واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


پیار پیار ۔۔۔تنہائی و نا امیدی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-05-11, 10:46 AM   #1
پیار پیار ۔۔۔تنہائی و نا امیدی
عصمت عصمت آف لائن ہے 31-05-11, 10:46 AM

بشری حیات کا افق ہمیشہ فروغ محبت سے روشن و تابناک رہا ہے ۔ محبت کے نتائج بڑے دور رس ہوتے ہیں ۔ انسان کی مادی و معنوی ترقی میں محبت بڑے عجیب انداز سے اثر انداز ہوتی ہے ۔ یہ عظیم طاقت فطرت کی رہ گذر سے ہوتے ہوئے انسانی ضمیر میں خمیر ہو کر ایک گھرے اور بیکراں سمندر میں جا کر ختم ہو جاتی ہے ۔

اگر محبت کا حیات بخش فروغ افق زندگی سے محروم ہو جائے تو وحشتناک تنہائی و نا امیدی کی تاریکی آدمی کی روح کا محاصرہ کر لیتی ہے اورچہرہٴ حیات رنج و غم کا وہ مرقع پیش کرنے لگتا ہے جس کے دیکھنے سے آدمی زندگی سے بیزار ہو جائے ۔



انسان فطرتاً مدنی الطبع پیدا ہوا ہے ۔ دوسروں سے ربط و ضبط ،میل ملاپ اس کے وجود کے ضروریات میں سے ہے ۔ فکری اختلافات عموماً انسان کو بزم سے بیزار بنا کر تنہائی کا خو گر بنا دیتے ہیں ۔جو لوگ عمومی اجتماعات سے فرار کرتے ہیں اور تنہائی کے خوگر ہو چکے ہیں ان کے وجو د وفکر میں یقینا نقص پیداہوجاتا ہے ۔کیونکہ یہ بات طے شدہ ہے کہ انسان کبھی بھی تنہائی میں خو ش بختی کااحساس نھیں کر سکتا ۔ بس یوں سمجھئے جس طرح انسان کی جسمانی ضروریات بھت زیادہ ہیں اور انسان ان کی تکمیل کے لئے مسلسل تگ ودو میں لگا رہتا ہے ۔ اسی طرح اس کی روح تشنہٴ محبت ہے اور اس کی بیشمار خواھشات ہیں جن کی تکمیل کے لئے مسلسل سعی و کوشش کرتا رہتا ہے ۔ انسان نے جس دن سے دنیا کے اندر قدم رکھا ہے اور اس نے اپنی کتاب زندگی کے اوراق کھولے ہیں اس وقت سے لیکر ان آخری لمحات تک جب اس کی کتاب زندگی ختم ہونے والی ہوتی ہے وہ محبت و خلوص مہربانی و نوازش کا بھوکا رہتا ہے اور اپنے دل میں اس کا احساس بھی کرتا ہے اسی لئے جب زندگی کے بوجہ کو اپنے کندہوں پر زیادہ محسوس کرنے لگتا ہے اور روح فرسا حادثات اس کو جھنجھوڑ کر رکہ دیتے ہیں ۔ مصائب و متاعب ، ناکامی و نا امیدی رشتہ ٴ امید کو قطع کرنے لگتی ہے تو وہ اس وقت بڑی شدت کے ساتھ ضرورت سے زیادہ مہر و محبت کا پیاسا نظر آتا ہے اور اس کا دل چاہتا ہے کہ اس کے دل پر امید کا نور سایہ فگن ہو جائے اور اس وقت اس کے سکون و آرام کی کوئی صورت مہر و محبت کے علاوہ نظر نہیں آتی ایسی حالت میں اس کے زخم و غم کا مرہم صرف نوازش و محبت ہی ہوا کرتی ہے ۔



اپنے ہم نوع افراد سے الفت و محبت انسانی جذبات کا درخشاں ترین جذبہ ہے بلکہ اس کو فضائل اخلاقی کا منبع سمجھنا چاہئے ۔ دل بستگی اورارتباط قابل انتقال چیز ہے ۔ دوسروں کی محبت حاصل کرنے کے لئے سب سے بہترین ذریعہ یہ ہے کہ انسان دوسروں سے محبت کرے اپنے پاک جذبات کو دوسروں پر بے دریغ نچھاور کرے اور یہ عقیدہ رکھے کہ اپنے ہم نوع افراد سے محبت کرنے کے علاوہ اس کا کوئی دوسرا فریضہ ہی نہیں ہے ۔ دوسروں سے اظہار محبت بڑا نفع بخش سودا ہے اگر کوئی اپنے خزانہٴ دل کے اس گوہر کو دوسرے کو دیدے تو اس کے بدلے میں اس کو بڑے قیمتی جواہرات ملیں گے ۔ لوگوں کے دلوں کی کنجی خود انسان کے ہاتھ میں ہے اگر کوئی محبت کے گرانبھا خزانوں کو حاصل کرنا چاہتا ہے تو اپنے پاس خلوص و محبت سے بھرا دل رکھے اور لوح دل کو تمام نا پسندیدہ صفات سے منزہ کرلے ۔



اہل فلسفہ کھتے ہیں: ہر چیز کا کمال اس کی خاصیت کے ظہور میں ہے اور انسان کی خاصیت انس و محبت ہے ، یہ انس و محبت کا جذبہ اور روحانی تعلق جو لوگوں کے دلوں میں پیدا ہوتا ہے وہ ہمکاری و ہمزیستی کی بنیاد کو لوگوں میں مضبوط کرتا ہے ۔



ڈاکٹر کارل اپنی کتاب ” راہ و رسم زندگی “ میں تحریر کرتا ہے: معاشرے کو خوشبخت بنانے کے لئے ضروری ہے کہ اس کے افراد ایک مکان کی اینٹوں کی طرح باہم متصل و متحد ہوں لیکن سوال یہ ہے کہ لوگوں کو کس سیمنٹ کے ذریعہ انیٹوں کی طرح متصل کیا جائے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ وہ سیمنٹ محبت ہے ۔ جو کبھی کسی ایک خاندان کے اندر دکھائی دیتی ہے لیکن اس خاندان کے باہر اس کا وجود نہیں ہوتا ۔ اپنے ہم نوع افراد سے محبت کرنے کے دو پھلو ہوتے ہیں ایک پھلو تویہ ہوتا ہے کہ اپنے کو اس لائق بنائے جس کی وجہ سے دوسرے اس سے محبت کریں جب تک معاشرے کا ہر فرد اپنی نا پسند عادتوں کو ترک کرنے کی کوشش نہ کرے گا معاشرہ خوشبخت نہیں ہو سکے گا ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے کو بدلیں اور اپنے ان عیوب سے نجات حاصل کریں جن کی وجہ سے لوگ ہم سے کتراتے ہیں ۔ اس وقت ممکن ہے کہ ایک پڑوسی دوسرے پڑوسی کو محبت کی نظر سے دیکھے، ملازم آقا سے ، آقا ملازم سے محبت کرے ۔ انسانی معاشرے کے اندر صرف عشق و محبت کے سہارے وہ نظم پیدا کیا جا سکتا ہے ۔ جو فطرت نے ہزاروں سال سے چونٹیوں اور شہد کی مکھی میں پیدا کیا ہے کہ دونوں مٹھاس پر جمع ہوتی ہیں ۔



جز محبت نپذیریم کہ برلوح وجود نیست پایندہ تر از نقش محبت رقمی



ہم اس بات کو نہیں تسلیم کر سکتے کہ لوح وجود پر نقش محبت کے علاوہ کوئی اور چیز پایندہ تر ہو سکتی ہے
------------

Attached Thumbnails
345366_tb9c2odl.jpg  

Attached Images
  

__________________
ہماری جنگ تو خود سے تھی،ڈھال کیا رکھتے
فقیر لوگ تھے ،مال و منال کیا رکھتے
-

Last edited by عصمت; 31-05-11 at 10:49 AM..

 
عصمت's Avatar
عصمت
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: ڈیرہ غایخان۔مانہ احمدانی
عمر: 34
مراسلات: 438
شکریہ: 223
302 مراسلہ میں 783 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 127
Reply With Quote
عصمت کا شکریہ ادا کیا گیا
سحر بٹ (01-06-11)
پرانا 31-05-11, 11:06 AM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,850
کمائي: 277,997
شکریہ: 1,151
6,264 مراسلہ میں 14,132 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

سرورق کیلئے تجویزکرتی ہوں۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (12-06-11)
جواب

Tags
کوشش, کمال, پیاسا, پاک, پسندیدہ, قدم, لوگ, نظر, ممکن, محبت, معاشرہ, انسان, بہترین, تحریر, ترک, جواب, دل, زندگی, سودا, سال, عشق, عظیم, غم, صفات, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لڑکیو ں‌ کے لئے اسلامی پیارے پیارے نام بتائیں پلیز جان جی گپ شپ 30 08-03-12 10:46 AM
مغربی ممالک خیراتی کاموں میں پیش پیش۔ ابن جمال متفرقات 0 07-02-11 01:42 PM
پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری باتیں Twins پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 1 26-07-09 03:25 PM
لڑکیو ں‌ کے لئے اسلامی پیارے پیارے نام بتائیں پلیز جان جی گپ شپ 1 20-08-08 08:56 PM
ہند و پاک میں بھائی چارے اور امن کا ایک بڑا قدم رفیع پیر تھیٹر کی پیش کش عبدالقدوس فلمی دنیا 0 27-10-07 10:53 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger