واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


پاک چین تعاون اور امریکہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-02-12, 08:22 PM   #1
پاک چین تعاون اور امریکہ
پاکستانی پاکستانی آف لائن ہے 01-02-12, 08:22 PM

Name:  4highres_00000400466534.jpg
Views: 22
Size:  87.1 KB

چینی اخبار "ژین مین ژیباؤ" میں صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے انٹرویو شائع دئے گئے ہیں جن میں کچھ بھی نیا نہیں کہا گیا۔ تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ پاکستان کے حکمرانوں نے پہلی بار کھلم کھلا تسلیم کیا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان چین کے ساتھ تعاون پر تکیہ کر رہا ہے۔

صدر پاکستان نے بالخصوص یہ کہا کہ پاک چین تعاون تمام ترقی پذیر ممالک کے لیے ایک مثال ہونا چاہئے۔ "اس وقت نئے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں، عالمی حالات تبدیل ہو رہے ہیں، پاکستان اور چین کا باہمی اعتماد بڑھ رہا ہے۔ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے۔ پاکستان چین کی کامیابیوں کا خیرمقدم کرنے والا پہلا ملک ہے"، آصف علی زرداری نے کہا۔

صدر پاکستان نے مزید کہا کہ ان کا ملک معیشت کے حجم کے حوالے سے دنیا میں پہلا مقام حاصل کرنے میں چین کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔ چین دوسرے جاپان میں تبدیل ہو رہا ہے، قوی امکان ہے کہ مستقبل میں یہ ملک دنیا کی طاقت ور ترین معیشت بن جائے گا، پاکستان کے سربراہ نے کہا۔ وزیر اعظم گیلانی نے اسی انداز میں کہا کہ چین کو پاکستان کی پالیسیوں میں انتہائی اہم مقام حاصل ہے کیونکہ چین پاکستان کا وقت آزمودہ دوست ہے۔

اصل میں تجزیہ نگار ایک عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ گزشتہ چند برسوں میں پاکستان چین کے اتحادی کے علاوہ چین کی پالیسیوں کے حامی میں بھی تبدیل ہو رہا ہے۔ لیکن پچھلے عرصے تک اس کے حمتی ثبوت سامنے نہیں آئے تھے کیونکہ پاکستان چین اور امریکہ کے درمیان مقابلہ بازی کے مدنظر دنیا کے بااثر ترین ملک یعنی امریکہ کے ساتھ گہرے تعلقات محفوظ رکھنے کے لیے کوشاں تھا۔ یہ بات روس کے ماہر شرقیات Boris Volkhonskiy نے کہا۔

موصوف کے مطابق یوں لگتا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات ریڈ لائن پار کر چکے ہیں۔ افغانستان میں دس سال سے جاری امریکی فوجی آپریشن کے دوران پاکستان میں امریکہ مخالف جذبات و خیالات میں بہت اضافہ ہوا ہے۔ پہلے پہل امریکہ مخالف نعرے کٹرپن کے حامل اسلام پسندوں اور پاک افغان سرحدی علاقوں کے باشندوں نے لگائے تھے لیکن رفتہ رفتہ پورے عوام نے امریکہ مخالف رویہ اپنا لیا تھا۔ نتیجتا" امریکہ سے وفادار صدر پرویز مشرف واشگٹن کا اعتماد کھو بیٹھے اور ان کی جگہ آصف علی زرادری نے لے لی جنہیں شروع میں امریکہ کی کٹھ پتلی سمجھتا جاتا تھا۔ تاہم امریکہ جس پالیسی پر گامزن ہے اسے پاکستان کی بیشتر آبادی معاندانہ سمجھتی ہے۔ اس حوالے سے ڈرون طیاروں کے ذریعے کئے جانے والے حملے قابل ذکر ہیں۔ یوں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بے مثال سردمہری کا شکار ہو گئے ہیں۔

چینی اخبار کو دئے گئے پاکستان کے حکمرانوں کے انٹرویو کے پس منظر میں امریکہ کے بارے میں پاکستان کے حالیہ اقدامات پرمعنی لگتے ہیں۔ کچھ عرصے پہلے پاک حکام نے واضح کر دیا تھا کہ افغانستان اور پاکستان کے لیے صدر امریکہ کے نمائندہ خصوصی مارک گراسمن کا پاکستان میں خیر مقدم نہیں کیا جائے گا۔ لیکن اس وقت امریکہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلاء کی تیاریوں میں مصروف ہے اس لیے اس کو پاکستان کے تعاون کی بہت ضرورت ہے۔ ظاہر ہے کہ صدر امریکہ کے نمائندہ خصوصی کا استقبال کرنے سے پاک حکام کا انکار دوستانہ اقدام نہیں ہے۔ درحقیقت یہ افغانستان کے بارے میں امریکہ کی کوششوں کو ناکام بنانے کے مترادف ہے کیونکہ پاکستان افغانستان کے اندرونی معاملات پر اثر ڈالنے کی سب سے زیادہ صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بات ذہن نشین رکھی جانی چاہئے کہ چین افغان معیشت میں سرمایہ کاری کرنے والا اولین ملک ہے اس لیے پاکستان اور امریکہ کے درمیان تناؤ اور چین کے ساتھ پاکستان کے تعاون میں اضافے سے واضح ہوتا ہے کہ پاکستان انتخاب کر چکا ہے۔ اب پاکستان اس خطے میں چین کے مفادات کی ترجمانی کرے گا اور چین کے ساتھ روابط کو مزید گہرا بناتا رہے گا۔

__________________
کدی حال تان پوچھیا کر
دل دے تھورے ہین کج ویکھ کےروسیا کر

 
پاکستانی's Avatar
پاکستانی
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,274
شکریہ: 10,292
3,095 مراسلہ میں 7,441 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 66
Reply With Quote
پاکستانی کا شکریہ ادا کیا گیا
ہادی (02-02-12)
جواب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تعارف اجل کنول تعارف 11 28-03-11 12:38 AM
یوسف رضاگیلانی تعاون کرنے والے وزیراعظم ہیں، چیف جسٹس کی تعریف گلاب خان خبریں 0 12-03-11 06:43 AM
حمدِ باری تعالیٰ میاں شاہد امیر مینائی 1 17-10-10 10:56 AM
::::: حدیث کی تعریف اور اقسام کا تعارف ::::: آپ کے سوال اور ان کے جواب ابن یعقوب اقسام حدیث 16 24-05-10 10:03 PM
سیاسی جماعتیں مستقبل پر توجہ دیں اور ملکی مفاد میں تعاون کریں،صدر پرویز،آزادانہ اور شفاف انتخابات قابل تعریف ہیں،امریکی سینیٹرز عبدالقدوس خبریں 0 20-02-08 02:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:50 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger