واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ڈیری فارمنگ اور وسائل کی کمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-08-11, 01:51 PM   #1
ڈیری فارمنگ اور وسائل کی کمی
سید محمد عابد سید محمد عابد آف لائن ہے 21-08-11, 01:51 PM

پاکستان ڈیری فارمنگ کے لحاظ سے دنیا میں ایک اہم مقام رکھتا ہے، وطن عزیز پاکستان میں ڈیری فارمنگ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔۔دودھ کی بہترین پیداوار دینے والے ممالک میں ہندوستان، چین اور امریکہ کے بعد چوتھےنمبر پر پاکستان کا نام شمار کیا جاتا ہے۔پاکستان میں جن جانوروں سے دودھ حاصل کیا جاتا ہے ان میں، بھینسیں، بھیڑیں، بکریاں اور اونٹ شامل ہیں۔ قدرت نے ہمارے ملک کو اعلیٰ نسل کی بھینسوں اور گائیوں کی دولت سے نوازا ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہم سبز انقلاب برپا کر سکتے ہیں۔ ملک میں مویشیوں سے سالانہ دودھ کی پیداوار 45 بلین لیٹر لی جاتی ہے۔ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق ملک میں بھینسوں کی تعداد دو کروڑ تریسٹھ لاکھ سے بڑھ کر دو کروڑ چوراسی لاکھ ہوگئی ہے اور بکریوں کی تعداد پانچ کروڑ چھپن لاکھ سے بڑھ کر چھ کروڑ انیس لاکھ جبکہ بھیڑوں کی تعداد دو کروڑ انچاس لاکھ کے مقابلے میں دو کروڑ پچپن لاکھ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ جی ڈی پی میں اس شعبے کا حصہ 11 فیصد ہے۔ عام مشاہدات کے مطابق ہمارے دودھیلے جانوروں (گائے، بھینس) کی اکثریت اوسطاً 5 سے 6 لیٹر دودھ یومیہ فی جانور پیدا کرتی ہے، جو کہ انتہائی کم اور غیر نفع بخش ہے۔

موجودہ صورتحال کے مطابق ہمارے مویشی پال زمیندار وسائل کی کمی اور افزائش حیوانات کے جدید علوم سے بے خبری کے باعث اپنے جانوروں سے ان کی صلاحیت کے مطابق فائدہ حاصل نہیں کرسکتے۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دودھ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ڈیری صنعت کے لئے موجودہ انتظامات اور وسائل نا کافی ہیں۔ د ودھ کو زیادہ دیر تک قابل استعمال رکھنے کیلئے سہولتوں کا فقدان ہے۔ دیہات سے شہروں تک دودھ کی ترسیل اور خریدوفروخت مناسب سہولتوں کے نہ ہونے کی وجہ سے بہت پیچیدہ ہے۔

زمیندار کو حاصل ہونیوالی دودھ کی قیمت پر شہر میں فروخت ہونیوالے دودھ سے آدھی ملتی ہے۔ اس کے علاوہ دودھیال جانور پالنے والوں کے پاس چھ سے کم جانور ہیں۔ موجوودہ دور میں دودھ دینے والے جانور پالنے والے کسانوں کو جدید ڈیری فارمنگ کے طریقوں سے ہم آہنگ کرنا انتہائی ضروری ہے۔

حیوانات کی بیماریوں کے انسداد کی طرف پوری توجہ نہیں دی جاتی۔ نتیجہ یہ ہے کہ بعض متعدی امراض کا شکار ہو کر وہ کثیر تعداد میں لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔ ہمارے ملک میں حیواناتی شفاخانوں کی تعداد بہت کم ہے۔ لہٰذا جانوروں کی بیماریوں کے انسداد کی طرف پوری توجہ نہیں دی جاتی۔ عام طور پر حیوانات کو مناسب خوراک بھی نہیں دی جاتی۔ مویشی پال حضرات غریب ہیں اور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کم خرچ کر کے جانوروں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کر لیں۔ کم خوراک اور نامناسب دیکھ بھال سے جانور کمزور ہو جاتے ہیں۔ اس سے ان کی استعداد کار پر بھی برا اثر پڑتا ہے اور وہ پورا دودھ نہیں دیتے۔ مغربی ممالک کے مقابلہ میں ہمارے ہاں دودھ دینے والے جانوروں کی دودھ دینے کی اوسط کافی کم ہے۔ پاکستان میں اعلیٰ جانوروں کی نسل کی افزائش کی طرف بھی پوری طرح توجہ نہیں دی گئی۔ مغربی ممالک میں اعلیٰ نسل کے جانوروں کی نسل بڑھانے کے لیے کیٹل بریڈنگ فارمز کا بہترین نظام قائم ہے۔ جبکہ ہمارے ملک میں اس طرح کے اقدامات کرنے پر عام طور حکومت توجہ ہی نہیں دیتی۔

ڈیری فارمنگ میں سرمایہ کاری کے ذریعے سالانہ 25 فیصد آمدنی کمائی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں زیادہ تر مویشی پالنے والے حضرات ان پڑھ ہیں جو کہ ادویات کے استعمال سے ناواقف ہیں۔ یہ لوگ پرانے اور فرسودہ طریقہ کار پر ڈیری فارمنگ کر کے دودھ کی پیداوار کم حاصل کر رہے ہیں جبکہ دودھ کی بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔ مویشیوں کو انجیکشنز لگا کر دودھ کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے جو کہ مویشی کے لئے نقصان دہ ہے اور اس طرح دودھ کی غذائیت میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔ گاﺅںمیں اکثریت نے مویشی پالے ہوئے ہیں، اگر ہم ان مویشیوں کا صحیح طور پر استعمال کریں تو ہم تو ہم دودھ اور حلال گوشت کو برآمد کر کے آسٹریلیا، نیوزی لینڈاور ہالینڈ کوشکست دے سکتے ہیں۔ اگر ڈیری فارمرز دودھ دینے والے جانوروں کوبھوسے کی جگہ سبز چارہ، ونڈہ اور وافر مقدار میں پانی فراہم کریں تو دودھ کی پیداوار میں دس سے بیس گنا اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں فی مویشی دودھ کی یومیہ اوسط پیداوارپانچ سے چھ لیٹر ہے جبکہ آسٹریلیا، نیوزی لینڈاور امریکہ میں یومیہ اوسط پیداوار20 سے 25 لیٹر ہے۔

ہمارے ہاں چونکہ پرورش حیوانات کے ماہرین نہ ہونے کے برابر ہیں اس لئے ڈیری کے اعلیٰ پیداواری صلاحیت رکھنے والے جانوروں کی انتظام و انصرام کو جدید خطوط پر چلانے کا سلسلہ کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو پا رہا۔ ماہرین کی رہنائی میں دودھ کی پیداوار کو بہتر کیا جا سکتا ہے۔ پنجاب کی معروف ساہیوال گائے اپنی نسلی خصوصیات کی وجہ سے دنیا بھر میں خصوصی اہمیت کی حامل ہے۔ پیداواری لحاظ سے گرم ممالک میں پائی جانے والی گائے کی نسلوں میں یہ اعلیٰ ترین ہے۔ موسمی سختیاں برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس میں چیچڑیوں اور دوسری بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت زیادہ ہے۔ ان خصوصیات کی بنا پر بیرونی دنیا میں یہ اہم مقام رکھتی ہے۔

پچھلی دو دہائیوں سے ساہیوال گائے کی تعداد کم سے کم ہوتی جا رہی ہے۔عالمی ادارہ خوراک و زراعت کے ایک سروے کے مطابق اصلی ساہیوال نسل کی گائیوں کی تعداد 1987ء میں صرف دس ہزار رہ گئی تھی۔ اس کمی کی بڑی وجہ بریڈنگ تھی۔ حکومت پنجاب کے سرکاری فارموں پر موجود دوہزار ساہیوال گائیں کسی بھی نسلی بہتری کے جائزہ کے لیے بہت کم ہیں۔ حکومت کے پاس چونکہ فنڈز کی کمی کے باعث گورنمنٹ سیکٹر میں مزید فارم بنانا ممکن نہیں تھالہٰذا محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا کہ پرائیویٹ سیکٹر کوساتھ ملایا جائے۔ 1999ء میں محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے مال شماری کرائی جس کی بنا پر ساہیوال گائے کی تعداد جھنگ، فیصل آباد، مظفر گڑھ، ساہیوال، اوکاڑہ ، خانیوال اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اضلاع میں بالترتیت زیادہ پائی گئی۔ ان اضلاع میں گائیوں کی تعداد کے پیش نظر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب نے ساہیوال نسل کی گائے کے تحفظ کے لیے پانچ سالہ ترقیاتی منصوبہ شروع کیا، جس کا آغاز مالی سال 04-2003ء میں ہوا۔ جبکہ 09-2008ء میں 15 اضلاع چنیوٹ، بہاولنگر، قصور، لیہ، بہاولپور، رحیم یار خان، سرگودھا، بھکر، ملتان، پاکپتن، شیخوپورہ، وہاڑی، لودھراں، ننکانہ صاحب اور حافظ آباد شامل کیے گئے اور اب مزید علاقوں میں فارمز بنائے جا رہے ہیں جہاں اس نسل کو محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ان مویشیوں کی قیمتوں کو قابو کرنے کی ضرورت ہے، ہمارے مویشی پال حضرات غریب ہیں اور زیادہ مہنگے جانور نہیں رکھ سکتے ہیں۔ اعلی نسل کے جانور، جانوروں کی بہتر پیداوار کے لئے ضروری ہیں۔ زرعی بنک مویشی پال حضرات کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے قرضے جاری کر رہے ہیں جن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہتر جانور اور جدید پیداواری ٹیکنولوجی کا استعمال کرتے ہوئے دودھ کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

تحریر : سید محمد عابد

ڈیری فارمنگ اور وسائل کی کمی


ڈیری فارمنگ اور وسائل کی کمی

Last edited by سید محمد عابد; 21-08-11 at 11:27 PM..

 
سید محمد عابد's Avatar
سید محمد عابد
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 545
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سید محمد عابد کا شکریہ ادا کیا
مون (03-09-11), wajee (21-08-11), ابرارحسین (21-08-11), حیدر (21-08-11), زبیرافتحار (21-08-11)
پرانا 21-08-11, 04:13 PM   #2
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
کمائي: 11,084
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
دودھ کی بہترین پیداوار دینے والے ممالک میں ہندوستان، چین اور امریکہ کے بعد چوتھےنمبر پر پاکستان کا نام شمار کیا جاتا ہے۔
پانچواں ملک ہے بھائی میں نے اخبار کچھ دن پہلے پڑھا ہے
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا
حیدر (21-08-11), سید محمد عابد (21-08-11)
پرانا 21-08-11, 04:17 PM   #3
Senior Member
مقبول
 
سید محمد عابد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
کمائي: 5,199
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زبیرافتحار مراسلہ دیکھیں
پانچواں ملک ہے بھائی میں نے اخبار کچھ دن پہلے پڑھا ہے
زبیر بھائی یہ بات سرکاری اعدادو شمار کے مطابق کہی گئی ہے۔۔۔۔۔
سید محمد عابد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-08-11, 04:19 PM   #4
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
کمائي: 11,084
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
۔ ملک میں مویشیوں کی تعداد تقریباً پانچ کروڑ ہے جن سے سالانہ دودھ کی پیداوار 45 بلین لیٹر لی جاتی ہے۔
اسکو دوبارہ دیکھو.
پانچ کروڑ سے سالانہ دودھ کی پیداوار 45 بلین
ایک جانور 900 کلو گرام یار آٹیکل سے غلطیاں دور کرو.یا میری معلومات درست کرو
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (21-08-11), سید محمد عابد (21-08-11)
پرانا 21-08-11, 04:24 PM   #5
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
کمائي: 11,084
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
زبیر بھائی یہ بات سرکاری اعدادو شمار کے مطابق کہی گئی ہے۔
میں ابھی وہ اخبار نکل کر لاتا ہو.روکو یہی میں ابھی آتا ہوں
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-08-11, 04:29 PM   #6
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
کمائي: 11,084
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

2010 خبر ہے

پاکستان دنیا میں دودھ کی پیداوار کے اعتبار سے پانچواں نمبر پر ہے
ابھی روکو اور لا تا ہو
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-08-11, 04:31 PM   #7
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
کمائي: 11,084
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

قدرتی وسائل میں پاکستان کی رینکنگ….شہ رگ…ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-08-11, 04:35 PM   #8
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,503
کمائي: 52,083
شکریہ: 5,856
3,215 مراسلہ میں 6,920 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یار ہالینڈ پہلے نمبر پہ ہے ڈیری مصنوعات میں
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-08-11, 04:42 PM   #9
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
کمائي: 11,084
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
یار ہالینڈ پہلے نمبر پہ ہے ڈیری مصنوعات میں
جی ہاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-08-11, 04:44 PM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,387
شکریہ: 52,449
11,148 مراسلہ میں 35,183 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زبیرافتحار مراسلہ دیکھیں
اسکو دوبارہ دیکھو.
پانچ کروڑ سے سالانہ دودھ کی پیداوار 45 بلین
ایک جانور 900 کلو گرام یار آٹیکل سے غلطیاں دور کرو.یا میری معلومات درست کرو
ایک جانور سالانہ 900 لیٹر۔
یہ تو واقعی کم ہے۔
ہو سکتا ہے جانور ماٹھے ہوں
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-08-11, 04:52 PM   #11
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,387
شکریہ: 52,449
11,148 مراسلہ میں 35,183 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اعداد و شمار میں فرق ممکن ہے۔ اور یہ اتنا بڑا ایشو نہیں ہے۔
مثلاً
The dairy industry
کے مطابق پاکستان کا ساتواں نمبر ہے
اس ویب سائٹ کےمطابق چوتھا نمبر ہے
ایک اور ویب سائٹ کے مطابق پانچواں نمبر ہے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 21-08-11, 04:57 PM   #12
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,363
کمائي: 95,387
شکریہ: 52,449
11,148 مراسلہ میں 35,183 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اعداد و شمار میں فرق ممکن ہے۔ اور یہ اتنا بڑا ایشو نہیں ہے۔
مثلاً
The dairy industry
کے مطابق پاکستان کا ساتواں نمبر ہے
اس ویب سائٹ کےمطابق چوتھا نمبر ہے
ایک اور ویب سائٹ کے مطابق پانچواں نمبر ہے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
پرانا 21-08-11, 05:17 PM   #13
Senior Member
 
ابن آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 1,098
کمائي: 22,899
شکریہ: 3,391
828 مراسلہ میں 2,402 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈیری فارمنگ میں‌ڈنمارک بھی ایک مقام رکھتا ہے
ابن آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
ابن آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 21-08-11, 11:02 PM   #14
Senior Member
مقبول
 
سید محمد عابد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
کمائي: 5,199
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب اعدادو شمار میں واقعی فرق ہو سکتا ہے میں نے جو Rank دیکھا ہے اس کے مطابق پاکستان چوتھے نمبر پر شمار کیا جاتا ہے۔

Last edited by سید محمد عابد; 21-08-11 at 11:22 PM.
سید محمد عابد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-08-11, 11:24 PM   #15
Senior Member
مقبول
 
سید محمد عابد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
کمائي: 5,199
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جہاں تک معلومات کا تعلق ہے، میں یہ نہیں کہتا کہ میں بہت عالم ہوں لیکن جو کچھ لکھتا ہوں وہ انٹرنیٹ سرچ اور کچھ Governments Reports کے مطابق ہوتا ہے۔۔۔ممکن ہے کہیں غلطی ہو۔۔۔۔۔
سید محمد عابد آف لائن ہے   Reply With Quote
سید محمد عابد کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
کوشش, ٹیک, پاکستان, لوگ, چین, نظر, مقابلہ, منصوبہ, ممکن, امریکہ, اعلیٰ, اصلی, بہترین, حضرات, خلاف, دنیا, علوم, عزیز, غذائیت, غریب, صورتحال, صلاحیت, صنعت, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قصہ چہار درویش ''دوسری قسط '' M A Ansari میری ڈائری 8 06-04-11 11:54 PM
ثوبی ڈیئردُوسروں کو نصیحت خود۔۔۔۔۔ زارا گپ شپ 8 02-04-11 05:08 PM
دوسرا ٹیسٹ: انڈیا کی اننگزلڑکھڑاگئی Real_Light کرکٹ 0 01-08-08 12:04 PM
منتقل شدہ: ای کامرس اور مائیکروسافٹ پلیٹ فارم پر ڈائنئیمک ویب سائٹس، ای کامرس ایپلیکیشنز منتظمین پروگرامنگ 0 30-07-07 06:12 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:08 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger