ اور جماعت کبھی بھی ایک دوسرے پر اعتبار نہیں‌ کرتے اور نہ ہی ان کی آئیڈیالوجی ان کو ایسا کرنے دیتی ہے۔ لیکن غیرواضح اور مبہم طور پر یہ دونوں فریق ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے چلے آئے ہیں‌۔ میرے خیال میں، یہ تعاون براہ راست امریکی طلب پر نہیں‌ کیا جاتا ہے بلکہ یہ ، امریکی تعاون کی گزرگاہ، پاکستانی افواج کے درخواست پر کیا جاتا ہے۔ کیونکہ اسلامی جماعت نظریاتی طور پر افواج کے زیادہ قریب تر ہے اور عوامی حمائت کی عدم موجودگی کی بناء‌ پر فوج کو چور دروازے سے اقتدار کے حصول کا ذریعہ سمجھتی ہے اور فوج کو بھی اپنے مقاصد پورے کرنے کے لیے، عام طور پر حکمران جماعتوں، کو کنٹرول میں‌ رکھنے کے لیے جماعت اسلامی کے دھرنوں کی اشد ضرورت رہتی ہے۔ پاکستان میں‌ جمہوریت کو ناکام کرنے میں‌ جتنا ہاتھ فوج کا ہے اسقدر دخل جماعت کا بھی ہے۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (13-04-11), حیدر (13-04-11)
پرانا 13-04-11, 10:25 PM   #13
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,065
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
لیکن غیرواضح اور مبہم طور پر یہ دونوں فریق ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرتے چلے آئے ہیں‌۔ میرے خیال میں، یہ تعاون براہ راست امریکی طلب پر نہیں‌ کیا جاتا ہے بلکہ یہ ، امریکی تعاون کی گزرگاہ، پاکستانی افواج کے درخواست پر کیا جاتا ہے۔
کیا تعاون دانستہ بھی ہوتا ہے یا غیر ارادی طور پر ہو جاتا ہے؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-04-11, 09:00 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,597
کمائي: 31,031
شکریہ: 7,100
2,933 مراسلہ میں 8,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپ مانئے یا نا مانئے، جماعت صرف اور صرف ایک عارضی استعمال کی شے ہے۔

جب بھی "بھٹو" بھگا نا ہو ، جراثیم کش دواؤں‌کی طرح‌ چھڑکا اور بعد میں‌دھو دیا۔۔۔۔۔

جب "روس "‌ بھگانا ہوا ، دستانے کی طرح‌پہنا اور پھر اتار پھینکا۔۔۔

یہی وجہ ہے کہ "جماعت" روز روتی رہتی ہے کہ "پیا"‌ بے وفا نکل گیا۔۔۔۔ جب تک جماعت "اسلامی "‌ نہیں‌ہوتی۔ خلوص‌سے قرآن حکیم سے مستعار شدہ " اسلامی جمہوریت"‌ اس کے منشور کا حصہ نہیں‌ بنتی۔ اس کی حیثیت ایک "دستانے یا موزے " جیسی ہی رہے گی۔ معاملہ رفع دفع کرنے کے کام آئے گی۔ یہ میں‌نے کسی ایک بندے کے لئے نہیں‌لکھا۔ یہ جماعت کا مجموعی کردار ہے۔ کبھی تو یہ اپنی حقیقت دیکھیں‌ گے اور شرمسار ہوں گے ؟
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (14-04-11), مرزا عامر (28-04-11), حیدر (14-04-11)
پرانا 14-04-11, 09:36 AM   #15
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
کیا تعاون دانستہ بھی ہوتا ہے یا غیر ارادی طور پر ہو جاتا ہے؟
میرے نزدیک یہ تعاون دانستہ طور پر ہوتا ہے کیونکہ ایک اچھے سیاستدان کو اپنے ہر قول و فعل کے نتائج کا بخوبی علم ہوتا ہے۔ اگر غیر دانستہ ہو تو پھر ان کو سیاست چھوڑ دینی چاہیے۔

کوئی بھی سیاسی جماعت عام آدمی کی طرح‌نہیں ہوتی ہے۔ بلکہ ان جماعتوں کے ہمدرد عام طور پر زندگی کے ہر شعبے میں‌ پائے جاتے بشمول عسکری اور تجزیاتی اداروں کے۔ جیسے ہی ہوا کا رخ‌ تبدیل ہونے لگتا ہے اس سے بہت پہلے یہ ہمدرد اپنی جماعتوں کو سگنلز دینا شروع کر دیتے ہیں۔ اور آنے والے موسموں کی سختی و گرمی کا پتہ بھی بتا دیتے ہیں۔ عام طور پر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو انے والے وقت کا ادراک ہو جاتا ہے پھر ان کی ذاتی لالچ، سیاسی مفادات اور "حب علی سے زیادہ بعض معاویہ"‌ ان سے غلط فیصلے یا پھر حالات سے پہلوتہی کروا جاتے ہیں۔

والسلام
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (14-04-11)
جواب

Tags
فرض, کس, گھر, پولیس, پاکستان, لوگ, نواز شریف, موجودہ, محبت, انقلاب ۔صبح, اسلامی, بھائی, بچوں, حال, حسن, خان, زندگی, زرداری, سال, عوام, عدالتوں, عزیز, غیرت, غازی, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
شادی کس کی مرضی سے ہو؟ خرم شہزاد خرم گپ شپ 73 02-02-11 06:16 PM
سال کا آخری دن: ہمارا طرز عمل کیا ہو؟ راجہ اکرام اپکے کالم 3 31-12-09 03:08 PM
زندگی سے ڈرتے ہو؟ چیتا چالباز شاعروں کی بیٹھک 4 29-12-08 12:25 AM
کیا ہوا سب کو؟ حسن مغل گپ شپ 33 11-12-08 04:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:09 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger