| اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔ |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 445
|
||||
|
|
#2 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 39
کمائي: 295
شکریہ: 5
14 مراسلہ میں 26 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام علیکم
عادل بھائی۔ آپ نے بہت اچھے طریقے سے دین اور مذہب کی درمیان فرق کو سمجھانے کی کوشش کی یقین کریں اس سے میرے جیسے بہت سے ناخواندہ لوگوں کے علم میں اضافہ ہو گا۔ آج ہم جیسے مفاد پرستوں نے دین اور مذہب کے درمیان جو تصادم پیداکر کے اپنے آپ کو تبائی کے دہانے پر لے گئے ہین اس چیز کو ختم کر کے دین اسلام کی حقیقی روح کو متعارف کروانا ہوگا۔ لیکن بوجہ کم علمی میرے دل و دماغ میں کچھ سوالوں نے جنم لیا ہے برائے کرم آپ کی توجہ کا طلب گار ہوں۔ لیکن کیا مذہب سے کسی نظریے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے یا کسی نظریے کو مذہب سے اخذکیا جا سکتا ہے؟ اگر کسی نظریے کی بنیاد مذہب پر ہو تو کیا وہ نظریہ اسلامی ہو گا؟ نظریہ پاکستان کا اخذ کس سے ہوا۔ دین سے یا مذہب سے؟ آپ کے جوابات کا انتضار رہے گا۔ شکریہ۔ |
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
کمائي: 88,852
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکُم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ ، محترم بھائی بلال عباسی صاحب، الحمد للہ ، آپ کو دِین اور ''' مذہب ''' کا فرق سمجھ آیا ، آپ کے سوالات کے جواب کی طرف آنے سے پہلے ایک اور بات واضح کرنا ضروری سمجھتا ہوں کہ ''' مذہب ''' کو دو قِسموں میں جانا جاتا ہے ، (١) فی الفقہ یعنی ، فقہی مذہب (٢) فی العقیدہ یعنی عقیدے میں مذہب ، پہلی قِسم کی بنیاد پر کِسی قسم کا نظریہ اخذ نہیں کیا جا سکتا ، بلکہ دوسری قِسم کی بنیاد پر نظریات اخذ کیے جاتے ہیں اور وہی نظریات پہلی قِسم پر بھی اثر انداز نظر آتے ہیں ، اور زندگی کے ہر اُس معاملے پر اثر پذیر ہوتے ہیں جِس سے وہ متعلق ہوں ، اور کوئی بھی نظریہ جب تقویت پاتا ہے اور اُس کو حامل اُس میں کوئی شک نہیں رکھتا تو وہ اُس کا ''' عقیدہ ''' بن جاتا ہے ، اب ہم یہ سمجھتے ہیں کہ ''' مذہب ''' فقہ میں ہو یا عقیدہ میں ، اُس سے ماخوذ عمل یا نظریہ کِس حد تک اور کب درست ہو سکتا ہے ، اگر تو وہ بات یا عمل جو کِسی بھی ''' مذہب ''' میں مروج ہو ، لیکن قُران اور صحیح ، ثابت شدہ سنّت ، اور صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین کی سمجھ کے مطابق ہو تو ہر مسلمان کو وہ قُبُول کرنا ہی چاہیے ، قطع نظر اِس کے کہ وہ اُس ''' مذہب یا مکتبِ فِکر ''' سے آ رہا ہے جس کا وہ پیرو کار ہے یا کِسی اور طرف سے ، اور اگر ایسا نہیں ہے تو پھر کِسی مسلمان کے لیے جائز نہیں کہ وہ اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی طرف سے آئے ہوئے واضح اور سچے دالائل میں سے کِسی دلیل کے بغیر ، کِسی کے بارے میں صِرف حُسنِ ظن کی وجہ سے بات یا عمل کو اپنا لے ، پس کوئی بھی کام یا سوچ کِسی خاص ''' مذہب ''' جِس میں اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی مخالفت ہو ، کی نشر و اشاعت یا ترویج یا نصرت کےلیے کیا جائے تو ظاہر ہے شرعاً وہ کام درست نہیں ہے ۔ بھائی ، آپ کا تیسرا سوال جِس طرح سے میری سمجھ میں آیا ہے ، اُسکا جواب کافی تفصیلی ہو سکتا ہے لیکن چونکہ اِس بات کا مکمل احتمال ہے کہ جو میں نے سمجھا وہ آپ کا سوال نہ ہو ، اگر آپ اپنے اُس سوال کو مزید وضاحت سے سامنے لائیں تو اِنشاء اللہ زیادہ بہتر ہو گا ،''' نظریہ پاکستان ''' کی بنیاد ، جیسا کہ ہمیں تاریخ کی کتابوں اور جِن لوگوں نے پاکستان کے حصول کے لیے اپنی جانیں ، مال اور عِزتیں قُربان کییں، اُنکے باتوں کے پیش نظر ، یہی سمجھ آتی ہے کہ ''' ہندوستانی مسلمانوں میں کچھ ایک ایسا آزاد خطہ زمین حاصل کرنا چاہتے تھے جِس پر وہ اللہ کے قانون کا نفاذ کر کے مکمل اسلامی زندگی بسر کر سکیں ''' اور جو قربانیاں دی گئیں وہ ''' پاکستان کا مطلب کیا ، لا اِلہَ اِلَّا اللہ ''' کے لیے دی گئیں ، ایک ''' اسلامی ریاست ''' کےلیے دی گئیں ، نہ کہ ایک ''' مسلم ریاست ''' کے لیے ، یہ الگ بات ہے کہاللہ نے حکومت کی بھاگ دوڑ ''' مسلم ریاست ''' والوں کو دی اور وہ بے چارے ایک دِن کے لیے بھی عملی طور ''' مسلم ریاست ''' کا اظہار نہ کر پائے اُس کی حکمت وہ ہی جانتا ہے، اور اب حال یہ ہے کہ ''' مسلم ریاست ''' والی بات بھی خواب پارینہ بنتی جا رہی ، اللہ المستعان ، اِرادہ ہے کہ اِنشاء اللہ اگست کے آغاز میںاِس موضوع سے متعلق ایک مضمون اِرسال کروں ۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی ایسی بات ہو جس سے تاریخ کی کوئی غلطی ظاہر ہوتی ہو ، تو مجھے ضرور آگاہ فرمائیے ، اگرکوئی ایسی بات ہو جو آپ عام طور پر ظاہر نہ کرنا چاہتے ہوں تو میری ذاتی برقی ڈاک پر اِرسال فرما دیجیئے ، مل کر کِسی اچھی بات کا عِلم حاصل کرسکیں تو اِنشاء اللہ سب کے لیے خیر کا سبب بن سکتا ہے ، اختصار کو پیش نظر رکھتے ہوئے، اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کے فرامین نقل کر رہا ہوں، ایک قانون اور کسوٹی کے طو رپر انہیں اِستعمال کیجئے ، اِنشاء اللہ تعالیٰ اور بھی کئی سوالات کے جواب اِس میں ملتے ہی جائیں گے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ( قُل اِنَّمَا اَنَا بَشَرٌ مِّثلُکُم یُوحَی اِلَیَّ اَنَّمَا اِلَہُکُم اِلَہٌ وَاحِدٌ فَمَن کَانَ یَرجُو لِقَاء رَبِّہِ فَلیَعمَل عَمَلاً صَالِحاً وَلَا یُشرِک بِعِبَادَۃِ رَبِّہِ اَحَداً) ( (اے محمد ) کہہ دیجیے بے شک میں تو (جسمانی طور پر ) تُم ( لوگوں ) جیسا ہی ایک انسان ہوں (مگر مجھے اللہ کی طرف سے ) وحی کی جاتی ہے کہ بلا شک تُم سب کا (حقیقی اور سچا معبود) تو ( صِرف )ایک (اللہ ہی ) ہے ، لہذا جو اپنے رب (اللہ) سے ملنے کا یقین رکھتا ہے وہ صالح (نیک ) عمل کرے اور اپنے رب کی عِبادت میںکِسی کو شریک نہ کرے ) سورت الکہف کی آخری آیت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے فرمایا ( انما الْاَعمَالُ بِالنِّیَّاتِ وَاِنَّمَا لِکُلِّ امرِءٍ ما نَوَی فَمَن کانت ہِجرَتُہُ الی دُنیَا یُصِیبُہَا او الی امرَاَۃٍ یَنکِحُہَا فَہِجْرَتُہُ الی ما ہَاجَرَ الیہ ) ( بے شک عملوں کا (آخرت میں ) انجام نیّتوں کے مطابق ہوگا ، اور ہر شخص کے لیے وہی ہے جِس کی اُس نے نیّت کی ، لہذا جِس کی ہجرت دُنیا (کی کوئی چیز ) حاصل کرنے کے لیے ہے ، یا کِسی عورت کی طرف ہے کہ اُس سے نکاح کرے ، تو اُسکی ہجرت اُسی کی طرف ہے جِسکی طرف اُس نے ہجرت کی ) صحیح البخاری کی پہلی حدیث اللہ کا یہ فرمان ، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا ارشاد واضح کرتے ہیں کہ جو کام اللہ کی رضا کی عِلاوہ کِسی بھی اور نیّت سے کیا جائے گا وہ اللہ کے ہاں مقبول نہیں ، مردود ہے ، اور کرنے والا اپنی نیّت کے مطابق اپنے عمل کی سزا یا جزا پائے گا ، صحیح بخاری کی ہی دوسری روایت میں ہے ( الْاَعمَالُ بِالنِّیَّۃِ وَلِکُلِّ امرِءٍ ما نَوَی فَمَن کانت ہِجرَتُہُ الی اللَّہِ وَرَسُولِہِ فَہِجرَتُہُ الی اللَّہِ وَرَسُولِہِ وَمَن کانت ہِجرَتُہُ لدُنیَا یُصِیبُہَا او امرَاَۃٍ یَتَزَوَّجُہَا فَہِجرَتُہُ الی ما ہَاجَرَ الیہِ ) ( تمام تر عمل نیّت کے مطابق ہیں اور ہر شخص کے لیے وہی ہے جِس کی اُس نے نیّت کی (یعنی اُن کا آخرت میں نتیجہ اُس نیّت کے مطابق ہی ہو گا جِس کی بنا پر وہ عمل کیا گیا ، اور اِس بات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے مثال دے کر واضح فرماتے ہوئے اِرشاد فرمایا ) پس جِس کی ہجرت اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم) کی طرف ہے ، تو اُس کی ہجرت اللہ اور رسول (صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم) کی طرف (ہی) ہے اور جِس کی ہجرت دُنیا (کی کوئی چیز ) حاصل کرنے کے لیے ہے ، یا کِسی عورت کی طرف ہے کہ اُس سے شادی کرے ، تو اُس کی ہجرت اُسی کی طرف ہے جِس کی طرف اُس نے ہجرت کی ) اِس حدیث مبارک کے پہلے حصے کو اکثر لوگ اپنے غلط کاموں اور بدعات کو درست ثابت کرنے کے لیے دلیل بناتے ہیں ،جبکہ مکمل حدیث اُن کے لیے نہیں بلکہ اُن پر حجت ہے ، اور جب قران و سنّت کو اپنی اپنی عقل اور مختلف فلسفوں اور عِلمِ کلام اور عِلمِ لغت وغیر ہ کے مطابق سمجھا جایا تو پھر اِسی قِسم کے ''' مذہب ''' ظاہر ہوتے ہیں ، یہ بات پھر کبھی اِنشاء اللہ تعالیٰ ، تو ، بلال بھائی ، اللہ سبحانہ ُ و تعالیٰ کا یہ فرمان ، اور اللہ کی طرف سے وحی کیا گیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کا فرمان ، ہر عمل ، قلبی ہو یا بدنی کے لیے ایک کسوٹی ہے ، اللہ تعالیٰ آپ کو اِس کی مکمل سمجھ عطاء فرمائے ، میں وقتاً فوقتاً کچھ مضامین اور مراسلے ''' مذاہب اور انسانی زندگی ''' والے حصے میں ارسال کرتا رہتا ہوں ، کچھ وقت نکال کر اُنہیں پڑھ لیا کیجیے ، اِنشاء اللہ تعالیٰ فائدہ مند رہے گا۔ السلامُ علیکُم و رحمۃُ اللہ و برکاتہُ ، طلبگارِ دُعا ، آپ کا بھائی ، عادِل سُہیل ظفر ۔ ٢٠٠٧/٧/٢٧۔ |
|
|
|
|
|
#4 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
عادل صاحب ماشاء اللہ اپ نے بہت اچھے طریقے سے وضاحت کر دی ہے۔ اللہ اپکو جزائے خیر دے۔
والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 39
کمائي: 295
شکریہ: 5
14 مراسلہ میں 26 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اسلام علیکم۔
عادل بھائی۔ آپ نے بہت اچھے طریقے سے میرے سوالات کا جواب دے کر سمجھانے کی کوشش کی کسی کافی حد تک شکوک و شہبات دور ہوگئے ہیں اور جو باقی ہیں انشاء اللہ وہ بھی دور ہو جائیں گے۔ اللہ آپ کے علم میں بہت اضافہ کرے۔ آمین |
|
|
|
|
|
#6 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
جناب
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| پاکستان, پسند, قران, لوگ, نماز, مکمل, میراث, موت, متعارف, مسائل, آج, ایمان, اللہ, انسان, اسلام, اسلامی, بہترین, جواب, حدیث, حسن, راستہ, سوال جواب, عقل, صحابہ, صحابی |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| تسلسُل | shafresha | باغی کی شاعری | 3 | 09-02-12 08:43 PM |
| غلطی تسلیم کرلے | اخترحسین | ایس ایم ایس | 1 | 18-10-09 04:59 PM |
| جہاد کا نا قا بلِ تسِخیر سامان | sahj | جہاد | 0 | 16-10-09 05:42 PM |