واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ناروے میں 100 بندوں کاقاتل اور اسلامی سزا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-08-11, 05:27 PM   #1
ناروے میں 100 بندوں کاقاتل اور اسلامی سزا
ALI-OAD ALI-OAD آف لائن ہے 02-08-11, 05:27 PM

آندرے بیرنگ بریوک نامی شخص کو ناروے میں دہشت گردی کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس نے اعتراف بھی کر لیا ہے۔ وہ ایک شدت پسند عیسائی ہے۔ دائیں بازو سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ دائیں بازو بھی ہر جگہ مختلف ہو جاتا ہے۔ اگر ہمارے ہاں دائیں بازو ہو تو اس سے مراد مسلمان ہوتے ہیں۔ بہرحال ہر جگہ کے مذہبی لوگ اپنے سیکولر مخالفوں کے مقابل دائیں بازو کہلاتے ہیں۔ آندرے بیرنگ بریوک نے اپنے ان حملوں کو دہشت ناک مگر ”ضروری“ قرار دیا ہے۔ یہ آندرے صاحب بھی کوئی مغربی پڑھے لکھوں میں سے نکلے ہیں، انہوں نے خیال سے لے کر عمل تک اپنی پوری کہانی لکھ ڈالی ہے۔ اس سلسلے میں فیس بک، ٹوئٹر اور دیگر ذرائع کو بھی اختیار کیا گیا ہے۔ آندرے نے اپنی کہانی میں سرفہرست ایک مغربی مفکر کا قول درج کیا ہے۔ اس بیان میں بتایا گیا ہے کہ ”ایک صاحب ایمان شخص ایک لاکھ مفاد پرستوں کے برابر طاقت رکھتا ہے۔ بہرحال آندرے کی مختلف مقامات پر بکھری کہانی جمع کرنے سے پتہ چلتا ہے کہ اس نے 2002ءمیں ہی اس تباہی کا پروگرام بنا لیا تھا۔
جولائی 2010ءمیں وہ ایک بلٹ پروف جیکٹ خریدنے اور اسلحہ سے بھرا ایک صندوق حاصل کر کے جنگل میں دفن کرنے میں کامیاب ہو گیا۔ یہاں آندرے صاحب بتاتے ہیں کہ گڑھا کھودنا آسان کام نہیں ہوتا کیونکہ مکھیوں، مکڑوں اور سخت چٹانوں کو کھودنے میں آندرے کو دانتوں پسینہ آ گیا تھا۔ بہرحال اس نے گڑھا کھودنے کی مشکلات کو ایک انتہائی سنجیدہ مسئلہ قرار دیا ہے، جس میں اس کے پانچ گھنٹے صرف ہو گئے۔ اب ستمبر 2010ءمیں وہ ایک نیم خود کار رائفل اور ایک پستول حاصل کر لیتا ہے۔ ایک دفعہ کسی نیلامی سے اس نے تین بوتلیں فرانسیسی شراب کی حاصل کر لی تھیں اور ارادہ یہ تھا کہ ان میں سے دو تو وہ اپنے خاندان کے ساتھ کرسمس کے موقع پر پیے گا تاہم اس نے آخری بوتل مشن پر جانے سے پہلے کسی جسم فروش عورت کے سنگ پینے کا پروگرام بنایا تھا۔ اسی سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ یہ مشن کتنا مقدس تھا اب یہ تو پتہ نہیں کہ بوتلوں کے پروگرام پر عمل ہو سکا یا نہیں تاہم وہ جو اس کا ”ضروری“ مشن تھا، اس پر نا صرف عمل ہو گیا بلکہ ساری دنیا اس اکیلے شخص کے ”مقدس مشن“ پر حیرت اور خوف سے گنگ ہو کے رہ گئی ہے۔
آپ اندازہ کریں کہ اوسلوناروے کا دارالحکومت ہے، وہاں اس نے بم دھماکہ کر دیا، بیس منزلہ سرکاری عمارت ڈھانچے میں بدل گئی، بیس میل تک دھماکے کی آواز سنی گئی، خود وزیراعظم کا دفتر بھی تباہی سے نہ بچ سکا، تاہم وزیراعظم محفوظ رہے۔
دوسرا حملہ اس نے ناروے کے ایک جزیرے ٹیویا میں کیا، جہاں کے علاقے کا نام جنت رکھا گیا تھا مگر آندرے نے وہ جنت اب جہنم بنا کے رکھ دی ہے۔
قارئین! یہ ایک دہشت گردی کا واقعہ ہے، تاہم اس پر مغرب کی طرف سے وہ واویلا نظر نہیں آ رہا جو وہ مسلمانوں کے خلاف ایسے موقعوں پر مچا دیا جاتا ہے۔ شکر ہے آندرے ”صاحبِ ایمان“ تھا اور اس نے جرم قبول کر لیا ہے، ورنہ مغرب نے اس موقع کو ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف خوب استعمال کرنا تھا۔ ابھی دھماکہ ہوا ہی تھا کہ جرار کے قطعہ نگار زاہد سعید کو ناروے کے ایک مسلمان شاعر کا پیغام موصول ہوا، اس نے لکھا، ناروے میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ”لعنت ہو مسلمانوں پر“۔
آپ اندازہ کیجئے یہ ایک مسلمان کی سوچ تھی۔ یہ سوچ بتاتی ہے کہ کفر اہل اسلام کے خلاف کس قدر پروپیگنڈا کرتا ہے، اتنا کہ دھماکہ کوئی عیسائی شدت پسند کرتا ہے، مگر بلاتحقیق مسلمانوں کے ذہن بھی فوراً مسلمانوں کے خلاف سوچنے لگتے ہیں، سمجھوتہ ایکسپریس میں دھماکہ ایک ہندو کرنل کرتا ہے، مگر الزام مسلمانوں کے سر آتا ہے، ممبئی میں دھماکے ہوتے ہیں تو فوراً الزام پاکستان پر ڈال دیا جاتا ہے، حالانکہ جتنی دہشت گردی مغرب نے کی اس کی مثال نہیں ملتی۔ جنگ عظیم میں ایٹم امریکہ نے چلایا، بوسنیا میں مسلمان فلسطینیوں کو اپنے وطن سے بے وطن یہودیوں نے کیا۔ عراق و افغانستان جیسے ملکوں پر ننگی جارحیت اور دہشت گردی ساری مغربی دنیا نے مل کر کی۔ پاکستان میں ہوتے فسادات اور دہشت گردی کے پیچھے اب تو حکمران بھی مانتے ہیں کہ بیرونی ہاتھ ملوث ہیں لیکن اس کے باوجود دہشت گرد مسلمان ہی کہلاتے ہیں اب لیکن وقت ثابت کر رہا ہے کہ مسلمان نہیں بلکہ دہشت گرد دوسرے مذاہب کے شدت پسند ہیں، جو دراصل اسلام کے فروغ سے خائف ہیں، وہ مسلمانوں کا قتل عام بھی کرتے ہیں، ان کے ملکوں کو پامال بھی کرتے ہیں، ان کے وسائل پر قبضے بھی کرتے ہیں، مگر بدنام پھر بھی انہیں ہی کرتے ہیں، لیکن اب اللہ کے فضل سے وہ اپنے پھیلائے دہشت گردی کے جال میں خود پھنس رہے ہیں۔
قارئین! یہاں ایک بات بہت قابل ذکر ہے، آندرے نامی دہشت گرد نے 98 افراد قتل کر ڈالے، ابھی اور کتنے ہوں گے اس کا کوئی پتہ نہیں، مگر آپ کوحیرت ہو گی کہ ناروے کے قانون کے مطابق اس جرم میں آندرے کو قتل نہیں کیا جا سکتا، پھانسی کی سزا نہیں دی جا سکتی، کیونکہ وہاں کے قانون میں موت کی سزا ہے ہی نہیں اور یوں وہ زیادہ سے زیادہ 21 سال قید کی سزا پا سکے گا۔ اب 21سال کو اگر دن رات جمع کر کے دیکھا جائے اور وہ گنجائشیں نکالی جائیں جو قیدیوں کو حکومتوں کی طرف سے ملا کرتی ہیں تو کوئی تعجب نہیں وہ سات آٹھ سال بعد رہا ہو کر دوبارہ کوئی دہشت گردی کر ڈالے۔ اس پر ناروے کے عوام پھٹ پڑے ہیں، وہ اپنے قانون کے خلاف آواز بلند کرنے لگے ہیں، جہاں بے گناہ مارے جائیں، مگر قاتل دندناتے پھریں۔ میرا خیال ہے اب ناروے ہی نہیں سارے مغرب کا اگلا ہدف اپنے اپنے ملکوں کی سزاﺅں کا جائزہ لینا ہو گا۔ وہ سزائیں جو بظاہر انہوں نے انسانوں کے حق میں بنائی تھیں لیکن جب چوٹ پڑی تو پتا چلا کہ یہ انسان کے حق میں نرمی نہیں بلکہ نادانستگی میں پوری انسانیت اور ملک و ملت کے ساتھ ایک ایسا ظلم ہے جو دہشت گردوں، چوروں اچکوں اور انسانیت کے دشمنوں کے تو حق میں ہے مگر معصوم لوگوں کے لئے زہر قاتل ہے۔ چنانچہ ناروے پر حملے نے دراصل یورپ اور مغرب پر ایک بہت بڑا احسان کیا ہے کہ انہیں اپنے آئین میں موجود خلا اور خامی کا احساس دلا گیا ہے۔
سبحان اللہ! قارئین! میرا مولا بھی کیا کیا منظر دکھا رہا ہے۔ یہ وہی مغرب و یورپ ہے جو کل تک اسلام کو دہشت گرد اور سخت سزا دینے والا مذہب قرار دیتے تھے۔ ان کی دیکھا دیکھی ہمارے حکمران بھی اسلامی حدوں کو ”وحشیانہ“ قرار دیتے تھے۔ مشرف صاحب کو چوری کی سزا قبول نہیں تھی۔ انہوں نے فرمایا تھا کہ کیا میں ہاتھ کاٹ کر ساری قوم کو ٹنڈا کر دوں؟ حالانکہ اگر یہ سزا لاگو ہوتی تو ساری قوم کے نہیں بڑے بڑے وڈیروں اور لٹیروں کے ہاتھ کٹنے تھے۔
بہرحال اب وقت آ گیا ہے کہ خود مغرب کو اپنے قانون گھٹیا اور بودے لگنے لگے ہیں۔ انہیں اپنے قوانین کی بے حسی اور بے بسی کا احساس ہونے لگا ہے۔ ان شاءاللہ وہ وقت دور نہیں جب انہیں ناصرف اسلام بلکہ اس کی سزائیں بھی انسانیت پر ایک بہت بڑا انعام اور رحم محسوس ہوں گی۔ انہیں پتہ چل جائے گا کہ اگر اسلام قاتل کو قتل کرتا ہے تو یہ عمل معاشرے کو امن عطا کرتا ہے، چوری کا ہاتھ کٹتا ہے تو معاشرے میں امن قائم ہوتا ہے، ان شاءاللہ وقت آئے گا کہ یورپ ہو کر کہ مغرب، انہیں اگر امن ملے گا تو اسلام سے۔ پناہ ملے گی تو اسلامی میں اور زندگی ملے گی تو اسلام سے، انتظار کیجئے۔ ان شاءاللہ اب بہت جلد یورپ و مغرب اسلام کی دہلیز پر سجدہ ریزہونے جا رہا ہے۔ اللہ یہ منظر جلد دکھائے۔ (آمین)




بشکریہ ،، ہفت روزہ جرار
والسلام ،، علی اوڈ راجپوت
ali oadrajput
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 237
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (03-08-11), نبیل خان (02-08-11), محمدمبشرعلی (03-08-11), احمد نذیر (05-08-11), حیدر (03-08-11), سحر بٹ (03-08-11)
پرانا 02-08-11, 07:58 PM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,337
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
مشرف صاحب کو چوری کی سزا قبول نہیں تھی۔ انہوں نے فرمایا تھا کہ کیا میں ہاتھ کاٹ کر ساری قوم کو ٹنڈا کر دوں؟ حالانکہ اگر یہ سزا لاگو ہوتی تو ساری قوم کے نہیں بڑے بڑے وڈیروں اور لٹیروں کے ہاتھ کٹنے تھے۔
یہ بات تو بےنظیر سے منسوب تھی اب مشرف سے کردی گئی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-08-11), نیلم خان (03-08-11), حیدر (03-08-11)
پرانا 02-08-11, 10:10 PM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
قارئین! یہ ایک دہشت گردی کا واقعہ ہے، تاہم اس پر مغرب کی طرف سے وہ واویلا نظر نہیں آ رہا جو وہ مسلمانوں کے خلاف ایسے موقعوں پر مچا دیا جاتا ہے۔ شکر ہے آندرے ”صاحبِ ایمان“ تھا اور اس نے جرم قبول کر لیا ہے، ورنہ مغرب نے اس موقع کو ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف خوب استعمال کرنا تھا۔
مغرب میں اس بات پر خوب واویلا مچایا جا ریا ہے خصوصاً ناروے اور اس کے اطراف کے کئی ممالک میں دائیں بازو کے خلاف بہت زور شور سے آواز اٹھائی جا رہی ہے ۔ یہ پاکستان کا امریکی غلام میڈیا شاید کچھ دکھانے سے کترا رہا ہے تاہم امریکیوں کی آوازیں بھی حلق میں پھنسی ہوئی ہیں اور ان کی طرف سے بھی صرف شروع دنوں میں شور اٹھا لیکن اس کا نیٹ ورک انہیں ابھی تک کہیں نظر نہیں آیا
شاید رحمان ملک پاکستان میں کہیں یہ نیٹ ورک ڈھونڈ کر دکھا دیں ۔ آخر کو وہ اس کے چیمپین ہیں
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (03-08-11), نیلم خان (03-08-11), احمد نذیر (05-08-11), حیدر (03-08-11), عبدالقدوس (03-08-11)
پرانا 02-08-11, 10:49 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,466
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ تو سب جانتے ہیں کہ امریکہ سے بڑا دہشت گرد کوئی نہیں
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (03-08-11)
پرانا 03-08-11, 01:44 AM   #5
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,898
شکریہ: 23,988
4,983 مراسلہ میں 14,693 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اے کیو محترم !"شہید"بے نظیر سے جو منسوب ہے وہ یہ ہے کہ اس نے اسلامی سزاؤں کو وحشیانہ کہا تھا....... اور مشرف نے ٹنڈا کرنے کی بکواس کی.
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (05-08-11)
پرانا 03-08-11, 05:03 AM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,337
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
اے کیو محترم !"شہید"بے نظیر سے جو منسوب ہے وہ یہ ہے کہ اس نے اسلامی سزاؤں کو وحشیانہ کہا تھا....... اور مشرف نے ٹنڈا کرنے کی بکواس کی.
میں بچپن سےسنتا آرہا ہوں کہ بے نظیر نے کسی مولانا صاحب سے کہا "آپ کیا چاہتے ہیں ان سزاوں کو اپنا کر میں اپنی قوم کو لولا لنگڑا کرلوں؟"
ویسے مشرف دور بھی میرے بچپن میں ہی آگیا تھا ان یہ بیان کب دیاگیا اس کے بارے میں کوئی علم نہیں
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (03-08-11)
پرانا 03-08-11, 06:18 AM   #7
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,872
کمائي: 560,375
شکریہ: 25,518
10,398 مراسلہ میں 38,457 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
میں بچپن سےسنتا آرہا ہوں کہ بے نظیر نے کسی مولانا صاحب سے کہا "آپ کیا چاہتے ہیں ان سزاوں کو اپنا کر میں اپنی قوم کو لولا لنگڑا کرلوں؟"
ویسے مشرف دور بھی میرے بچپن میں ہی آگیا تھا ان یہ بیان کب دیاگیا اس کے بارے میں کوئی علم نہیں
بے نظیر دور بھی آپ کے بچپن میں گزرا اور مشرف دور بھی کیا کہنے آپ کے ویسے
آپ فلمسٹار صائمہ کے رشتہ دار ہیں یا ریما کے؟
__________________
سمندر نے سمندر ،دریا نے دریا جانا مجھے
جسکا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (05-08-11)
پرانا 03-08-11, 08:18 AM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,689
کمائي: 31,853
شکریہ: 10,596
1,219 مراسلہ میں 3,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے تو بہت انصاف پسند ہے امریکی عوام تو اس واقعے پہ کیوں زبان بندکر رہے ہیں؟ رحمان ملک کا نام سن کے تو گالی زبان پہ آتے آتے رہ جاتی ہے۔ بکواس کرنے کو یہ پٹھو بٹھا رکھاہے۔
اس واقعے کو عیسائیت سے جوڑنا ٹھیک نہیں اس واحد کا فعل ہے لیکن اسی واقعے سے مسلمانوں کے بارے میں عمومی تاثر تبدیل کرنے میں مدد مل سکتی ہے اگر ہمارا میڈیا اور دانشور تھوڑا سا ساتھ دیں۔
احمد بلال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (05-08-11), عبدالقدوس (03-08-11)
پرانا 03-08-11, 10:06 AM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,065
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے اب بھی اگر آندرے صاحب اسلام قبول کر لیں‌ تو امریکہ اسے القاعدہ کے ساتھ جوڑنے میں دیر نہیں کر ے گا
اور مزے کی بات یہ ہے کہ دنیا اسے تسلیم بھی کر لے گی
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (05-08-11), عبدالقدوس (03-08-11)
پرانا 03-08-11, 12:38 PM   #10
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,337
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نیلم خان مراسلہ دیکھیں
بے نظیر دور بھی آپ کے بچپن میں گزرا اور مشرف دور بھی کیا کہنے آپ کے ویسے
آپ فلمسٹار صائمہ کے رشتہ دار ہیں یا ریما کے؟
بچپن کب تک ہوتا ہے ویسے
مشرف جب آیا تھا تب میری عمر قریباً 11 برس تھی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہندو, پاکستان, پسند, وزیراعظم, قید, لوگ, ناروے, نظر, موت, ایمان, اللہ, الزام, امریکہ, اسلام, اسلامی, جلد, جرم, خلاف, دھماکہ, روزہ, رات, زندگی, عورت, علی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ملی ہوائوں میں اڑنے کی وہ سزا یارو چیتا چالباز شعر و شاعری 6 29-11-11 01:35 PM
بنگلہ دیش میں کوڑوں کی سزا پانے والی لڑکی مر گئی ناصحی خبریں 14 09-02-11 07:55 AM
حفاظتی بندوں کے بنا نے میں کرپشن کے ذمہ داروں کو سزا ملے گی:شہبازشریف جاویداسد خبریں 1 28-08-10 09:25 PM
برطانیہ میں بچوں کو ماتم پر اکسانے پر سزا وجدان خبریں 0 28-08-08 04:07 PM
نماز کو حقیر جاننے والوں کو پندرہ سزائیں Real_Light مطالعہ حدیث 0 31-07-08 07:29 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:20 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger