واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


میرے دوستو! نگہت یا سمین

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-05-11, 12:55 PM   #1
میرے دوستو! نگہت یا سمین
JISOUTH JISOUTH آف لائن ہے 02-05-11, 12:55 PM

میرے دوستو!
میرے واسطے پھول لاتے رہو گیت گاتے رہو
میں پھول چنتا رہوں، گیت سنتا رہو ں
......................................
ذہن کے کسی گوشے میں محفوظ یہ نظم بار بار لبوں پر آ جاتی ہی۔نظم کس کی ہی؟ ادب میں کیا مقام رکھتی ہی؟ان سوالات سے قطع
نظر گہرا طنز محسوس ہوتی ہی۔بھلا پھول لانا اور چننا چہ معنی دارد؟ ؟قبروں پر چڑھانے کے لئے .......ہاں یہ ٹھیک ہی۔اس شہر میں بستیاں
اجاڑ کر قبرستان آ با دہوئے ہیں ۔گیت گانے اور سننے سے ہمارا کیا تعلق ؟؟بلکہ مرثیہ گوئی اور مرثیہ خوانی میں ہم کمال فن کو چھو رہے ہیں۔
ہمارا پیارا شہرعروس ا لبلا دتو عر صہ ہوا فسا دا ت کو پیا را ہو گیا ۔ نسلی اور لسا نی عصبیت کے عفریت نے شہر قا ئد اور شہرو ں کے قا ئد کرا چی کو یر غما ل بنا لیا ۔ اب تو یہ بس ہنگا موں میں زندہ ہے ، گو لیو ں کی چھا ئو ں میں سا نس لیتا ہے ، جلا ئو گھیرا ئو پہ جیتا ہے ،خوف میں نمو پا تا ہے ۔
افوا ہو ں کا جا ل ہو یا لا شو ں کا انبار ! گذ شتہ پچیس سا ل سے یہا ں کا کلچر ہی!!!
ایک وقت تھا کہ کسی نحس گھڑی یہا ں کر فیو لگا ۔ اور پھربا ر بار مشق ستم گر اس شہر کا مقدر ہو ئی ۔ یہا ں تک کہ با زا رو ں میں دستیا ب اشیا ئے صر ف کو کرفیو کی نسبت سے مو سو م کر دیاگیا وہ تو آسیب زدہ اور مصیبت زدہ کے وزن پر شہر کا نا م ’’ کرفیو زدہ ‘‘ رکھنے کی تجویز پیش
ہو ئی اور منظور بھی ہو جا تی کہ کسی لال بھجکڑ نے لغت دیکھ لی ۔ کفن دفن کے انتظا مات کے لیے جدید ادا رے قائم ہو ئے ۔ کئی قبرستا نو ں کا
افتتا ح ہوا اور جلد ہی ہائوس فل کے بو ر ڈ آویزا ںہو گئی۔ لٹھا اور کا فور کی ضرو رت پنسا ری کی دکا ن سے پو ری ہو نے لگی۔ ایک عر صہ تک ابلیس نا چتا رہا اور انسا نیت کہیں دور کھڑی شر ما تی رہی۔
سڑ کیں مو ر چو ں میں ، تعلیمی ادا رے قلعو ں میں ،با زار مقتل میں تبدیل ہو گئی۔یہا ں بچے یتیم، جوا ن بو ڑ ھے ، عور تیں مرد اور مرد نا مرد بن گئی۔ایک کرو ڑ کے لگ بھگ جیتے جا گتے انسا نو ں کا شہر ٹکڑو ں میں، ٹو لیو ں میںبا نٹ دیا گیا۔ احسا س محرو می کے تا نے با نے سے کشیدہ سا زش اپنے جلو میں تبا ہی ، بربا دی کے سوا کچھ نہ لا ئی۔ اپنے ہم وطنو ں کے گھا گ شکا ری امن کی فا ختہ کی گرد بھی نہ پا سکے ۔پھر
نعرو ں کا جو ش ختم ہوااور عمل کی میزا ن پر سود و زیا ں تو لے گئی۔ صد افسو س !!پھر عقو بت خا نے دریا فت ہو ئی، کتنے معا ہدہ امن ہو ئے !سب بیکا ر!جلا وطنی اور رو پو شی کا دور آ یا ۔ کرا چی کے حق کے لیے لڑنے وا لے آسٹریلیا ، کینیڈا ، یو رپ جا بسے ۔ آنکھ مچو لی کا کھیل ہوا۔ کتنے بھیس بد لے گئی۔ ایک یو ٹر ن اور پھر یو ٹر ن ا ور لا تعدا دیو ٹرن ہوا ۔

کبھی بہن بھا ئی، کبھی بھا ئی بھا ئی
بس ایک قلا با زی کھا ئی!!
اور ڈکٹیٹر کی ہا ں میں ہا ں ملا ئی!!
نظریہ ضرو رت سا ل دو سا ل بعد بدل جا تا اور کرا چی کا امن تا ش کے پتو ں کی ما نند بکھر جا تا پھر نئے شریک سفر کی تلا ش میں سر گر دا ں نئے با زا ر سجتے ، دگنی بو لیا ں لگتیں ، اور بیش قیمت انسا نی جا نو ں کے عوض نیا امن معا ہدہ لا گو ہو تا ۔ مگر آ ج تک کو ئی مقد مہ درج ہوا نہ تفتیش کی ضرو رت سمجھی گئی ! گوا ہی اور شہا دت تو دور کی با ت ہی!!۱
انصا ف اور انتظا می امو ر کی در ستی کے بجا ئے دھو نس اور دھمکی کے آ گے سپر ڈا ل دی ۔ پا کستا ن کے بد خوا ہ اعداد و شمار کو بڑھا چڑھا کر تمسخر اڑا تے رہے اور شہر کے حا لا ت آج بھی جوں کے تو ں منجمد ہیں !! کرفیو کی با زگشت آ ج پھر سنا ئی دے رہی ہے ۔ آپریشن کے چر چے زبا نو ں پر ہیں ! کرا ئے کے دہشت گرد منتظر ہیں کہ ایک با ر پھر وحشت کا با زار گرم ہو ۔خو ن مسلم کی ارزا نی ہو ! یہا ں ہر ذی نفس اپنے ہم نفسو ں سے نظر یں چرا کر گفتگو کر تا ہے ۔ جا ن کا خو ف جھو ٹ بو لنے پر مجبو ر کر دیتا ہے ۔ اس کشمکش میں قیا دت سے محرو م شہر ملک کی ،قوم کی،ملت کی رہنما ئی کیسے کر ی؟؟؟ شہر کی دیوا ریں بے شنا خت دعویدا رو ں نے سیا ہ کر دیں
’’ کرا چی ہما را ہی...‘‘
ہر گز نہیں !!!!کرا چی ہم سب کا ہے یہ پا کستا ن ہی!! سمندر کے کنا رے انسا نی وسا ئل سے ما لا ما ل شہر جو پا کستا ن کی شہہ رگ ہی!! اور پا کستا ن جو مہا جرو ں ، پنجا بیو ں ، سندھیو ں ،بلو چو ں ، پشتو نو ں نے نہیں بنا یا تھا بلکہ ھندو ستا ن کے گو شے گو شے میں مسلما نو ں کی
لا زوا ل قر با نیو ں نے پا کستان کا قیا م ممکن بنا یا سو کرا چی چھو ٹا پا کستا ن ہی۔ تو پھر ہم سب مل کر اٹھیں ،!!! غا ئبا نہ قیا دت سے منہ مو ڑ کر اس بے سمت سفر کو ختم کریں اور کرا چی کو حا لت انجما دسے نکا ل کر پا کستا ن کی دھڑ کن بنا دیں ۔۔دھڑ کن جو زندگی کی علا مت ہے !!
یہ رنگ و نسل کے جھگڑے فقط ورنہ!
ہم لوگ خا صے خو ش اوقات ہیں!۱
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

JISOUTH
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 66
شکریہ: 16
53 مراسلہ میں 142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 116
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے JISOUTH کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-05-11), مرزا عامر (02-05-11), wajee (02-05-11), عبداللہ آدم (02-05-11)
جواب

Tags
فن, کلچر, کمال, گانے, پھول, یا, وقت, لوگ, نظر, ملک, منظور, ممکن, آپریشن, آج, بے, بدل, جوا, جلد, حا, دیکھ, دیں, دے, زندگی, سفر, شہر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
السلامُ علیکم دوستو! موٹا بھائی تعارف 26 28-05-10 11:40 AM
السلام علیکم دوستو غلام مجتبی جان تعارف 17 08-11-09 09:24 AM
السلام علیکم دوستو رضی آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 3 01-10-09 09:53 AM
بحرِ غم، برِّالم، دارالقضاء ہے دوستو! The Great مزاحیہ شاعری 2 20-09-09 11:02 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:19 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger