واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


موبائل فون کا عذاب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-05-09, 09:35 PM   #1
موبائل فون کا عذاب
ایس اے نقوی ایس اے نقوی آف لائن ہے 27-05-09, 09:35 PM

موبائل فون نے دنیا کو گلوبل ولیج میں تبدیل کر دیا ہے زمانے کی تیز رفتار ترقی اور دوڑ نے فاصلے کم اور دوریاں ختم کر دی ہیں کمپیوٹر اور موبائل فون نے جہاں فاصلے سمیٹ دیئے ہیں وہیں تفریح ،دلچسپی،آگہی اور خوب سے خوب تر کی جسجتو نے زندگی کو اس حد تک مشینی بنا دیا ہے کہ اب ہر چیز قابل رسائی ہے جسید ٹیکنالوجی نے جہاں حضرت انسان کو ترقی کی بلندی پر پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے وہیں معاشرے میں موجود جرائم پیشہ عناصر نے اس ٹیکنالوجی کو اپنے مذموم مقاصد کےلئے استعمال کر کے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی سخت مشکلات میں ڈال دیا ہے سائنسی ایجادات میں سے کمپیوٹر انٹرینٹ اور موبائل فون بہترین ایجادات کے طور پر شمار کےئجاتے ہیں 21 ویں سدی کے اس دور میں دیگر سائنسی ایجادات کی طرح موبائل بھی زندگی کا لازمی جزو بن کہ رہ چکا ہے یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ جہاں ان ایجادات کو مغربی اقوام نے اپنی ترقی کا زینہ بنا کر کامیابیاں حاصل کیں وہیں ہماری قوم نے اسے غلط استعمال کر کے معاشرتی بگاڑ کا ایک اور باب رقم کر دیا
موبائل فون کے جہاں بے شمار مثبت پہلو ہیں اسکے منفی پہلوئوں سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتاکیونکہ فون کے ناجائز استعمال سے حد درجہ اور گھمبیر قسم کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے
موبائل فون کا بنیادی استعمال یہ ہے کہ کم وقت مین رابطہ اور بات کرنے کی سہولت یا کسی پریشانی مین اپنے گھر والوں کو آگاہ کرنا ،اپنے بزنس کے بارے میں معلومات حاصل کرنا یا اپنے عزیز و اقارب کی‌کیریت دریافت کرنا ،
موبائل فون کی بدولت آدمی ہر وقت رابطے میں رہتا ہے اور اپنے مطلوبہ شخص سے ہزاروں مل دور ہونے کے باوجود لمحوں میں بات کر لیتا ہے
حتی کہ ملک سے باہر کبھی اپنے پیاروں کی خیریت دریافت کر لیتا ہے ،آج کل موبائل فون کے ناجائز استعمال کا رجحان بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے چو ر ڈکیت ،دہشت گرد،منشیات فروش ،سٹے باز،جرائم پیشہ عناصر اپنے مکروہ عزائم کی تکمیل کےلئے موبائل فون ہی کا استعمال کرتے ہیں جرائم پیشہ افراد کے پاس مختلف موبائل کنکشن ہوتے ہیں کیونکہ مختلف کمپنیوں کی دو نمبر کنکشن بازاروں میں ہی ٹھیلوں پر دستیاب ہیں تو انکے رجسٹرڈ کرانے کا سوال ہی پیدا نہین ہوتا صرف پیسے دے کر خریدے گئے کنکشن کا مالک خود کو محفوظ سمجھتا ہے ،مختلف موبائل کمپنیوں نے بھی کئی بار اشتہارات دیئے ہیں کہ اپنے موبائل کنکشن کو اپنے نام رجسٹر کرا لیں اور اب تو نادرا کے تحت(جہاں شناختی کارڈ بنتے ہیں ) موبائل کنکشن کو رجسٹرڈ‌کیا جاتا ہے ضروری معلومات کے بعد ہی موبائل کنکشن کو ایکٹیویٹ کیا جاتا ہے
قانون قدرت دیکھیں کہ ایک فور کا نشان انگوٹھا دنیا میں کسی سے نہین ملےا ہر ایک کا اپنا نشان ہوتا ہے شناختی کارڈ تو بدلے جا سکتے ہیں لیکن فنگر پرنٹ نہیں ابھی اس بات پر عمل ہو رہا ہے کہ جب بھی کوئی نیا کنکشن خریدا کاتا ہے تو شناختی کارڈ کی کاپی کے علاوہ نشان انگوٹھا بھی لیا جا رہا ہے یہ ایک مثبت قدم ہے جس سے کچھ بہتری آنے کی توقع ہے اس طرھ ملک میں کام کرنے والی تقریبا سبھی کمپنیوں کا پابند کیا گیا ہے کہ وہ نئے طریقے پر عمل کریں امن و امان کی‌کراب صورتحال میں تعاون کریں
نئے طریقے کے مطابق موبائل کنکشن کو ایکٹیویت کرنے سے پہلے نادرا کسٹمر کا نام ،ولدیت مپتہ اور جائے پیدائش کے بارے میں معلومات کی تصدیق کرنے کے بعد ہی کنکشن جاری کرے گی اور امن و امان کے حوالے سے قانون نافذ والے اداروں کے ہاتھ مضبوط کئے جائیں اور فون کے غلط استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے
ایک اندازے کے مطابق تقریبا 50لاکھ 60 ہزار سے زائد غیر قانونی سموں کو بلاک کیا جا چکا ہے جن میں مختف کمپنیوں کی سمیں شامل ہیں
ماہرین کے مطابق اب جرائم پیشہ افراد اپنے بچائو کی تدبیر پہلے کرتے ہیں اور واردات بعد میں کرتے ہیں اسکی مثال یوں لی جا سکتی ہے کہ اب بینکوں اور مالیاتی اداروں اور دیگر بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں میں کمیرے نصب ہیں تا کہ واردات یا ایمر جنسی کے وقت جو مناظر شوٹ ہوں یا تصاویر ہوں انکی مدد سے مجرموں تک پہنچا جا سکے اب صورتحال کچھ یوں ہے کہ مجرم واردات کےلئے آتے ہیں تو پہلے وہ نصب کمیروں کو اپنے قبضے میں لے لیتے ہیں بعد میں واردات کرتے ہیں اس طرح پولیس اور قانون نافذ‌کرنے والے اداروں کو تفتیش کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور مجرموں کی شناخت بھی نہین ہوتی اور پھر وہ کسی نئے روپ میں نئی جگہ واردات کےلئے تیار ہوتے ہیں دلپچس بات یہ ہے کہ چور ڈکیت اور جرائم پیشہ لوگوں نے بھی اپنے بچائو کےلئے نئے سوفٹ وئیر تیار کر لئے ہیں تو کہ وہ واردات میں ملوث ہونے کے باوجود پکڑے نہ جا سکین جرائم پیشہ گورہ دو قدم آگے ہی چل رہے ہیں جیسے ہی ان کےلئے کوئی قانون یا قدم اٹھایا جاتا ہے وہ پہلے ہی بچائو کے طریقے ایجاد کر لیتے ہیں
موبائل فون آج کل کی نسل کو لگنے والا وائرس کہا جائے تو غلط نہ ہو گا کیونکہ موبائل فون ہی تعلقات کو مضبوط رکھنے کےلئے ایک آلہ کار ہے یہ آپشن نہیا نہین تو آسان ترین ضرور ہے کسی حل تک قصوروار موبائل استعمال کرنے والے ہو سکتے ہیں کہ وہ چاہیں تو جانئز مقاصد کےلئے استعمال کریں یا تو غلط طور پر استعمال کریں آج کل اسکول ،کالج ،یونیورسٹیوں میں ہر طالب علم کے پاس کئی کئی موبائل کنکشن ہوتے ہیں اس سے ان کی پڑھائی متاثر ہوتی ہے ساتھ ہی دوسرے پیکجز کی وجہ سے نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہیں جس سے ہماری قوم کا ذہنی معیار گرتا جا رہا ہے اور پان قیمتی وقت مخص تفریح کی گرض سے‌ضائع کر رہے ہیں اکثر طلبہ رات بھر لمبی بات کرتے ہیں اسکی وجہ سستے پیکجز ہیں جو وہ پاکٹ منی سے بھی افورڈ کر سکتے ہیں جو رات کا وقت پڑھائی کےلئے ہوتا ہے وہ موبائل فرینڈ شپ کی نذر ہوجاتا ہے کیونکہ ہماری نسل تو اپنی پڑھائی کو چھوڑ کر دیگر کاموں میں مصروف ہو گئی ہیں
ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے بچوں پر نظر رکھیں کہ وہ کن سرگرمیوں میں ملوث ہیں اور کیا وہ درست سمت چل رہے ہیں یا گمراہی کی طرف جا رہے ہیں اگر ہم اپنے بچوں پر نظر نہیں رکھیں گے تو کل کو ہم اپنی مشکلات میں خود ہی اضافہ کریں گے
اللہ ہم کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائیں آمین ثم آمین

Last edited by ایس اے نقوی; 28-05-09 at 12:58 PM..

 
ایس اے نقوی's Avatar
ایس اے نقوی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 596
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (28-05-09), یاسر عمران مرزا (10-10-09), محمدخلیل (10-10-09), yashaka (27-05-09), حیدر (10-10-09), رضی (28-05-09), سحر (28-05-09)
پرانا 28-05-09, 12:59 PM   #2
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تمام احباب کا شکریہ جنہوں نے خاکسار کی درخواست پر کسی نوعیت کا تبصرہ نہیں کیا
تحریر میں چند ایک مقامات پر غلطیاں ہوئی ہیں جن کو درست کیا جا رہا ہے
اصل میں بجلی کا بڑی خدشہ رہتا ہے کہ کب دھوکا دے جائے اس لئے جلدی جلدی میں لکھتا گیا
آپ سب کا بہت شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
حیدر (10-10-09), رضی (28-05-09)
پرانا 28-05-09, 02:15 PM   #3
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,536
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت جامع مضمون لکھا شاہ جی آپ نے ۔ میں حکومتی پالیسیوں کے متعلق صرف اتنا کہوں گا جب پانی سر سے گزر جاتا ہے انہیں تب خیال آتا ہے جعلی سمیں حکومتی پالیسی کے باوجود بھی بک رہی ہیں۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 28-05-09, 02:51 PM   #4
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

درست کہا ہے رازی آپ نے
میں نے ایک تھریڈ میں لکھا تھا کہ
پاکستان میں جب کوئی جرم ہوتا ہے تب قانون بنتا ہے
شکریہ آپ کا
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (28-05-09)
پرانا 28-05-09, 03:02 PM   #5
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,536
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
پاکستان میں جب کوئی جرم ہوتا ہے تب قانون بنتا ہے
اور اگلے ہی دن توڑ بھی دیا جاتا ہے ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 28-05-09, 06:03 PM   #6
محسن
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مراسلات: 832
کمائي: 8,532
شکریہ: 409
260 مراسلہ میں 393 بارشکریہ ادا کیا گیا
yashaka کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں yashaka کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ پاکستان ہمارا ہے ۔ ۔
yashaka آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے yashaka کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (29-05-09), رضی (29-05-09)
پرانا 29-05-09, 11:18 AM   #7
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,981
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اللہ ہم سب کو موبائل فتنہ سے محفوظ رکھے
آمین
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
sahj کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 29-05-09, 11:38 AM   #8
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق پر پیش کریں‌ ۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (29-05-09), رضی (29-05-09)
پرانا 10-10-09, 10:50 PM   #9
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,339
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,044 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوبصورت مضمون ہے، موبائل فون کے دیگر نقصانات جیسے
کسی کی بہن بیٹی کو موبائل پر تنگ کرنا،
اور موبائل کا بہت بڑا نقصان
اگر غلطی سے آپ نے کوئی ذاتی تصاویر، فیملی کی بنا رکھی ہیں، اور وہ موبائل گم ہو جاتا ہے، چھین لیا جاتا ہے، میموری کارڈ کہیں گم ہو جاتا ہے، یہ موبائل خراب ہونے پر آپ بے دھیانی میں اسے مکینک کے پاس بھیج دیتے ہیں، تو موبائل شاپس والے آپ کی پرسنل تصاویر کا غلط استعمال کر سکتے ہیں، جیسے انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دینا، دوسرے گاہکوں یا اپنے دوستوں کے موبائل میں کاپی کر دینا وغیرہ شامل ہیں۔
موبائل پر ایسا مواد تو بہت پسند کیا جاتا ہے، بلیو ٹوتھ کی مدد سے چند سیکنڈوں میں دوسرے کے موبائل پر منتقل اور دوسرے سے تیسرے ، چوتھے اور ۔۔۔لا متناہی افراد تک
ہمارے ایک عزیز کی شادی پر ان کی چند تصاویر ان کے کزنز اور دلھن کی چند سہیلوں نے بنائی، اس وقت منع تو کر نہیں سکتے کسی کو، کچھ عرصہ بعد وہی تصاویر میں نے اپنے ایک کلاس فیلو کے موبائل میں دیکھیں، جس کا ہمارے ان عزیز سے دور دور کا واسطہ نہ تھا، میں نے اس سے پوچھا کہ تم نے یہ تصاویر کہاں سے لیں تو اس نے کہا ہمارے محلے کی ایک لڑکی میری گرل فرینڈ ہے، اسی سے لیں۔

اسی طرح کچھ لوگ چوری چھپے بھی پبلک مقامات پر آئی ہوئی فیملیز کی اورطالبعلم کالج کی طالبات وغیرہ کی تصاویر بنا لیتے ہیں جو کہ انتہائی گھٹیا حرکت ہے۔

میری رائے کے مطابق بہتر یہی ہے کہ کوئی بھی ذاتی تصویر، ویڈیو، میسج یا ریکارڈ شدہ کال موبائل فون میں نہ رکھیں، بلکہ فورا ڈیلیٹ کر دیں۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com

Last edited by یاسر عمران مرزا; 10-10-09 at 10:53 PM.
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (11-10-09), حیدر (10-10-09)
پرانا 10-10-09, 11:17 PM   #10
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,850
شکریہ: 7,286
5,956 مراسلہ میں 15,117 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہیلو ہیلو آواز نہیں آ رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یار اٹھانا نہیں مس کال ہے۔۔۔
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 10-10-09, 11:21 PM   #11
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,382
شکریہ: 52,449
11,147 مراسلہ میں 35,182 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

۔
انجم بھائی موبائل آجکا وائرس نہیں بلکہ انتہائی تباہ کن وائرس ہے۔ یہ ایک چھپا دشمن ہے، خآموش قاتل ہے، اسکی تباہ کاریوں کا اندازہ ہم کو چند سال بعد ہو گا۔ ابھی تو صرف اشاریے مل رہے ہیں۔ بلیک واٹر سے زیادہ نقصان دی

رہی بات قانون کی ۔ ۔ ۔ ۔تو جناب اب بھی کوئی خاص کام نہیں ہو رہا۔ اب مثال دیتا ہوں کہ پچھلے سال ۔ ۔ ۔ مجھے اپنا پرانا نمبر تبدیل کرنا پڑا ۔ ۔ ۔تو نئی سم لینے چلا گیا۔ قرعہ فال موبی لنک کے نام نکلا۔ 600 کی سم لے کر گھر آیا اور ایکٹیویٹ کروانے کے لیے مجوزہ نمبر (میرا خیال ہے 789( ڈائل کیا۔ تو آگر آپریٹر نے بتایا کہ یہ سم پہلے سے ہی ایکٹیویٹ ہے اور کسی کے نام رجسٹرڈ ہے۔ کر لو گل۔ میں نے تو بالکل نیو ڈبہ پیک لی تھی۔ مجھے بلاوجہ دوسرا چکر لگانا پڑ گیا دفتر کا۔
تو یہ تو حآل ہے کمپنیوں کا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-10-09, 12:22 AM   #12
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,307
شکریہ: 1,693
1,085 مراسلہ میں 2,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جی یہ تو دوہرا عذاب ہے
مسافر آف لائن ہے   Reply With Quote
مسافر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 11-10-09, 01:34 AM   #13
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,329
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جہاں اس کے نقصانات ہیں وہاں اس کے بہت سے فائدے بھی ہیں اور نیٹ کی طرح اس کا بھی استعمال، استعمال کرنے والے پرہی ہے کہ وہ کسیے استعمال کرتا ہے
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 11-10-09, 01:35 AM   #14
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,329
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
ہیلو ہیلو آواز نہیں آ رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

یار اٹھانا نہیں مس کال ہے۔۔۔

اچھا اچھا مس کال ہے چلو میں بند کر دیتا ہوں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
کمپیوٹر, کارڈ, پیاروں, پولیس, پاکستان, وائرس, قدم, لمحوں, چور, نظر, موبائل, مجرموں, مسائل, آدمی, انسان, بہترین, بچوں, تصاویر, حل, دریافت, رفتار, زندگی, شخص, عزیز, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:13 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger