واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


چائے ، پراٹھے سے ناشتے کے دن لوٹ آئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-09-10, 09:39 PM   #1
چائے ، پراٹھے سے ناشتے کے دن لوٹ آئے
عدنان دانی عدنان دانی آن لائن ہے 14-09-10, 09:39 PM

رمضان گزر گیا ۔۔اور تیزمیٹھی چائے و نسبتاًزیادہ نمک والے ۔۔مگر کڑک پراٹھے کے ساتھ ناشتہ کرنے کے دن پھرلوٹ آئے۔کراچی میں کوئٹہ ، پشین اور چمن ولورالائی کے نام سے قائم چائے کے عوامی ہوٹلوں میں گاہکوں کی بہاریں بھی اب جوبن پر ہیں۔ چورا چائے کا ذائقہ ،نیلی ،پیلی ،ہری، اودئی اور کاسنی رنگوں کی چینکوں سے پھوٹتی گرما گرم بھاپ، چینی کی آمیزیش سے سجی دودھ کی موٹی بالائی اور انڈا آملیٹ۔۔۔جو رمضان کی آمد کے ساتھ ہی دکان کے آہنی شٹرز کے پیچھے چھپ گیا تھا،وہ سب کچھ۔۔ واپس آگیا ہے۔
عام دنوں میں ان ہوٹلوں پر آکر کھانے والوں کا رش لگنا معمول ہے تو اتوار یا کسی اور چھٹی والے دن پارسل لینے والوں کی بھی یہاں لائنیں لگ جاتی ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ تیز آنچ پر سکے ہوئے سرخ اور کڑک پراٹھوں کا مزہ ہی کچھ اور ہے۔ پھر چائے کا جو مزہ ان ہوٹلوں پرآتا ہے وہ مزہ گھر کی چائے میں بھی نہیں۔ دس روپے کا پراٹھا اور دس روپے کی چائے۔۔۔اس سے سستا ناشتہ بھلا اور کیا ہوگا؟
مگرحاجی شمروز خان ، جن کی کنپٹیوں کے بال سفید ہوچلے ہیں اور چہرے پر بڑھتی عمر کی جھریوں نے گھر کرلیا ہے ، ان کا کہنا ہے: ان ہوٹلوں نے بہت سے اتار چڑھاوٴ دیکھے ہیں۔ دس بیس سال پہلے کی بات نہیں، چند برس پہلے ہی پانچ روپے کا پراٹھا اور ساڑھے تین روپے کی سادہ چائے آتی تھی، پانچ روپے میں تو دودھ پتی آجاتی تھی مگر جب سے گھی اور چینی نے "ریٹ پکڑے" ہیں ، چائے پراٹھے کا ناشتہ بیس روپے کا ہوگیا ہے۔ "
حاجی شمروز خان ٹھیک ہی کہتے ہیں۔ مہنگائی کا مقابلہ کرتے ہوئے چائے اور پراٹھے کی کم قیمت رکھنے کی ہوٹل مالکان نے اپنی سی بڑی کوشش کی مگر سب بے سود رہی۔پہلے پہل ان ہوٹلوں میں تین ساڑھے تین انچ قطر کی گول پیالی میں چائے ملا کرتی تھی،مہنگائی ہوئی تو خریدار کو مطمئن کرنے کے لئے گول پیالی کی جگہ چھوٹے کپ اور پرچ استعمال کئے جانے لگے ۔ پھر بھی مہنگائی کی رفتار نہ رکی تو بڑا کپ اور پرچ عام ہوگیا ۔
بیس روپے کا چائے پراٹھا بھی سب لوگ نہیں کھا سکتے اس لئے انہوں نے چند پیسوں کی بچت کی خاطر چائے کپ پرچ میں منگوانے کے بجائے چھوٹی چینک میں منگوانا شروع کردی ہے۔ چینک میں کپ کے مقابلے میں زیادہ چائے آتی ہے پھر چینک نسبتاً سستی پڑتی ہے کیوں کہ چینک کی چائے ایک کے بجائے دو افراد کے لئے کافی ہوتی ہے۔ حاجی شمروز خان کا کہنا ہے"جیسے جیسے مہنگائی بڑھتی ہے غریب آدمی گزارا کرنے کے لئے مجبوراً پیٹ کاٹنے کا کوئی نہ کوئی طریقہ نکال ہی لیتا ہے۔ کپ کے بجائے چینک میں چائے منگوانے سے پانچ روپے کی بچت ہوتی ہے۔ مزدوروں، خونچہ لگانے والوں اور اسی طرح کے نہایت غریب لوگوں کو اسی طرح پیٹ کاٹ کاٹ کر گزر بس کرنی پڑتی ہے کیوں کہ مہنگائی کے مقابلے میں آمدنی کم ہے۔"
پشاور کے روایتی قہوہ خانوں سے ملتی جھلتی شکل کے یہ ہوٹلز قریب قریب کراچی کی ہر آبادی اور ہر بستی میں موجود ہیں۔ خصوصاً بڑے بس اسٹاپس، ریلوے اسٹیشن، بازاروں، کارخانوں، فیکٹریوں، زیر تعمیر علاقوں، نئی آبادیوں ۔۔۔یہاں تک کہ کچی آبادیوں میں بھی یہ ہوٹلز عام ہیں۔ کچھ ہوٹلز میں تو چائے کے ساتھ ساتھ دوپہر اور رات کا کھانا بھی ملتا ہے۔ دوسرے ہوٹلوں کے مقابلے میں یہاں کے کھانے کم قیمت ہوتے ہیں، اس کا اندازہ یقیناآپ خود بھی لگا چکے ہوں گے۔
اکثر ہوٹلز رات گئے تک کھلے رہتے ہیں اس لئے یہ عام لوگوں کے لئے شام سے رات تک کی تفریح کا ساماں بھی ہیں۔بعض ہوٹلوں کے آگے بڑی تعداد میں بچھی چار پائیوں پر ٹانگ پر ٹانگ پسارے ، سگریٹ کے دھویں سے مرغولے بناتے، محدود آمدنی کا گلا شکوہ، خاندانی اونچ نیچ کا تذکرہ اور یار دوستوں سے خوش گپپیا ں کرتے لوگوں کے غول دن بھر کی تھکن اسی طرح اتارتے ہیں۔ پھر یہ ایسی تفریح بھی تو جو کم خرچ مگر بالانشیں ہے۔ اسی "بالا نشیں" کی بدولت کراچی کے قدیم ایرانی ہوٹلز ختم ہوگئے ورنہ اس سے قبل چائے کے ایرانی ہوٹلز کراچی کے باسیوں کی تفریح گاہ ہوا کرتے تھے۔
جب سے کراچی میں پڑوسی ملک کے چینلز دیکھنے کا رواج عام ہوا ہے ،ان ہوٹلز میں بھی کیبل ٹی وی لگ گئے ہیں۔ ان ہوٹلوں کے بعض مستقل گاہکوں کا کہنا ہے کہ کیبل ٹی وی اور فلموں سے تفریح کا مزہ دوبالا ہوا ہے، کیوں کہ بیشتر گھروں میں ٹی وی نہیں ، پھر ہے بھی تو یہاں بیٹھ کر جو مزہ ہے وہ گھر میں کہاں ۔۔۔!پھر ٹی وی کی بدولت ہوٹلوں کی آمدنی بھی بڑھی ہے اور گاہکوں کی تعداد بھی۔
شہرکے کئی ہوٹلز تو باقاعدہ پورے شہر میں مشہور ہیں۔ گلبرگ کا کیفے پیالہ اور اسی کے برابر میں بنا سپر کیفے پیالہ۔۔دونوں شہرت میں اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔ دن ہو یا رات ان ہوٹلوں پر چائے پراٹھا ہر وقت موجود رہتا ہے۔ ہوسکتا ہے پہلے صرف صبح کے وقت چائے پراٹھا ملتا ہو مگر اب جس وقت چاہیں چائے پراٹھا مل جائے گا۔
ان ہوٹلوں کے تمام مالکان خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھتے ہیں یا بلوچستان سے۔ جس وقت آپ کو ان ہوٹلوں پر ٹی وی چلتا دکھائی نہ دے ، تو ٹیپ بجتا سنائی ضرور دے گا۔ کچھ گاہک جو کراچی میں رہتے ہوئے بھی اپنے "وطن" یعنی آبائی علاقوں کو نہیں بھولے یا جنہیں ماں باپ ، بہن بھائی ، بیوی بچوں، یار دوست، بچپن اور لڑکپن کی یاد یں ستاتی ہیں وہ ان ہوٹلوں پر آکر پشتو یا بلوچی موسیقی ضرور سنتے اور اپنوں کی یادوں کا غم بھلانے کے کوشش ضرور کرتے ہیں۔گویا یہ ہوٹلز ان کے درد کا درماں بھی ہیں۔
آپسی جھگڑے ہوں تو بھی انہی ہوٹلوں پر صلح صفائی ہوتی نظر آئے گی۔ کچھ لوگ رشتے طے کرنے اور کرانے کے لئے بھی ابتدائی بات یہیں کرتے نظر آئیں گے۔ ادھار لینے اور دینے کے لئے یہیں میٹنگز ہوتی ہیں۔ ۔۔۔اور کبھی کبھار بات مزید بگڑ جائے تو ہاتھا پائی بھی انہی ہوٹلوں میں ہوتی نظر آتی ہے۔
۔۔۔گویا جس طرح تمام مسائل، ہنگاموں اور دھما چوکٹریوں کے ساتھ زندگی آگے کی جانب گامزن ہے اسی طرح یہ ہوٹلز بھی اپنی تمام تر خصوصیات اور ہر طرح کی اونچ نیچ کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کیوں کہ زندگی کے ہنگامے ہی تو ان ہوٹلوں کی دھڑکن ہیں۔
نیوز سورس
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 595
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-09-10), یاسر عمران مرزا (14-09-10), معظم (15-09-10), wajee (15-09-10), حیدر (14-09-10), شاہ جی 90 (15-09-10)
پرانا 14-09-10, 09:42 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-09-10), مرزا عامر (14-09-10), جاویداسد (14-09-10), حیدر (14-09-10), شاہ جی 90 (15-09-10), عدنان دانی (14-09-10)
پرانا 14-09-10, 09:47 PM   #3
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,199
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سرورق کے لیے اپلائی کریں
جی شکریہ ، اپلائی کر دیا ہے۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-09-10), حیدر (14-09-10), شاہ جی 90 (15-09-10)
پرانا 14-09-10, 10:22 PM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,387
شکریہ: 52,449
11,148 مراسلہ میں 35,183 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہائے ظالم کیا یاد دلا دیا۔ ہائے وہ کراچی کے دن کہ جب ہم بھی ان پراٹھا انڈوں سے فیضیاب ہوا کرتے تھے۔ وہ مزا پھر کہیں نہیں ملا۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-09-10), مرزا عامر (14-09-10), شاہ جی 90 (15-09-10)
پرانا 14-09-10, 11:52 PM   #5
Senior Member
 
مزمل فاروق's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
عمر: 25
مراسلات: 1,247
کمائي: 81,353
شکریہ: 1,023
782 مراسلہ میں 1,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
ہائے ظالم کیا یاد دلا دیا۔ ہائے وہ کراچی کے دن کہ جب ہم بھی ان پراٹھا انڈوں سے فیضیاب ہوا کرتے تھے۔ وہ مزا پھر کہیں نہیں ملا۔
یدر بھائی اب یہ مزہ کراچی میں‌ بھی مشکل سے ہی ملتا ہے -
اللہ تعالی ہدایت دے ان لوگوں کو جو کراچی سے پختونوں کو نکالنا چاہتے ہیں -
مزمل فاروق آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مزمل فاروق کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-09-10), حیدر (15-09-10), شاہ جی 90 (15-09-10)
پرانا 14-09-10, 11:54 PM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,732
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب تو کراچی کے مشہور "پشتون" ہوٹلز بند پڑے ہیں!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
حیدر (15-09-10), شاہ جی 90 (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 12:08 AM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,387
شکریہ: 52,449
11,148 مراسلہ میں 35,183 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہ کر یار۔
حقیقتاً دُکھ ہوا یہ جان کر۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-09-10), شاہ جی 90 (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 08:09 AM   #8
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,199
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں کچھ دنوں کیلے کراچی جا رہا ہوں۔ رات کو پراٹے کھانے کا شوق
پورا کروں گا۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-09-10), حیدر (15-09-10), شاہ جی 90 (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 05:11 PM   #9
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,040
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک کمال کی تحریر
جس نے ہمیں کچھ اس شدت سے گھیرا کہ مکمل کرتے ہی بنی
شکریہ دانی اتنی اچھی شیئرنگ کے لیئے
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
حیدر (15-09-10), عدنان دانی (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 05:37 PM   #10
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,199
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ معظم بھائی
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (15-09-10)
پرانا 15-09-10, 11:13 PM   #11
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,387
شکریہ: 52,449
11,148 مراسلہ میں 35,183 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان دانی مراسلہ دیکھیں
میں کچھ دنوں کیلے کراچی جا رہا ہوں۔ رات کو پراٹے کھانے کا شوق
پورا کروں گا۔
میرا بھی دوست جا رہا ہے ۔ اُس کو بولا ہے میں نے کہ پراٹھے ضرور لانے ہیں۔
چلو کراچی کی خوشبو ہی آ جائے گی ۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-09-10, 11:30 PM   #12
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,537
کمائي: 66,900
شکریہ: 2,998
1,869 مراسلہ میں 4,769 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں تو روزانہ گھر میں ہی چائے پراٹھے کا ناشتہ کرتا ہوں ۔ تازہ توے سے اترا پراٹھا کڑک چائے کے ساتھ۔
__________________
اے اللہ! ان سنگین حالات میں ملکِ پاکستان کی حفاظت فرما۔ آمین ثم آمین
بزنس ایجوکیشن ایک تعلیمی بلاگ ، اب نئے انداز میں - http://bizedu.co.cc
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-09-10, 11:46 PM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,387
شکریہ: 52,449
11,148 مراسلہ میں 35,183 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار پراٹھے سے ناشتہ کبھی ہمیں بھی کروا دو۔
دیکھتا ہوں کہ اُس میں سے کراچی کی خوشبو آتی ہے کہ نہیں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 15-09-10, 11:53 PM   #14
Senior Member
 
معظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: ولایت
مراسلات: 2,537
کمائي: 66,900
شکریہ: 2,998
1,869 مراسلہ میں 4,769 بارشکریہ ادا کیا گیا
معظم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں معظم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
یار پراٹھے سے ناشتہ کبھی ہمیں بھی کروا دو۔
دیکھتا ہوں کہ اُس میں سے کراچی کی خوشبو آتی ہے کہ نہیں۔
بھائی ضرور ویسے کراچی کے پراٹھوں کا پتا نہیں ۔ لیکن اپنے جامعہ قادریہ بازار میں جو چنے والے بیٹھے ہیں ان کا سادہ پراٹھا کھا کر دیکھئے گا۔ میں تو سوکا کھا جاتا ہوں اتنا کرسپی ہوتا ہے۔
معظم آن لائن ہے   Reply With Quote
معظم کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (16-09-10)
پرانا 16-09-10, 12:03 AM   #15
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,387
شکریہ: 52,449
11,148 مراسلہ میں 35,183 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

امے یار وہ پراٹھے کہاں ہیں ۔ وہ نان ہیں یار۔
رحیم یار خان میں سادہ پراٹھے کھانے ہیں تو ریلوے روڈ پر دائیں طرف کے ہوٹل میں ۔ خان سے
استاد مزا آ جائے گا۔کبھی ٹرائی کرنا ۔ میری طرح اپنے خرچے پے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
com, کوئٹہ, کوشش, نیوز, نظر, مہنگائی, مقابلہ, مسائل،, آبادی, آدمی, بھائی, بچپن, خوش, خان, رفتار, رمضان, رات, رشتے, زندگی, سال, شام, غم, صلح, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کھجور کا ٹھنڈا مشروب زارا باورچی خانہ 14 13-11-10 04:11 PM
ٹھنڈے لب عدنان دانی اردو ادب سے اقتباسات 9 18-01-10 10:56 PM
وہاں اب درد ٹھہرا ہے۔ شیراز احمد شاعری اور مصوری 7 15-07-09 12:17 PM
ہر شب کی آنکھ سے ٹپکا ہے Shani شاعری اور مصوری 1 07-11-08 05:05 PM
دل مت ٹپک نظر سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میاں شاہد مرزا سودا 2 08-04-08 04:38 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger