واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


نظام عدل کے نفاذ کی مخالفت کیوں؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-04-09, 04:06 PM   #1
نظام عدل کے نفاذ کی مخالفت کیوں؟
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 18-04-09, 04:06 PM

نظام عدل کے نفاذ کی مخالفت کیوں؟

امن کی خواہش کسے نہیں؟ ہر انسان پر امن زندگی گزارنے کے لئے تگ و دو کرتا ہے۔ دنیا کے نقشے پر ایک سرسری نظر دوڑائی جائے تو لاکھوں انسان اس کوشش میں ہمہ تن مصروف نظر آئیں گے۔بعض خوش نصیبوں کو یہ نعمت مل جاتی ہے اور بعض اس کے حصول کی کوشش میں جان جانِ آفریں کے سپرد کر دیتے ہیں۔
دنیا میں شاید ہی کوئی کم عقل ایسا ہو جو اس نعمت کے حصول کے لئے کوشاں نہ ہو۔ بعض دفعہ اس کے لئے بڑی قیمت بھی چکانی پڑتی ہے۔ لیکن امن سے بڑھ کر اور کیا ہو سکتا ہے۔
یہی وہ امن ہے جس کی تلاش اہل سوات کو ایک عرصہ سے تھی ۔ طالبان اور فوج کے درمیان مسلح جھڑپوں نے سوات کو کھنڈرات میں تبدیل کر دیا تھا، بازار بے رونق، سکول ویران، گلیاں سنان ، انسان حیران اور تفریحی مقامات آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہے تھے۔ ہنستے بستے ہزاروں لوگ اپنے ہی وطن میںاجنبی اور کیمپوں میں انتہائی کسم پرسی اور مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے ۔
ایسے میں ان کی اگر کوئی خواہش، تمنا اور آرزو ہو سکتی ہے تو وہ امن تھی اور یقینا وہ اس کے لئے ہر قیمت چکانے پر تیار ہوں گے۔
اسی دوران طالبان اور حکومت میں مذاکرات ہوئے جس کے نتیجے میں نظام عدل کے نفاذ پر فریقین نے رضا مندی ظاہر کر دی۔ معاہدہ ہوا، ڈرافٹ تیار ہوا، اور بالآخر قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد صدر پاکستان نے دستخط کر دئیے۔ اہل سوات کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا اور امن قائم ہو گیا۔
لیکن پاکستان کے دشمنوں ( اندرانی اور بیرونی) کو یہ ہضم نہیں ہوا۔ اسے سبوتاژ کرنے لئے تمام اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے گئے۔ اہل مغرب بطور خاص امریکہ کی مخالفت تو سمجھ میں آنے والی بات ہے لیکن ، اہل وطن کی جانب سے اس کی مخالفت پر حیرانی ہی نہیں پریشانی بھی ہوتی ہے۔
جن کے منہ امن ، مفاہمت، صلح اور اس جیسے کئی الفاظ کا ورد کرتے نہیں تھکتے وہ مخالفت میں سب سے آگے ہیں۔پاکستان کا لبرل، آزاد خیال اور مغرب نواز میڈیا بھی اس دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں۔
امن کی اہمیت کو یہ سب لوگ تسلیم کرتے ہیں اور اس کے حصول کے لئے کسی بھی حد سے گزر سکتے ہیں اور گزرتے رہے ہیں۔ امریکہ کی نام نہاد ”دہشت گردی کے خلاف جنگ“ کا بنیادی مقصد ہی دہشت گردی کو ختم کرنا اور امن قائم کرنا ہے۔ بالخصوص امریکہ خطرات سے محفوظ کرنا ہے۔ لیکن کیا امن صرف سب مخالفین کو مار کر حاصل کیا جاتا ہے یا مفاہمت اور صلح کے ذریعے بھی کیا جا سکتا ہے؟
پاکستان میں اس معاہدے سے جس کو سب سے زیادہ تکلیف ہے وہ متحدہ قومی موومنٹ ہے۔ جنہوں نے نام نہاد ”امن “ کے لئے نہ جانے کتنے نامور پاکستانیوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ اور جو عام لوگ مارے گئے، جتنی بوری نبد لاشیں ملیں، جتنے سہاگ اجڑے ان کا تو شمار ہیں نہیں۔
جہاںتک ہمارے میڈیا کا تعلق ہے تو اس کا کردار تو انتہائی دوغلا ہے۔ اس معاہدے کے خلاف تمام توانائیاں صرف کردیں، بطور خاص مشہور زمانہ ”جیو“ جن کا نعرہ ہی جیو اور جینے دوہے انہوں نے سب کا جینا دو بھر کر رکھا ہے۔
جب کچھ نہ بن پڑا تو ایک غیر مصدقہ وڈیو، بغیر کسی تحقیق کے اس اشتعال انگیز انداز میں نشر کی کہ ہر انسان سوات معاہدے کے خلاف ہو جائے، یہ تو بھلا ہو ان اہل دل کا جنہوں نے عوام کو اس حقیقت سے بر وقت آگاہ کر دیا۔ اس بے نبیاد وڈیو کو ایک دن میں اتنی بار نشر کیا گیا شاید ہی کسی اور چیز کو اتنی کوریج ملی ہو۔دوسری جانب ہزاروں لوگ مر رہے ہیں ان کی انہیں بالکل پروا نہیں۔
جہاں تک میرا خیال ہے اس معاہدے کی مخالفت کرنے والے تمام کرداروں میں ایک قدر مشترک ہے اور وہ ہے ”اسلام دشمنی“۔
مغرب سے لیکر پاکستانی میڈیا تک تمام مخالفین کے لسٹ دیکھ لیں سب کے ”بدکنے “کی وجہ اسلام ہے۔ اسلام کے نفاذ سے نہ جانے انہیں کیا دشمنی ہے۔ حالانکہ اسلام تو سراسرامن کا دین ہے۔
لیکن غلط کاروں کے لئے یقیناً خوف کی علامت ہے اور ہونا بھی چاہیے۔ کیوں کہ برائی، نا انصافی اور ظلم کو ختم کئے بغیر امن کا قیام ممکن ہی نہیں۔
لیکن یہ فیصلہ درست ہے یا غلط اس فیصلہ نہ میں نے کرنا ہے اور نہ آپ نے۔۔ اس کا فیصلہ کرنے کا حق صرف ان اہل سوات کو ہے جنہوں نے جیتے جی قیامت کی ہولناکیاں دیکھی ہی نہیں بلکہ برداشت بھی کی ہیں۔اگر وہ لوگ خوشی سے جھومتے ہیں، مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں تو ہم اور آپ کون ہوتے ہیں اس کی مخالفت کرنے والے۔
میری ناقص رائے میں ہمیں دیکھنا اور انتظار کرنا چاہیے کہ اس معاہدے کے کیا نتائج برآمد ہوتے ہیں ۔ جس طرح ہم نے فوج کشی کر کے تجربہ کیا جو کہ ناکام ہو گیا اسی طرح اس تجربے کو آزمانے میں ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
لیکن اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ وہ اس معاہدے کو سبو تاژ کرنے کے لئے کسی حد تک بھی جا سکتے ہیں۔ کیوں کہ اس معاہدے کی کامیابی سے جہاں اسلام کے نظام عدل کو تقویت ملے گی وہیں پاکستانی فوج اور ملکی وسائل کی حفاظت بھی ہوگی اور یہ چیز یقینا دشمنوں سے ہضم نہیں ہو گی۔

 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 399
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-04-09), مباح (13-05-09), ام غزل (13-05-09), طاھر (18-04-09)
پرانا 18-04-09, 04:50 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,065
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا یہ سرورق پر آسکتا ہے ؟؟؟؟؟؟؟؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-04-09), ام غزل (13-05-09)
پرانا 18-04-09, 06:25 PM   #3
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,565
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم،

اچھا مضمون ہے - میرے پاس کہنے کو صرف یہ ہے کہ دشمن چاروں طرف سے حملہ آور ہے اور ہمارے اپنے ان کی مدد کر رہے ہیں
Attached Thumbnails
1462.jpg  
__________________
ہمیں خبر ہے لٹیروں کے سب ٹھکانوں کی
شریک جرم نہ ہوتے تو مخبری کرتے
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (18-04-09), مباح (13-05-09), ام غزل (13-05-09), راجہ اکرام (20-04-09), عبداللہ حیدر (13-05-09)
پرانا 13-05-09, 02:22 PM   #4
Senior Member
 
مباح's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: karachi
مراسلات: 250
کمائي: 6,023
شکریہ: 762
208 مراسلہ میں 554 بارشکریہ ادا کیا گیا
مباح کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

برادر راجا کریم میں آپ کی بات سے متفق ہوں آخر کیوں پاکستانی قوم شریعت کا نفاذ نہیں چاہتی اور اگر چاہتی ہے تو آگے بڑ کر قدم کیوں ہیں اٹھاتی چیف جسٹس کے لیے تو متحد ہو گئی تھی ہماری قوم پھر اسلامی شریعت سے یہ کنارہ کش کیوں ہے
مباح آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مباح کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (13-05-09), راجہ اکرام (13-05-09)
پرانا 13-05-09, 03:40 PM   #5
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,567
کمائي: 315,065
شکریہ: 25,210
16,387 مراسلہ میں 41,618 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مباح مراسلہ دیکھیں
برادر راجا کریم میں آپ کی بات سے متفق ہوں آخر کیوں پاکستانی قوم شریعت کا نفاذ نہیں چاہتی اور اگر چاہتی ہے تو آگے بڑ کر قدم کیوں ہیں اٹھاتی چیف جسٹس کے لیے تو متحد ہو گئی تھی ہماری قوم پھر اسلامی شریعت سے یہ کنارہ کش کیوں ہے
جناب میں بھی آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں

اللہ سے دعا کریں کہ دنیا پر حقیقی شریعت کا نفاذ ہو ۔ اور ایک بار پھر وہ وقت آجائے کہ صنعاء سے حضر موت تک کسی کو خدا کے سوا کسی کا ڈر نہ ہو۔۔۔


۔۔
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-05-09), ام غزل (13-05-09)
پرانا 13-05-09, 06:39 PM   #6
Senior Member
 
مباح's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: karachi
مراسلات: 250
کمائي: 6,023
شکریہ: 762
208 مراسلہ میں 554 بارشکریہ ادا کیا گیا
مباح کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

[QUOTE=rajaikram;167823]جناب میں بھی آپ کے جذبات کی قدر کرتا ہوں

اللہ سے دعا کریں کہ دنیا پر حقیقی شریعت کا نفاذ ہو ۔ اور ایک بار پھر وہ وقت آجائے کہ صنعاء سے حضر موت تک کسی کو خدا کے سوا کسی کا ڈر نہ ہو۔۔۔


آمین!
مباح آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مباح کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-05-09), ام غزل (13-05-09), راجہ اکرام (25-05-09)
پرانا 13-05-09, 08:00 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 617
کمائي: 11,175
شکریہ: 363
472 مراسلہ میں 1,331 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اکرام بھائی بہت اچھی تحریر ہے
راشد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-05-09), راجہ اکرام (25-05-09)
پرانا 13-05-09, 08:02 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 617
کمائي: 11,175
شکریہ: 363
472 مراسلہ میں 1,331 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مباح مراسلہ دیکھیں
برادر راجا کریم میں آپ کی بات سے متفق ہوں آخر کیوں پاکستانی قوم شریعت کا نفاذ نہیں چاہتی اور اگر چاہتی ہے تو آگے بڑ کر قدم کیوں ہیں اٹھاتی چیف جسٹس کے لیے تو متحد ہو گئی تھی ہماری قوم پھر اسلامی شریعت سے یہ کنارہ کش کیوں ہے
اس وقت تو جدوجہد میں پوری وکلاء برادری، سول سوسائٹی، نواز شریف، عمران خان، قاضی حسین احمد اور میڈیا والے شامل تھے لیکن اگر شریعت ناٍفذ ہوگئی تو سیاستدانوں کی سیاسی دکان وکلاء کی پریکٹس اور سول سوسائٹی کی مغرب نواز این جی اوز بند ہوجائیں گی۔
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔
راشد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (13-05-09), راجہ اکرام (25-05-09), عبداللہ حیدر (13-05-09)
پرانا 13-05-09, 08:14 PM   #9
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,732
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نفاذ شریعت کی مخلص کوششیں اُس وقت کامیاب ہوں گی جب آپ کچھ عرصے کے لیئے عوام کو اسے اختیار کرنے یا نہ کرنے کا اختیار دے دیں۔ اللہ کی پاک روحیں تو خود بخود اس نظام کو اپنا لیں‌گی اور باقی اس کے ثمرات دیکھ کر اس کی جانب از خود راغب ہوجائیں گے۔ جب کچھ نام نہاد علماء دین و مجتہدین اس کے نفاذ سے پہلے ہی سخت قسم کے احکامات کے بیانات دینا شروع کردیتے ہیں تو عامۃ المسلیمن (مجھ سمیت) جو بچارے گناہوں میں‌پھنسے ہوئے ہیں اُن کے ہیبت ناک بیانات سُن کر خوف زدہ ہوجاتے ہیں۔

یاد رکھیئے: اسلام کے عملی نفاذ سے پہلے اسلام آپ کو تمام سہولتیں دے گا اور اُس کے بعد بھی اگر کوئی حرام کاری اور گناہ کرے گا تو یقینا اسلامی سزاؤں کا حقدار ہوگا۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-05-09), منتظمین (13-05-09), مباح (15-05-09), ام غزل (13-05-09), راجہ اکرام (25-05-09), راشد احمد (14-05-09), عبداللہ حیدر (13-05-09)
پرانا 13-05-09, 08:16 PM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,168
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہی ہوتا ہے بھائی ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (25-05-09)
پرانا 13-05-09, 11:27 PM   #11
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,498
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی اچھی تحریر ہے ، ہمیں اس وقت اس نظام اوراس کو اجاگر کرنے کی بہت سخت ضرورت ہے ۔
شکریہ۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-05-09), راجہ اکرام (25-05-09)
جواب

Tags
color, پاک, پاکستان, پاکستانی, قدم, لوگ, نیند, نظر, موت, ممکن, اللہ, انسان, امریکہ, اسلام, اسلامی, بھائی, تلاش, تحریر, خوش, خلاف, زندگی, طالبان, عقل, عمران, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بسنت منانے پر اصرار کیوں؟ ALI-OAD سیاست 4 23-02-10 06:35 AM
آخر کیوں؟ shafresha عمومی بحث 22 10-12-09 10:38 PM
خبطِ عظمت کا جنون !!,,,,آخر کیوں؟ shafresha عمومی بحث 9 30-11-09 11:29 PM
شادی دیر سے کیوں؟ بھائی عمومی بحث 15 07-01-09 09:36 AM
امت مسلمہ مدد الہیٰ سے محروم کیوں؟ چیتا چالباز اسلامی عقیدہ 7 18-12-08 08:16 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger