واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


وحدت کی طرف لوٹیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-05-10, 12:32 PM   #1
وحدت کی طرف لوٹیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 05-05-10, 12:32 PM

عامرہ احسان (سابق ایم این اے)

ہم تو ساری حرمتیں پامال کر بیٹھے۔ ایک کتا بردار کمانڈو کے پیچھے ناقابلِ معافی خاموشی سے ہم نے کفر کے کندھے سے کندھا ملا کر اہل ایمان کا شکار کھیلا۔ اب بھی وقت ہے کہ ہم پلٹ آئیں۔ پاکستان کی قوت اس میں مضمر تھی کہ اللہ نے بے شمار رنگ ونسل کے اوصاف کی بو قلمونی سے ہمیں نوازا تھا۔ یعنی گلہائے رنگا رنگ سے ہے زینتِ چمن۔ جہاں پٹھانوں میں عربوں کی صفات کا عکس ملتا ہے اور روسی سپر پاور کو ناکوں چنے چبوا کر قبرستان آباد کرنے میں غیور سرحدی پٹھانوں (سیکولر نہیں، صاحبِ ایمان) کا بھی پورا پورا حصہ تھا اور ہم حسرت آمیز فخر سے ان کیلئے کہتے تھے…؎
فطرت کے مقاصد کی کرتا ہے نگہبانی
یا بندۂ صحرائی یا مردِ کہستانی

اسکے بعد ایمان، اسلام اور اسی بنیاد پر پاکستان سے گہری وابستگی رکھنے والے ہزارہ وال ہیں۔ یہ پورا علاقہ ایمان اسلام، علماء اور مدارس کے اعتبار سے ہماری شناخت کی اگلی ڈیفنس لائن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکہ اور اسکے حواریوں کی نگاہ میں یہ علاقہ بھی خار بن کر کھٹکتا ہے۔ تربیلا میں وہ تمام تر حفاظتی قلعوں میں بھی خود کو ان غیور لوگوں کی موجودگی میں محفوظ نہیں جانتا۔ لہٰذا ان کے احتجاج پر معقول رویہ اختیار کرنے اور افہام و تفہیم سے سلجھانے کی بجائے گولیوں کی بوچھاڑ بلا سبب تو نہیں۔

اس حسین اور خوبصورت ملک کی قوت اس میں بسنے والی ہر قومیت کی جدا جدا صلاحیتیں اور اوصاف ہیں۔ پنجابیوں کی کشادہ دلی، وسیع الظرفی، سبھی کیلئے دیدہ و دل فرشِ راہ کرنے کا وصف رکھتی ہے۔ یہی کیفیت اردو ، سندھی، بلوچی، سرائیکی، بروہی، ہر زبان رنگ نسل والوں کی ہے۔ ہم اسلام کی مالا میں پروئے ہوئے دیدہ زیب موتیوں کی مانند ہیں۔ یہ تقسیم سوائے تعارف کا ذریعہ ہونے کے اور کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔ تاریخ گواہ ہے مسلمان جب اوس، خزرج، انصاری، مہاجر کی تقسیم سے ماوراء ہو کر اس اصول کو لے کر اٹھے:

درحقیقت اللہ کے نزدیک تم میں سب سے زیادہ عزت دار وہ ہے جو سب سے زیادہ اللہ سے ڈرنے والا ہے،(الحجرات۔13)
تو مسلمان تین براعظموں پر حکمران ہوگیا اور جب یہ سبق بھولا تو جمعیت کے ساتھ ملت بھی پارہ پارہ ہوگئی۔ یہ فارمولا ہمارے دشمن کا ہمیں توڑنے کیلئے ہے۔ ذرا سوچئے تو ہمارے ہر دوسرے گھر میں جو بچوں کے نام ہیں وہ کن ناموں پر ہیں؟۔ صہیبؓ رومی، سلمانؓ فارسی، بلال حبشی، فہیم صدیقی، فاروقی، علوی، عثمانی کیوں ہیں؟ نبیﷺ پر ماں باپ آل اولاد قربان کرنے کا حوصلہ ہم، آپ میں کیوں ہے؟ کیا اسلئے کہ آپؐ پنجابی تھے۔؟ ہر گزنہیں! آپؐ پٹھان، سندھی، بلوچی، سرائیکی تھے؟ یہ نسل آلودہ گھٹی گھٹی تنگ نظر کنویں کے مینڈک والی سوچ ایک مسلمان کی نہیں ہوسکتی۔ ہماری وسعتِ نظر کا تو یہ عالم ہے کہ میری محبت، غم اور فکر کا محور، نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کاشغر بلکہ پوراگلوب اور اس پر رہتا بستا ہر مسلمان ہے۔ میرے خاندان کی عظمت کا یہ عالم ہے کہ مجھے ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کی وراثت اور امام الانبیائﷺ کا امتی ہونا میسر ہے۔ میرے فکر و نظر کی کشادگی کا یہ عالم ہے کہ اگر بش مسلم کش ایمان لے آئے تو مجھے (بس ایک کڑوے گھونٹ کے بعد) اسے امت کا حصہ ہونے کی حیثیت سے قبول کرنا ہوگا۔ دل سے نفرت کو دھونا پڑے گا! میری وسعتِ نظر کا یہ عالم ہے کہ مجھے صرف اس چند روزہ زندگی کا حقیر کیڑا اورخواہشات نفس کا حیوانی وجود بن کر نہیں جینا۔ بلکہ وہ امانت جو اشرف المخلوقات ہونے کے اعتبار سے، اپنی روح میں سے کچھ پھونک، کر اللہ نے میرے وجود میں ڈالی ہے اسکی قرآن و سنت سے آبیاری کرنی، حفاظت کرنی ہے کہ وہ اس عظیم کارواں کا حصہ بن سکے جو حضرت آدمؑ کے وقت سے لیکر آخری دن تک کے انسانوں میں سے جنت کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

مسئلہ اس وقت صرف یہ ہے کہ گلوبل ویلج ہانکے پکارے نئی اجلی ستھری قیادت کیلئے العطش، العطش (پیاس، پیاس) پکار رہا ہے۔ کمیونزم دم توڑ چکا۔ سرمایہ دارانہ نظام اپنی تمام تر معاشی سیاسی سماجی معاشرتی فریب کاریوں کے ساتھ جان بلب ہے۔ استحصال (پاکستان کی طرح دنیا کے ہر ملک میں) اپنی ساری حدیں توڑ چکا ہے۔ انسانیت سسک رہی ہے۔ اسلام کا سویرا طلوع ہو کر رہے گا۔ یہ وقت کی پکار ہے۔ یہ دنیا کی ضرورت ہے۔ چمگادڑوں، الوئوں کی چیخ وپکار طلوع ہوتی صبح کا راستہ نہیں روک سکتی۔ عراق نے فیصلہ دے دیا۔ کوئی بریکنگ نیوز نہ سنی۔ افغانستان کا فیصلہ ہوا ہی چاہتا ہے۔ ورلڈ میڈیا کو سانپ سونگھ گیا۔ جس طرح اچانک برف پوش آئس لینڈ کے پہاڑ لاوا اگل رہے ہیں۔ برسہا برس، صدیوں سے قوموں کی عقلوں پر پڑی برف بھی پگھلنے کو ہے(اس کا معاشی نقصان بھی چشم کشا ہے!) ظلم اپنی آخری حدوں کو چھو رہا ہے۔ ایک کروڑ مسلمان ان خون آشام صلیبیوںکی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔ دنیا بھر کے عقوبت خانے صلیبیوں کی خوشنودی کی خاطر ٹھونسے گئے مسلمان نوجوانوں سے لبالب بھرے پڑے ہیں۔ ناقابل بیان مظالم دنیا بھر میں آمروں کے ہاتھوں نت نئی اصطلاحوں اور خوبصورت فلسفوں کی آڑ میں توڑے جا چکے ہیں۔ پیالہ لبالب بھر چکا ہے۔ روسی ریچھ کی طرح امریکی ہاتھی دم توڑ رہا ہے۔ مگر آہستہ آہستہ۔ دبے پائوں صبح طلوع ہونے کو ہے۔ ہمیں تقسیم در تقسیم ہونے کی بجائے اس عظیم الشان وحدت کی طرف لوٹنا ہے، جسکا خوف امریکہ کی نیندیں اڑائے دے رہا ہے۔ امت اور خلافت۔ یہ دو تصورات کفر کیلئے جان لیوا ہیں۔ جن سے ہمیں بیگانہ رکھنے ہی کے سارے اہتمام ہیں۔ کفر نے پانی کی طرح اپنا پیسہ اور ہمارا خون اس وحدت کے خوف سے بہایا ہے۔ لیکن اب وہ سحر ہونے کو ہے۔
آیئے اس صبح کی تیاری کریں۔ رب المشرقین کے، خالقِ ارض سماء حی و صمد کے ماننے والے:
یہ جو خونِ شہیداں کی شمعیں ہیں
جب تک ان کی لویں سلامت!
جب تک ان کی آگ فروزاں
درد کی آخری حد پر بھی یہ دل کو سہارا ہوتا ہے
ہر اک کالی رات کے پیچھے ایک سویرا ہوتا ہے
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
شکریہ: 23,988
4,983 مراسلہ میں 14,693 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 158
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
rabab (05-05-10), shafresha (05-05-10), فیصل ناصر (05-05-10), یاسر عمران مرزا (06-05-10), حیدر (05-05-10)
پرانا 05-05-10, 12:37 PM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,732
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی عبداللہ السلام علیکم،

اللہ عزوجل آپ کو جزائے خیر عطا فرمائیں، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔ ۔

شئیرنگ کا شکریہ!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (05-05-10), حیدر (05-05-10), عبداللہ آدم (05-05-10)
پرانا 05-05-10, 06:33 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,382
شکریہ: 52,449
11,147 مراسلہ میں 35,182 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
ہمیں تقسیم در تقسیم ہونے کی بجائے اس عظیم الشان وحدت کی طرف لوٹنا ہے، جسکا خوف امریکہ کی نیندیں اڑائے دے رہا ہے۔ امت اور خلافت۔ [/COLOR]
انہی دو نظریات یا وحدتوں نے ہی تو ہمکو تقسیم در تقسیم بھی کر رکھا ہے۔ آج تک ہم خلافت کے معنی متعین نہ کر سکے۔ ہم اس بات میں الجھ کر رہ جاتے ہیں کہ خلیفہ ہو گا یا صدر۔ نظام کس فقہ کا ہوگا، قانون کس کے تحت ہو گا وغیرہ
ہم میں سے ہر بندہ یکسو ہو اور خؤد کو حق جان کر دوسرے کا گلا کاٹ رہاہے۔
ضرورت اصل وحدت یعنی قرآن کی طرف پلٹنے کی ہے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (05-05-10), فیصل ناصر (05-05-10), ھارون اعظم (05-05-10)
پرانا 06-05-10, 10:09 AM   #4
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,899
شکریہ: 23,988
4,983 مراسلہ میں 14,693 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدر بھائی یہ اصظلاحات بھی تو قرآن ہی سے اخذ شدہ اور صحابہ کے طریق پر ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تقسیم ان اصطلاحات میں نہیں خود ہمارے اندر ہے اور ہم ان کو ان کے اصل معنٰی و مفہوم کے ساتھ لیتے ہوئے ڈرتے ہیں کہ دنیا ہمیں سنگسار نہ کر دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ دیکھ لیں کہ طالبان نے دور حاضر میں بھی ان کی بالکل اسی طرز پر تطبیق کر کے دکھا دی جسطرح 1400 سال پہلے کی گئی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب کیا شک رہ جاتا ہے ان کے معنٰی و مفہوم میں؟
قانون اللہ کا قرآن ہے بس ہم ہی پس و پیش کر کے اس سے اعراض کر رہے ہیں اور کبھی جمہوریت اور کبھی کینیونزم کی بھولل بھلیوں میں ٹامک ٹوئیاں مارتے نظر آتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (06-05-10)
جواب

Tags
پاکستان, قرآن, نفرت, نیوز, نظر, ماں, ایمان, اللہ, امریکہ, احتجاج, اردو, اسلام, بچوں, تعارف, خون, روزہ, راستہ, زندگی, سرمایہ دارانہ, شناخت, عالم, عزت, غم, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جی میل یوزرزکیلئے جی میل نوٹیفائر زارا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 0 19-01-11 03:13 PM
Cd کو پروٹیکٹ کرنے کا سافٹ وءیر وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 6 30-06-10 09:17 AM
نوٹیفکیشن آئی ایس آئی کیا مذاق ہے؟ Real_Light خبریں 0 01-08-08 12:30 PM
نتائج جمع کرنے کا کام مکمل،الیکشن کمیشن 28فروری کو نوٹیفکیشن جاری کریگا عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:03 PM
الیکشن کمیشن کو 3مارچ تک انتخابی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہوگا عبدالقدوس خبریں 0 22-02-08 02:37 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger