واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


میرے بچپن کے دن ازنوخیزاختر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-01-12, 06:50 PM   #1
میرے بچپن کے دن ازنوخیزاختر
زارا زارا آف لائن ہے 23-01-12, 06:50 PM

بچپن کی باتیں سب بیان کرتے ہیں اور فخر کرتے ہیں لیکن یقین کریں کہ مجھے اپنا بچپن بہت بکواس لگتا ہے۔ بچپن کی اس سے زیادہ خرابی اور کیا ہو سکتی ہے کہ جس لڑکی کو آپ پسند کرتے ہوں وہ آپ کو گود میں اٹھا کر پوچھے”منے تمہارے بڑے بھائی گھر کب آتے ہیں؟"میرا بچپن مجھے اس لیے بھی اچھا نہیں لگتا کہ ان دنوں ہر دومنٹ بعد مجھے کپڑے بدلناپڑتے تھے۔ عید پر جو کپڑا بچ جاتا، اس سے میرا سوٹ سل جاتا۔ بچپن کا یہ نقصان کیا کم ہے کہ آپ اپنی مرضی سے نہا بھی نہیں سکتے۔ میرا بچپن مجھے بالکل بالکل بھی اچھا نہیں لگتا۔ مجھے یاد ہے بچپن میں جب میں نکڑ والی مسجد کے مولوی صاحب سے سیپارہ پڑھنے جاتا تھا تو ایک آٹھ سال کی ”جوان“ لڑکی مجھے روزانہ کھڑکی میں سے دیکھ کر ہنسا کرتی تھی۔ مجھے اس کا ہنسنا بہت اچھا لگتا تھا، لہذا میں بہت کم چھٹی کرتا۔ اگرچہ میں اس کے قریب سے گزرتے ہوئے لاپرواہی اختیار کرلیتا تھا لیکن کن اکھیوں سے اسی کی طرف دیکھ رہا ہوتا تھا .... وہ برابر مسکرائے جاتی.... ایک روز میری حیرت کی انتہا نہ رہی جب میں نے اس کے ساتھ ایک اور ”جوان“ لڑکی دیکھی۔ وہ بھی میری طرف دیکھ کر مسکرا رہی تھی۔ چھ سات دنوں میں لڑکیوں کی تعداد 12ہوگئی۔ مت پوچھئے کہ یہ ”ایک درجن “ مسکراہٹیں میرے لیے کیا حیثیت اختیار کرگئیں۔ مجھے یقین ہوگیا کہ میں ”بڑا“ ہوگیا ہوں اور جب میں نے ایک روز ان ایک درجن دوشیزاؤں کے جھرمٹ میں چند ”باقاعدہ“ لڑکوں کو بھی مسکراتے دیکھا.... اس روز مجھ پر کھلا کہ بڑے بھائی کی جو پینٹ مجھے مناسب قطع و برید کے بعد عرصہ دو ماہ سے پہنائی جا رہی ہے....اس کی زپ محترمہ اب ”پابند سلاسل“ نہیں رہی۔
٭٭٭
بچپن کی صرف ایک بات مجھے اچھی لگتی ہے کہ اس وقت کبھی مجھے بازو پر انجکشن نہیں لگتا تھا.... لوگ کہتے ہیں کہ بچپن کبھی واپس نہیں آتا.... غلط کہتے ہیں....آتا ہے.... لیکن پچپن(55)کے روپ میں۔
بچپن میں سکول کی مار کا سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ بچہ سکول جانے لگتا ہے.... جب میں سکول میں پڑھتاتھا تو اتنا نکما ہوتا تھا کہ اگر کبھی غلطی سے ہوم ورک مکمل بھی کرکے چلا جاتا تو ماسٹر جی عادتاً چھ سات ڈنڈے لگادیا کرتے تھے۔ تختی لکھنے کا بہت شوق تھا۔ تختی پر ”گاچی“ لگا کر سارے بچے دھوپ میں کھڑے ہو کر کورس کی شکل میں تختیاں لہرا لہرا کر گاتے تھے....
”گاچی نی گاچی میری تختی سکھا دے“
”گاچی “ سوکھ جاتی تو ماسٹر صاحب قلم دوات پکڑنے کا حکم دیتے اور پہلا آرڈر یہی ہوتا ”بسمہ اللہ لکھو!“.... ماسٹر صاحب خوشخطی کے بہت مداح تھے لہذا اگر کسی کی ”بسم اللہ“ خوشخط نہ ہوتی تو ”بسم اللہ“ کہتے ہوئے اسے میز پر”جہاز“ بنا لیتے“۔
قارئین سائیں! بچپن اتنا بھی اچھا نہیں ہوتا جتنا لوگوں نے مشہور کر رکھا ہے۔ میں چونکہ گھر میں سب سے چھوٹا تھا اس لیے بڑے بھائیوں کی تنقیدی نشست مجھ ہی سے شروع ہوتی ۔ بڑے بھائیوں کا رویہ تو ایسا ہوتا کہ بعض اوقات مجھے لگتا کہ وہ میرے سگے بھائی نہیں بلکہ میں ”سگ بھائی “ ہوں۔ ابا جی کی مار کا تو جواب نہیں.... طبیعت کی پاکیزگی کا اندازہ لگائیے کہ ہمیشہ باوضو ہو کر میری ٹھکائی کیا کرتے تھے.... حالانکہ انہیں بعد میں وضو کرنا چاہیے تھا۔
اب بتائیے....بچپن کیسے اچھا ہوگیا.... میں تو کہتا ہوں کہ نہ بچپن اچھا .نہ جوانی. اگر اچھا ہے تو صرف بڑھاپا....جب آپ ضد بھی کریں تو کوئی آپ پر ہاتھ اٹھانے کی جرات نہیں کرتا.... آپ لاکھ گلاس توڑیں، گند پھیلائیں.... زیادہ سے زیادہ کوئی طعنہ ہی مار دے گا ناں. ا سکی خیر ہے....بندہ ڈھیٹ ہونا چاہیے۔۔۔

نوخیزاختر
__________________

Last edited by زارا; 24-01-12 at 12:45 PM..

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,850
شکریہ: 1,151
6,263 مراسلہ میں 14,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 135
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
compaq (23-01-12), iqbal jehangir (25-01-12), mama_shalla (23-01-12), Miss Khan (23-01-12), shafresha (23-01-12), یاسر عمران مرزا (24-01-12), نبیل خان (23-01-12), بنت حوا (24-01-12), تبتیلا انجم (24-01-12), حیدر Rehan (24-01-12), حسنین ایوب (24-01-12)
پرانا 23-01-12, 08:03 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,466
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ ۔ بہت خوب ۔ جب بندہ ڈھیٹ ھو گا تو کیا ہوگا زیادہ سے زیادہ یہی ہو گا کہ لوگ کہیں گے کہ ۔۔ ۔ بڑا ڈھیٹ اے
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
بنت حوا (24-01-12), حیدر Rehan (24-01-12), حسنین ایوب (24-01-12)
پرانا 24-01-12, 12:02 AM   #3
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب زبر دست ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (25-01-12), بنت حوا (24-01-12), زارا (24-01-12)
پرانا 24-01-12, 07:49 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2011
مراسلات: 1,133
کمائي: 12,504
شکریہ: 3,416
697 مراسلہ میں 1,606 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ ۔ بہت خوب
بنت حوا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے بنت حوا کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (25-01-12), زارا (24-01-12)
پرانا 24-01-12, 10:19 AM   #5
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
کمائي: 51,156
شکریہ: 7,909
2,137 مراسلہ میں 4,906 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

زارا
کالم نگار ’’نوخیز اختر‘‘ کا نام کالم شروع ہونے سے پہلے لکھو یعنی ٹائٹل کے بعد اس کا تعلق فورا تحریر نگار سے بننا چاہیے نہ کہ تم سے۔


اوریہ ضروری ہے۔۔۔۔

Last edited by حیدر Rehan; 24-01-12 at 11:36 AM.
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (25-01-12), زارا (24-01-12)
پرانا 24-01-12, 12:49 PM   #6
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,850
کمائي: 277,992
شکریہ: 1,151
6,263 مراسلہ میں 14,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ٹائٹل ایڈیٹ کر دیا ہے ریحان بھائی۔ جزاک اللہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
نبیل خان (25-01-12), حیدر Rehan (24-01-12)
پرانا 24-01-12, 12:59 PM   #7
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
کمائي: 51,156
شکریہ: 7,909
2,137 مراسلہ میں 4,906 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی شئرنگ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
iqbal jehangir (25-01-12), نبیل خان (25-01-12), شھزادباجوہ (24-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger