واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


نعت محمد صلی اللہ علیہ وسلم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-04-10, 11:12 AM   #1
نعت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
گوندل گوندل آف لائن ہے 27-04-10, 11:12 AM


یہ سچ ہے کہ نعت محمدﷺکے موتی، ہیں ایماں کی انگشتری کے نگینے
یہ سچ ہے کہ ذکر محمدﷺ کے جلسے،سراسر ہیں بام سعادت کے زینے
مگر خوش بیانی کے جوہر دکھا کر ،کوئی قوم دنیا میں ابھری نہیں ہے
عمل چھوڑ کر، صرف نعرے لگا کر،کوئی قوم دنیا میں ابھر ی نہیں ہے
یہ سوچو کہ نور ہدایت کا پرچم ، جناب ِمحمد ﷺ نے کیسے اڑایا
یہ سوچو کہ دبتوں کو کیسے ابھارا ، یہ سوچو کہ گرتوں کو کیسے اٹھایا
یہ سوچو کہ کیا چیز تھی جس کے بل پر، خدا کے اکیلے پیغمبر نے اٹھ کر
الٹ دی تھی ایران و روما کی مسند،پلٹ دی تھی صحرا نشینوں کی کایا
نبی کی حیات مقدس کو دیکھو، ملے گی سراپا جہاد مسلسل
عزیمت میں دیکھو تو فولاد و آہن،کرم کی لطافت میں رحمت مکمل
خدا کی بغاوت کے مد مقابل، اٹھایا خدا کی اطاعت کا پرچم
ہدایت کا، امن و سعادت کا پرچم، انسانیت کی محبت کا پرچم
وہ بدر و حنین و تبوک و احد کا جفا کوش، جاں باز ، یکتا مجاہد
وہ تھا جس کے مضبوط دست عمل میں جہاں سے نرالی حکومت کا پرچم
وہ جرات سراپا ، وہ ہمت مجسم، وہ راتوں کا عابد ،وہ دن کا سپاہی
وہ جس نے سیاست کی زلفیں سنواریں،وہ جس نے فقیری میں کی بادشاہی
کیا عرب ، کیا عجم ، ہر جگہ ہر طرف، صبح صادق کے جلوے مچلنے لگے
جن مناظر پہ تھیں ظلمتوں کی تہیں،وہ بھی رنگ اپنا اپنا بدلنے لگے
تانے بانے تمدن کے بدلے گئے ،مرنے جینے کے معیار بدلے گئے
خیر وشر کے پیمانے مقرر ہوئے ،کھانے پینے کے معیار بدلے گئے
ساری دنیا میں سچی سحر ہو گئی، زندگی کو حسیں آسرا مل گیا
جو ظلمت کدوں میں تھے بھٹکے ہوئے،ان جہالت زدوں کو خدا مل گیا
آج بھی وہ زمانے میں موجود ہے،کو فاراں سے ابھر ی تھی جو روشنی
لیکن افسوس اس کا ہے وہ روشنی، ہے غلاف عقیدت میں لپٹی ہوئی
راہ تاریک ہے ، راہ پرہول ہے، زندگی کے کہیں بھی نظارے نہیں
ماہتاب آدمیت کا روپوش ہے،عدل وانصاف کے بھی ستارے نہیں
دامن علم و حکمت میں ہے تیرگی درس گاہوں پہ ہے رات چھائی ہوئی
راہ نماؤں پہ ہے رات چھائی ہوئی اور راہوں پہ ہے رات چھائی ہوئی
کس جگہ بربریت کا ڈیرہ نہیں کس جگہ وحشتوں کا بسیرا نہیں
دور نو کی چمک پہ نہ جائے کوئی ، یہ فریب سحر ہے سویر ا نہیں
دوستو امن کی ہے اگر جستجو، چاہتے ہو کہ سکھ چین ، آرام ہو
امن عالم پیام محمد ﷺ میں ہے، دوستو اب یہ دنیا کو پیغام دو
ساتھیو ، رفعتوں کی طلب ہے اگر ، تو تم کو وطیر ہ بدلنا پڑے گا
یہ مغرب کی تقلید کو چھوڑ کر ،شریعت کے سانچے میں ڈھلنا پڑے گا
اٹھو مومنو ، آج سے عہد کر لو، حبیب خدا کی اطاعت کریں گے
عقیدت کے پہلو بہ پہلو عمل سےحقیقت میں تعمیل سنت کریں گے
وہ تابندہ اسلام جو رہ گیا ہے ،کتابوں کے اوراق میں دفن ہو کر
وفا کیشیوں سے ،جفا کوشیوں سے،زمانے میں اس کی اشاعت کریں گے
وہ شعب ابو طالب و شہر طائف ، برابر صدا پر صدا دے رہے ہیں
وہ مکہ کی خاک مقدس کے زرے نقوش قدم کا پتا دے رہے ہیں
__________________
عابد

Last edited by گوندل; 12-02-11 at 06:48 AM..

 
گوندل's Avatar
گوندل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
شکریہ: 285
375 مراسلہ میں 1,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 194
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے گوندل کا شکریہ ادا کیا
rabab (27-04-10), فیصل ناصر (27-04-10), ھارون اعظم (27-04-10), عارف اقبال (27-04-10)
پرانا 12-02-11, 06:49 AM   #2
Senior Member
 
گوندل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: اسلامی جمہوریہ پاکستان
مراسلات: 469
کمائي: 16,101
شکریہ: 285
375 مراسلہ میں 1,185 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

دوستو امن کی ہے اگر جستجو، چاہتے ہو کہ سکھ چین ، آرام ہو
امن عالم پیام محمد ﷺ میں ہے، دوستو اب یہ دنیا کو پیغام دو
گوندل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
قدم, چین, مکہ, محبت, ایران, اللہ, اسلام, خوش, خدا, زندگی, سیاست, ستارے, شہر, عہد, عقیدت, علم, عالم, عابد, عرب, غلاف, صادق, صبح, صحرا, صدا, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کی شفاعت عبداللہ حیدر عقیدہ رسالت 2 24-03-10 02:54 PM
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت sahj عبادات 0 03-10-09 11:02 PM
نیکی صرف اللہ کے محبوب صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا نام ہے sahj پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 5 24-09-09 04:55 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger