واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


نيت کا فرق

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-05-11, 12:55 PM   #1
نيت کا فرق
عصمت عصمت آف لائن ہے 16-05-11, 12:55 PM

کسي گاؤں ميں ايک بڑا پيپل کا درخت تھا لوگ اس سے بے شمار فائدے اٹھاتے تھے، درخت کي چھال سے دوائيں بناتے اور شہر جاکر بيچتے جس سے انہيں بہت نفع ملتا يہاں تک انہوں نے اس درخت کي پوجا پاٹ شروع کردي، اب يہ درخت شرک کا مرکز بن چکا تھا۔

وقت يوں ہي تيز رفتاري سے گزرہا تھا کہ ايک نيک شخص اس گاؤں ميں آکر رہنے لگے، انہوں نے لوگوں کو اس درخت کي پوجا کرتے ديکھا تو آگ بگولہ ہوگئے۔

شرک کا پرچار ديکھ کر ان کي آنکھوں ميں خون اتر آيا، غصے سے بے قابو ہوگئے، پھر غصے کي حالت ميں گھر گئے اور گھر سے کلہاڑي اٹھائي اور اس درخت کو کاٹنے کيلئے گھر سے روانہ ہوئے، ابھي وہ راستے ہي ميں تھے کہ اچانک شيطان کے روپ ميں ظاہر ہوا اور کہا۔

جناب کدھر جا رہے ہيں؟

اس نيک شخص نے کہا کہ لوگ ايک درخت کو پوجنے لگے ہيں جو شرک ہے، اب اس درخت کو کاٹنے جا رہا ہوں۔

شيطان نہ کہا آپ واپس چلے جائيں اور اپنے کام سے کام رکھيں۔

يہ سن کروہ بھڑک اٹھے اور کہا نہيں نہيں ميں ہرگز ايسا نہيں ہونے دوں گا اور ميں اس درخت کو کاٹ کر ہي واپس جاؤں گا، اگرميں يہاں سے واپس چلا گيا تو اللہ تعالی کے سامنے کيا جواب دونگا، ميں تو اسے ضرور کاٹوں گا تاکہ شرک جڑ ہي سے ختم ہوجائے۔

شيطان نے بہت تکرار کي مگر وہ نہ ماننے والے تھے نہ مانے، چنانچہ دونوں مین لڑائي ہوگئي، کچھ دير بعد انہوں نے شيطان کو زير کرليا۔

شيطان نے اب دوسري چال چلي، اس نے کہا اگر تم اس کام کو چھوڑ دو تو ميں اس کے بدلے تمہيں ہر روز چار تولے سونا دونگا، اگر يہ سودا منظور ہے تو بتاؤ؟

شيطان کي يہ چال کامیاب ھوئي، کچھ سوچ کر انہوں نے کہا يہ سونا روزانہ تم مجھ تک ضرور پہنچايا کرنا ورنہ ميں درخت کاٹ دونگا۔

شيطان نہ کہا ہاں حضرت آپ کو يہ سونا ہر روز صبح سويرے آپ کے بستر کے نيچے سے مل جائے گا۔

کچھ روز تک يہ چار تولہ سونا اس نيک شخص کو ملتا رہا ليکن ايک روز سونا نہيں ملا انہيں بہت غصہ آيا، پھر کلہاڑي اٹھائي اور درخت کو کاٹنے کي غرض سے نکلے، راستے ميں شيطان پھر ملا اور پوچھا۔

حضرت کہاں جارہے ہيں؟

انہوں نے جواب ديا اس درخت کو کاٹنے جا رہا ہوں کيونکہ تم نہ چار تولہ سونا دينا بند کرديا ہے۔

شيطان نے درخت کاٹے سے منع کيا، ليکن وہ نہ مانے پھر دونوں کے درميان لڑائي ہوگئي اب کي بار شيطان کو فتح حاصل ہوئي، وہ بہت حيران ہوئے شيطان سے پوچھا پہلے تو ميں نے تمہيں ہرا ديا تھا اور اب کي بار تم نے مجھے کسيے ہراديا؟

شيطان نے مسکراتے ہوئے کہا مياں پہلے تو جو درخت کاٹنے جارہے تھے اس وقت تمہارا مقصد صرف اور صرف اللہ کي خوشنودي تھا، اس وقت تمہاري نيت نيک اور صاف تھي،ليکن اب تمہاري نيت ميں فرق آگيا ہے اور ميرے بہکاوے ميں آگئے ہو۔

اس بار تم مجھ سے اس لئے مات کھاگئے کہ اب تمہارا ارادہ درخت کاٹنا نہیں بلکہ چار تولہ سونا حاصل کرنا ہے، اب تم واپس چلے جاؤ ورنہ تمہاري گردن تن سے جدا کردوں گا۔

يہ سن کر نہايت شرمندگي کي حالت ميں انہيں واپس لوٹنا پڑا۔

دوستو۔۔۔۔ آپ کي نيت صيح ہوگي تو آپ ہر کام ميں کامياب ہوں گے اگر نيت بري ہے تو پھر وہ ہي ہوگا جو اس شخص کے ساتھ ہوا۔

دوستو۔۔۔۔۔۔ نيت ہي عمل کي روح ہے جس قدر نيت اللہ تعالي کيلئے خالص ہوگي اسي قدر اللہ تعالي کي مدد اور انعامات زيادہ ہونگے۔

ہميں بھي چاہئيے جو بھي کام کریں خالص اللہ تعالي کو راضي کرنے کے جذبے سے کريں۔
---
__________________
ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
-

 
عصمت's Avatar
عصمت
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: ڈیرہ غایخان۔مانہ احمدانی
عمر: 34
مراسلات: 438
شکریہ: 223
302 مراسلہ میں 783 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 128
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عصمت کا شکریہ ادا کیا
skjatala (16-05-11), مرزا عامر (16-05-11), آبی ٹوکول (16-05-11)
پرانا 16-05-11, 02:22 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
حنا خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: Burewala
مراسلات: 183
کمائي: 3,517
شکریہ: 1
148 مراسلہ میں 415 بارشکریہ ادا کیا گیا
حنا خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بے شک اعمال کا دارومدار نیت پر ہے۔
حنا خان آف لائن ہے   Reply With Quote
حنا خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عصمت (16-05-11)
جواب

Tags
کرتے, گھر, پہلے, لوگ, چھوڑ, مقصد, منظور, ايک, اللہ, بڑا, بے, بار, جواب, خون, روح, سوچ, سودا, شہر, شخص, شروع, غصہ, غصے, صاف, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نيت کا فرق سیپ فنون لطیفہ اور تخلیقات 4 01-04-11 10:11 PM
بچوں كى تربيت ميں باپ كا كردار Atia jamali بچوں کی تعلیم و تربیت 20 05-11-09 09:55 AM
اقبال مشرق کا بلند ستارہ، حضرت آيت اللہ العظميٰ سید علي خامنہ اي کی نگاہ میں (حصہ اول) عرفان حیدر شاعر مشرق علامہ اقبال 1 07-03-09 02:08 PM
گولڈ كى اهميت Atia jamali گپ شپ 7 04-10-08 06:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:27 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger