واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


پاکستانی طالبان کےامیرحکیم اللہ محسود ہلاک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  3 ووٹ 5.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 16-01-12, 06:47 PM   #1
پاکستانی طالبان کےامیرحکیم اللہ محسود ہلاک
iqbal jehangir iqbal jehangir آف لائن ہے 16-01-12, 06:47 PM
درجہ بندی: (3 votes - 5.00 average)

پاکستانی طالبان کےامیرحکیم اللہ محسود ہلاک

میرانشاہ : کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر حکیم اللہ محسود امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیرملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعد م تحریک طالبان پاکستان کے امیر 12 جنوری 2012 ء کو شمالی وزیرستان میں ہونےوالے حملے میں ہلاک ہوگئے ہیں ۔
امریکی خبررساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ پاکستانی خفیہ اداروں نے طالبان رہنماوں کی 6 فون کالز کا ریکارڈ کیں ہیں جن سے واضح اشارے ملے ہیں کہ طالبان کمانڈر ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں ۔
ادارے نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ انہیں آڈیو ریکارڈز کے بارے میں معلومات پاکستانی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر دیاجب کہ ایک فون کال پر ایک جنگجو اس معاملے پر دوسروں کو تنقید کا نشانہ بنارہا ہے دوسری کال سے اس کی موت کی تصدیق ہوئی۔
ادھر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان احسان اللہ احسان نے امیر اللہ محسود نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ وہ زندہ ہیں اور تنظیموں سے رابطے میں ہیں ۔
ان کا کہناتھا کہ طالبان کمانڈر12 جنوری کو اس جگہ موجود نہیں تھے جہاں ڈرون حملہ کیا گیا تھاجب کہ ہلاکت کا دعویٰ درست نہیں ۔
یاد رہے کہ 2010ء کے اوائل میں بھی پاکستانی اور امریکی حکام نے حکیم اللہ محسود کی شمالی و جنوبی وزیرستان کی سرحد پر راکٹ و میزائل کےحملے میں ہلاکت کا دعویٰ سامنے آیا تھا جو کہ بعدازاں ان کے زندہ ہونے ویڈیو سامنے آنے پر غلط ثابت ہوا تھا
پاکستانی طالبان کےامیرحکیم اللہ محسود ہلاک | The News Tribe
پاکستان کی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ سمجھے جانے والے عسکریت پسند رہنما حکیم اللہ محسسود مبینہ طور پر ایک ڈرون حملے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاکستانی خفیہ ایجنسی کے چار اہلکاروں نے ان کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ خس کم جہاں پاک۔ اگر حکیم اللہ ہلاک ہو گئے ہیں تو اس ہزاروں پاکستانی بے گناہوں کے قاتل کا معاملہ اب اللہ کے پاس ہے۔ ٹکڑوں میں بٹی ہوئی تحریک طالبان پاکستان کا اب خاتمہ ہو جائے گا۔ حکیم اللہ محسود ۳۵۰۰۰ بے گناہوں کا قاتل تھا اور اس نے پاکستانی معیشت کو ۷۰ ارب ڈالر کا نقصان پہنچایا۔

حکیم اللہ محسود جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے طالبان کمانڈر ہیں جن کو کمانڈر بیت اللہ محسود کی ہلاکت کے بعد تحریک طالبان پاکستان کا نیا سر براہ مقرر کیا گیا تھا اور وہ بیت اللہ محسود کے محافظ اور ڈرائیور بھی رہے ہیں۔ حکومت پاکستان نے ان کی موت یا گرفتاری پر پانچ کروڑ روپے کا انعام مقرر کر رکھا ہے۔
پاکستان میں انٹیلی جنس حکام نے امکان ظاہر کیا ہے کہ مفرور طالبان کمانڈر حکیم اللہ محسود ایک حالیہ امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی ’’اے پی‘‘ کو پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ انھوں نے طالبان جنگجوؤں کے ایک دوسرے کے ساتھ نصف درجن سے زائد رابطوں کو سنا ہے جن میں وہ شمالی وزیرستان میں 12 جنوری کو کیے گئے ایک مبینہ امریکی میزائل حملے میں اپنے کمانڈر کی ہلاکت کے بارے میں گفتگو کر رہے تھے۔
ان رابطوں میں کچھ طالبان نے محسود کی ہلاکت کی تصدیق کی جب کہ ایک نے وائرلیس پر اس موضوع پر گفتگو پر تنقید کی۔
اطلاعات کے مطابق کالعدم تحریک طالبان پاکستان یا ’ٹی ٹی پی‘ کے ایک ترجمان نے اپنے لیڈر کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے کے وقت حکیم اللہ محسود اُس علاقے میں موجود ہی نہیں تھا۔ لیکن جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے ایک قبائلی صحافی سیلاب محسود نے کہا کہ انہوں نے فضائی حملے کے مقام دتہ خیل کے رہائشیوں سے بات چیت کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جس وقت میزائل حملہ ہوا تو حکیم اللہ وہاں موجود تھے۔ تاہم انہیں محسود کی ہلاکت کا کوئی علم نہیں تھا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی خفیہ اداروں نے طالبان رہنماﺅں کی چھ فون کالز ریکارڈ کی ہیں جن سے یہ اشارے ملتے ہیں کہ شاید پاکستانی طالبان کے امیر 12 جنوری کو ہونے والے ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کا یہ دعویٰ پاکستانی انٹیلی جنس حکام کی جانب سے سامنے آیا ہے جنہوں نے طالبان رہنماﺅں کے درمیان ہونے والے مواصلاتی رابطوں کا سراغ لگایا ہے جن میں کچھ طالبان جنگجو اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ محسسود ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ایک فون کال میں ایک جنگجو اس معاملے پر ریڈیو پر بات کرنے پر دوسروں کو تنقید کا نشانہ بھی بنا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق انٹیلی جنس حکام نے نام ظاہر نہیں کئے ہیں کیونکہ انہیں اس بات بات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان عاصم اللہ محسسود نے گروپ کے امیر کی ہلاکت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس مقام پر موجود ہی نہیں تھے جہاں ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود زندہ ہیں اور تنظیموں سے ان کا رابطہ ہے، ان کی ہلاکت سے متعلق دعویٰ درست نہیں ہے۔
ریگیڈیئر(ر)محمود شاہ نے کہا ہے کہ اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی اور اگر حکیم اﷲ محسسود مارا گیا ہے تو یہ ایک بڑی خبر ہے کیونکہ اس سے تحریک طالبان ختم ہو جائے گی کیونکہ تحریک طالبان بہت کمزور ہو چکی ہے۔
اگر حکیم اللہ محسود ہلاک ہو چکے ہیں، تو اس سے پاکستانی سکیورٹی فورسز پر دباؤ میں ممکنہ کمی واقع ہو گی اور یہ تنظیم اب اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی اور یہ مزید ٹکروں میں تقسیم ہوجائے گی اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں کمی واقع ہو گی ۔
دہشت گرد تنظیموں کا تمام تانا بانا ان کے لیڈروں کے گرد ہی گھومتا ہے جو اس تنظیم کو متحد و منظم رکھتے ہیں مگر ان کے جانے کے بعد ، تنظیم کی لیڈری کے بارے میں تنازعات شروع ہوتے ہین اور تنظیم کے اندر مختلف گروپ آپس میں لڑائی جھگڑا شروع کر دیتے ہیں جس سے تنظیم کمزور پڑ جاتی ہے اور اپنی سرگرمیاں رکھنے کے قابل نہیں رہتی۔ اظلاعات تھیں کہ تحریک طالبان ۱۳۰ دھڑوں میں بٹ چکی ہے اور اب اس میں مزید دھڑے پیدا ہو جائین گے۔ ویسے بھی اس طرح کی اطلاعات تھیں کہ حکیم اللہ محسود اور ولی الرحمن میں حکومت پاکستان سے بات چیت اور تحریک طالبان کے طریقہ کار اور دوسرے معاملات کے موضوع پر ناقابل اصلاح اختلافات پیدا ہوچکے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی جان کے دشمن بن چکے ہیں اور ایک دوسرے کو قتل کرنے کے درپے ہیں۔ اس بات کا اظہار FM 96 Radio کے ایک پشتو بلیٹن میں کیا گیا۔ اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اختلاف رائے رکھنے والا گروپ اپنی خبروں کی Relay کے کئے ایک علیحدہ ریڈیو سٹیشن بنائے۔
ایک انٹیلی جنس اہلکار کا خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’ہم نے جو گفتگو سنی، اس میں چھ سے سات ٹی ٹی پی ممبران شریک تھے۔ ان میں سے ایک کا کہنا تھا کہ حکیم اللہ محسود میرانشاہ کے قریبی مقام پر ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔‘‘
ایک اور انٹیلی جنس اہلکار کا کہنا تھا، ’’ہماری اطلاعات کے مطابق حکیم اللہ نوے اڈہ میں ایک اجلاس کی سربراہی کر رہا تھا۔ یہ علاقہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کا ایک گاؤں ہے‘‘۔
طالبان کے ترجمان احسان اللہ احسان کا کہنا ہے، ’’ حکیم اللہ محسود ابھی تک زندہ ہیں۔ تاہم وہ ایک انسان ہیں اور کسی وقت بھی ہلاک ہو سکتے ہیں۔ وہ ایک جنگجو ہیں اور ہم ان کے لیے شہادت کی تمنا رکھتے ہیں۔‘‘
ترجمان کا مزید کہنا تھا، ’’حکیم اللہ زندہ رہیں یا ہلاک ہو جائیں، ہم جہاد جاری رکھیں گے۔‘‘ احسان اللہ احسان کا یہ بیان بڑا مبہم ہے اور اس سے ہر طرح کی تشریحات نکالی جاسکتی ہیں۔
پاکستانی فوج کے ایک سینیئرعہدیدار کا کہنا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کی سرکاری طور پر تصدیق فی الحال نہیں کی جاسکتی۔
حکیم اللہ زندہ ہے یا ہلاک ہوچکے ہیں یہ تو آئندہ چند دنوں میں واضح ہوجائے گا۔ لیکن تجزیہ نگاروں کے مطابق جس مشکل صورتحال کا طالبان کو اس وقت سامنا ہے وہ بظاہر قیادت کا بحران ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کو شاید پہلے اس قسم کے مشکل حالات کا سامنا کبھی نہیں کرنا پڑا جو اب اسے درپیش ہیں۔ ٹکروں میں بٹ جانے کی وجہ سے طالبان کے پاکستان کو مزید نقصان پہنچانے کی صلاحیت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔

Last edited by iqbal jehangir; 24-01-12 at 05:55 PM.. وجہ: Typo's and additions

iqbal jehangir
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Lahore
مراسلات: 81
شکریہ: 95
24 مراسلہ میں 53 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 160
Reply With Quote
iqbal jehangir کا شکریہ ادا کیا گیا
A Nawaz Khan (31-01-12)
پرانا 23-01-12, 06:43 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2012
مقام: Lahore
مراسلات: 23
کمائي: 322
شکریہ: 25
8 مراسلہ میں 10 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لگتا ہے دال میں کچھ کالا ضرور ہے ۔ حسب عادت طالبان نے ابھی تک حکیم اللہ کی کوئی ویڈیو جاری نہ کی ہے؟
Mohammad Abdullah آف لائن ہے   Reply With Quote
Mohammad Abdullah کا شکریہ ادا کیا گیا
iqbal jehangir (25-01-12)
پرانا 04-02-12, 04:35 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مقام: Peshawar
مراسلات: 397
کمائي: 6,060
شکریہ: 133
139 مراسلہ میں 236 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حکیم اللہ محسود تو میڈیا کے سامنے آنے کا اورمیڈیا سے بات چیت کرنے کا بڑا شوقین ہوا کرتا تھا مگر یہ بڑی عجیب سی بات ہے کی وہ اب تک میڈیا کے سامنے نہ آیا ہے؟ گمنام طالبان لیڈرران بیان دے رہے ہیں کہ وہ زندہ ہے۔ حکیم اللہ محسود اگر زندہ ہے تو میڈیا کے سامنے آنے سے گریزاں کیوں ہے؟
A Nawaz Khan آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 04-02-12, 04:41 PM   #4
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,168
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ جو تاک میں لگے ہو اس لئے بے چارہ سامنے آنے سے گریزاں ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سورۃ الرحمن اور پاکستان اداس ساحل عمومی بحث 31 09-08-11 11:25 PM
عمران کے سوا تمام پاکستانی سیاستدان امریکی پٹھو ہیں یاسر عمران مرزا سیاست 7 03-03-11 07:05 PM
پاکستانی سوال و جواب.... پاکستانی میرا پاکستان 53 03-03-11 07:01 PM
پاکستان کی سالمیّت کا سودا محمد الیاس میرا پاکستان 0 04-10-08 05:59 PM
اسلام آباد +سوات(مانیٹرنگ ڈیسک ) سوات میں پاکستانی فوج نے مقامی طالبان کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے علاقے میں آپریشن شروع کر خرم شہزاد خرم خبریں 0 13-11-07 09:06 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger