واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


وہ افراد جن سے دوستی اور رفاقت نہیں کرنی چاہئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-05-11, 01:01 PM   #1
وہ افراد جن سے دوستی اور رفاقت نہیں کرنی چاہئے
عصمت عصمت آف لائن ہے 15-05-11, 01:01 PM

قَالَ اَبُوْ جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ عَلَیْھِمُ السَّلااَامُ اَوْصَانِیْ اَبِیْ فَقَالَ یَا بُنَیَّ لااَاتَصْحَبَنَّ خَمْسَةً وَلااَا تُحَادِثْھُمْ وَلااَا تَرَافِقْھُمْ فِیْ طَرِیْقٍ۔

فَقُلْتُ: جَعَلْتُ فِدَاکَ یَا اَبَةَ مَنْ ھٰوٴُلااَآءِ الْخَمْسَةَ؟

قَالَ: لااَا تَصْحَبَنَّ فَاسِقًا فَاِنَّہ یَبِیْعُکَ بِاَکْلَةٍ فَمَا دُوْنَھَا

فَقُلْتُ: یَا اَبَةَ وَ مَا دُوْنَھَا

قَالَ: یَطْمَعُ فِیْھَا ثُمَّ لااَا یَنَالُھَا؟

قَالَ قُلْتُ: یَا اَبَةَ وَ مِنَ الثَّانِیْ؟

قَالَ:لااَاتَصْحَبَنَّ الْبَخِیْلَ بِکَ فِیْ مَالِہ اَحْوَجُ مَا کُنْتُ اِلِیْہِ

قَالَ فَقُلْتُ: مِنَ الثَّالِثِ؟

قَالَ: لااَاتَصْحَبَنَّ کَذَّابًا فَاِنَّہ بِمَنْزِلَةِ السَّرَابِ یُبَعِّدُ مِنْکَ الْقَرِیْبَ وَ یُقَرِّبُ مِنْکَ الْبَعِیْدَ

قَالَ: فَقُلْتُ وَمِنَ الرَّابِعِ؟

قَالََ: لااَاتَصْحَبَنَّ اَحْمَقَ فَاِنَّہ یُرِیْدُ اَنْ یَنْفَعَکَ فَیَضُرُّکَ

قَالَ قُلْتُ: یَا اَبَةَ مِنَ الْخَامِسِ؟

قَالَ: لااَاتَصْحَبَنَّ قَاطِعَ رَحِمٍ فَاِنِّیْ وَجَدْتُہ مَلْعُوْنًا فِیْ کِتَابَ اللّٰہِ فِیْ ثَلاٰثَةِ مَوَاضِعَ

(کشف الغمہجلد۲صفحہ۸۱۔ بحارالانوارجلد ۷۸ صفحہ ۱۳۷)

ترجمہ:

امام محمد باقر نے فرمایا کہ میرے والد بزرگوار نے مجھے ان کلمات کے ساتھ نصیحت فرمائی:

" اے بیٹا پانچ قسم کے آدمیوں کے ساتھ نہ بیٹھو۔ ان کے ساتھ بات نہ کرو۔ان کے ہمسفر نہ بنو۔

میں نے عرض کی آپ- پر قربان جاؤں وہ کون ہیں؟

فرمایا فاسق کے ساتھ نہ بیٹھو کیونکہ وہ تجھے ایک لقمہ بلکہ اس سے بھی کم پر فروخت کر دے گا۔

میں نے عرض کی ابا جان ایک لقمہ سے کم کا کیا مطلب؟

فرمایا کہ لقمہ کے لالچ میں وہ تجھ کو فروخت کر دے گا لیکن اس لقمہ تک نہ پہنچ سکے گا۔

میں نے عرض کی اے ابا جان دوسرا کون ہے؟

فرمایا کہ بخیل کے ساتھ دوستی نہ کر۔ کیونکہ جب تجھے اس کے مال کی سخت ضرورت پڑے گی تو وہ تجھے اس وقت اس سے محروم رکھے گا۔

میں نے سوال کیا تیسرا کون ہے؟

فرمایا: بہت جھوٹ بولنے والے کے ساتھ نہ بیٹھ۔ کیونکہ وہ سراب کی طرح ہے جو تجھے نزدیک کی چیز دور کرکے اور دور کی چیز نزدیک کرکے دکھائے گا

(سراب یہ ہے کہ سورج کی دھوپ دوپہر کے وقت جب ہموار زمین پر پڑتی ہے تو اس زمین سے چمک دمک اس طرح نظر آتی ہے جیسے پانی موجیں مار رہا ہو۔ گمان ہوتا ہے کہ وہاں پانی زمین پر جاری ہے حالانکہ اس کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی)۔

میں نے عرض کی کہ چوتھا شخص کون ہے؟

فرمایا: احمق ہے ۔ کیونکہ وہ تجھے فائدہ پہنچانا چاہے گا لیکن اپنی نادانی اور حماقت کی وجہ سے تجھے نقصان پہنچا دے گا۔

میں نے پوچھا پانچواں شخص کون ہے؟

فرمایا: قطع رحمی کرنے والے کے ساتھ نہ بیٹھ ۔ کیونکہ قرآن میں تین مقامات پر میں نے اسے ملعون پایا ہے۔
----
__________________
ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
-

 
عصمت's Avatar
عصمت
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: ڈیرہ غایخان۔مانہ احمدانی
عمر: 34
مراسلات: 438
شکریہ: 223
302 مراسلہ میں 783 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 176
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عصمت کا شکریہ ادا کیا
پرانا 15-05-11, 01:52 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,339
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,044 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ خیر۔۔۔۔شئرنگ کا شکریہ
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
عصمت (15-05-11)
پرانا 15-05-11, 01:58 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بالکل ٹھیک ھے۔انسان کو دوستی کے معاملے میں ایسا ھی حساّس ھوناچاھئیے۔ ورنہ تکلیف بھی خود ھی اٹھانی پڑتی ھے۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
عصمت (15-05-11)
جواب

Tags
ہوتا, ہے۔, ہمسفر, فروخت, کوئی, کلمات, کرنی, گمان, وقت, وجہ, قرآن, نظر, ملعون, آتی, اسے, تجھے, جھوٹ, دور, دوستی, دے, سوال, سورج, شخص, ضرورت, عرض


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دوستی ودشمنی میں اعتدال ابن آدم متفرقات 1 28-01-11 09:11 PM
کشمیر میں فورسز کی ’دوستی مہم‘ ALI-OAD خبریں 1 18-12-10 06:12 AM
کرکٹر سے دوستی تو ہوسکتی ہے شادی نہیں جاویداسد فلمی دنیا 0 12-07-10 06:58 PM
کفار سے دوستی قرآن کی نظر میں محمد عاصم ایمان 0 13-05-10 06:54 PM
دوستی میں پہل کرو خرم شہزاد خرم عمومی بحث 48 25-08-09 06:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:37 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger