واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


کراچی کے حالیہ فسادات:: میرافسر امان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 15-07-11, 05:19 AM   #1
کراچی کے حالیہ فسادات:: میرافسر امان
JISOUTH JISOUTH آف لائن ہے 15-07-11, 05:19 AM

کراچی میں کافی دنوں سے ایم کیو ایم اور نیشنل عوامی پارٹی میں ایک دوسرے کے علاقوں پر قبضے کی جنگ چھڑی ہوئی تھی غریب عوام خاص کر ملک کے دوسرے شہروں سے محنت مزدور ی کے لیے آنے والے پاکستانیوں کا جانی اور مالی نقصان ہو رہا تھا اس میں سب سے زیادہ نقصان پشتوں بولنے والے غریب مزدورں کا بے دردی سے قتل عام ہو رہا تھا لڑائی دو لسانی جماعتوں میں علاقوں میں اپنے اپنے ہولڈ کے لیے ہوتی ہے اور ہلاک دہاڑی پر مزدوری کرنے والے ہو رہے ہیں کچھ عرصہ پہلے ایک وزیر کے قتل کے عوض 100کراچی کے شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا تھا جس میں پشتو بولنے والے زیادہ تھے اس دوران شاہی سید کا بیان آیا کہ ہمارے صرف چھ کارکن ہلاک ہوئے شاہی سید صاحب سے کوئی پوچھے کہ صاحب آپ سیاست تولسانیت پر کر رہے ہیں اور جب آپ کی لسانی اکائی کے بے گناہ لوگ ہلاک ہوئے تو آپ کابیان تھاکہ صرف چھ آپ کے تھے کیا باقی آپ کی زبان سے تعلق نہیں رکھتے تھے کیا وہ پاکستان کے شہری نہیں ہیں کیا وہ مسلمان نہیں ہیں لڑائی آپ دونوں لسانی گروہوں کے مفادات کی ہو اور ہلاک بیچارے عام مزدور ہو جائیں ان کا خون کس کے نام ہو گا کبھی ایم کیو ایم کے فاروق ستار صاحب کی طرف سے پریس کانفرنس ہوتی ہے پٹھانوں نے فائرنگ کی ہے وہ ایم کیو ایم کے لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں ارے اللہ کے بندوں سب مسلمان ہیں سب ہمارے بھائی ہیں پاکستان کے شہری ہیں پھر اعلان ہوتا ہے کہ کٹی پہاڑی سے فائرنگ ہو رہی ہے کبھی عوامی نیشنل پارٹی کی طرف سے اعلان ہوتا ہے مہاجروں کی طرف سے فائرنگ ہو رہی ہے لوگوں کے گھر جلائے جا رہے ہیں لوگ اپنے اپنے علاقوں سے ہجرت کر رہے ہیں رینجرز نے لوگوں کو محفوظ مقامات تک منتقل کیاکراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر شاہی سید کے گھرمردان ہاوس میں عشائیے میں ذوالفقار مرزا سینئر وزیر حکومت سندھ نے حسب سابق سلطان راہی کی طرح بڑھکیں ماری چلو بڑھکیں تو چل جاتیں کیونکہ یہ ان کی عادت کا حصہ ہیںاگر عام باتیں ہوتیں جیسے وہ ہمیشہ سے کرتے رہتے ہیں مگر اس دفعہ انہوں نے ایک مہاجروں کے بارے میں قابل اعتراض باتیں کہیں جو نہیں کرنی چاہیے تھیں جو واقعی قابل گرفت تھیںہمیں اپنے الیکٹرونک میڈیا پر بڑا افسوس ہے کہ ایک چینل نے سارا دن ذوالفقار مرزا صاحب کا بیان بار بار نشر کرتے رہے جس سے کشیدگی میں اضافہ ہوا سب لوگوں کو اپنی اپنی حد تک احتیاط برتنی چاہے یہ جادوگر میڈیا ایسا ہے کہ اس شہر پر تین مرتبہ حکومت کرنے والی پارٹی جماعت اسلامی کا بلیک آوٹ کیے ہوئے ہیں ۔لسانی جماعتوں کے پریشر میں آکر ان کو ہیرو بنا رہا ہے اور اور قومی اور مثبت سیاست کرنے والوں کو کنارے لگائے ہوئے ہیں۔ اس شہر میں جماعت اسلامی نے دو ٹرم میئر شپ جناب مرحوم عبدالستار افغانی سابق ممبر قومی اسمبلی اور ایک دفعہ سٹی گورنمنٹ کی نظامت جناب نعمت اللہ ایڈوکیٹ کے تحت اس شہر کی خدمت کی ہے اور اب بھی اس شہر کی ایک سیاسی قوت ہے ۔ ایک نازک موقعہ جب چھ دن کے بعدحالات کچھ حد تک نارمل ہوئے تھے گھروں میں بند لوگوں کو کچھ سکون ملا تھا دوبارہ آگ پر تیل چھڑکنے کا کام کیا اور دوبارہ پورے شہر میں جلاو گھیراو شروع ہو گیا شر پسندوں نے 2 k بس کے آخری اسٹاپ پر نارتھ ناظم آباد میں کھڑی 10 بسوں کو آگ لگا دی شہر میں مزید 30 گاڑیاں نذر آتش کر دی گئیں 15 بے گناہ کراچی کے شہری ہلاک ہو گئے دوکانوں کو جلا دیا گیا کاروبار بند کروا دیا گیا ٹرانسپورٹ بند ہو گئی ہڑتال کر دی گئی اس سے قوم کا نقصان ہواکراچی کے چیمبر آف کامرس کے نائب صدر نے کہا ہے کہ جب سے ایم کیو ایم حکومت سے علیحدہ ہوئی ہے ہڑتالوں سے تجارت کو نقصان ہو رہا ہے ایک دن کی ہڑتال سے یومیہ دو ارب روپے کا نقصان ہوتا ہے اگر حکومت نے شہر کے حالات درست نہ کئے تو ہم صنعتیں دوسرے شہروں میں منتقل کر دیں گے اس سے پہلے ہی صنعتیں بنگلہ دیش اور دوسرے ملکوں میں منتقل ہو رہی ہیں جس سے پاکستان کا نقصان ہو رہا ہی۔
قارئین کراچی سب کا شہر ہے یہ منی پاکستان ہے اس میں ملک کے کونے کونے سے محنت مزروری کے لیے اور کاروبار کرنے کے لیے پاکستان کے شہری آتے ہیں جو ان کا حق ہے پاکستان کا آئین ان کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ ملک کے کسی بھی شہر میں تجارت کر سکتے ہے محنت مزدوری کر سکتے ہیں کاروبار کر سکتے ہیں اور آباد ہو سکتے ہیں یہ ملک اسلام کے نام سے بنا تھا تمام ہندوستان کے مسلمانوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا تھا پاکستان کے سارے صوبوں میں ہمارے بھائی ہجرت کر کے آئے تھے آباد ہوئے تھے کسی دوسرے صوبے میں لسانی اختلاف نہیں صرف سندھ میں ہیں اس کی بین الا قوامی وجہ ہے ہمارے دشمن ہمارے ملک کو کئی دہائیوں سے ڈسٹرب کیے ہوئے ہیں اس ملک کو یہ شہر کراچی 70 فی صدی ریونیو دینے والے اقتصادی حب کو ڈسٹرب کیا ہوا ہے تاکہ پاکستان کو اقتصادی طور پر تباہ کیا جائے اور اس سے بین الا اقوامی دشمن کے ایجنڈے پر زبردستی عمل کروا کے اس کے ایٹمی قوت کو نقصان یا ختم کیا جائے کیونکہ ہمارے دشمنوں کی آنکھوں میں اسلامی ملک کا ایٹمی قوت ہونا ان کو گوارہ نہیں۔ خیر جلد ہی وزیر داخلہ جناب رحمان ملک نے ایم کیو ایم
۲
سے ذوالفقار مرزا کے طرف معافی مانگی ہے جو ایک اچھی بات ہے ۔پیپلز پارٹی نے اور عوامی نیشنل پارٹی ذولفقار مرزا کے بیان سے لا تعلقی کا اظہار کیا جو اچھی بات ہی۔
قارئین یہ سطور لکھ رہا تھا کہ ایک اچھی خبر آئی کہ ذوالفقار مرزا نے بھی ایم کیو ایم سے معذرت کر لی ہے ادھر فرحت بابر صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا صاحب کو ایوان صدر میں آنے کو کہا گیا ہے تاکہ ان سے وضاحت کے لیے کہا جائے اور صدر صاحب نے بھی پارٹی کے لوگوں کو تاکید کی کہ بیان بازی نہ کی جائے ۔ادھر ایک اوراچھی بات کہ الطاف حسین صاحب نے بھی اپنی پار ٹی کے لوگوں سے کہا ہے احتجاج ریکارڈ ہو گیا اب تمام لوگ واپس گھروں کو چلے جائیں کچھ جگہوں میں بازار کھل گئے ہیں ہماری اللہ سے دعا ہے کہ یہ قائد کا شہر پر امن رہے کاروبار ہو یہ تمام پاکستانیوں کا شہر ہے اس شہر پر سب کا حق ہے یہ منی پاکستان ہے منی پاکستان ہی رہے گا چاہے دشمنوں کو پسند نہ ہو۔

JISOUTH
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 66
شکریہ: 16
53 مراسلہ میں 142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 146
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے JISOUTH کا شکریہ ادا کیا
J.S (15-07-11), ھارون اعظم (15-07-11), عبدالقدوس (15-07-11), غلام خان (24-08-11)
پرانا 15-07-11, 12:22 PM   #2
Senior Member
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,240
کمائي: 121,342
شکریہ: 15,085
4,225 مراسلہ میں 12,894 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

الطاف حسین کو برا بھلا کہنے کی قیمت 15 انسانی جانیں ہیں۔ آئندہ احتیاط کریں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (15-07-11), فیصل ناصر (15-07-11), غلام خان (24-08-11)
جواب

Tags
کراچی, وزیر, لوگ, چینل, منتقل, معذرت, ایم کیو ایم, اللہ, الطاف حسین, احتجاج, اسلامی, بھائی, جلد, خون, خبر, دعا, ذوالفقار, سیاست, صوبوں, صوبے, صوبائی, صدی, صدارتی, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:15 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger