واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


پاکستان امریکیوں کا ملک ہے پاکستانیوں کا ؟ --- میرافسر امام ---

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-04-11, 02:06 PM   #1
پاکستان امریکیوں کا ملک ہے پاکستانیوں کا ؟ --- میرافسر امام ---
umalbaneeen umalbaneeen آف لائن ہے 21-04-11, 02:06 PM

سی آئی اے کے ریمنڈ ڈیوس کی پاکستان مخالف جاسوسی سرگرمیوں کی وجہ سے ٹوٹے ہوئے تعلقات کو درست سمت میں لے جانے کے لیے امریکہ میں منعقدہ آئی ایس آئی اور سی آئی اے کے سربراہوں کے مذاکرات ناکام ہو گئے وہ تو ہونے ہی تھے کیونکہ امریکی پاکستانی بھی ہیں اور امریکی بھی ان کی دوہری قومیت ہے اس لیے تو وہ کہتے ہیں کہ ہمیں آئی ایس آئی کی قطسناًً ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہم نے پاکستان کے فاٹا علاقوں میں اپنا جاسوسی نٹ ورک قائم کیا ہوا ہے ہمارے جاسوس ہمیں ڈرون حملوں کے لیے نشان فراہم کر ر ہے ہیں۔ کیا یہ امریکیوں کا ملک ہے جو انہوں نے ہمارے ملک میں اپنا جاسوسی کا نظام قائم کیا ہوا ہے ذرا انکساری سے کام لیا گیا ہے امریکیوں نے تو فاٹا کیاپورے پاکستان میں پاکستان مخالف جاسوسی کا نٹ ورک قائم کیا ہوا ہی335 ریمنڈ ڈیوس جیسے پاکستان مخالف امریکی جاسوس ہمارے ملک کے خلاف سرگرمیوں میں مصروف ہیں جن کے متعلق پاکستان نے امریکہ سے وضاحت طلب کی ہے امریکہ نے کہ صاف انکار کر دیا تھا امریکہ نے ریمنڈ ڈیوس کی رہائی کے بدلے ڈرون حملے بند کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر حسب عادت وہ یہ وعدہ پورا نہیں کر رہا اور ڈرون حملے جاری کیے ہوئے ہیں اس لیے تازہ اخباری رپورٹ کے مطابق پاکستانی قوم کی امنگوں کے مطابق500 امریکیوں کو پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے اور وہ ملک چھوڑنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔
جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے امریکہ سے ہماری دوستی ہے سنٹو سیٹوبغدادپیکٹ کے معاہدے امریکہ نے پاکستان سے کیے تھے ہم نے اس دوستی کو نبھاتے ہوئے ان کو اپنے پڑوسی ملک روس کے خلاف بڈھ بیر سے اپنے قریبی پڑوسی ملک روس کی جاسوسی کے لیے امریکی کا جاسوس جہاز k-2 اڑانے کے اجازت دی تھی جو روس نے گرا دیا تھا اور روس نے ہمیں اپنا دوشمن ڈیکلر کیا تھا اور اس کا بدلہ بھارت پاکستان جنگ 1971 میں اپنی ایٹمی آبدوزوں سے بھارت کی مدد کر کے مشرقی پاکستان کو بنگلہ دیش بنانے میں مدد کی اور اسی وقت اندراگاندھی نے ا علان کیا تھا کہ میں نے دو قومی نظریہ بحر ہند میں ڈبو دیا ہے مسلمانوں سے ایک ہزار سالہ بدلہ لے لیا ہے اور اس نے پاکستان کو تسلیم نہ کرنے کے پاکستانی عوام کے الزام کی تصدیق کر دی تھی۔
ہم اپنی مسلح افواج کا زیادہ حصہ امریکہ سے برآمد کرتے ہیں اس اسلح کے لیے نقد رقم ادا کرتے ہیں اور عموماًً ایسے معاہدں میں بین القوامی طور پر تسلیم شدہ یہ بات بھی یقیناً شامل ہو تی ہے کہ اس اسلح کے فالتوں پرزے بھی امریکہ کو سپلائی کرنے تھے مگر 1965 کی پاک بھارت جنگ میں ہمارے دوست امریکہ نے فاضل پرزے دینا بند کر دیے اورہماری شکست کے مواقعے پیدا کیے اور بھارت ہمارے ازلی دشمن بھارت کے ہاتھ مضبوط کےی۔
نقد ادائیگی کے باجود ایف سولہ سپلائی نہیں کیے اور سوا بین کا تیل اس کے بدلے میں پاکستانی قوم کودیا۔وعدوں کے باوجود امدادی رقم نہیں دی ہمارے وزیر خزانہ کا تازہ بیان ۔گمان ہے آئی ایم آئی ایف سے قرضے کی قسط بھی امریکہ نے ہی رکوا دی ہو گی۔امریکہ کی طوطہ چشمی اور و عدہ خلافیوں کی لمبی فہرست ہے کیا کیا بیان کیا جائی۔
روس افغان جنگ کے نتیجے میں 50 لاکھ افغانوں کا بوجھ پاکستان پر ڈال کر امریکہ ا یک طرف ہو گیا تھا جو اب تک پاکستانی قوم ان مہاجرین کا بوجھ برداشت کر رہی ہی۔
امریکہ موجودہ نام نہادوار آن ٹیررسٹ میں فرنٹ لین اتحادی بنا کر پاکستانی قوم کا 50 کھرب کا نقصان پہنچا چکا ہے نیٹو ٹرالوں کے وجہ سے ہمارے روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں سوات ،باجوڑ، فاٹا اور دوسری جگہوں کے لوگ اپنے ہی ملک میں پردیسی بنے ہوئے ہیں ہمارے نامور جرنلز اور کثیر تعداد میں فوجی ،اور بے گناہ فاٹا کے مسلمان شہید ہو رہے ہیں ہمارے ملک کا کوئی حصہ امریکی دہشت گردوں سے نہیں بچا ہمارے سیا ست دان ان کے بچے ،ہمارے علماء ہماری مساجد،ہماری امام بارگاہیں،ہماری بچیوں کے اسکول،ہماری دفائی اسٹالیشن،ہمارے بازار،ہمارے بزرگوں کے مزار،پولیس ،تحقیقی ادار ے کیا کیا بیا ن کیا جائے سارے ملک کو ہلا کر رکھ دیا گیا ہی۔
قارئین ایک ہی بات یہودو نصار ہمارے دوست نہیں ہو سکتے امریکیوں نے پاکستان کو اپنا ملک بنایا ہو اہے پاکستانیوں کا نہیں! لہٰذا قوم کو امریکہ کے نام نہاد اتحاد سے جتنا جلدی ممکن ہو سکے اپنے آپ علیحدہ کر لینا چاہیے اپنے ناراض لوگوں سے مذاکرات کرنے چاہیے یہی و قت کی صدا ہے اللہ پاکستانی قوم کا محافظ ہو آمین۔

umalbaneeen
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 6
شکریہ: 0
4 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 231
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے umalbaneeen کا شکریہ ادا کیا
skjatala (22-04-11), محمد عاصم (22-04-11), مرزا عامر (22-04-11)
پرانا 22-04-11, 01:59 PM   #2
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,713
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,065 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : umalbaneeen مراسلہ دیکھیں
جب سے پاکستان وجود میں آیا ہے امریکہ سے ہماری دوستی ہے ۔
حالیہ دور کے دجال سے جسکی دوستی ہے اسے کسی دشمن کی ضرورت نہیں
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم (22-04-11)
پرانا 22-04-11, 10:04 PM   #3
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,679
کمائي: 52,583
شکریہ: 5,148
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
حالیہ دور کے دجال سے جسکی دوستی ہے اسے کسی دشمن کی ضرورت نہیں
یہاں ایسے لوگوں کی بھی کمی نہیں ہے جو امریکہ کو ایک مسلم ریاست کہتے ہیں بلکہ کہتے ہیں کہ امریکہ صحیح معنوں میں اسلامی ریاست ہے
مگر حقیقت یہی ہے جو آپ نے بیان کی ہے اور جو اس موضوع میں پیش کی گئی ہے کہ امریکہ نے ہر موقعہ پر پاکستان کی پیٹھ میں چھڑا گھونپا ہے اور آج ہی کی خبر کہ امریکی دہشت گردوں نے ۲۵ پاکستانی شہری قتل کردئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔
اس وقت دنیا کا بدترین فسادی ملک، بدترین بدمعاش، بدترین دہشت گرد، بدترین ملک، بدترین درندہ، بدترین جنگلی وخشی اور بدترین مسلمانوں کا دشمن امریکہ اور اسرائیل ہے۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (23-04-11)
جواب

Tags
گئی, پھوٹ, پاکستان, پاکستانی, وقت, وزیر, وضاحت, لوگ, موجودہ, ممکن, مسلمانوں, مطابق, اللہ, الزام, امریکہ, بے, خلاف, ذرا, طلب, عوام, علیحدہ, علماء, عادت, صاف, صدا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایک سچا پاکستانی ، پاکستان سے کیوں پیار کرتا ہے محمدعدنان ویڈیوز 4 04-09-11 02:21 AM
ریمنڈ کے ہاتھوں 2 پاکستانیوں کے قتل کے بعد لاہور میں امریکیوں کی سرگرمیاں ختم گلاب خان خبریں 0 25-02-11 05:52 AM
پاکستانیوں میں‌ ایک اور پاکستانی علی ذاکر تعارف 9 09-10-10 01:30 AM
پاکستان کو درپیش مسائل کی وجوہات میں ہم پاکستانیوں کا کردار ناصر نعمان میرا پاکستان 5 31-07-10 06:36 PM
اکتالیس فیصد پاکستانیوں کی ویزہ درخواستیں مسترد کنعان دیس ہوئے پردیس 4 12-12-09 11:55 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger