واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ورلڈ ہالوکاسٹ ڈے کیا ہے ؟؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-01-12, 09:26 PM   #1
ورلڈ ہالوکاسٹ ڈے کیا ہے ؟؟؟
زبیرافتحار زبیرافتحار آف لائن ہے 31-01-12, 09:26 PM

دینا بھر میں دوسری جنگ عظیم کی یاد میں ورلڈ ہولوکاسٹ ڈے منایا جا تاہے۔ ہولوکاست''یونانی الفاظ سے ماخوذایک مرکب ہے جس کا مطلب ''مکمل طورپرنذرآتش کردینا''۔

یہ اصطلاح پہلی مرتبہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جرمن نازیوں نے یہودیوں کیلئے استعمال کی۔ جس سے مراد ''یہودیوں کے مسئلے کا آخری حل''تھا۔ جرمنی میں نازی جنوری 1933 میں اقتدار میں آئےتو ان کا یقین تھا کہ جرمن نسلی طور پر سب سے اعلیٰ و ارفعٰ ہیں جبکہ یہودی سب سے گھٹیا لہٰذا وہ بیرونی طور پر جرمن قوم کیلئے خطرہ ہیں۔اس وقت یورپ میں یہودیوں کی آبادی 90 لاکھ سے زائد تھی۔ تیس کی دھائی میں یہودیوں کو معاشرے میں تنہا کرنے اوران کے معاشی ،معاشرتی حقوق سلب کرنے کیلئے قوانین بنائے گئے تاکہ یورپ کو غیریورپیوں سے پاک کیا جا سکے

۔1933میں اس قانون کی منظوری کے بعد اہم علاقے اور اہم مناصب یہودیوں سے خالی کرالیے گئے۔1935میں ہٹلر نے ایک تقریر کے ذریعے یہودیوں کو رہے سہے تمام سول حقوق سے بھی محروم کردیا۔

یہودیوں کی نسل کشی کیلئے ایسے کیمپس بنائے گئے جہاں یہودیوں کو غلام بناکرلے جایا جاتا اور ان سے اتنی مشقت کرائی جاتی کہ وہ تھکا کر مار دیے جاتے یا پھر بیمار ہو کر اور بھوکے رہ رہ کر مرجاتے۔۔۔۔بچ جانے والوں پر طبی تجربات کر کر کے انہیں معذورکردیاجاتااور پھر انہیں موت کی آغوش میں پہنچادیاجاتا۔ جنگ کے آغاز سے یہودیوں اور دوسرے افراد کو نسلی اور فرقہ وارانہ نفرت کی بنا پر اِن کیمپوں میں قید کر لیا جاتا تھا۔ یہودی آبادی پر ظلم کرنے اور اُن کی نگرانی کرنے کے ساتھ ساتھ بعد میں اُنہیں ڈی پورٹ کرنے کیلئے جرمنوں اور اُن کے اتحادیوں نے جنگ کے دوران مخصوص یہودی بستیاں اور جبری مشقت کے کیمپ قائم کئے گئے تھے

یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ نازیوں نے دوسری جنگ عظیم کے دوران60 لاکھ سے زائد یہودیوں کو قتل کیا، تاہم بعض تاریخ دان اتنی بڑی تعداد میں یہودیوں کے قتل عام کو تسلیم نہیں کرتے،، ایرانی صدر احمدی نژاد کی جانب سے ہولو کاسٹ میں یہودیوں کی ہلاکت 60 لاکھ سے کم ہونے کے بیان پربھی دنیا میں کافی شور مچا ،، آزادی اظہار کا دعویٰ کرنے والے مغربی معاشرے میں ہولو کاسٹ کے خلاف کوئی بات کرنا سنگین جرم ہے اور بہت سے دانشور اس پر سزائیں بھی بھگت چکے ہیں ۔
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!

 
زبیرافتحار's Avatar
زبیرافتحار
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 108
Reply With Quote
زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا گیا
mama_shalla (31-01-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لاسٹ ورڈ زارا Chit Chat 0 14-02-11 02:19 PM
کرن ڈائجسٹ کے 12 شمارے عقرب کتاب گھر 3 14-10-10 10:18 AM
فاسٹ رضی تعارف 2 26-09-09 09:53 AM
فلم فاسٹ فارورڈ محمدعدنان گانے 0 26-07-09 01:10 AM
::: شاہ کربلا ٹرسٹ کے تحت محفل میلاد::: ابو کاشان خبریں 0 03-01-08 12:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:33 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger