واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


چھٹی منزل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-06-10, 09:47 AM   #1
چھٹی منزل
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 15-06-10, 09:47 AM

طیبہ ضیاء

بازار میں ایک دکان کھلی جو شوہروں کو فروخت کرتی تھی۔اس دکان کے کھلتے ہی عورتوںاور لڑکیوںکا اژدہام اس دکان کی طرف چل دیا۔دکان پر ایک بورڈ نصب تھا جس پر لکھا تھا ۔اس دکان میں کوئی بھی عورت یا لڑکی صرف ایک وقت ہی داخل ہو سکتی ہے ۔پھر نیچے ہدایات دی گئی تھیں کہ ،اس دکان کی چھ منزلیں ہیں۔ہر منزل پر اس منزل کے شوہروں کے بارے میں لکھا ہو گا۔جیسے جیسے منزل بڑھتی جائے گی شوہر کے اوصاف میں اضافہ ہوتا جائے گا ۔خریدار کسی بھی منزل سے شوہر کا انتخاب کر سکتی ہے۔اور اگر اس منزل پر کوئی پسند نہ آئے تو اوپر کی منزل جا سکتی ہے۔مگر ایک بار اوپر جانے کے بعد پھر سے نیچے نہیں آ سکتی سوائے باہر نکل جانے کے۔

ایک عورت دکان میں داخل ہوئی ۔پہلی منزل کے دروازے پر لکھا تھا،اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں اور اللہ والے ہیں۔دوسری منزل کے دروازے پر لکھا تھا ،اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ۔،اللہ والے ہیں اوربچوں سے پیار کرتے ہیں ۔تیسری منزل پر لکھا تھا،اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ۔،اللہ والے ہیں ،بچوں سے پیار کرتے ہیں اور خوبصورت ہیں۔چوتھی منزل کے دروازے پر لکھا تھا ،اس منزل کے شوہر برسر روزگار ہیں ۔،اللہ والے ہیں ،بچوں سے پیار کرتے ہیں ، خوبصورت ہیں اور گھر کے کاموں میں مدد بھی کرتے ہیں۔وہ عورت پڑھتی چلی گئی اور منزلیں چڑھتی چلی گئی کہ شاید اوپر والی منزل میں اس سے بھی زبردست شوہر مل جائے۔پانچویں منزل پر پہنچی تو لکھا تھا ،اس منزل کے شوہربرسر روزگار ہیں ۔،اللہ والے ہیں ،بچوں سے پیار کرتے ہیں ، خوبصورت ہیں ، گھر کے کاموں میں مدد کرتے ہیں اور رومانٹک بھی ہیں۔اس عورت کے دل کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں مگر اس کا آئیڈیل شاید اس سے بھی اوپر والی منزل پر تھا لہذا وہ ہانپتی کانپتی چھٹی اور آخری منزل پر پہنچی تو وہاں بورڈ پر لکھا تھا،آپ اس منزل پر آنے والی 3448 ویں خاتون ہیں ۔اس منزل پر کوئی بھی شوہر نہیں ہے ۔یہ منزل صرف اس لئے بنائی گئی ہے تا کہ اس بات کا ثبوت دیا جا سکے کہ ”عورت کو مطمئن کرنا آسان نہیں ہے“۔آگے لکھا تھا ۔ہماری دکان پر آنے کا شکریہ !سیڑھیاں باہر کی طرف جاتی ہیں۔۔۔

نا شکری لعنت ہے۔لالچ بری بلا ہے۔شوقین مزاجی عذاب ہے اورخوش فہمی ایک لا علاج مرض ہے۔۔۔ہر انسان اپنی شخصیت کے بارے میں کسی نہ کسی سطح پر خوش فہمی کے مرض میں مبتلاہے اور جب خوش فہمی غلط فہمی میں بدل جاتی ہے تو اس انسان کا ”چھٹی منزل‘ سے چھلانگ لگانے کو جی کرتا ہے۔ حسن اور صلاحیتوں کی خوش فہمی میں مبتلا انسان خوب سے خوب ترکی تلاش میں چلتا چلا جاتا ہے مگر ”چھٹی منزل“ پر پہنچ کر اس کی تمام خوش فہمیوں کا جنازہ نکل جاتا ہے کہ مکمل صرف خدا کی ذات ہے۔ شوبز کی دنیامیں خوش فہمی کی ”سیل“ لگی ہوئی ہے۔نہایت سستے داموں فروخت ہوتی ہے۔شاید ہی کوئی ایسا فنکار ہے جو اس لا علا ج مرض سے محفوظ رہ سکا ہو ۔ایسی ہی ایک فنکارہ ”چھٹی منزل“ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ معرو ف اداکارہ ، گلو کارہ اور شہرت یافتہ فلم ”نکاح“ کی ہیروئن سلمیٰ آغا شادیوں کا پل صراط عبور کرنے میں ناکام رہی ہے۔چار شادیاں کر چکی ہے اورپانچویں شوہر کی تلاش میں ہے۔شادیوں کے مقابلے میں الزبتھ ٹیلر کی صف میں آ کھڑی ہوئی ہے۔ ایک اخبار میں اس کے چاروں شوہروں کی تفصیل نظرسے گزری ۔ شوقین مزاج خاتون پانچویں منزل پر پہنچ کر بھی غیر مطمئن ہے ۔چٹھی منزل پر پہنچ کر بھی آئیڈیل نہ ملاتوسیڑھیوں سے نیچے آنے کی بجائے چھٹی منزل سے چھلانگ لگا نے کا اندیشہ ہے ۔شو بز میں اکثر لوگ شہرت اوردولت کے باوجود ڈیپریشن کا شکار ہیں۔ نفسیاتی مریض بن جاتے ہیں۔

پرویز مشرف بھی ایک منجھاہوا فنکار ہے۔ طبلہ سارنگی کے علاوہ بھی بے شمار اقسام کی خوش فہمیاں پال رکھی ہیں۔ اسے سب سے بڑی خوش فہمی یہ ہے کہ پاکستان اس کے بغیر ایک ناکام ریاست ہے۔پاکستان کو اس کی اشد ضرورت ہے۔ مشرف کی پہلی منزل بھی اقتدار تھا اور اس کی چھٹی منزل بھی اقتدار ہے۔مختلف قسم کے اندیشوں سے دوچار ہے مگر ”چھٹی منزل“ تک پہنچنے کا بھوت بھی سوار ہے ۔ اس کے اطراف خوشامدی ٹولہ اس کی خوش فہمی کو مزید پھوک دیتا رہتاہے تا کہ ان کی جیبیں گرم رہیں۔ طبلہ نواز، شوقین مزاج، ہوس و نفس، لالچ اور بالخصوص خوش فہمی کے لا علاج عارضے میں مبتلا ”فیس بک“ الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہے۔سبز باغ دکھانے والے لوگ اسے اچھے لگتے ہیں ۔ خوش فہمی اور لالچ کی ”چھٹی منزل“ طے کرنا ابھی باقی ہے۔مشرف کا دعویٰ ہے کہ فیس بک پراس کے مداحوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ توہین آ میز خاکوںکے تنازع کی وجہ سے پاکستان سمیت متعدد ممالک میں فیس بک کا رجحان کم ہوگیا ہے ۔پاکستان کے ووٹروں کی اکثریت یو ٹیوب اور فیس بک جیسی دنیا سے دور ہے۔انتخابات کے لئے کمپیوٹر طبقہ نہیں بلکہ اصل عوام کی ضرورت ہوتی ہے ۔

پاکستان کی سولہ سیاسی جماعتیں مشرف کے خلاف متحد ہو چکی ہیں ۔ عوام ہی نہیں چودھری برادران بھی مشرف کا نام سننا پسند نہیں کرتے ۔وہ مشرف جس نے مسلم لیگ قاف کو ”چھٹی منزل“ سے دھکا دے دیا ہے وہ اس کی صورت دیکھنا نہیں چاہتے جبکہ اقتدار اس ہرجائی عورت کی طرح ہے جوآج تیری گاڑی میں کل میری گاڑی میں۔۔۔ سیاستدان بھی اس عورت کی طرح کسی ایک منزل پر دم نہیں لیتے۔ ”چھٹی منزل“ تک پہنچنے کے لئے وہ کوئی بھی سیڑھی استعمال کرسکتے ہیں ۔یہ کہنا کہ ” ”عورت کو مطمئن کرنا آسان نہیں ہے“ عورت کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔اس کی وفاداری کو داغ دار کیا جا رہاہے ۔ سیاستدان توکہتے ہیں کہ ” عوام کو مطمئن کرنا آسان نہیں ہے“۔۔۔؟مگرعوام کہتے ہیں کہ یہ سراسر بہتان ہے وہ توپہلی منزل پر ہی” شوہر“ پسند کر لیتے ہیں۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
روزنامہ نوائے وقت 14 جون 2010

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
شکریہ: 23,988
4,983 مراسلہ میں 14,693 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 110
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (15-06-10), ھارون اعظم (19-06-10), ابن آدم (15-06-10)
جواب

Tags
فلم, فروخت, کمپیوٹر, پاکستان, پسند, یو ٹیوب, لوگ, مکمل, اللہ, انسان, تلاش, ثبوت, جیسی, حسن, خلاف, خدا, دل, عوام, علاج, عذاب, غلط, صف, صلاحیتوں, صرف, صراط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
موجاں مک گئیاں ۔۔۔ہفتے کی چھٹی ختم جاویداسد خبریں 3 17-11-10 05:49 AM
دو دن کی چھٹی ام طلحہ گپ شپ 17 29-10-09 10:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:03 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger