واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ڈاکٹر مولوی عبدالحق کا خط گاندھی کے نام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-08-10, 12:05 AM   #1
ڈاکٹر مولوی عبدالحق کا خط گاندھی کے نام
عدنان دانی عدنان دانی آن لائن ہے 26-08-10, 12:05 AM

حیدر آباد دکن 1947
مکرمی گاندھی جی !

میں بہت دنوں سے سوچ رہا تھا کہ آپ کو حط لکھوں مگر اس خیال سے باز رہا کہ آپ جیسے عالی مرتبہ لیڈر نے جو دنیا کا وسیع تجربہ رکھتا ہے اور مقبول خاص و عام ہے،قیام امن کے معاملے کو اپنے ہاتھ میں لیا ہے تو آپکو اس بارے میں لکھنا سورج کو چراغ دکھانا ہے،لیکن جب میں نے دیکھا کہ باوجود آپکی کوشش کے معاملہ حد سے گزر چکا ہے اور پانی سر سے اونچا ہو گیا ہے تو میں نے بہت تامل کے بعد چند سطریں آپکو لکھنے کی جرات کی ہے۔
میں نے کھبی ملکی سیاست میں حصہ نہیں لیا۔ میں اپنے آپکو اس کا اہل نہیں سمھجھتا لیکن میں بے خبر بھی نہیں رہا ہوں ، انڈین نیشنل کانگریس،مسلم لیگ اور سیاسی جماعتیں میرے سامنے وجود میں آئیں اور میں انکا لٹریچر برابر پڑھتا رہا ہوں اور میں ان کےبعض لیڈروں اور رازدانوں سے سیاسی امور اورنظریوں کے متعلق باتیں بھی کی ہیں۔اس زمانے میں بہت سے اختلاف اور تنازع پیش آئے لیکن اس وقت جو حالت رونما ہوئی ہے ، اور جسے لکھنے ہوئے قلم کانپتا ہے اور دل خون ہوا جاتا ہے،اس کا کسی کو سان و گمان بھی نہیں تھا۔
آپ نے ضرور غور کیا ہوگا کہ ایسا کیوں ہوا آپ نے اور آپکے ہم خیال کانگریسی لیڈروںنے اس کا سبب دو قوموں کے نظریے اور پاکستان کی تحریک کو قرار دیا ہے۔دو قوموں کے نظریے کا الزام قائد اعظم محمد علی جناح کو دیا گیا ہے۔یہ صحیح نہیں ہے اور واقعات اس کی تائید نہیں کرتے۔یہ نظریا نیا نہیں ہے بہت پرانا ہے اس کے بانی ہندو ہیں۔ جب ملک ہندوستاں کی حکومت 1857 کے بعد باقاعدہ طور پر گورنمنٹ برطانیہ کے ہاتھ میں آئی۔تو اس وقت سے ہندوستان میں قومی احیاء کا حیال پیدا ہوا، اس کو سوامی دیانندسرسوتی کی آریائی تحریک نے بہت ذیادہ پختہ اور مستخکم کر دیا۔ اس تحریک کا مقصد ویدک کلچر،ویدک روایات،ویدک مذہب اور سنسکرت زبان کا از سرنو زندہ کرنا تھا۔سوامی جی نے عجیب عجیب طریقوں سےآریا قوم کو سب قوموں سے فائق،آریائی مذہب اور کلچر کو سب مذہبوں اور کلچروں سے برتر اور سنسکرت زبان کو باقی زبانوں سے افضل ثابت کرنے کی کوشش کی ، اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ مذہب اسلام اور پیغمبر اسلام کی سخت مذمت اور توہین کی اور ہندووں کے دلوں میں مسلمانوں کی طرف سے نفرت پیدا کی۔
اس قومی احیا اور برتری کے خیال نے ایک بات اور سمجھائی وہ یہ کہ اپنی قومیت کے لئے اپنی ایک زبان بھی الگ ہونی چاہیے۔ اس خیال نے دو قوموں کی تعریف کو ایسا مکمل کر دیا کہ پھر انکو ایک ہونے کی کوئی توقع باقی نہ رہی ۔ چنانچہ اس بنا پر ہندووں نے منظم طور پر کوشش کی کہ دفتروں، عدالتوں اور مدرسوں سے اردو خارج کر کے ہندی رائج کی جائے ۔ اس سے ہندووں اور مسلمانوں میں شدید اختلافات اور تنازعہ پیدا ہوا ، یہاں تک کہ سر سید احمد خان جیسا شخص جسکی تمام اصلاحی تحریکیں ،تعلیمی،عملی،معاشرتی،لسان ی خذمات،ملک کے سب باشندوں کیلے یکساں تھیں ۔ کن میں ہندو اور مسلمان دونوں شریک تھے ، جن میں ہندو مسلمان کی تفریق کا بھولے سے بھی خیال نہیں آیا تھا،بیزار ہو کر یہ کہ اٹھا کہ اب ہم مل کر کام نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا یہ تھا کہ یہ زبان جو ہندو اور مسلمان دونوں کی یکجہتی سے وجود میں آئی اور ان دونوں کی کوشش سے بڑھی اور پھولی پھلی ، اسے صرف اس لئے دیس نکالا جا رہا ہے کہ وہ اسلامی عہد کی یادگار ہے۔ شدھی، سنگھٹن کے ہنگامے میں اس خیال نے زور پکڑ لیا اور آخر میں آپ نے اپنے اصول عدم تشدد کے تحت بڑی خوبی اور ترکیب سے اس بھڑکتی ہوئی آگ پر آہستہ آہستہ تیل چھڑکنا شروع کر دیا جس کے شغلے دور دور تک پہنچے اور آپکی بدولت یہ فتنہ جو شمالی ہند کے بعض خاص علاقوں تک محدود تھا سارے ملک میں ایک سرے سے دوسرے سرے تک پھیل گیا اسکے بعد کسی کو شک نہ رہا کہ ہندو اور مسلمان دو الگ قومیں ہیں۔
یہ تو تھا مذہبی اور تہذیبی پہلو ۔ اب سیاست کی طرف آیئے ۔ سیاسی اختلافات بھی ہندووں اور مسلمانوں میں نیا نہیں ایک مدر سے چلا آرہا ہے۔ لیکن دونوں قوموں میں بعض ایسے نیک دل اور ملک کے سچے دوست بھی تھے جو اس نوگوار تنازعہ کو سلجھانے کی کوشش کرتے رہے، متعدد بار ایسے مواقع آئے لیکن ہر با ر انڈین نیشنل کانگریس کے بعض سربرآور دہ لیڈروں نے خفیف سی باتوں پر اڑ کر سمجھوتے کو ناکام کر دیا ۔ جب کانگریسی حکومت کا دور آیا تو اس وقت بھی صوبائی حکومتوں کا برتاو مسلمانوں سے اچھا نہ رہا اور کھلےطور پرثابت ہوگیا کہ ان محبان وطن سے انصآف کی توقع رکھنا عبس ہے۔ یہ مواد آہستہ آہستہ پکتا رہا اور آخر پھوٹ بہا۔ تنگ اور بے زار ہو کر مسلمانوں نے تقسیم کا مطالبہ کیا کیونکہ عزت کی زندگی بسر کرنے کی کوئی دوسری صورت نظر نہیں آتی تھی۔
عرض دو قوموں کا نظریہ ہندووں کا پیدا کیا ہوا ہے اور انہی کی بدولت پاکستان کا خیال وجود میں آیا۔ نہ وہ مسلمانوں کو ذلیل و تنگ کرتے نہ یہ نوبت آتی۔
آپ صاحبان نے وفاداری کی رٹ لگا رکھی ہے، یہ آپکا وظیفہ ہوگیا ہے جس کا شب و روز موقع بے موقع ورد کیا جا تا ہے۔ آخر یہ وفاداری ہے کیا بلا ؟ اپ چاہتے کیا ہے ؟ کیا آپ یہ چاہتے ہیں کہ ہر مسلمان جو ہندوستان میں آباد ہے آپ کو لکھ دے کہ میں پاکستان سے ہمدردی نہیں رکھتا۔اس کا مخالف ہوں۔ گاندھی جی وفاداری بازار میں نہیں بکتی ! اگر آپکو مسلمانوں سےوفاداری چاہیں تو یہ آپ کے ہاتھ میں ہے ان کے ہاتھ میں نہیں۔ اگر آپ ان سے انصاف انسانیت شرافت کا برتاوں کرینگے تو وہ آپکےسب سے ذیادہ وفادار اور جان نثار ثابت ہونگے۔لیکن اگر آپنے اپنی روش نہ بدلی اور ییہی طریقہ جاری رکھا اور مسلمانون کو غیر وفادار غددار،ففتھ کالمسٹ کہ کر انکا دل دکھاتے رہے تو آپکو سچی وفاداری کی توقع رکھنی نہیں چاہیں ۔ اپ نے اپنے عبادتی جلسوں میں جس قسم کی تقریروں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے وہ تضیع اوقات ہی نہیں بلکہ بعض حالات میں ملک کے حق میں مضرت رساں ثابت ہوتی ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ اس وخشیانہ اور خونریز ہنگامے سے آپ کے دماغ پر بھی کچھ اثر پڑا ہے۔یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات آپ اپنے منصب سے تجاوز کر جاتے ہیںِ
اگر آپ نے کشمیر کے معاملے میں سوچ سمجھ سے کام نہ لیا اور اپنی ضد پر قائم رہے تو یہ مسلہ یہی تک محدود نہیں رہے گا بلکہ پاکستان اور ہندوستان دونوں میں تلہکہ مچ جائے گا اور خون کی ندیاں بہہ جایگی ۔ اسکی روک تھام ابھی سے ہونے چاہیں اس بارے میں آ پ بہت کچھ کر سکتے ہیں یہ مانا کہ آپ گورنمنٹ نہیں لیکن گورنمنٹ گر تو ہیں اور اس پر آپ کا جو غیر معمولی اثر ہے وہ کسی دوسرے کا نہیں ہے۔
یہ امر بھی قابل غور ہے کہ یہ پالیسی کہاں تک حق بجانب ہے آپکی حکومت کے بعض ذمہ دار لیڈروں نے اس امر کا بار بار اعادہ کیا ہے کہ ہندوستان کو پھر ایک ہونا پڑے گا اور تقسیم کالعدم ہوجائے گی ، اسی کے دو ہی طریقے ہو سکتے ہیں ایک یہ کہ آپکی حکومت پاکستان پر چڑھائی کر کے اسے فتخ کرے یا یہ کہ آپ پاکستان اور مسلمانوں کو اس قدر تنگ اور زچ کر دیں کہ وہ مجبور اور عاجز ہو جائیں ۔ ایسے نازک زمانے میں جبکہ ملک پر مصیبت کی گھٹا چھائی ہوئی ہے ذمہ دار ارباب حکومت کا عام جلسوں میں ایسی باتیں کرنا کیاں تک قرین مصلحت ہے ؟ ایک طرح یہ لڑائی کا چیلنج ہے اس طول بیان کی اپ سے معافی چاہتا ہوں ممکن ہے بعض باتیں آپ کے خلاف مزاج ہوں۔

مخلص
عبدالحق

عدنان دانی کے بلاگ پر
__________________
اور اس نے میرے ساغر میں
مئے سرخ انڈیلی ۔۔۔ تو کہا
مت سوچو !

Last edited by عدنان دانی; 26-08-10 at 12:08 AM..

 
عدنان دانی's Avatar
عدنان دانی
ذیلی ناظم

تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 404
Reply With Quote
17 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
rabab (26-08-10), shafresha (26-08-10), فاروق سرورخان (26-08-10), کنعان (26-08-10), پاکستانی (26-08-10), نورالدین (26-08-10), میاں شاہد (26-08-10), محمدخلیل (26-08-10), مرزا عامر (26-08-10), اویسی (26-08-10), حیدر (10-09-10), سحر (26-08-10), شمشاد احمد (05-09-10), عارف اقبال (02-09-10), عبدالقدوس (26-08-10), عبداللہ آدم (26-08-10), عبداللہ حیدر (26-08-10)
پرانا 26-08-10, 05:10 AM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,909
شکریہ: 23,988
4,984 مراسلہ میں 14,695 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم::

شکریہ دانی بھائی::

آج بھی ایم کیو ایم ،پی پی پی اور اے این پی سبھی کی سوچ یہی ہے کہ ہم دوبارہ اکٹھے ہونے کی طرف قدم بڑھا سکتے ہیں..............

امن کی اشا اور کبھی کرکٹ کے نام پر.................

کتنے بھولے ہیں یہ سب لوگ یا شاید..............ان کا کچھ نہیں لٹا تھا قیام پاکستان میں اس لیے............

بہرحال یہ ملک بنا بھی اسلام پر تھا اور بچے گا بھی تب..................جب اسلام پر چلے گا

والسلام
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (26-08-10), مرزا عامر (26-08-10), مشال خان (26-08-10), اویسی (26-08-10), احمد بلال (26-08-10), حیدر (10-09-10), سحر (26-08-10), شمشاد احمد (05-09-10), عارف اقبال (02-09-10), عدنان دانی (26-08-10)
پرانا 26-08-10, 10:03 AM   #3
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,199
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم::

شکریہ دانی بھائی::

آج بھی ایم کیو ایم ،پی پی پی اور اے این پی سبھی کی سوچ یہی ہے کہ ہم دوبارہ اکٹھے ہونے کی طرف قدم بڑھا سکتے ہیں..............

امن کی اشا اور کبھی کرکٹ کے نام پر.................

کتنے بھولے ہیں یہ سب لوگ یا شاید..............ان کا کچھ نہیں لٹا تھا قیام پاکستان میں اس لیے............

بہرحال یہ ملک بنا بھی اسلام پر تھا اور بچے گا بھی تب..................جب اسلام پر چلے گا

والسلام
بالکل ٹھیک کہا آپ نے عبداللہ بھائی اسلام ہی واحد وہ طاقتور ہتھیار ہے
جس سے ہم اپنے ملک کی خفاظت کر سکتے ہیں۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (26-08-10), مرزا عامر (26-08-10), مشال خان (26-08-10), اویسی (26-08-10), حیدر (10-09-10), سحر (26-08-10), عارف اقبال (02-09-10)
پرانا 26-08-10, 10:05 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,531
کمائي: 88,088
شکریہ: 5,197
5,038 مراسلہ میں 11,459 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پہلے اپنے دل سے تعصب ختم کرو . باتیں تو ہر کوئی اچھی اچھی لکھ سکتا ہے لیکن دل کے تعصب کو کوئی ختم نہیں کر سکتا
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (26-08-10), اویسی (26-08-10), حیدر (10-09-10)
پرانا 26-08-10, 10:20 AM   #5
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,199
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
پہلے اپنے دل سے تعصب ختم کرو . باتیں تو ہر کوئی اچھی اچھی لکھ سکتا ہے لیکن دل کے تعصب کو کوئی ختم نہیں کر سکتا
آپ ہمارے جذبات کو تعصب کہہ کر پکار رہت ہیں۔ بھائی جان یہ تعصب نہیں
یہ ہمارے دلوں میں ایم کیو ایم کیلے نفرت ہے۔ جو کھبی ختم نہیں ہوگی
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (10-09-10), اویسی (26-08-10), حیدر (10-09-10)
پرانا 26-08-10, 10:52 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,531
کمائي: 88,088
شکریہ: 5,197
5,038 مراسلہ میں 11,459 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تو جیسا کرو گے ویسا بھرنا بھی پھڑے گا کرتے رہو
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (10-09-10), اویسی (26-08-10), حیدر (10-09-10)
پرانا 26-08-10, 12:42 PM   #7
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,199
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
تو جیسا کرو گے ویسا بھرنا بھی پھڑے گا کرتے رہو
یہ محاورہ ایم کیو ایم پر فٹ آتا ہے
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (10-09-10), اویسی (27-08-10), حیدر (10-09-10)
پرانا 26-08-10, 02:16 PM   #8
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,851
شکریہ: 7,286
5,956 مراسلہ میں 15,117 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھے یار بہت شکریہ شرئنگ کا خوش رہیں
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (10-09-10), اویسی (27-08-10), حیدر (10-09-10), عدنان دانی (26-08-10)
پرانا 26-08-10, 02:18 PM   #9
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,199
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
بہت اچھے یار بہت شکریہ شرئنگ کا خوش رہیں
شکریہ خلیل بھائی
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (10-09-10), اویسی (27-08-10), حیدر (10-09-10)
پرانا 26-08-10, 03:41 PM   #10
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (10-09-10), اویسی (27-08-10), حیدر (10-09-10), عدنان دانی (26-08-10)
پرانا 26-08-10, 03:53 PM   #11
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,199
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
سرورق کے لیے اپلائی کریں
جی شکریہ اپلائی کر دیا ہے
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (10-09-10), اویسی (27-08-10), اسراراحمد چوہدری (26-08-10), حیدر (10-09-10)
پرانا 26-08-10, 07:14 PM   #12
Senior Member
 
مشال خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Kuwait
مراسلات: 388
کمائي: 6,375
شکریہ: 292
268 مراسلہ میں 802 بارشکریہ ادا کیا گیا
مشال خان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں مشال خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
پہلے اپنے دل سے تعصب ختم کرو . باتیں تو ہر کوئی اچھی اچھی لکھ سکتا ہے لیکن دل کے تعصب کو کوئی ختم نہیں کر سکتا
ارے یار، کتنی بھی امن کی باتیں ہورہی ہو، تم ایم کیوایم والے کچھ نہ کچھ، کوئی نہ کوئی گولی، گن سے یا زبان سے لازما چلاتےہو،ارےیارمراسلہ پڑھو، جائزتعریف کرو، یہ تعصب کی باتہرجگہ کرنا ثابت کر رہا ہے، کہ اپکا زہن ودل کتناپاک صافہے۔۔۔۔
مشال خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مشال خان کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (10-09-10), اویسی (27-08-10), عدنان دانی (26-08-10)
پرانا 08-09-10, 01:14 PM   #13
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,199
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاید فورم کے منتظمین صاحبان کو یہاں پر نظر نہیں
پڑی، بات مولوی عبدالحق کی ہو رہی ہے اور تعصب
بیچ میں آگیا
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (10-09-10), حیدر (10-09-10)
پرانا 10-09-10, 05:33 PM   #14
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,387
شکریہ: 52,449
11,148 مراسلہ میں 35,183 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بابائے اردو کے قلم سے نکلی تحریر میں انگریزی کے اس قدر الفاظ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ت عجب ہے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (10-09-10)
پرانا 11-09-10, 08:51 PM   #15
ذیلی ناظم

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,348
کمائي: 154,199
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بدر بھائی غور سے پڑھ لیجئے، اپ جتنا سمجھ رہے ہیں اتنا نہیں ہے
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہندو, گمان, پاکستان, واقعات, نفرت, نثار, مکمل, ممکن, معلوم, الزام, اردو, اسلام, اسلامی, خون, خلاف, خان, خبر, دیس, دل, زندگی, سیاست, شخص, عہد, علی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پھر مشکل پڑ گئی ،کھلاڑیوں نے پیسوں کا اعتراف کرلیا:پی سی بی ، برطانوی اخبار بھی مزید انکشاف کرے گا جاویداسد خبریں 0 04-09-10 02:35 PM
اے پی ڈی ایم نے سول نافرمانی اور پی سی او ججوں کے گھیراؤ کی دھمکی دید ی مسٹر گرزلی خبریں 1 21-06-08 07:16 AM
انٹرنیٹ ویڈیوز جلد ہی ٹی وی پر بھی دیکھی جا سکیں گی وجدان خبریں 0 28-01-08 08:39 AM
انتخابات کے بائیکاٹ کیلئے اے آر ڈی اوراے پی ڈی ایم کے مذاکرات تعطل کا شکار عبدالقدوس خبریں 0 08-12-07 07:25 AM
ایمرجنسی کے خلاف مختلف شہروں میں اے پی ڈی ایم،پیپلز پارٹی اور اے این پی کے مظاہرے خرم شہزاد خرم خبریں 0 14-11-07 02:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger