واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ویمن لائف Mir Afsar Aman

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-04-11, 01:46 PM   #1
ویمن لائف Mir Afsar Aman
JISOUTH JISOUTH آف لائن ہے 06-04-11, 01:46 PM

مارچ بروز بدھ ۱۱۰۲ ء روز نامہ جناح اسلام آباد میں ویمن لائف کے عنوان سے محترمہ سعدیہ چوہدری صا حبہ کا مضمون نظر سے گزرا جو ایوان صدر میں محفل ِمیلاد کے سلسلے میں منعقد ہوا تھا اس میلاد کی مبارک محفل جس میں خاتون ِاول بیگم فوزیہ گیلانی ،سپیکر قومی اسمبلی ڈاکڑ ٖفہمیدہ مرزا،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات ڈاکڑ فردوس عاشق،وزیر ماحولیت ڈاکڑ ثمینہ خالدگھرکی ،رکن قومی اسمبلی ڈاکڑ عذار افضل ، خواتین ارکان پارلیمنٹ،تمام شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والی خواتین نے شرکت کی اس روحانی محفل میں خواتین نے حمد و نعت اور حضور پاک ؐ کی حیات طیبہ کو بیان کیا ۔اس مبارک محفل میںیہ بھی عہد کیا گیا کہ خواتین حضور پاک ؐ کے بتائے ہوئے طر یقوں کو اپنی عملی زندگی میں اختیار کرتے ہوئے عزت ووقار کا نمونہ بننا چاہیے کیوں نہ ہو انسان کی کامیابی کا یہی طریقہ ہے ہماری دعا ہے اللہ ان خواتین سے راضی ہو ان کے درجات بلند ہوں اسلام میں خواتین کی جتنی عزت ووقار ہے کسی دوسرے مذہب میں نہیں اللہ تعالیٰ نے سب سے پہلے عورت کو اعزاز دیا اُسے برابری کے ساتھ آدم ؑ کے ساتھ جنتّ میں رکھا’’پھر ہم نے آدم سے کہا تم اور تمہاری بیوی جنتّ میں رہو‘‘ (البقرۃ ۴۳) قرآن شریف میں دوسری جگہ فرمایا ’’ عورتوں کے لیے بھی معروف طریقے پر ویسے ہی حقوق ہیں جیسے مردوں کے حقوق اُن پر ہیں‘‘ (البقراۃ ۸۲۲) عورتوں کے حقوق کے بارے میں ا للہ تعالیٰ نے مزید فرمایا ’’عور توں کے لیے بھی اُس مال میں حصّہ ہے جو مال باپ اور رشتہ دارں نے چھوڑا ہو‘‘ (البقرا۴۳) اللہ نے رشتہ داروں کے مال میں عورتوں کا حصّہ رکھا یہ ہیں حقوق اللہ تعالیٰ کی طرف سے عورتوں کے لےی۔ اسی طرح حدیث شریف میں بہت سی جگہوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے عورتوں کے حقوق کی بات کی ہی۔حضرت عبداللہ ابن عمروؓ سے روایت ہے کہ رسول ؐ نے فرمایہ ساری دنیا سرمایا ہے اور دنیا کا بہترین سرمایہ نیک عورت ہے (مسلم) حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے رسول ؐ جب سفر کا ارادہ کرتے تو اپنی بیویوں کے درمیان قرعہ ڈالتے جس کا نام قرعہ میں نکلتا آپ اس کو سفر میں لے جاتے کتنا انصاف ہے عورت کے ساتھ کہ کسی کو کسی سے کم یا زیادہ حق نہیں دیا گیا۔ اس وقت دنیا میں جتنی عورت مظلوم ہے کوئی دوسری مخلوق نہیں مغرب نے اس سے عورت کا رتبہ و عزت چھین کر اسے شمع محفل بنا دیا ۸۱ سال کی بچیوں کو کہا جاتا ہے جاو اپنی معاش کما کے لاو اس کا استیتصال کیا جاتا ہے اسی ظلم کی وجہ سے مغرب میں مردوں کے بجائے عورتیں زیادہ اسلام قبول کر رہیں ہیں ہمیں معلوم ہے کہ حال میں ہی برطانیہ کے سابق وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی سالی اور صحافی لورین بوتھر صاحبہ نے اسلام قبول کیا اس سے کچھ قبل مریم ریڈلی نے جو افغانستان میں ناجائز طریقے سے صحافتی ذمہ داریاں ادا کر نے کے لیے داخل ہوئی تھیں اور بعد میں طالبان کی قید میں کچھ دن گزارے تھے کہتی ہیں ہم نے جو طالبان کے متعلق سنا اور پڑھاتھا کہ وہ وحشی ہیں بلکہ وہ اس کے برعکس نکلے میں نے جو خاتون کی عزت احترام ان بوریا نشینوں میں دیکھا میں اس سے متائثر ہو کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئی ہوں یہ ایک دو واقعات ہیں مغرب میں خواتین جوق در جوق اسلام میں داخل ہو رہی ہیں اسلام میں عورتوں کی بہت ہی فضیلت ہے ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمد صلی علیہ و سلم جن کی یاد میں یہ محفل میلاد منعقد کی گئی تھی انہوں نے خطبہ حج الودع کے موقعے پر تقریباً ڈیڑھ لاکھ صحابہ ؓ کے محفل میں دوسری باتوں کے علاوہ عورتوں کے متعلق فرمایا میں ؐ تمہیں عورتوں کے بارے میں اللہ سے ڈرنے کی نصیحت کرتا ہوں ان کا تم پر حق یہ ہے کہ تم انہیں معروف کے ساتھ کھلاو پہناواسلام نے عورت پر معاش کی ذمہ داری نہیں ڈالی بلکہ یہ ذمہ داری مردوں پر ڈالی ہے اسلام سے قبل بچیوں کو پیدا ہوتے ہی قتل کر دیا جاتا تھا اسلام نے یہ سفاک اورحشیانہ رسم ختم کی اور عوتوں کو اعلیٰ مقام دلایا ماں کے پاوںتلے جنت کی بشارت سنائی اسلام میںعورتوں کو ماں باپ کی جائداد سے بھی حصہ ملتا ہے اور خاوند کی جائداد سے بھی حصہ ملتا ہے ہمارے پیارے پیغمبر حضرت محمدصلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا مجھے عورت اور خوشبو پسند ہے اسلام میں سب سے پہلا انسان جس نے شہادت کی موت قبول کی وہ ایک عورت حضرت ثمعیہ ؓ تھیں جسے جا ہلو ں کے باپ ابوجہل نے برچھی مار کر مکہ میں شہید کیا تھا اسلام میں عورتوں نے جنگ کے دوران زخمیوں کی مرہم پٹی کی زخمیوں کو پانی پلایا حضرت عائشہ ؓ حضرت ام سلیم ؓ جو حضرت انس ؓ کی ماں تھیںاور حضرت ام سلیط ؓ جو حضرت ابو سعید خدری ؓ کی ماں تھیں زخمیوں کو پانی پلاتی تھیں خواتین اسلام نے اپنے بچوں کی تربیت اس طرح کی کہ وہ موت کے منہ میں آنکھیں ڈال کر دشمن سے باتیں کرتے تھے جب سعد ابی ابن وقاص ایران میں فوجوں کو لیکر گئے تو ایرانیوں کو کہا میں وہ فوج لایا ہو ں جسے زندگی سے موت زیادہ پیاری ہے پھر فوج کو دریا دجلہ میں گھوڑے ڈالنے کے لیے کہا تو ایرانیوں نے کہا دیو آمد اور فوجیں لیکر بھاگ گئی.حضرت فاطمہ ؓ جنت میں عورتو ںکی سردار ہو نگی۔ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ سے خلفائے راشدین مشورے کے لیے آتے تھے صلح حدیبیہ ۲
کے وقت جب صحابی ؓ بہت پریشان تھے اور قربانی نہیں کر رہے تھے تو حضرت اسماء ؓ ام المومنین نے رسولؐ کو ایک اہم مشورہ دیا آپ نے فرمایا آپؐ اپنی قربانی کریں یہ لوگ آپ ؐ کو دیکھ کر قربانی کرنے لگیں گے جنگ خندق کے موقعہ پر حضرت صفیہ ؓ جو کہ حضرت محمد ؐ کی پھوپھی تھیں قلعہ میں تھیں جو بنو قر یظہ کی آبادی کے قریب تھا اس میں مسلمانوں نے خواتین کو ٹھہرایا ہوا تھا یہودیوں نے اس قلعے پر حملہ کر دیا۔ ایک یہودی قلعے کے پھاٹک تک آ گیا اور حملہ کرنے کا موقعہ ڈھونڈھ رہا تھا۔ کہ حضرت صفیہ ؓ نے دیکھ لیامستورات کی حفاظت کے لیے حضرت حسّان ؓ کو متعین کیا ہوا تھا۔حضرت صفیہ ؓ نے ان سے کہا قلعے سے اُتر کر اس کو قتل کر دو تاکہ یہودی مرغوب ہو جائیں ورنہ یہ جا کر دشمنوں کوبتا دے گا۔حضرت حسّان ؓ ایک عارضہ کی وجہ سے ایسا نہ کر سکی۔حضرت صفیہ ؓ نے خیمے کی ایک چوب اکھاڑی اور اس یہودی کے سر پر اس زور سے ماری کہ اس کا سر پھٹ گیا پھر اس کی گردن کاٹ کرقلعے کے باہر پھینک دی اس لڑائی میںحضرت اُمِ رفیدہ ؓ ایک خاتون شریک تھیں جو کہ زخمیوں کا علاج کرتی تھیں ان کے پاس دوائیں تھیں انہوں نے مسجد نبوی ؓ میں صحابہ ؓ کی مرہم پٹی کے لیے خیمہ لگایاتھا۔ یہ خدمات خواتین نے اسلام کے ابتدائی دور میں کیں۔
قارئین ہم نے جناح اخبار میں ویمن لائف مضمون پڑھ کر اور اس میں ملک کی چوٹی کی خوا تین کی دین اسلام سے محبت اور سروں پر دوپٹے اوڑے باروعب تصاو یر دیکھ کر دل میں جذبہ پیدا ہوا اور ابتدائی اسلام کی خواتین کی قربانیوں اور ایثاریاد آ گیا جو اس مضمون مین پیش کر دیا گیا خصوصی طور پر خاتون اول کے سر پر دوپٹے سے ان کے ترکی کے دورے کے دوران سر پر دوپٹہ نہ اوڑنے کا پاکستانی پریس کے اعتراض کا بھی ازالہ ہو گیا اللہ کرے ہماری یہ چوٹی کی خواتین اس طرح اسلام سے محبت کا مظاہرہ کرتیں رہیں اور اس سے ملک کی دوسری خواتین بھی اثر لیں گیں کیونکہ عوام حکمرانوں کے طو ر طریقے اختیار کرتے ہیں اس سے تبلیغ دین کا فریضہ بھی ادا ہو جائے گا اسلام کی صحیح نمائندگی بھی ہو گی اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کا وقار بلند ہوگا اس سے یقیناً اللہ بھی راضی ہو گا ۔

JISOUTH
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 66
شکریہ: 16
53 مراسلہ میں 142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 98
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے JISOUTH کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-04-11), منتظمین (06-04-11), حیدر (06-04-11)
جواب

Tags
پیارے, پاک, پاکستانی, پسند, واقعات, وزیر, قید, قرآن, لوگ, نظر, مکہ, موت, ماں, محبت, مسجد, مسجد نبوی, ایران, بچوں, حدیث, خواتین, خاتون، وقار،ایثار, دعا, طالبان, عورت, صحابہ, صحابی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
”ہماری سنگل ڈیکر نہیں چلتی، بھارتی ڈبل ڈیکر چلے گی“ جاویداسد خبریں 2 18-10-10 07:22 PM
کامن ویلتھ گیمز پر ڈینگی وائرس کا حملہ ، متعدد کھلاڑی ہسپتال پہنچ گئے ، گیمز ویلج پر مچھروں کا قبضہ جاویداسد خبریں 2 04-10-10 02:20 PM
جہازوں کی سائیڈ وینڈ لینڈینگ وجی دلچسپ اور عجیب 2 05-02-09 03:20 PM
حکومت پریس کونسل آرڈیننس اور نیوز پیپرز رجسٹریشن آرڈیننس مین ترمیم پر آمادہ عبدالقدوس خبریں 0 23-11-07 09:39 AM
قومی کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے باوجود انڈین لیگ کھیلنے کا خواہشمند ہوں ،انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار بھی نہیں کیا ہے ۔ شعیب اختر کا خصوصی خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 03-09-07 10:41 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:38 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger