واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


وادی سوات میں موٹر بائیک ایک ضرورت یا موت کا فرشتہ ؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-09-11, 10:20 AM   #1
وادی سوات میں موٹر بائیک ایک ضرورت یا موت کا فرشتہ ؟؟
عبیداللہ عبید عبیداللہ عبید آف لائن ہے 22-09-11, 10:20 AM

۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( محمد صد یق خان سواتی, مینگورہ سوات )


۔۔۔۔۔۔۔۔۔
موٹر بائیک ہماری زندگی کا لازمی حصہ ہے ، شہری زندگی اس کے بغیر نامکمل سمجھی جاتی ہے ۔ ٹریفک جام کے واقعات میں اضافہ کے بعد ، سنجیدہ اور وقت کی قدر و قیمت رکھنے والے افراد ، اس کے استعمال پر مجبور ہوگئے ہیں ۔متوسط طبقے کے اکثر گھرانوں میں یہ سواری موجود ہے ۔ اس کے استعمال میں ایک آسانی یہ ہے کہ کسی بھی جگہ اسے پارک کیا جاسکتا ہے اور دوسری اس کے لیے گیراج وغیرہ کی جھنجھٹ سے با آسانی گلو خلاصی ہوجاتی ہے ،تیسرا معاشی فائدہ یہ ہے کہ بڑی گاڑیوں کے مقابلے میں اس کا ایندھن خرچ انتہائی کم ہے ۔

وادی سوات میں موٹر بائیکوں کی تعداد میں اضافہ اس وقت سے دیکھنے میں آیا ہے جب مقامی موٹر بائیک ساز کمپنیوں نے ارزان قیمت پر اپنے موٹر بائیک فروخت کرنے شروع کیے ۔یہ کمپنیاں اپنے موٹر بائیک قسطوں پر بھی دیتے ہیں ۔ دو تین ہزار کی قسط ہر آدمی اپنے جیب خرچ سے باآسانی برداشت کرلیتا ہے ، اسی طرح اب ہر متوسط طبقے کے دوسرے گھرانے میں یہ سواری موجود ہے ۔اور قابلِ افسوس امر یہ ہے کہ اس کو ایک حقیقی ضرورت کے طور پر برتنے کی بجائے اس کے استعمال کنندگان میں اکثریت " منچلوں " کی ہے جن کی عمریں اٹھارہ سال سے کم ہوتی ہیں اور ٹریفک قواعد وضوابط سے یہ لوگ نابلد ہوتے ہیں ۔

چھوٹی عمر کے یہ ڈرائیور تیز رفتاری ، ون ویلنگ ، کرتب بازی اور ریسنگ کے لیے بدنام ہیں ، جس میں اکثر افراد یا تو اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا عمر بھر کے لیے اپاہج ہوجاتے ہیں۔

کچھ دنوں سے موٹر بائیک سواروں کے تصادم کے واقعات میں اضافہ ہواہے ۔سیدو ٹیچنگ ہاسپٹل کے کیجولیٹی ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار کے مطابق صرف 26 اگست کے دن 16 موٹر بائیک سوار زخمی لائے گئے ۔ اکثریت شدید زخمیوں کی تھی جن میں سے کچھ بعد ازاں جاں بحق ہوئے۔

ان غیر قانونی موٹر بائیک سواروں کی وجہ سے ٹریفک قوانین کی دھجیاں بکھرجاتی ہیں ۔نتیجتا اکثر ٹریفک حادثات کا باعث بن جاتے ہیں جن میں قیمتی جانیں چلی جاتی ہیں ۔

انتظامیہ کی طرف سے بھر پور کوششوں کے باوجود تیزرفتاری ، ون ویلنگ اور کرتب بازی کے لیے ایسے روڈ منتخب کیے جاتے ہیں جو شہری ٹریفک جام کی وجہ سے تیز رفتاری کے لیے موزوں ہوں ۔

عوامی حلقوں میں اس کے متعلق یہ سننے میں آیا ہے کہ اگر ٹریفک افسران کچھ اہلکار شہر کے باہر بھی تعینات کریں اور اٹھارہ سال سے کم عمر کے افراد کے موٹر بائیک سواروں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے ۔خلاف ورزی کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کریں نیز ہیلمیٹ کو لازم قرار دیا جائے تو امید کی جاتی ہے کہ تیزرفتاری کا یہ مہلک رجحان خود بخود ختم ہوجائے گا اور موٹر بائیک موت کا فرشتہ نہیں بلکہ ایک حقیقی ضرورت بن جائے گا۔

ہماری ویب

نوٹ: صاحب مضمون پاک نٹ پر ابو اسد کے نام سے رجسٹرڈ ہیں ۔

Last edited by عبیداللہ عبید; 22-09-11 at 11:44 AM..

عبیداللہ عبید
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,761
شکریہ: 911
1,266 مراسلہ میں 2,887 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 166
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبیداللہ عبید کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (01-10-11), نبیل خان (22-09-11), منتظمین (22-09-11), مرزا عامر (22-09-11)
جواب

Tags
com, فروخت, کوششوں, ٹریفک, یا, ویب, وقت, واقعات, قواعد, لوگ, موت, مطابق, آدمی, استعمال, بازی, جام, حصہ, خود, خان, زندگی, سال, شروع, طور, عائد, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لندن۔۔ پاكستاني طلبہ كے ليے سواليہ نشان؟؟ شمشاد احمد تعلیم و تربیت 4 03-09-11 05:10 PM
winrar کا پاسورڈ کریک کیسے کریں ؟؟ فیصل ناصر Ask Experts ماہرین کی رائے 10 29-04-09 10:38 PM
کراچی:موٹر سائیکل سوار ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں سرفہرست،جنگ سروے عبدالقدوس خبریں 1 13-10-08 02:19 PM
ضلع ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ دھماکہ ،دو موٹر سائیکل سوار جاں ابن جلال خبریں 0 12-04-08 05:05 PM
:::کراچی:پنجاب کالونی کے قریب حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک::: ابو کاشان خبریں 0 11-01-08 01:46 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:30 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger