واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


پروفیسر سحر انصاری: منیف اشعر، ٹورونٹو، کی شاعری

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 30-04-09, 10:37 AM   #1
پروفیسر سحر انصاری: منیف اشعر، ٹورونٹو، کی شاعری
Hashims Hashims آف لائن ہے 30-04-09, 10:37 AM

پروفیسر سحؔر انصاری

منیف اشعر ملیح آبادی کی شاعری

سیّد محمّد منیف اشعؔر ملیح آباد کے مردم خیز خطّہِ سے تعلّق رکھتے ہیں۔ ان کا گھریلو ماحول اور خاندانی پس منظر علم و ادب سے عبارت رہا ہے۔ ان کے برادرِ بُزرگ حنیف اخگرؔ ادبی دنیا کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ اب یہ دونوں بھائی امریکہ اور کینیڈا میں مقیم ہیں۔ ایک ریاست ہائے مُتّحدہ کے شہر ڈیلاس میں، جب کہ دوسرے کی سَکونت کینیڈا کے شہر ٹورونٹو میں ہے۔

دونوں حضرات ادب و شعر کے لیے وقف ہیں، تاہم اپنی سماجی ذمّہِ داریوں کو بھی اعلیٰ سطح تک پہنچ کر نبھایا ہے۔ ایسا توازن شعراء کی زندگی میں کم ہی دیکھنے میں آیا ہے۔

منیف اشعؔر کا پہلا مجموعۂ نظم و غزلیات، 'تلخ و شیریں' 2002؁ء میں اور دوسرا مجموعہ 'رختِ زندگی' .. 2006؁ء میں شائع ہوا۔ تیسرا مجموعہ 'رہگزارِ غزل' پہلی مرتبہ.. اسی برس .. 2009؁ء میں اشاعت پذیر ہوا۔

منیف اشعؔر ایک مُخلص اور درد مند انسان ہیں۔ زندگی میں اُنہیں بیماریوں کے عذاب ناک تجربوں سے گزرنا پڑا۔ لیکن، ان کے عزم و حوصلہِ میں کمی نہیں آئی۔ انہوں نے ایک طرف تو زندگی اور موت کے حقائق کو گہرائی میں جاکر سمجھنے کی کوشش کی، دوسری طرف شاعری کو ذریعۂ اظہار بنایا۔ تاکہ وہ واقعی وہ تزکیہ* ، کی اس منزل سے گزر سکیں جو ایسے عالم میں کسی تخلیقی وجود کے لیے ضروری ہوجاتا ہے۔

وہ افراد جو اپنے تہذیبی اور لسانی معاشروں سے بہ وجوہ دور رہ کر زندگی بسر کررہے ہیں، ان کے تجربات و محسوسات کا مطالعہ بہ جائے خود اس نئے عہد کا اہم موضوع بن سکتا ہے۔ اس پر توجّہ دینے کے لیے علم الانسانیات، انتھروپولوجی، نفسیات، اور عمرانیات کے شعبے تحقیقی ذمّہ داریاں سنبھال سکتے ہیں۔ لیکن اس کا سب سے اہم اور جیتا جاگتا مآخذ شعر و ادب کا وہ سرمایہ ہے جو اجنبی سرزمینوں میں سکونت اختیار کرلینے والے افراد نے تخلیق کیا ہے۔ اس میں مراتب اور مدارج اپنی جگہ، لیکن انسانی تجربات کی اہمیت کسی سطح پر ختم نہیں ہوتی۔

منیف اشعؔر کو غزل سے خاص دل چسپی ہے۔ وہ کلاسیکی اسالیبِ غزل سے واقف ہیں۔ اور یہ بھی جانتے ہیں کہ روایت میں رہتے ہوئے اپنے عہد کی حقیقتوں کو کس طرح بیان کیا جائے۔ ان اشعار سے منیف اشعؔر کے اندازِ فکر پر روشنی پڑتی ہے:۔

وہ افکارِ برہنہ کیوں لے آتے ہو جن کو

لفظوں کے کپڑے پہنانا بے حد مشکل تھا

اور شاعری کے لیے کہا بھی یہ گیا ہے کہ؂

برہنہ حرف نہ گفتن کمالِ گویا ئیست

منیف اشعؔر کے مزید اشعار دیکھیے؂

جَتا، نہ مجھ کو، کہ دستار مل چکی ہے تجھے

ترا سُخَن، تری قامت، مری نگاہ میں ہے

٭

وہ چاہتے تھے تعلّق تمام ختم نہ ہو

سو التفات بھی کچھ گاہ گاہ کرتے رہے

٭

کس دورِ پُر آشَوب میں ہاتھوں میں قلم ہے

لگتا ہے سوُئے دار و رسن اگلا قدم ہے

٭

لباس تھا وہ مرے واسطے، میں اس کے لیے

مری وہ آبرو، میں اس کی آبرو ہوتا

٭

کہنے کو بہت سرد سا لگتا ہے وہ لیکن

اس جیسا کوئی شعلہ بہ داماں بھی نہیں ہے

٭

ہر صاحبِ دستار و عبا ارضِ وطن میں

شورش کے بپا کرنے کو آزاد ہے شاید

٭

چمن کے سارے گلوں کو تری مہک مل جائے

بس ایک لمس جو تیرا صبا کے ہاتھ لگے

٭

میں اب یہ سوچتا ہوں کیوں نہیں سوچا کبھی پہلے

زمینِ غیر پر کیسے میں اپنا گھر بنا لوں گا

٭

غلط ہے اس سے اُمّیدِ خیالِ دل کوئی

جو پتّھروں مِیں رہے، شیشہ گر نہیں ہوتا

٭

چلو کہ ہم نے وطن سے وفا نہ کی اشعؔر

وہ سرزمین تو ہوتی مکیں سے وابستہ

٭

منیف اشعؔر کے کلام میں ایسے اشعار کی کمی نہیں۔ ان میں ان کی زندگی کے گرم و سرد، تلخ و شیریں اپنے اپنے رنگ میں نمایاں ہوتے ہیں۔ منیف اشعؔر مشرق و مغرب کی فضاؤں میں جس طرح زندگی بسر کررہے ہیں، وہ اب دو، چار، دس کے نہیں، ہزاروں خاندانوں کے تجربات کا حصّہ ہیں۔ شاعری وہی ہے جو دوسروں کے دلوں کی آواز بھی بن جائے۔ یہ چند اشعار جو میں نے منتخب کیے ہیں، یک رُخے اوریک موضوعاتی نہیں ہیں۔ ان میں انسان کے تمام رشتوں اور انفرادی و اجتماعی روّیوں کی جھلک دیکھی جاسکتی ہے۔ اس اعتبار سے منیف اشعؔر کے کلام کا بیشتر حصّہ آج کے طرزِ احساس تک رسائی میں معاونت کرسکتا ہے۔ یہی اُن کی سخن طرازی کا حاصل ہے۔

.................................................. ..........

تزکیہ=Catharsis

Attached Thumbnails
000-muneef-lt-kulliyaat-books-cover.jpg  


Last edited by Hashims; 01-05-09 at 06:17 AM..

 
Hashims's Avatar
Hashims
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 54
شکریہ: 0
27 مراسلہ میں 61 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 145
Reply With Quote
جواب

Tags
وفا, قدم, موت, منیف اشعر، اردو کینیڈا, آبادی, آج, اندازِ, انسان, امریکہ, اجنبی, اشعار, اعلیٰ, بھائی, حضرات, دل, زندگی, شہر, شاعری, عہد, عالم, صبا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ذکر قرآنی سافٹوئیر برصغیری متن کیساتھ! arifkarim سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 1 17-03-10 08:06 AM
سلیکٹرز نے ٹورنٹو ٹورنامنٹ کے لئے ٹیم کا انتخاب مشاورت کے بغیر کیا۔ شعیب ملک champion_pakistani کرکٹ 0 16-10-08 06:26 PM
ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ: تیرہ ریجنل ٹیموں کا اعلان تفسیر حیدر کرکٹ 0 19-09-08 05:38 PM
قومی ٹوئنٹی 20 ٹورنامنٹ، اسٹار کرکٹرز کی شرکت لازمی قرار champion_pakistani کرکٹ 2 14-09-08 05:50 AM
جیو کی بندش اورمیڈیا پر پابندیوں کیخلاف لندن ، ٹیکساس ، نیویارک ، ٹورنٹو، بارسلونا،برمنگھم اور پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے عبدالقدوس خبریں 0 19-11-07 05:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:55 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger